Tag: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

  • بطور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کس آخری تقریب میں شرکت کریں گے؟

    بطور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کس آخری تقریب میں شرکت کریں گے؟

    اسلام آباد: وقارالنساء ڈگری کالج برائے خواتین راولپنڈی کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر آج 31 مارچ کو لاہور میں وقارالنساء یونیورسٹی چارٹر پر دستخط کریں گے۔

    شیخ رشید احمد نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور میں وقار النساء یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، بطور وزیر اعلیٰ پنجاب یہ ان کا آخری ایونٹ ہوگا۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی دعوت پر اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

    ‘پردے کے پیچھے بیٹھ کرکام کرتا ہوں ‘، وزیراعلیٰ پنجاب کا تہلکہ خیز انٹرویو

    انھوں نے کہا راولپنڈی پاکستان کا وہ واحد شہر ہوگا جہاں صرف خواتین کی چار یونیورسٹیز ہوں گی، انھوں نے یہ بھی کہا کہ تقریب کے بعد وہ ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے۔

    وزیر داخلہ نے کہا وقار النساء کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے پر وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا شکر گزار ہوں۔

  • زندہ دلانِ لاہور کیلئے  بڑا تحفہ

    زندہ دلانِ لاہور کیلئے بڑا تحفہ

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرایلیویٹڈ ایکسپریس وے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی، ایکسپریس وے سے شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت میسرآئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے زندہ دلان لاہور کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کی باضابطہ منظوری دے دی۔

    کابینہ کی قائمہ کمیٹی فنانس اینڈڈیولپمنٹ میں 60ارب کے منصوبے اور ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی۔

    عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ایکسپریس وے پراجیکٹ مین بلیووارڈ گلبرگ سے موٹر وے ایم 2 تک بنے گا، وزیر اعظم میگا پراجیکٹ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کا جلد سنگ بنیادرکھیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے عوام کو موٹروے تک آسان رسائی ممکن ہوگی اور ایلیویٹڈ ایکسپریس وےبننے سے کینال او رملتان روڈ پرٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایکسپریس وے سے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی، بڑھتی آبادی کے پیش نظرایکسپریس وے جیسے منصوبے ضروری ہیں، لاہور کی مصروف سڑکوں پرٹریفک دباؤ میں 65فیصد تک کمی ہوگی۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ لاہور کے لیے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے گیم چینجر ثابت ہو گا اور لاہور کی مصروف سڑکوں پرٹریفک دباؤ میں 65فیصد تک کمی ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نےذاتی پسندوناپسند پرمنصوبے شروع کیے، ماضی کی حکومت نےلاہور کی بنیادی ضرورتوں کو نظر انداز کیا۔

  • عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ  پر قیدیوں کیلئے تحفہ

    عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ پر قیدیوں کیلئے تحفہ

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بارہ ربیع الاول کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی کا اعلان کردیا اور کہا قیدیوں کو بنیادی انسانی حقوق فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شان رحمت اللعالمین کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبے کی جیلوں کے قیدیوں اور جیل عملے کیلئے تاریخ ساز پیکیج تیار کرلیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا قیدیوں سےمتعلق پرانےقوانین کوتبدیل کیاجائےگا اور قیدیوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے پر توجہ دی جائے گی، نفرت قیدیوں سے نہیں ان کے جرم سے کرنی چاہیے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سردیوں میں پنجاب کی تمام جیلوں میں گیزرلگائےجائیں گے اور ہرجیل کینٹین میں معیاری اشیاکی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ قیدیوں کےکام کرنےسےحاصل رقم انہیں ماہانہ دی جائے گی اور خواتین قیدیوں کی غذائی ضروریات پوری کرنےپرتوجہ دی جائےگی جبکہ کم سن قیدیوں کےاستحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو جیلوں میں کھیلوں کی سہولتیں دی جائیں گی اور ساتھ ہی جدیدعلاج اورداؤں کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب کےتمام جیلوں کوشمسی توانائی پرمنتقل کیاجائےگا اور لاوارث قیدیوں کےلیےمفت قانونی امدادکاانتظام کیاجائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 12ربیع الاول پرقیدیوں کی سزامیں 60دن کی کمی کااعلان کرتاہوں، 12ربیع الاول کی مناسبت سےقیدیوں میں مختلف مقابلےکرائے جائیں گے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قیدیوں کو بنیادی انسانی حقوق فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

