Tag: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

  • ساہیوال واقعہ: ملزمان کو سزا دے کر مثال قائم کریں گے: وزیرِ اعلیٰ پنجاب

    ساہیوال واقعہ: ملزمان کو سزا دے کر مثال قائم کریں گے: وزیرِ اعلیٰ پنجاب

    ساہیوال: وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعۂ ساہیوال پر کہا ہے پی ٹی آئی حکومت آنے کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے، ملزمان کو سزا دے کر مثال قائم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے میانوالی سے یہاں پہنچا ہوں۔

    [bs-quote quote=”شفاف اور منصفانہ تحقیقات کی جائے گی، انکوائری کی خود نگرانی کروں گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ اعلیٰ پنجاب”][/bs-quote]

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے، ملوث اہل کاروں کو قرار واقعی سزا دیں گے۔

    عثمان بزدار نے کہا ’جے آئی ٹی 72 گھنٹے میں واقعے کی رپورٹ مکمل کرے گی، اور شفاف اور منصفانہ تحقیقات کی جائے گی، انکوائری کی خود نگرانی کروں گا۔‘

    پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کیس میں انصاف ملے گا کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، گرفتار اہل کار سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں، حقائق قوم کے سامنے لے کر آئیں گے۔

    عثمان بزدار نے کہا ’میرا وعدہ ہے انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا، ساہیوال واقعے کا مقدمہ درج ہو گیا ہے، بچوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہوگی۔‘‘

    یہ بھی پڑھیں:  سی ٹی ڈی اہل کاروں کا مؤقف درست نہ ہوا تو نشانِ عبرت بنا دیں گے: فواد چوہدری

    خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے بھی کہا ہے کہ اگر سی ٹی ڈی اہل کاروں کا مؤقف درست نہ ہوا تو انھیں نشانِ عبرت بنائیں گے۔

    دوسری طرف ترجمان وزیرِ اعظم آفس افتخار درانی نے کہا ہے کہ ساہیوال کے افسوس ناک واقعے کے نتیجے میں بے آسرا ہونے والے بچوں کی دیکھ بھال حکومت کرے گی۔

  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب گورنر ہاؤس میں عوام سے گھل مل گئے، گورنر پنجاب سے ملاقات

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب گورنر ہاؤس میں عوام سے گھل مل گئے، گورنر پنجاب سے ملاقات

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنر ہاؤس کا دورہ کیا، تفریح کے لیے آئے ہوئے لوگوں سے گھل مل گئے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے خصوصی ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے گورنر ہاؤس جا کر گورنر پنجاب کے ساتھ ملاقات کی، سیر و تفریح کے لیے آئے شہریوں کے ساتھ بھی گھل مل گئے ۔

    [bs-quote quote=”شہریوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    گورنر پنجاب سے ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ نے صوبے کے انتظامی معاملات اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

    اس دوران سردار عثمان بزدار لوگوں میں گھل مل گئے، ان سے مسائل بھی دریافت کیے، شہریوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ گورنر ہا ؤس کو کھولنا عوامی فیصلہ ہے، وزیرِ اعظم عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے ہر اقدام کر رہے ہیں۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے مطابق عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں حکومتِ پنجاب شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔


    لاہورہائی کورٹ نے حکومت کو تاحکم ثانی گورنرہاؤس پنجاب کی دیوار گرانے سے روک دیا


    دریں اثنا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

    یاد رہے 2 دسمبر کو وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر ہاؤس پنجاب کی بیرونی دیواریں گرانے کا کام شروع کیا گیا تھا، الحمرا ہال کے سامنے مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے جنگلے اتارے گئے تھے۔

    تاہم اگلے روز لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کو تا حکمِ ثانی گورنر ہاؤس پنجاب کی دیوارگرانے سے روک دیا اور کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے، ایسے اقدامات کے لیے کابینہ کی منظوری ضروری ہے۔

  • فیصل آباد: وزیرِ اعلیٰ کے حکم پر 2 دن بعد 8 سالہ بچہ رہا، ایس ایچ او معطل

    فیصل آباد: وزیرِ اعلیٰ کے حکم پر 2 دن بعد 8 سالہ بچہ رہا، ایس ایچ او معطل

    فیصل آباد: پنجاب پولیس کی پھرتیاں سامنے آ گئیں، 8 سالہ طالبِ علم کو حوالات میں خطرناک ملزموں کے ساتھ بند کر کے رکھا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے کر بچے کو رہا کروا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے آٹھ سالہ بچے کو دو دن تک حوالات میں عادی ملزمان کے ساتھ بند رکھا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر بچے کو رہا کر دیا گیا۔

