Tag: وزیر اعلیٰ سندھ

  • سندھ میں نومولود بچے اور ماں کے لیے مفت سہولتوں کا پروگرام

    سندھ میں نومولود بچے اور ماں کے لیے مفت سہولتوں کا پروگرام

    کراچی: سندھ میں ماں اور نوزائیدہ بچے کے لیے مفت سہولتوں کے پروگرام کا انعقاد ہوا، پروگرام کے تحت دوران حمل ماں کا مفت چیک اپ اور ایک ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا جبکہ بچے کی پیدائش سے 2 سال کی عمر تک دونوں کو سہولتیں دی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ماں اور بچے کو مفت سہولتوں کے پروگرام کا انعقاد ہوا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پائلٹ پروجیکٹ پہلے تھر پارکر اور عمر کوٹ اضلاع میں شروع کیا گیا۔ پروگرام کو دیگر اضلاع میں بھی شروع کیا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ منصوبہ عالمی ادرہ صحت کے عین اصولوں کے شروع کیا جارہا ہے، سہولتیں ماں اور بچے کے لیے پہلے ایک ہزار دن تک ہوں گی۔ دوران حمل ماں کا مفت چیک اپ اور ایک ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پروگرام بچے کی پیدائش سے 2 سال کی عمر تک جاری رہے گا۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ماں کی رجسٹریشن کے لیے ایم آئی ایس سسٹم کی ایپ متعارف کروائی گئی ہے، ایپ کے ذریعے حاملہ خاتون کا مکمل کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ بنتا جائے گا۔

  • نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس : وزیر اعلیٰ سندھ  پر فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر

    نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس : وزیر اعلیٰ سندھ پر فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس پر سماعت ہوئی ، عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کردی۔

    وکیل کی جانب سے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ملزم کی رپورٹ جمع کرائی گئی، جس پر جج اصغر علی نے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سنا ہے ایک نیا نیب آرڈیننس بھی آیا ہے، وکیل صفائی نے بتایا کہ پرائیویٹ لوگوں کو احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے نکال دیا گیا ہے۔

    ریفرنس میں شریک ملزم نیازعلی شیخ نے ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کی ، جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

    بعد ازاں احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔

  • نیب آرڈیننس ذاتی مفاد پر مبنی ہے: وزیر اعلیٰ سندھ

    نیب آرڈیننس ذاتی مفاد پر مبنی ہے: وزیر اعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس ذاتی مفاد کے لیے جاری کیا گیا ہے، غریب آدمی کے لیے کوئی آرڈیننس لائیں تو مان لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کابینہ اراکین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آج وزیر اعلیٰ سندھ نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر تنقید کی، انھوں نے کہا یہ ذاتی مفاد پر مبنی ہے، کیا اس آرڈیننس کا مسودہ کسی نے دیکھا ہے؟

    مراد علی شاہ نے کہا بلاول نے کہا ہے کہ ایسے قوانین جس میں عوام کا نقصان ہو، ہم انھیں سپورٹ نہیں کریں گے، عوامی مفاد کے خلاف قوانین کو سپورٹ نہیں کیا جائے گا، موجودہ حکومت ایڈہاک ازم پر چل رہی ہے، جو ہر چیز پر کنٹرول چاہتی ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے الیکشن کمیشن والے معاملے پر کہا کہ موجودہ حکومت اقتدار کو طول دینے کے لیے ذاتی مفاد کے فیصلے کر رہی ہے، لیکن نئے الیکشن میں موجودہ پی ٹی آئی کہیں نظر نہیں آ رہی۔

    انھوں نے کہا تمام صوبوں کے لوگوں پر موجودہ حکومت نے ظلم کیا ہے، ہم نے مردم شماری سے متعلق اجلاس میں بھی اعتراض اٹھایا تھا، اور پارلیمنٹ کو بھی رپورٹ دی گئی جو اسپیکر کو مل چکی ہے، مگر 6 ماہ سے کچھ نہیں ہوا۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت صرف اپنے مفاد کے قوانین بنانے میں تیز ہے، جب کہ یہ ہر چیز میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