  • عوام کو ریلیف دینے کے ہرممکن اقدام کریں گے، عثمان بزدار

    عوام کو ریلیف دینے کے ہرممکن اقدام کریں گے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کوریلیف دینے کے ہرممکن اقدام کریں گے ، اپوزیشن کامنفی کردارافسوسناک ہے، اپوزیشن جان لے  بیان بازی سےعوام کی خدمت نہیں ہوسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں گندم، آٹے کے اسٹاک و قیمتوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عبدالعلیم خان نےوزیراعلیٰ پنجاب کوگندم صورتحال اورمحکمے کی کارکردگی سےآگاہ کیا۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار ننے گندم و آٹے کے اسٹاک و نرخوں پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا پنجاب واحدصوبہ ہے جہاں 20کلو آٹےکاتھیلا مقرر ہ نرخوں پردستیاب ہے ، حکومت کےبروقت فیصلوں سےآٹے کی قیمتوں میں استحکام آیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کوریلیف دینے کے ہرممکن اقدام کریں گے، عوام کوریلیف دیناہماری مشترکہ ذمہ داری ہےاورفرض بھی، کسی کوصوبے کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔

    اپوزیشن کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے، پی ڈی ایم مسترد اورمایوس عناصر کا غیرفطری اتحاد ہے، اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کویکسر فراموش کیا، قوم کا پیسہ لوٹنے والے عوام کوگمراہ نہیں کر سکتے، عوام باشعور اورکرپٹ چہروں سے اچھی طرح واقف ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کامنفی کردارافسوسناک ہے، اپوزیشن جان لے بیان بازی سےعوام کی خدمت نہیں ہوسکتی۔

    صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہمارےاقدامات سےصوبے میں آٹےکی قیمت مستحکم ہوئی ، محکمہ خوراک آٹےکی مناسب فراہمی ہر قیمت پریقینی بنا رہاہے۔

    عبدالعلیم خان نے مزید کہا پی ڈی ایم کی منفی سیاست دفن ہو چکی ہے، اپوزیشن کےپاس کوئی ایجنڈا ہے نہ پروگرام ، ٹولے کو انتشار کی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے۔

  • عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

    عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےانٹرسٹی اورڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھولنےکی اجازت دے دی اور مسافروں کیلئےٹرانسپورٹ کےکرایوں میں 20 فیصد کمی کااعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بزدارحکومت کاعام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے بڑا اقدام سامنے آیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےانٹرسٹی اورڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھولنےکی اجازت دے دی اور مسافروں کیلئےٹرانسپورٹ کےکرایوں میں 20فیصدکمی کااعلان کردیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عام آدمی کوملےگا، ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں کمی سےعام آدمی کوبہت ریلیف ملےگا۔

    عثمان بزدار نے پنجاب میں آن لائن ٹیکسی و ٹرانسپورٹ سروس بھی کھولنے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے کہا پبلک ٹرانسپورٹ کوایس او پیزپر عملدرآمد یقینی بناناہوگا، مسافروں، ڈرائیورز،کنڈیکٹرز کیلئےماسک پہننا لازم قراردیاگیاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بسوں میں سینی ٹائزرزرکھنے کی پابندی ہوگی، بسوں میں مسافروں کے درمیان ضروری فاصلہ رکھا جائے گا، امیرلوگ گاڑیوں پرسفر کر رہےہیں،غریب کی ٹرانسپورٹ بند ہے، عام آدمی کی سفری مشکلات کادیکھ کرٹرانسپورٹ کھولنےکافیصلہ کیاہے۔

    مزید پڑھیں : پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ

    دوسری جانب چوہدری مجید صدر بس اونر ایسوسیشن کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کھلنے کے ساتھ ہی کرایوں میں کمی کا اطلاق کردیا جائے گا،ہمارے اور حکومت پنجاب کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، ہماری کرایوں میں کمی کی تجویز حکومت پنجاب نے مان لی ہے۔

    یاد رہے حکومت پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کے لیے ایس او پیز پلان مانگ لیا تھا ، وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی بندش سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا، مجبوری کے باعث عوام نے مہنگے داموں پرائیویٹ گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔

    رپورٹ میں سفارش کی گئی تھی کہ عوام اور ٹرانسپورٹ شعبہ کو ریلیف کے لیے اجازت ضر وری ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج فاروڈ بلاک کے ارکان  سے ملاقات کریں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج فاروڈ بلاک کے ارکان سے ملاقات کریں گے

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے فاروڈ بلاک ارکان کی ملاقات آج ہوگی، ملاقات میں ارکان وزیراعلی کواپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج سپرمیسی آف پارلیمنٹ کے نام سے بننے والے فاروڈ بلاک کے ارکان سے ملاقات کریں گے ، فارورڈبلاک وزیراعلی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔

    ذرائع بتاتے ہیں پنجاب پولیس چیف اور چیف سیکرٹری کے خلاف بزدار کی حمایت فارورڈ بلاک کو حاصل ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی فارورڈبلاک ارکان کا آج غیررسمی اجلاس ہوگا، جس میں فاروڈ بلاک کےارکان مشاورت میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، غضنفر عباس چھینہ کا کہنا تھا کہ ہم 20دوست کل لاہور میں ملاقات کریں گے ، ہماری اور سب کی خواہش ہے کہ وزیراعلیٰ بااختیار ہوں۔

