Tag: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

  • مذاکرات کے لیے ایم کیو ایم کا وفد وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گیا

    مذاکرات کے لیے ایم کیو ایم کا وفد وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گیا

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سے مذاکرات کے لیے متحدہ قومی موومنٹ کا وفد اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہار الحسن کی قیادت میں وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گیا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی سید سردار احمد،رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین اور رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصورسمیت دیگررہنما شامل ہیں۔

    جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کی معاونت کے لیے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو،مشیر قانون وہاب مرتضیٰ،مشیر محنت و افرادی قوت سعید غنی اور راشد ربانی سمیت دیگر رہنما موجود ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وفد ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کی بازیابی،زیر حراست کارکنان کی رہائی، دفاترپر چھاپے، رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات اور سیاسی وسسماجی رگرمیوں میں غیر اعلانیہ پابندی کے حوالے سے اپنی شکایات اورتجاویزات وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرے گا۔

    اسی سے متعلق : کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کی تادمِ مرگ بھوک ہڑتال

    واضح رہے انہی تمام شکایات اور مطالبات کی منظوری کے لیے ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی اور ڈپٹی کنوینیرعامر خان سمیت 18 رہنما کراچی پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید وفاق کی جانب سے بھوک ہڑتالی کیپم کا دورہ کر کے ایم کیو ایم کی شکایات کا ازالہ کریں گے اور وفاق کی جانب سے مطالبوں کی منظوری کی یقین دہانی کرائیں گے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کی سرگرمیاں،سائیکلنگ ریس کا افتتاح،زیر تعمیر پُلوں کا معائنہ

    وزیراعلیٰ سندھ کی سرگرمیاں،سائیکلنگ ریس کا افتتاح،زیر تعمیر پُلوں کا معائنہ

    کراچی : سندھ کے نئے اور متحرک وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج کراچی میں سندھ سائیکلنگ ریس ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا ہے

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے آج علی الصبح کمشنر ہاؤس کراچی کے سامنے سندھ سائیکلنگ ریس کاافتتاح کر تے ہوئے کہا کہ کھیل اور تفریح صحت مند معاشرے کی علامت ہوتے ہیں

    اس لیے سندھ حکومت اس حوالے سے کی گئی ہر سرگرمی کو نہ صرف سراہے گی بلکہ پوری طرح سےحوصلہ افزائی بھی کرے گی انہوں سندھ سائکلنگ ریس کی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی

    بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ ٹھٹھہ کے لیے روانہ ہو گئے جہاں راستے میں انہوں نے ملیر کالابورڈ پر زیر تعمیر پل پر جاری کام کا معائنہ کیا اور عملے کو ہدایات دیں جب کہ قائد آباد پل کے نیچے ٹریفک جام پر وہ گاڑی سے باہر نکل آئے اور اعلیٰ حکام کو پل کے نیچے اور اطراف قائم غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرانے کا حکم دیا تا کہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

  • سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن کے لیےقانونی مسودہ تیار

    سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن کے لیےقانونی مسودہ تیار

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن کا بل تیارکرلیا ہے جسے منظوری کے لیے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس صبح 10بجے شروع ہوا،اجلاس میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ امن و امان اورموثرانتظامی امور کے حوالے سے ضروری اور اہم قانونی مسودے منظور کیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی جس کے بعد صوبائی مشیر برائے قانون کی جانب سے مدارس کی رجسٹریشن کا مسودہ پیش کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق کابینہ نے مدارس کی رجسٹریشن کے بل کی منظوری دیدی بل میں چند ترامیم کی جائیں گی اور 15دنوں میں مسودے کو اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔

    سندھ کابینہ نے مدارس کی رجسٹریشن کے علاوہ سوشل بل ترمیمی آرڈیننس ،ٹرانسپرنسی اور اطلاعات تک رسائی کا مسودہ قانون بھی منظور کر لیا ہے اجلاس میں سوشل ویلفیئر و ٹرانسپرنسی سمیت دیگر مسودات قانون کی بھی منظوری دی گئی۔

    اجلاس کے بعد سندھ حکومت کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے قانونی مشیر وہاب مرتضیٰ کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے قانونی مسودے کی تفصیلات سے آگاہ کیا،اُن کا کہنا تھا کہ مدارس دین کے ترویج اور معاشرے کے اصلاح احوال کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    مدارس کی انتظامیہ کومدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے بنائے گئے قانونی مسودے سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہونا چاہیے یہ مسودہ نیشنل ایکشن پلان میں طے گئے متفقہ نکات کا حصہ ہے جسے اہل علم حضرات کی رضامندی حاصل ہے۔

  • ڈاکٹرعاصم پرالزام ثابت ہوتوسزادی جائے، وزیر اعلیٰ سندھ

    ڈاکٹرعاصم پرالزام ثابت ہوتوسزادی جائے، وزیر اعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہناہے رینجرزکووہی اختیارات دیےگئےہیں جوستمبر2013میں تھے،ڈاکٹرعاصم پرالزام ثابت ہوں توسزادی جائے،سندھ حکومت ریموٹ کنٹرول سے نہیں مشاورت سے چلتی ہے۔

    اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں اپنے انتخاب کے بعد پہلا انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ چوہدری نثار یا رینجرز نے اختیارات سے متعلق خط نہیں لکھا۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم کا ویڈیو بیان باہر کیسے آیا یہ تو خود سوال ہے؟ ڈاکٹرعاصم پرالزام ثابت ہوں توسزادی جائے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت ریموٹ سے نہیں پارٹی قیادت کی رہنمائی سے چل رہی ہے۔


    We are arresting corrupt people, big names will… by arynews

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 230ارب روپے کی کرپشن ہمارے گلے باندھ دی گئی، نیب قانون سے اتفاق نہیں کرتا، نیب قانون تبدیل ہونا چاہیے، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وسیم اختر کو اکثریت منتخب کرتی ہے تو کراچی کا میئر ہونا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انٹربورڈمیں کرپشن ہے تو اینٹی کرپشن ایکشن لے۔
    .