    [bs-quote quote=”بیٹا بارات میں پیسے لوٹنے گیا تھا، چوری نہیں کی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”والدہ”][/bs-quote]

    ترجمان وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے بچے کی فوری رہائی کا حکم دیا، ان کے حکم پر تھانا ایس ایچ او کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

    معلوم ہوا ہے کہ تیسری جماعت کے طالبِ علم پر چوری کا الزام عائد کیا گیا تھا، والدین کی منت سماجت کے با وجود ایس ایچ او نے بچے کی رہائی سے انکار کر دیا تھا۔

    پولیس 8 سال کے اویس علی کو بھائی کی جگہ اٹھا لائی تھی، اویس کے بھائی پر چوری کا پرچا درج کرایا گیا تھا، جب کہ والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بارات میں پیسے لوٹنے گیا تھا، چوری نہیں کی۔


    یہ بھی پڑھیں:  گورنر پنجاب نے اپنی جیب سے جرمانے کی رقم ادا کرکے 32 قیدیوں کو رہائی دلوادی


    دریں اثنا اویس علی تھانہ غلام محمد آباد سے رہائی کے بعد گھر پہنچ گیا، اویس علی نے بتایا کہ تھانے کے منشی نے مجھے تھپڑ مارے اور کمرے میں بند کر دیا، پولیس والے جیل بھجوانے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔ چوری کا الزام لگانے والی خاتون نے میری تلاشی لی، کوئی چیز نہیں ملی، 2 دن حوالات میں سویا، گھر والوں کو یاد کر کے روتا تھا۔

    خیال رہے کہ فرید گنج کے ایک رہائشی نے غلام محمد آباد تھانے میں موبائل فون اور رقم چوری کی درخواست دی تھی، ملزم ہاتھ نہ آیا تو پولیس نے اس کے آٹھ سالہ بھائی کو اٹھا لیا۔

  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ملتان آمد، وی آئی پی موومنٹ سے شہری پریشان

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ملتان آمد، وی آئی پی موومنٹ سے شہری پریشان

    ملتان: وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملتان آمد پر وی آئی پی موومنٹ سے شہری پریشان ہو کر ٹریفک پولیس اہل کاروں سے جھگڑ پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سرکٹ ہاؤس ملتان پہنچ گئے، تاہم وی آئی پی موومنٹ شہریوں کے لیے وبالِ جان بن گئی، پریشان شہری ٹریفک پولیس اہل کاروں سے الجھ پڑے۔

    [bs-quote quote=”ڈی جی خان بس حادثے میں جاں بحق ورثا اور زخمیوں میں ایک کروڑ 28 لاکھ 25 ہزار کے چیک تقسیم” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وی آئی پی موومنٹ کے دوران موٹر سائیکل ہٹائے جانے پر ایک شہری کی ٹریفک اہل کاروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی، شہری کا کہنا تھا کہ انھوں نے وی آئی پی موومنٹ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

    دریں اثنا وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سرکٹ ہاؤس ملتان پہنچ گئے، جہاں انھوں نے ڈی جی خان بس حادثے میں جاں بحق ورثا اور زخمیوں سے ملاقات کی اور ان میں امدادی چیک تقسیم کیے۔

    انھوں نے متاثرین کی دل جوئی کی اور کہا کہ مالی امداد متاثرین کے دکھوں کا مداوا نہیں کر سکتی۔ وزیرِ اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے ورثا اور زخمیوں میں ایک کروڑ 28 لاکھ 25 ہزار کے چیک تقسیم کیے۔ 21 جاں بحق افراد کے ورثا کو 5،5 لاکھ جب کہ 31 زخمیوں کو 75 ہزار فی کس کا چیک دیا گیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  ڈی جی خان: ٹریفک حادثے میں 19 افراد جاں بحق، صدر اور وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس


    دوسری طرف وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اسپتال پہنچے تو اسپتال کے ملازمین نے باہر نکل کر تنخواہوں کے لیے احتجاج کیا۔ اسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سے مسائل کے حل کا مطالبہ کیا۔

    شہباز شریف اسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین کا کہنا تھا کہ انھیں تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، انھوں نے وزیرِ اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ انھیں تنخواہیں ادا کی جائیں۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار   نے ہیڈ مرالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہیڈ مرالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا

    لاہور : وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے ہیڈ مرالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا اور کہا منصوبے کے افتتاح سے بجلی بحران کے خاتمے میں کافی مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب سردارمحمد عثمان بزدار نے ہیڈ  مرالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا، جس کی مجموعی پیدواری صلاحیت 7.64 میگا واٹ ہے۔