  • اسکول مزید ایک ہفتہ نہیں کھلیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ کا اعلان

    اسکول مزید ایک ہفتہ نہیں کھلیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ کا اعلان

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ سمیت کراچی میں مزید ایک ہفتے اسکولز نہ کھولنے کا اعلان کردیا اور کہا ایک ہفتے میں اساتذہ ،اسٹاف،والدین ویکسین لگوائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا صورتحال کے پیش نظر اسکول مزید ایک ہفتہ نہیں کھلیں گے ، ایک ہفتے میں اساتذہ ،اسٹاف،والدین ویکسین لگوائیں اور باقی تفصیلات سے وزیر تعلیم آگاہ کریں گے۔

    پانی کے مسئلے کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا پانی چوری میں جو بھی ملوث ہے کسی کوریلیف نہیں دیں گے ، وفاق اور ارسا سے مطالبہ ہے ہمیں پانی کاصحیح حصہ دیاجائے ، ارسا کے قانون میں لکھا ہے کہ اس اکارڈ پرپانی تقسیم ہوگا ، ارسا اور وفاق سے احتجاج ہے صوبے کے لوگوں کو پیاسا نہ ماریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی ایک ایریا کو پانی کم دینا کسی صورت قابل قبول نہیں ، اس وقت سندھ شدید بحران کی طرف جارہا ہے ، آپ اس سندھ کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کررہے ہیں ، ہمیں اس وقت باقی صوبوں سے ڈبل شارٹیج کاسامنا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت ہمارےپاس بیراج میں پانی 36ہزارکیوسک تھا ، اس فلوکےباوجودہمیں شدیدپانی کابحران آسکتا ہے ، میراکسی صوبےسےاعتراض نہیں ارسا سے اعتراض ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کواس سیزن میں تقریباً19فیصدشارٹیج کاسامناہوا، مئی میں38،جون میں27اورجولائی میں9فیصدشارٹج کاسامناتھا، جتنی شارٹج ہمیں ملتی ہےاتنی بلوچستان کوبھی ملتی ہے، اس وقت رائس والےکاشتکارکوپانی کی شدیدضرورت ہے، اسی طرزکےفیصلےہوتےرہےتوپینےکےپانی کابحران پیدا ہوجائے گا۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ کیخلاف نوری آباد پاور اورمنی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت

    وزیر اعلیٰ سندھ کیخلاف نوری آباد پاور اورمنی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت

    اسلام آباد : نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نوری آبادپاور اورمنی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزم سابق سیکرٹری توانائی سندھ آغا واصف کے اکاؤنٹس اور جائیداد منجمد کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نوری آبادپاور اورمنی لانڈرنگ کیس میں پیشرفت سامنے آئی ، نیب نے سابق سیکرٹری توانائی سندھ آغا واصف کے اکاؤنٹس اور جائیداد منجمد کردی۔

    احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کے فیصلے کی توثیق کر دی ، جس کے بعد آغا واصف نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اعتراضات دائر کردیئے، آغا واصف کے اعتراضات پر عدالت نے نیب کونوٹس جاری کردیا ہے۔

    جج احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ نیب 15 جولائی تک اعتراضات پر جواب جمع کرائے۔

    خیال رہے آغا واصف کیس میں شریک ملزم کے حیثیت سے نامزد ہیں، نیب نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ آغا واصف نےمنصوبہ کے الیکٹرک سے ملانے کیلئے لائن بچھانے کی سمری بھیجی، سمری بھیجنے کامقصد منصوبے کو قانونی کوردیکر شریک ملزمان کو فائدہ پہنچانا تھا۔

