Tag: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور

  • خیبرپختونخوا کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ مجوزہ نام سامنے آگئے

    خیبرپختونخوا کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ مجوزہ نام سامنے آگئے

    پشاور : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کی کابینہ میں 12 وزراء کو شامل کیا جائے گا، جن کے نام سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ کے حوالے سے مجوزہ نام سامنے آگئے ، ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخواکابینہ کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلےمرحلےمیں 12 وزرا کو کے پی کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا،سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کا نام مشیر خزانہ کے لئے تجویز دیا گیا ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ سابق اسپیکرمشتاق غنی کا نام سینئرصوبائی وزیر کے لئے اور ہری پور سے ارشد ایوب کانام بھی مجوزہ صوبائی کابینہ کے لئے تجویز کیا گیا ہے۔

    دیر سے ملک لیاقت علی اور سوات سےڈاکٹرامجد، ملاکنڈ سےشکیل احمد ، نوشہرہ سے خلیق الرحمان کانام بھی شامل ہیں جبکہ مردان سے طارق محمود اور صوابی سے فیصل ترکئی کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق چارسدہ سے فضل شکور اور عارف احمدزئی، پشاور سے میناخان آفریدی کا نام بھی شامل ہیں۔