    NAB law should be changed: Murad Shah by arynews

  • وزیر اعلیٰ سندھ سیکریٹیریٹ پہنچ گئے،دو اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے

    وزیر اعلیٰ سندھ سیکریٹیریٹ پہنچ گئے،دو اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ حسبِ معمول علی الصبح سندھ سیکریٹیریٹ پہنچ گئے جہاں وہ دو اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پہلا اجلاس صوبے بھر میں سڑکوں کی نا گفتہ بہ حالت اور توڑ پھوڑ کی درستگی کے لیے بنائی گئی اسکیموں کے متعلق ہوگا جس میں وزیر بلدیات سمیت سیکرٹری بلدیات و کمشنرز بھی شرکت کریں گے۔

    واضح رہے سندھ کے بجٹ برائے مالی سال 2016-2017 میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے 22.4 ارب روپے مختص کیے گئے تھے جن سے شاہین کمپلیکس فلائی اوور، یو بی ایل اسپورٹ کمپلیکس فلائی اوور، اسٹار گیٹ انڈر پاس، شاہراہ قائدین سے طارق روڈ تک،این ای ڈی یونیورسٹی سے صفورہ تک،اور حسن اسکوئر سے نیپا تک شاہراہوں کی تعمیر شامل ہے۔

    جب کہ دوسرا اجلاس صوبے بھر میں ڈاکٹرز اورادویات کی کمی سے متعلق ہوگا،اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کو رہورٹ موصول ہوئی ہے کہ دیہی علاقوں میں صحت کا شعبہ ذبوں حالی کا شکار ہے اورکوئی ڈاکٹر دیہی علاقوں کے ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں خدمات انجام نہیں دینا چاہتا اس کے علاوہ سندھ بھر میں صوبائی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے صحت کے مراکزمیں سہلویات کا فقدان بھی ہے۔

    واضح رہے اٹھارہویں ترمیم کے بعد سے جو محکمے صوبے کو تفویض کیے گئے‌تھے‌اُن میں صحت کا شعبہ تھا تا ہم اب جناح اسپتال کراچی سمیت دیگر وفاقی سطح پر چلنے والے اسپتالوں کی انتظامی اور مالی اختیارات کی صوبے کو منتقلی تا حال زیر بحث ہی ہے۔

  • سید مراد علی شاہ کی نئی صوبائی کابینہ کے اراکین کے ساتھ بلاول بھٹو سے ملاقات

    سید مراد علی شاہ کی نئی صوبائی کابینہ کے اراکین کے ساتھ بلاول بھٹو سے ملاقات

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی نئی صوبائی کابینہ کے اراکین کے ساتھ بلاول ہاوٴس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور قیادت کے اعتماد اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کارکردگی دکھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی نئی کابینہ کے اراکین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور پارٹی کسی بھی وزیر کی غفلت کو برداشت نہیں کرے گی،تمام وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے عوام کے لیے کام کریں اور ان کی تکالیف کو کم کریں،صوبے میں ترقی اور خوشحالی کی رفتار کو آگے بڑہاتے ہوئے سابقہ کابینہ کے نامکمل کاموں اور منصوبوں کو مکمل کیا جائے۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے نئی کابینہ کے اراکین پر زور دیا کہ 18ترمیم کے بعد صوبے کو منتقل ہونے والے محکموں اور اختیارات پر عملدرآمد کے لیے مضبوط ہوم ورک تیار کیا جائے،وفاقی قابل تقسیم پول سے منصفانہ شیئر لیا جائے،عام آدمی پر بوجھ نہ ڈالنے کو اولیت دیتے ہوئے صوبائی آمدنی کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے،بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ امن امان، تعلیم اور صحت کے محکموں کے لیے زیادہ توجہ درکار ہے،کیونکہ یہ محکمے عام آدمی کی زندگی پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ نو منتخب بلدیاتی اداروں کا اجتماعی دانش بھی شہری سہولیات کی بحالی کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

    قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے اراکین سندھ کابینہ کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ صوبے اور عوام کی بہتری کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی پالیسیوں پر عملدرآمد کے لیے اپنی ممکنہ کوششیں ضرور لیں گے،اس موقع پر آج لاڑکانہ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی گئی، چیئرمین پیپلزپارٹی، وزیراعلیٰ سندھ اور اراکین کابینہ نے شہید اہلکار کے ایصال کے لیے دعا بھی کی۔

    بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ لاڑکانہ بم دھماکے کے زخمیوں کے بہتر علاج کا انتظام کیاجائے،ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ نئی کابینہ کے اراکین صوبائی وزراء مخدوم جمیل الزماں، نثار احمد کھڑو، جام مہتاب ڈہر،سکندر میندھرو، جام خان شورو،، شمیم ممتاز، سہیل انور سیال، سید سردار شاہ، مکیش چاولا،صوبائی مشیران مولا بخش چانڈیو، سینیٹر سعید غنی، اصغر جونیجو، مرتضیٰ وہاب، معاونین خصوصی ڈاکٹر کھٹو مل، ڈاکٹر سکندر شورو،ارم خالداور اور سید غلام شاہ جیلانی شامل تھے۔