    ، نیب کے مطابق آغا واصف کی اہلیہ کے نام پر رجسٹرکمپنی میں مشتبہ ٹرانزیکشن سامنے آئیں ،ان کو اور ان کی اہلیہ کووضاحت کا موقع دیا مگر وہ شامل تفتیش نہ ہوئے، ملزم کے اکاؤنٹس اور پلاٹ منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کی جائے۔

    بعد ازاں احتساب عدالت اسلام آباد نے کیس کی مزید سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔

  • سندھ  کا آئندہ مالی سال کیلیے خسارے والا بجٹ تیار، وزیر اعلیٰ سندھ آج  سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے

    سندھ کا آئندہ مالی سال کیلیے خسارے والا بجٹ تیار، وزیر اعلیٰ سندھ آج سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے

    کراچی : حکومت سندھ نے آئندہ مالی سال کے لیے خسارےوالابجٹ تیار کرلیا ،وزیر اعلیٰ سندھ آج شام 4 بجے نئے مالی سال کا بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے آئندہ مالی سال کے لیے خسارےوالابجٹ تیار کرلیا ، بجٹ کا مجموعی حجم 14کھرب روپے سے زائد ہے جبکہ بجٹ میں مجموعی ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 330ارب روپے اور مجموعی غیرترقیاتی اخراجات کاتخمینہ تقریباً 11کھرب20 ارب روپے ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ آج سندھ کابینہ سے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری لیں گے اور شام 4بجےنئےمالی سال کابجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے ، بجٹ کامجموعی حجم ساڑھے 14کھرب روپے ہے جبکہ بجٹ خسارہ 20 ارب روپےسےبھی زیادہ ہوسکتا ہے۔

    این ایف سی ایوارڈز کے تحت ملنے والےفنڈزکاتخمینہ 870 سے880ارب روپے اور صوبائی محصولات و وسائل سے ہونے والی آمدنی کا تخمینہ 350 ارب روپےہے جبکہ وفاقی حکومت سے حکومت سندھ کے زیر انتظام چلنے والے منصوبوں کے لیے وفاق سے تقریباً سوا پانچ ارب روپے ملنے کا تخمینہ ہے۔

    بیرونی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لیے عالمی مالیاتی اداروں سے ملنے والے قرضوں اور امداد کا تخمینہ 70 ارب روپے سے زائد ہے ، اس سرمایہ جاتی آمدنی کا تخمینہ 25سے35 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

    رواں مالی سال کے دوران اخراجات سے بچ جانے والےفنڈز ،پبلک اکاوٴنٹس وغیرہ سےتقریباً 75ارب کےفنڈزحاصل کرکے خسارے کی رقم کوکم کیا جائے گا جبکہ صوبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام اے ڈی پی کے فنڈز کا تخمینہ تقریباً 222 ارب روپے اور ضلعی اے ڈی پی کا تخمینہ تقریباً 30 ارب روپے ہے۔

    بیرونی امداد اور وفاقی فنڈنگ سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کے اخراجات کا تخمینہ تقریباً 77 ارب روپے ہے جبکہ بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 11کھرب 20 ارب روپے لگایا گیا ہے، جن میں تقریباً 40 ارب روپے غیر ترقیاتی ہیں

    سرمایہ جاتی اخراجات اور تقریباً 10 کھرب 80 ارب روپے غیر ترقیاتی محصولاتی اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، جن میں ملازمین کی تنخواہوں، الاوٴنس، ایم اینڈ آر گاڑیوں ، تیل سمیت دیگر تمام اخراجات شامل ہیں۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ کی شکار پور اور لاڑکانہ میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا سے ملاقات

    وزیر اعلیٰ سندھ کی شکار پور اور لاڑکانہ میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا سے ملاقات

    لاڑکانہ / شکار پور: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شکار پور اور لاڑکانہ میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا سے ملے، انہوں نے کہا کہ شہید اہلکاروں کے بچوں کی تعلیم کے اخراجات سندھ حکومت اٹھائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شکار پور میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران شہید اہلکاروں کی رہائش گاہ پہنچے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پہلے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملوں گا، پھر اجلاس کروں گا۔

