Tag: وزیر اعظم
-
وزیر اعظم کا میڈیا ہاؤسز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
وزیر اعظم نوازشریف نے میڈیا ہاؤسز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی، ساتھ ہی دو رکنی وزارتی کمیٹی بھی قائم کردی گئی جو سیکیورٹی معاملات پر میڈیا ہاؤسز سے رابطے کریگی۔
میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے قائم کمیٹی ارکان میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید شامل ہیں۔
آئی جی سندھ پولیس شاہد ندیم بلوچ نے کراچی میں نجی ٹی وی کی گاڑی پر حملے اور جانی نقصان کے بعد میڈیا دفاتر اور نمائندوں کی سیکیورٹی اقدامات مزید موثر کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
-
ہم افغانستان میں عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتےہیں، سرتاج عزیز
وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان عتماد کے فقدان میں کمی آئی ہے، ایسے طالبا ن سے مذاکرات کرنے ہوں گے جو بات چیت کرنا چاہتے ہیں ۔
وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں افغانستان کے موضوع پر منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان پُرامن افغانستان چاہتاہے پاکستان مستحکم ہمسایہ ممالک کے بغیر معاشی اہداف حاصل نہیں کرسکتا ۔ عالمی برادری کو افغانستان کا ساتھ دینا ہو گا ہمیں ایسے لوگوں کو مذاکراتی ٹیبل پر لانا ہوگا جو بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
-
ہنگو کےشہید طالبعلم اعتزاز حسین کیلئے ستارہ شجاعت کی سفارش
وزیر اعظم نوازشریف نے قوم کے عظیم اور بہادر سپوت اعتزاز حسین شہیدکیلئے ستارہ شجاعت کی سفارش کردی۔
نویں جماعت کے طالبعلم اعتزاز حسین شہید نے ہنگو میں دلیری اور شجاعت کے ساتھ اپنے اسکول پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بناتے اپنی جان قوم پر قربان کردی اور سیکڑوں طلبا کی جان کو بچا لیا۔
شہید اعتزاز حسین نے وطن سے محبت، جرات اور بہادری کی نئی مثال رقم کردی، وزیر اعظم نوازشریف نے صدر ممنون حسین سے اعتزاز حسین کو ستارہ شجاعت دینے کی سفارش کی ہے۔
-
عوام اورافواج پرحملہ کرنےوالوں کیلئے ملک میں کوئی جگہ نہیں، نواز شریف
وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلا س میں فو ج اور عوام پر حملہ کرنیوالو ں کیخلاف فی الفور قانو نی کا روائی کا فیصلہ کیا۔
وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت دہشت گردی کیخلاف وقوانین کئ جا ئزے کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فو ج اور عوام پر حملہ کرنے والو ں کیخلاف کا رروائی کیجا ئے گی ساتھ ہی دہشتگردی کے خا تمے کی مربو ط حکمت عملی اور انسداد دہشتگردی قوانین کے فوری نفا ذپر بھی اتفاق کیا گیا۔ ابھی دو یو م قبل ہی پا کستان پیپلز پا رٹی کے چئیر مین بلا ول بھٹو ،بے نظیر بھٹو کی بر سی کے موقع پر اس حوا لے سے اپنی پا رٹی پا لیسی واضع کی تھی۔
بلا ول بھٹو زرداری ن لیگ جو انتخا بی مہم سے آل پا رٹیز کا نفرنس تک طا لبا ن سے مذاکرات کی بات کر تی رہی ہے معاملہ جنرل ثنا اللہ نیا زی کی شہا دت کا ہو یا پشاور چر چ پر حملہ حکو مت مذاکرات، مذاکرات اور صرف مذاکرات میں مسئلے کے حل کو تلاش کرتی رہی ، یہ پہلا موقع ہے کہ ن لیگی حکو مت نے دہشتگردی کے متعلق واضع، دو ٹو ک موقف کا عندیہ دیا ہے دیکھنا یہ ہے کہ نواز حکو مت کا یہ یو ٹرن ہے یا فقط ٹرن ہو نے کا اشارہ لیکن اگر اشارے میں گا ڑی مو ڑی نہ جا ئے تو حا دثے کا خدشہ بڑھ جا تا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا دہشت گردی کوجڑسے اکھاڑنے کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے گی، معصوم عوام اورافواج پرحملہ کرنےوالوں کیلئےقانون میں کوئی جگہ نہیں ان سے موثراندازسے نمٹنا ضروری ہے، وزیراعظم کاکہناتھا سول انتظامیہ اورفوج کراچی ،فاٹا اورپاٹا میں دہشت گردی کوختم کرنے کیلئے موثرحکمت کے ساتھ کوشاں ہے۔
-
وزیراعظم نے پیسکوکاکنٹرول، خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی
سرکاری ذرائع کےمطابق وزارت پانی وبجلی،وزیراعلی پرویزخٹک کوپشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی کاباقاعدہ کنٹرول سنبھالنے کےحوالے سے آئندہ چند روز میں ایک خط لکھے گی۔
جس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کوپیسکوکاکنٹرول سنبھالنے سے متعلق کہا جائے گا، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پیسکوکاکنٹرول صوبائی حکومت کے حوالےکرنےکا مطالبہ کیاتھا ۔
جس کے بعد وزارت پانی وبجلی نے پیسکوکاکنٹرول صوبائی حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق درخواست کی جس کی وفاقی حکومت نے اصولی منظوری دیدی ہے۔
-
نوازشريف کا قرضہ اسکيم کے طريقہ کار پر اطمينان کا اظہار
وزيراعظم نواز شريف نے نوجوانوں کے لئے قرضہ اسکيم کے طريقہ کار پر اطمينان کا اظہار کيا ہے،وزير اعظم نے کہا کہ قرض
ميرٹ اور شفافيت کي بنياد پر زيادہ ضرورت مند افراد کو دیا جائے۔
وزيراعظم نواز شريف کي زيرصدارت کراچي ميں نيشنل بينک کے ہيڈآفس ميں نوجوانوں کے لئے قرضہ اسکيم کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس ميں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد،وفاقي وزير اطلاعات پرويزرشيد اور صدرنيشنل بينک نے بھي شرکت کی، نیشنل بینک کے صدر
نے وزير اعظم کو قرضے اسکيم پر بريفنگ دی، وزيراعظم نواز شريف نے نوجوانوں کے لئے قرضہ اسکيم کے طريقہ کار پر اطمينان کا
اظہار کيا۔
وزير اعظم نے کہا کہ قرضہ اسکيم کونوجوانوں ميں بھرپورپذيرائی مل رہي ہے، وزير اعظم نے اس بات پر زور ديا کہ يہ قرضہ ميرٹ
اور شفافيت کي بنياد پر ان لوگوں کو ديا جائے جو زيادہ ضرورت مند ہيں تاکہ نوجوان نسل خود سے اپنا کاروبار کا آغاز کرسکيں۔
انہوں نے کہا کہ نيشنل بينک کےافسران قرضہ اسکيم کوقومي فريضہ سمجھ کراداکريں وزير اعظم نے نيشل بينک کے صدر کو ہدايت کيکہ خود سے اس اسکيم کي نگراني کريں اجلاس ميں وزير اعظم نے قرضہ اسکيم سےمتعلق معلومات اورسہوليات کی فراہمی کومزيد
بہتر بنانے کي ہدايت کی۔