Tag: وزیر اعلیٰ پختونخوا

  • وزیر اعلیٰ پختونخوا کا وفاقی حکومت کو دیئے گئے الٹی میٹم کا وقت ختم

    وزیر اعلیٰ پختونخوا کا وفاقی حکومت کو دیئے گئے الٹی میٹم کا وقت ختم

    پشاور: وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کا لوڈشیڈنگ کم کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو دیئے گئے الٹی میٹم کا وقت ختم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی علی امین گنڈاپورکے وفاق کو لوڈشیڈنگ کم کرنے کیلئے الٹی میٹم کا وقت ختم ہوگیا لیکن وفاق کی جانب سے لوڈشیڈنگ دورانیے میں کمی کی کوئی ہدایات جاری نہ ہوسکیں

    پیسکو آفس کے کنٹرول سنبھالنے کے دھمکی پر بھی وفاق خاموش ہیں، پیسکو ترجمان نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ لائن لاسز کی بنیاد پر کی جاتی ہے، جہاں لاسز زیادہ ہوں لوڈمینجمنٹ زیادہ، جہاں کم وہاں لوڈشیڈنگ کم ہوتی ہے۔

    زیادہ لاسز والےعلاقوں میں کم لوڈشیڈنگ کی تو کم لاسز والے ایریازپربوجھ آئیگا، فی الحال پرانے شیڈول کے مطابق ہی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، وفاق کی جانب سے ہدایات ملتے ہی عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔

    یاد رہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کو وارننگ دیتے ہوئے لوڈشیڈنگ کم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ آج رات تک لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی تو کل پیسکو کا انتظام سنبھالوں گا، وفاقی حکومت اور وزیر توانائی کو پیغام دے رہا ہوں، متعدد بار بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کا کہا ہے۔

    وزیر اعلیٰ کے پی نے مزید کہا تھا کہ آپ سے شرافت کی زبان استعمال کریں تو ہمیں کمزور سمجھتے ہیں، پیسکو چیف اگر صوبے میں رہے گا تو میرے شیڈول کے مطابق چلے گا۔

  • ایک دو سال میں ملکی حالات بہتر سمت میں ہوں گے: وزیر اعلیٰ پختونخوا

    ایک دو سال میں ملکی حالات بہتر سمت میں ہوں گے: وزیر اعلیٰ پختونخوا

    سوات: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ ایک دو سال میں ملکی حالات بہتر سمت میں ہوں گے، 5 سال میں سوات کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ پختونخوا کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں گے، اور صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ مولانا اسلام کے نام پر سیاست کر رہے ہیں، عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسلام کا نام لے کر ان کی سیاست کا خاتمہ کیا۔ ہم اپنے ایجنڈے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ آئندہ دور بھی تحریک انصاف کا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک دو سال میں ملکی حالات بہتر سمت میں ہوں گے، 35 کروڑ سے کبل اسپتال کو اپ گریڈ کریں گے۔ 5 سال میں سوات کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کھلاڑی ڈرنے والے نہیں۔ کبل میں خواتین کے لیے یونیورسٹی، انجینئرنگ یونیورسٹی اور بچوں کا اسپتال بنائیں گے۔ سیدو ایئرپورٹ پر پروازیں بھی شروع کریں گے۔