    وزیر اعلیٰ نے شہید اہلکار منور کے بھائی اور اہل خانہ سے تعزیت کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہید اہلکار کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، آپ کا ہر طرح کا خیال رکھا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ شہید اہلکار منور کے 5 بچے اور ایک بیوہ ہے، انہوں نے شہید اہلکار کے بڑے بیٹے انور علی سے بھی ملاقات کی اور اسے تعلیم جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

    بعد ازاں شکار پور واقعے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ سردار خیر محمد تیغانی اغوا برائے تاوان میں ملوث ہے، تیغانی نے مختلف وقت پر 30 لوگ اغوا کیے تھے، جن میں سے زیادہ تر بازیاب کیے گئے۔

    بریفنگ کے مطابق پولیس کو خیر محمد تیغانی کی موجودگی کی اطلاع تھی، پولیس آپریشن علیٰ الصبح ساڑھے 3 بجے شروع کیا گیا، اطلاع تھی کہ اغوا کیے گئے 8 افراد کو وہاں جنگل میں رکھا گیا ہے، پہلے 6 اغوا کیے گئےافراد کو آپریشن سے پہلے بازیاب کروایا گیا۔

    وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ آرمرڈ پرسونل کیریئر (اے پی سی) کے 6 اہلکار وہاں پہنچے، اے پی سی کا ڈرائیور عبد الخالق شہید ہوگیا، کانسٹیبل منور جتوئی اور پریس فوٹو گرافر حسیب شیخ کو فائرنگ میں شہید کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ نے پولیس کو زبردست آپریشن کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کوئی ڈکیت نہیں بچنا چاہیئے۔

    بعد ازاں وزیر اعلیٰ نے گزشتہ روز لاڑکانہ میں ایک اور مقابلے میں شہید 2 پولیس اہلکاروں برکت حسین چاچڑ اور خالد حسین کانگو کے ورثا سے بھی ملاقات کی، وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کروائی کہ آپ کا اگر کوئی لڑکی یا لڑکا ہے تو ان کو ملازمت دیں گے۔

    وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ ایک شہید کی بیٹی بی ایس سی ہے جس پر وزیر اعلیٰ نے آئی جی کو لڑکی کو ملازمت دینے کی ہدایت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ جو بچے پڑھ رہے ہیں ان کو تعلیم کے لیے اسکالر شپ دیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کے بچوں کی تعلیم کے اخراجات سندھ حکومت اٹھائے گی، ہم بہادر پولیس کے جوانوں سے علاقے کو ڈاکوؤں سے نجات دلائیں گے۔

  • بحیرہ عرب میں طوفان: وزیر اعلیٰ سندھ کی ایمرجنسی پلان بنانے کی ہدایت

    بحیرہ عرب میں طوفان: وزیر اعلیٰ سندھ کی ایمرجنسی پلان بنانے کی ہدایت

    کراچی: بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایمرجنسی پلان ٹیم بنانے اور کنٹرول رومز قائم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ایک ویدر سسٹم بحیرہ عرب کے جنوب میں بن رہا ہے، سائیکلون کو توکتے کا نام دیا گیا ہے۔

    ڈائریکٹر نے بتایا کہ سائیکلون کے 3 طرح کے اثرات ہوتے ہیں، طوفانی بارشیں یا تھنڈر اسٹورم ہو سکتا ہے، دیکھنا ہے کہ سائیکلون کی رفتار کیا بنتی ہے۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ کے علاقوں ٹھٹھہ، بدین ،میرپور خاص، عمر کوٹ، تھر پارکر اور سانگھڑ میں بارش متوقع ہے۔ ٹھٹھہ اور دیگر اضلاع میں طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ علاوہ ازیں 17 سے 20 مئی تک کراچی، حب، لسبیلہ، حیدر آباد اور جامشورو میں بارش متوقع ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو شہر سے بل بورڈ ہٹانے کی ہدایت کی جبکہ ایمرجنسی پلان ٹیم بنانے کے احکامات بھی دے دیے۔ انہوں نے کہا کہ میٹ آفس، پی ڈی ایم اے کی مشاورت سے ایمرجنسی پلان بنا کر اقدمات کرے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اگر طوفان گجرات کو ہٹ کرتا ہے تو تھر میں شدید بارشیں ہوں گی، اس حوالے سے اقدامات کیے جائیں۔

