Tag: وزیر اعلیٰ مریم نواز

  • پاکستان کی پہلی رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم

    پاکستان کی پہلی رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم

    لاہور : پاکستان کی پہلی رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی گئی، یہ فورس پولیس املاک پرحملہ کرنے والے مظاہرین کو کنٹرول کرسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بڑا اقدام کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی۔

    پنجاب کی پہلی رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس ابتدائی طورپر 5ہزار اہلکاروں پرمشتمل ہوگی ، پہلے بیج میں شامل 3ہزار رائٹ مینجمنٹ پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ مکمل کرلی ہے۔

    پولیس ٹریننگ سینٹرفاروق آباد میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کے پہلے بیج کی پاؤسنگ آؤٹ تقریب ہوئی ، جس میں ٹریننگ مکمل کرنیوالے جوانوں نے مشتعل مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے مشقوں کا مظاہرہ کیا۔

    رائٹ مینجمنٹ پولیس کو مختلف اقسام کے ہجوم کو کنٹرول کرنے کی خصوصی تربیت دی گئی ، یہ فورس پولیس املاک پرحملہ کرنے والے مظاہرین کو کنٹرول کرسکے گی۔

    جتھوں کی صورت میں حملہ کرنے والوں کو پروفیشنل طریقے سے رائٹ مینجمنٹ پولیس ہینڈل کرے گی۔

    وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی کابینہ نےرائٹ مینجمنٹ پولیس قائم کرنےکی منظوری دی تھی ، جس کے بعد فورس کے پہلے بیج کو پولیس ماہرین نے 8 ہفتوں کی خصوصی پروفیشنل ٹریننگ دی۔

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پہلی ترجیح ہے۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس کا قیام خوش آئند ہے، اسکواڈ کے قیام سے سرکاری اورنجی املا ک کو پہنچنے والے نقصان کو روکا جاسکے گا اور مشتعل ہجوم کو بحفاظت کنٹرول کرنے سے حالات کو خراب ہونے سے بچانا ممکن ہوگا۔

  • اپنا گھر بنانے کے لیے قرض کی درخواست دینے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    اپنا گھر بنانے کے لیے قرض کی درخواست دینے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    لاہور : اپنا گھر بنانے کے لیے قرض کی درخواست دینے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، چند ماہ میں گھر بن جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر ” کے وعدے کی تکمیل ہوگئی ، پہلے گھر پر لینٹر ڈالنے کا کام شروع کردیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کوٹ لکھپت اندورن پنڈی راجپوتا ں میں اپنی چھت اپنا گھر لون اسکیم سے بننے والے گھر کا جائزہ لینے خود پہنچ گئیں۔

    لون حاصل کرنے والی خاتون صوبیہ منیر کے پلاٹ پر زیر تکمیل گھر کا جائزہ لیا، تین مرلہ پلاٹ پر دیواروں کی تعمیر مکمل اور لینٹر ڈالنے کا عمل کا مشاہدہ کیا۔

    صوبیہ منیر وزیر اعلیٰ مریم نواز کو دیکھ کر اظہار مسرت کرتے ہوئے خوشی سے آبدیدہ ہوگئی،مریم نواز نے صوبیہ منیر کو گلے لگا کر مبارک باد دی۔

    بیٹیوں طیبہ اور عائشہ نے وزیر اعلی کو پھول پیش کئے ، جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے صوبیہ منیر کو اپنی چھت اپنا گھر کے دوسری قسط کا چیک پیش کیا۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    وزیراعلیٰ پنجاب نے گھر کے ضروری فرنیچر کا تحفہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیوں کو پڑھائیں، تعلیم کے اخراجات حکومت پنجاب دے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد نواز شریف آپ کا گھر بننے پر بہت خوش ہیں بہت سی دعائیں اورسلام بھیجا، اپنی چھت اپنا گھر لون سکیم کے تحت گھر بنتا دیکھا،خوشی لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی، اتنی خوشی ہے، لگتا ہے اپنا گھر ہی بن رہا ہے، اپنا گھر ہر شہری کا حق ہے۔ کسی پر احسان نہیں کررہے۔