    غضنفر عباس چھینہ نے مزید کہا حلقوں کےلئے ترقیاتی منصوبےچاہتے ہیں ،چاہتے ہیں ہمیں عوام،حلقوں کیلئے ترقیاتی پیکج دیئے جائیں، عوامی مسائل حل کرنے آئے ہیں ، اس کیلئےجدوجہد کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پنجاب میں بیورو کریسی اور وزیراعلیٰ کے اختیارات کی جنگ میں شدت

    گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی میں بننے والے فارورڈبلاک ارکان سے رابطہ کیا تھا ، جس میں فارورڈ بلاک کے ارکان نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو اپنے  تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

    خیال رہے پہلےبھی دسمبر اور جنوری میں فارورڈ بلاک ارکان کی وزیراعلیٰ سے ملاقات ہوچکی ہے اور فارورڈ بلاک ارکان چیف سیکریٹری،آئی جی پنجاب پر تحفظات سے آگاہ کرچکے ہیں۔

    یاد رہے ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کا گروپ بنانے میں ممکنہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنا ہاتھ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہی اپنے مخصوص لوگوں کو ناراض ہونے کا عندیہ دیا تھا کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کےمعاملات کی براہ راست ذمے داری چیف سیکرٹری کوسونپی تھی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے اقدام پر وزیراعلیٰ اور ان کے چند بااعتماد ساتھی اندرون خانہ ناراض تھے اور ناراضی سے پہلے ارکان نے وزیراعلیٰ سے ترقیاتی فنڈز  کے حوالے سے مطالبہ کیا تھا، جس پر وزیراعلی نے مطالبےکی راہ میں بیوروکریسی کو رکاوٹ قرار دیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق بعدازاں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ کے اختیارات دوبارہ لینے کے لیے پریشر گروپ تشکیل دیا جائے، ناراض ارکان نے سب سے پہلے بیورو کریسی کو تنقید کانشانہ بنایا تھا جب کہ آٹا اور چینی کے بحران پر وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو ہی ذمہ دار ٹہرایا تھا اور خود کو اس بحران سے لاتعلق رکھا۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل مستعفی، عون چوہدری برطرف

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل مستعفی، عون چوہدری برطرف

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، عون چوہدری کو بھی مشیرکے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے مختلف امور پر تحفظات کےسبب اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ کو پیش کیا ہے جبکہ عون چوہدری کو انتظامی امور بہتر بنانے کے لیے انہیں ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کو صوبے میں گورننس اور پولیس کے نظام پر قیادت سے تحفظات تھے ، جس کے سبب انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، ان کی جگہ ابھی تک کسی کا نام وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کے طور پر سامنے نہیں آیا ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے مشیرعون چوہدری کی جگہ آصف محمود کو وزیراعلیٰ کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے، آصف محمود پنجاب ہارٹی کلچر اورٹورازم سے متعلق امور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاونت کریں گے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک اسدکھوکھرکوکابینہ میں شامل کرنےکافیصلہ  کیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ملک اسدکھوکھرپی پی 168 سےایم پی اےمنتخب ہوئے تھے اور ان کےقلمدان کافیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں بلدیات کی منسٹری دی جاسکتی ہے۔

    وزیر اعلیٰ کے سابق ترجمان شہباز گل لیڈر شپ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حامل ہیں اور کئی انگریزی روزناموں کے لیے لکھتے ہیں ، اس کے علاوہ تدریس کے سلسلے سے بھی وابستہ ہیں۔

  • وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب ملاقات: عثمان بزدار نے پولیس اصلاحات سے آگاہ کیا

    وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب ملاقات: عثمان بزدار نے پولیس اصلاحات سے آگاہ کیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے، جس میں پنجاب حکومت سے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انھیں صوبے میں پولیس اصلاحات سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پنجاب میں پولیس کی کارکردگی سے سخت ناخوش تھے، جس پر انھوں نے وزیر اعلیٰ کو اسلام آباد طلب کیا تھا۔

    وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں پنجاب پولیس ریفارمز کے معاملے پر وزیراعظم کو ون آن ون ملاقات میں بریفنگ دی۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم پنجاب پولیس کی کارکردگی سے ناخوش ، وزیراعلیٰ پنجاب کواسلام آباد طلب کرلیا

    ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پنجاب میں پولیس گردی کے واقعات پر شدید ناراضگی اور تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    یاد رہے پنجاب میں 8 ماہ میں پولیس کی حراست میں 17 ملزمان کی ہلاکتوں کا انکشاف ہوا تھا ، ذرایع کے مطابق 14 ہلاکتوں پر 84 پولیس افسران و اہل کاروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں، پنجاب پولیس ناقص کارکردگی کو بچانے کے لیے واقعات کو دبانے پر مصروف عمل ہے۔