    اجلاس میں کمشنر کراچی، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کو نالوں کے چوکنگ پوائنٹس کلیئر کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماہی گیر کل سے سمندر میں نہ جائیں۔ انہوں نے چیف سیکریٹری کو کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کنٹرول روم میں ہی ایس 19 کے افسر کو سربراہ بنایا جائے۔

    تمام متعلقہ ڈی سیز کو اپنے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کرنے، محکمہ آب پاشی کو بیراجوں پر کنٹرول روم قائم کرنے اور صوبائی وزرا ناصر شاہ اور فراز ڈیرو کو کراچی میں رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

  • سندھ میں عید کی چھٹیوں پر مزید سختیاں عائد

    سندھ میں عید کی چھٹیوں پر مزید سختیاں عائد

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کرونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس میں عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، عید کے دنوں میں مقبول تفریحی مقامات ہاکس بے اور سی ویو بند ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کرونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے پرائیوٹ اسپتالوں سے بات کی ہے۔ آج سے نجی اسپتالوں کو کرونا ویکسین دی جائے گی وہ مفت لائیں گے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہوٹلز میں قرنطینہ سہولتیں بحال کی جارہی ہیں، کراچی میں کل سے کرونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ کراچی میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 5 سے 14۔23 فیصد اور حیدر آباد میں 18.1 فیصد سے کم ہو کر 11.92 فیصد ہوگیا۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کراچی شرقی اور جنوبی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، وزیر اعلیٰ نے اسپتالوں کے آلات اور کرونا عملے کے آڈٹ کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ جن اسپتالوں میں سہولتیں کم ہیں ان کو فوری پورا کیا جائے۔

    اجلاس میں عید الفطر کے پیش نظر سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں کی جائیں گی، کل سے اتوار تک ریستورانوں کی ٹیک اوے سروس مغرب تک ہوگی، اس کے بعد مغرب کے بعد صرف ہوم ڈیلوری کی جاسکے گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گروسری کی دکانیں 6 بجے تک کھلی رہیں گی، فارمیسیز کو پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا، ویکسی نیشن سینٹر 24 گھنٹے کام کریں گے، عید کے دنوں میں ہاکس بے اور سی ویو بند ہوگا۔

  • ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ادائیگی میں تاخیر، وزیر اعلیٰ سندھ  سمیت پوری کابینہ کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

    ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ادائیگی میں تاخیر، وزیر اعلیٰ سندھ سمیت پوری کابینہ کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

    سکھر: سندھ ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن میں تاخیر کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت پوری کابینہ کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے مارکیٹ کمیٹی کے ریٹائرڈملازمین کو پنشن کی ادائیگی میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کی،سماعت پرایڈووکیٹ سہیل کھوسو پیش ہوئے۔

    پنشنرز کے وکیل ایڈووکیٹ سہیل کھوسو نے کہا عدالت کے بار بار احکامات پر ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن نہیں دی جا رہی، جس پر عدالت نے عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جب تک ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن نہیں ملےگی کابینہ کوبھی تنخواہ نہیں ملےگی۔

    سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے وزیر اعلیٰ سندھ سمیت پوری کابینہ اور چیف سیکریٹری سندھ ، سیکریٹری ایگری کلچر اور سیکریٹری فنانس کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا اور سماعت 11مئی تک ملتوی کردی۔

    سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ اور جسٹس فہیم احمد صدیقی نے حکم جاری کیا۔