    منصوبے کی تکمیل پر 3 ارب 97 کروڑ 23 لاکھ روپے لاگت آئی ہے، مرالہ پاور پروجیکٹ سے سالانہ 381.64 ملین روپے مالیت کی 43.37 گیگا واٹ بجلی کی پیداوار متوقع ہے۔

    اس موقع پر سیکرٹری توانائی پنجاب عامر جان نے مرالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر وزیر اعلی کو بریفنگ بھی دی۔

    افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ ہیڈ مرالہ پاور پراجکیٹ کے افتتاح سے بجلی کے بحران کے خاتمے میں کافی مدد ملے گی، پسرور اور ہیڈ مرالہ روڈ کی تعمیر کو بہت جلد مکمل کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کے لئے اکنامک زون بنایا جائے گا۔ میرا پہلا دورہ سیالکوٹ ہے، میں اپنے گھر نہیں گیا یہاں آیا ہوں۔

    ہم ملکی ترقی کے لئے ڈویژن اور پھر ڈسٹرکٹ سطح پر جائیں گے اور کیبنٹ میٹنگ کو ڈویژن سطح پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

  • ڈی جی خان: ٹریفک حادثے میں 19 افراد جاں بحق، صدر اور وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس

    ڈی جی خان: ٹریفک حادثے میں 19 افراد جاں بحق، صدر اور وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس

    ڈی جی خان: ڈیرہ غازی خان میں ملتان روڈ دراہمہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 19 افراد جاں بحق ہو گئے، حادثے پر صدر عارف علوی،  وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے افسوس کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ دو مسافر بسوں میں تصادم کے باعث پیش آیا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 45 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    [bs-quote quote=”اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، عوام سے خون کے عطیات کی اپیل” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کے بعد فوری طور پر تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، عوام سے خون کے عطیات کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

    دریں اثنا صدر پاکستان عارف علوی اور وزیرِ اعظم عمران خان نے ڈیرہ غازی خان ٹریفک حادثے پر دکھ کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا۔

    صدر پاکستان اور وزیرِ اعظم عمران خان نے غم زدہ خاندانوں سے بھی اظہار ہم دردی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔


    پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 4 افراد جاں بحق


    حادثے کی خبر پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ہدایت کی کہ زخمیوں کا سرکاری خرچ پر ہر ممکن علاج کیا جائے۔

    دریں اثنا ڈیرہ غازی خان کے کمشنر طاہر خورشید اسپتال پہنچ گئے، انھوں نے زخمیوں کے لیے اسپتال میں موجود انتظامات کا جائزہ لیا۔

  • پنجاب میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی منظوری

    پنجاب میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی منظوری

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی منظوری دے دی، انھوں نے کہا کہ قبضہ گروپس اور تجاوزات کے خلاف آپریشن طاقت ور مافیا سے شروع ہوگا۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اجلاس میں زمینوں پر قبضہ کرنے والی طاقت ور مافیا کے خلاف آپریشن کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ ہم مختلف علاقوں میں قبضہ مافیا کی نشان دہی کر کے کارروائی کریں گے۔

    عثمان بزدار نے اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر قبضہ مافیا کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

    پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان نے اجلاس میں کہا کہ آپریشن کام یاب بنانے کے لیے تمام ادارے آپس میں رابطہ رکھیں، سب سے پہلے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔


    مزید پڑھیں:  پنجاب میں اب ہمارے کام بولیں گے ‘ عثمان بزدار


    پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان نے بڑے مگرمچھوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ قبضہ مافیا سے واگزار ہونے والی اراضی کو زیرِ استعمال لانے کے لیے بھی منصوبہ مرتب کیا جائے۔

    اجلاس میں صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی قسم کے سیاسی دباؤ کو بالائے طاق رکھ کر آپریشن کرنا ہوگا۔

  • آج وفاق مکمل ہو گیا: پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا تبصرہ

    آج وفاق مکمل ہو گیا: پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا تبصرہ

    اسلام آباد: عارف علوی کے تیرہویں صدرِ مملکت کی حیثیت حلف اٹھانے کے بعد پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج وفاق مکمل ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عارف علوی نے آج اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آج وفاق مکمل ہوگیا۔

    وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم سب وزیرِ اعظم عمران خان کے مشن کو مکمل کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے، عارف علوی بہ طورِ صدر پورے پاکستان کے لیے کام کریں گے۔

    وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا بھی کہنا تھا کہ امید ہے نو منتخب صدر صوبوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا کردار بہ خوبی ادا کریں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  ڈاکٹرعارف علوی نےصدرپاکستان کےعہدے کا حلف اٹھا لیا


    واضح رہے کہ آج صدرِ مملکت کی تقریبِ حلف برداری میں سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ، پنجاب کے عثمان بزدار اور بلوچستان کے جام کمال بھی شریک تھے۔

    خیال رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی پاکستان پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن اور مسلم لیگ ن سمیت مشترکہ اپوزیشن کے امیدوار مولانا فضل الرحمان کو صدارتی انتخاب میں ہرا کر صدر منتخب ہوئے ہیں۔

  • میں نہیں بلکہ میرے تمام اراکینِ اسمبلی وزرائے اعلیٰ ہیں، عثمان بزدار

    میں نہیں بلکہ میرے تمام اراکینِ اسمبلی وزرائے اعلیٰ ہیں، عثمان بزدار

    لاہور: پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ارکانِ اسمبلی کے لیے ان کے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے، انھوں نے کہا ’میں نہیں بلکہ میرے تمام اراکینِ اسمبلی وزرائے اعلیٰ ہیں۔‘

    وہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے پارلیمانی پارٹی کے اجلا س سے خطاب کر رہے تھے، اجلاس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے صدارتی امیدوارعارف علوی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

    عثمان بزدار نے اپنے اراکینِ اسمبلی پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں بلکہ پنجاب اسمبلی کے تمام اراکین اپنی جگہ وزرائے اعلیٰ ہیں۔

    پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ پی ٹی آئی صدارتی امیدوار عارف علوی کو اکثریت کے ساتھ کام یاب کرائیں گے، وزیرِ اعلیٰ نے اس موقع پر کہا ’ڈاکٹرعارف علوی ایک نفیس شخصیت کے مالک ہیں۔‘


    مزید پڑھیں:  نیا بلدیاتی نظام لائیں گے: وزیر اعلیٰ پنجاب


    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخاب کے معرکے میں بھی سرخرو ہوں گے، تحریکِ انصاف پاکستان میں تبدیلی کے ایجنڈے کو پورا کرے گی، ہم نے اپنے دور میں مثبت جمہوری روایات کو فروغ دینا ہے۔

    وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ کابینہ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، دوسرے مرحلے کو آئندہ چند روز میں مکمل کیا جائے گا، ہر ضلع کو پنجاب کابینہ میں نمائندگی دی جائے گی۔

  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی عمران خان کی سادگی کے نقش قدم پر

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی عمران خان کی سادگی کے نقش قدم پر

    اسلام آباد: وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی عمران خان کی سادگی کے نقش قدم پر چل پڑے، سینیٹر فیصل جاوید کی دعوت پر چائے پینے ڈھابہ ہوٹل پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے بھی اپنے قائد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سادگی اختیار کر لی، انھوں نے سینیٹر فیصل جاوید کی دعوت پر ڈھابہ ہوٹل کا رُخ کر لیا۔

    عثمان بزدار نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ سید پور ولیج کے ایک ڈھابہ ہوٹل پر چائے پی، اس موقع پر وزیرِ اعظم کے مشیر افتخار درانی اور فیاض الحسن چوہان بھی موجود تھے۔

    سید پور ولیج میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو دیکھ کر شہری بھی پہنچ گئے، عثمان بزدار بھی عوام میں گھل مل گئے، انھوں نے لوگوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

    ایئرپورٹس پر پروٹوکول پر پابندی عائد


    دوسری طرف وزیرِ اعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر پروٹوکول دینے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    ایف آئی اے حکام کی جانب سے پروٹوکول نہ دینے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا، حکم نامے کے مطابق امیگریشن افسران کسی بھی مسافر کو پروٹوکول فراہم نہیں کریں گے۔


    اسے بھی ملاحظہ کریں:  وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس ہفتے میں دو بار ہوگا


    حکام نے تنبیہہ کی ہے کہ سفارشی اور خاص مسافروں کو پروٹوکول دینے والے امیگریشن افسران کے خلاف ضابطے کی کاررائی عمل میں لائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے آج بھی کابینہ کے اجلاس میں ارکان کو ہدایت کی ہے کہ سادگی کا عمل خود سے شروع کر کے صوبے بھر میں پھیلایا جائے، عوام ہم سے تبدیلی کی امید کر رہی ہے اس لیے تبدیلی لا کر دکھائیں۔