    آج وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ پولیس تشدد اور ٹارچر کے لیے نہیں عوام کی خدمت کے لیے ہے، پنجاب پولیس میں کچھ اصلاحات فوری اور کچھ لانگ ٹرم میں لائیں گے، آیندہ کبھی ٹارچرسیل ملا تو ڈی ایس پی اور ڈی پی او پر مقدمہ ہوگا۔

  • لاہور میں شدید بارش، وزیر اعلیٰ کی پانی میں پھنسی خواتین کی مدد، ویڈیو وائرل

    لاہور میں شدید بارش، وزیر اعلیٰ کی پانی میں پھنسی خواتین کی مدد، ویڈیو وائرل

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں شدید بارش کے بعد سیف سٹیز اتھارٹی کا ہنگامی دورہ کیا، انھوں نے بارش میں پھنسی خواتین اور بچوں کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر محفوظ مقام پر پہنچایا۔

    تفصیلات کے مطابق بارش کے بعد وزیر اعلی عثمان بزدار لاہور کے دورے پر نکل پڑے، انھوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا اور ایک مقام پر بارش کے جمع پانی میں پھنسے افراد کو اپنی گاڑی میں بٹھا لیا۔

    بارش میں پھنسے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب گاڑی خود ڈرائیو کر رہے تھے۔

    وزیر اعلی نے شہر میں موسلا دھار بارش کے بعد نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا، عثمان بزدار نے خود گاڑی چلا کر شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، اور بارش کے پانی میں پھنسی خواتین اور بچوں کو اپنی گاڑی میں لفٹ دی۔

    [bs-quote quote=”لاہور کو پیرس بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نے نکاسیٔ آب کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    دریں اثنا، ایم ڈی علی عامر ملک اور چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی، وزیر اعلیٰ نے سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے نکاسی آب کا جائزہ لیا۔

    عثمان بزدار نے ضلعی انتظامیہ اور واسا کو شہر سے فوری پانی نکالنے کی ہدایت کی، خیال رہے کہ لاہور کو پیرس بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نے نکاسیٔ آب کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔

    ادھر لاہور اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں، شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں خراب ہو کر بند ہو گئیں، فلائٹ شیڈول متاثر اور 100 فیڈر ٹرپ کر گئے۔

    ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث ٹرپ 86 میں سے 50 فیڈرز بحال کیے جا چکے ہیں، متاثرہ دیگر فیڈرز کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لکشمی چوک پر 250 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، پانی والا تالاب پر 213 ملی میٹر، فرخ آباد میں 203 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سمن آباد میں 166، ایئر پورٹ پر 136، واسا ہیڈ آفس کے اطراف 144 ملی میٹر بارش ہوئی۔

    ادھر وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے بھی پرانے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، وزیر قانون پنجاب نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا، اس موقع پر انھوں نے عملے کو ہدایت کی کہ پانی کی نکاسی مکمل ہونے تک افسران اور عملہ فیلڈ میں رہیں۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب نے موبائل پولیس خدمت مراکز پروگرام کا افتتاح کر دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے موبائل پولیس خدمت مراکز پروگرام کا افتتاح کر دیا

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے موبائل پولیس خدمت مراکز پروگرام کا افتتاح کر دیا، پروگرام کے تحت پنجاب کے 36 اضلاع میں موبائل پولیس خدمت مراکز کے ذریعے عوام کو سہولت فراہم کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آج ہفتے کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گریٹر اقبال پارک میں پنجاب کے 36 اضلاع کے لیے موبائل پولیس خدمت مراکز کے پروگرام کا افتتاح کیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے گریٹر اقبال پارک میں پولیس خدمت مرکز کا بھی افتتاح کیا، انھوں نے پولیس خدمت مرکز اور موبائل پولیس خدمت مراکز کا معائنہ کیا اور خدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

    عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ ان خدمت مراکز میں بینک آف پنجاب کے کاؤنٹر بھی قائم کیے جائیں، مراکز کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولتیں مہیا ہوں گی، پولیس مراکز کو پورے صوبے میں پھیلا رہے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو دہلیز پر خدمات کی فراہمی حکومت کا مشن ہے، آج کے دن پنجاب کے لوگوں کے لیے آسانی کا افتتاح کر رہے ہیں، شہریوں کو سفر کی زحمت سے نجات ملے گی۔

    انھوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ اسٹامپ پیپرز کی فراہمی خدمت مراکز پر ہونی چاہیے، مراکز میں شہریوں کو بار بار چکر لگانے کی زحمت نہ دی جائے۔ علاوہ ازیں انھوں نے کہا کہ مراکز سے ایف آئی آر کی کاپی اور دیگر خدمات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ پنجاب شہدا کے تمام کیسز حل کر کے حق ان تک پہنچایا۔