    صوبیہ منیر نے بتایا کہ پلاٹ لے لیا مگرگھر بنانے کی مالی استطاعت نہیں تھی، اپنی چھت کا خواب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے طفیل پورا ہو رہا ہے، 2 اکتوبر کو چیک ملا،پندرہ دن میں تعمیر شروع کر دی، تین مرلے میں ڈرائنگ روم ، بیڈ روم ، اٹیچ باتھ روم اور کچن کا نقشہ خود بنایا۔

    صوبیہ منیر کہنا تھا کہ ایڈ دیکھ کر پورٹل سے اپلائی کیا ،قرضہ مل گیا الحمد اللہ ، چند ماہ میں گھر بن جائے گا، دل سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے لئے دعائیں نکلتی ہیں ۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گھر بنانے والی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے محنت سے گھر بنانے کی تلقین کی ، سنگل مدر صوبیہ منیر ایونٹ منیجمنٹ ٹیم میں ڈیکوریٹر کا کام کرتی ہیں۔

  • ہونہار میرٹ اسکالر شپ پروگرام :  بی ایس کرنے پر طلباء کے لئے بڑی خبر

    ہونہار میرٹ اسکالر شپ پروگرام : بی ایس کرنے پر طلباء کے لئے بڑی خبر

    لاہور : ہونہار میرٹ اسکالر شپ پروگرام کی منظوری کے بعد بی ایس کرنے پر طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی اور تعلیم کا حصول اور آسان ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب ہونہار میرٹ اسکالر شپ پروگرام کی منظوری دے دی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے اسکالر شپ کی تعداد 4 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزارکرنےکی ہدایت بھی کی۔

    سرکاری اور 8 منتخب نجی جامعات سے بی ایس کرنے پر طلبا کی 100 فیصد فیس اسکالر شپ سے ادا ہوگی۔

    مریم نواز نے جہلم،وہاڑی اوربہاولنگرمیں نئی یونیورسٹیوں کےفوری قیام کی منظوری دیتے ہوئے لیپ ٹاپ اسکیم کے فوری اجرا کیلئے ہدایات جاری کیں۔

    طلبا کی کم تعداد والے کالجز میں نئے ڈسپلن متعارف کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ جاب مارکیٹ کی ضروریات سےمنسلک ڈسپلن متعارف کرائے جائیں گے۔

    ڈویژنل ڈائریکٹرزاورپرنسپل کی تعیناتی کیلئےآن لائن پورٹل سسٹم متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    مریم نواز شریف کی ہدایت پر سرکاری کالجز میں نئی بسوں کی فراہمی کا پلان پیش کیا گیا اور پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت یونیورسٹیوں کے قیام کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد پرائیویٹ سیکٹر کو یونیورسٹیوں کےقیام کیلئےحکومتی سطح پرسہولت دینے پر اتفاق ہوا۔

    نجی یونیورسٹیو ں کےامورکاجائزہ لینےکیلئےاعلیٰ سطح کی وزارت کمیٹی قائم کرنے اور تعلیمی بورڈزکےامورمیں ریفارمز کیلئے پنجاب بورڈ کوآرڈی نیشن کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

    پنجاب کے 90 کالجز میں ایم ڈی ،ای کیٹ فری کلاسزپروگرام پر وزیراعلیٰ نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ مفت ایم ڈی او رای کیٹ کلاسز کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے۔

  • بجلی کے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    بجلی کے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 50 ہزار سولرسسٹم دینے کا اعلان کردیا، 100 یونٹ والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو قرعہ اندازی سے سولر سسٹم ملیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں 50 ہزار سولرسسٹم دینے کا اعلان کردیا، پہلے مرحلے میں 100 یونٹ والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو قرعہ اندازی سے سولر سسٹم ملیں گے۔

    مریم نواز نے ایک کلو واٹ والے سولر سسٹمزکی تنصیب کیلئے فوری اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا سولر سسٹم لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے دیگر صارفین کو ہوم بیسڈسولرسسٹم فراہم کیے جائیں گے۔

    مریم نواز کو اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلےمرحلےمیں پروگرام کیلئے 12.6 ارب روپے مختص کیےجائیں گے۔