Tag: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

  • لیپ ٹاپ اسکیم : آپ اہل  ہیں یا نہیں؟ طلبا اہلیت چیک کریں

    لیپ ٹاپ اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں؟ طلبا اہلیت چیک کریں

    لاہور : طلبا کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم میں اہلیت کا معیار سامنے آگیا، کونسے طلبا اسکیم کے اہل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کا ایک اور وعدہ پورا کرتے ہوئے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا۔

    وزیرتعلیم رانا سکندرحیات نے بتایا کہ ایک لاکھ 10 ہزار طلبا میں جدید لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔

    اہلیت کا معیار

    راناسکندرحیات نے اہلیت کا  معیار بتاتے ہوئے کہا کہ پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں کے بی ایس کے طلبا اپلائی کر سکیں گے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبا اس اسکیم کے اہل ہوں گے، بی ایس طلبا کیلئے 65 فیصد اور میڈیکل طلبا کیلئے 80 فیصد میرٹ مقرر کی گئی ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ آن لائن درخواست کیلئے آفیشل لنک مشتہر کر دیا گیا، میرٹ انٹر میڈیٹ کے نمبرزکی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔

    رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ پورٹل اوپن ہونے کے چند گھنٹوں میں ہی 34 ہزار سے زائد طلبا رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

    لیپ ٹاپ پروگرام کے لیے آن لائن اپلائی کریں

    اہل طلباء اس لنک پر کلک کرکے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں: cmlaptophed.punjab.gov.pk۔ مفت لیپ ٹاپ کے لیے درخواست دینے سے پہلے انہیں اپنی تفصیلات آن لائن جمع کرانے کی ضرورت ہوگی۔

    کیا نجی کالجوں یا یونیورسٹیوں کے طلباء لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں؟

    نہیں، نجی کالجوں یا یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلباء لیپ ٹاپ اسکیم کے اہل نہیں ہیں۔

    کیا لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے درخواست کی فیس ہے؟

    نہیں، لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے کوئی درخواست فیس نہیں ہے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    بے نظیراور مریم نواز میں بنیادی فرق

  • دلہن  کے لئے  ایک لاکھ روپے سلامی ، بڑی خوشخبری آگئی

    دلہن کے لئے ایک لاکھ روپے سلامی ، بڑی خوشخبری آگئی

    لاہور : شادیوں کے سب سے بڑے تاریخی پروگرام کی منظوری دی گئی، جس کے تحت دلہن کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب میں اجتماعی شادیوں کے سب سے بڑے تاریخی پروگرام کی منظوری دی گئی۔

    پنجاب بھر میں تین ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی اجتماعی شادی کا پراجیکٹ پیش کیا گیا، جس کے تحت دلہن کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی، اس کے علاوہ فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ سمیت استعمال کی 13 اشیا گفٹ کی جائیں گی۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجتماعی شادیوں کا دائر کار مزید بڑھانے کی ہدایت کردی۔

    اجلاس میں پنجاب بھر میں عارضی کاشت کیلئے ایک لاکھ ایکڑ زمین کاشتکاروں کوالاٹ کرنے کی منظوری دی گئی۔

    پنجاب میں ای بس سروس اسکیم کی بھی منظوری دی گئی ، پہلے مرحلے میں 27 بسیں آئیں گی اور ای بسوں کی پارکنگ میں چارجنگ کیلئے 1.2 میگا واٹ سولر پینل لگائے جائیں گے، پنجاب بھر میں 680 ای بسیں سال کے آخر تک فنکشنل ہوں گی۔

  • پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح

    پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح

    لاہور : پنجاب میں 5 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح کردیا گیا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ بسیں چلائی جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 5 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح کردیا ،انھوں نے ہائبرڈڈبل ڈیکربس میں سفر کرکے معائنہ کیا۔

    اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں میٹروپولیٹن ٹورازم کیلئےنئی ماحول دوست بسیں فراہم کریں گے۔

    پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جا رہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا کہ لاہورمیں سیاحت کیلئے نئے روٹس پر 5 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی اور بہاولپور، راولپنڈی میں بھی ایک ایک ڈبل ڈیکر بس کا اضافہ کیا جائے گا۔

    حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ملتان ،فیصل آبادمیں بھی سیاحت کےلئےڈبل ڈیکربس سروس شروع ہوگی جبکہ لاہورمیں 3 نئی بسوں کا روٹ قذافی اسٹیڈیم سےم ختلف سیاحتی مقامات تک ہوگا۔
    .

  • مریم نواز نے خواتین کی بڑی مشکل آسان کردی

    مریم نواز نے خواتین کی بڑی مشکل آسان کردی

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے خواتین کی بڑی مشکل آسان کردی ، اب ایک کال یا ایپ کے ذریعے اشیا فری ڈیلوری کیساتھ گھر پر پہنچیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ماڈل بازاروں کی سولرایزیشن اور اشیاء خوردونوش کی فری ہوم ڈلیوری سروسز فراہم کرنے کا افتتاح کردیا۔

    افتتاحی تقریب سے مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ماڈل بازار نے ہوم ڈیلوری سروس شروع کی ہے ، خواتین ماڈٖل بازار سے کم قیمت پر ہوم ڈیلوی سروس سے مستفید ہوسکتی ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خواتین کی ایک کال یا ایپ کے ذریعے اشیافری ڈیلوری کیساتھ گھر پر پہنچیں گی اور کچن کا سامان رعایتی قیمتوں پر اب ہوم ڈیلیوری ہوگی۔

    انھوں نے بتایا کہ لائیو اسکرین پر آٹا ،دالیں ،چکن اوردیگر اشیا کی قیمتوں کو مانیٹرکرتی ہوں، جیسے ہی کسی چیز کا ریٹ بڑھتا ہے میں پوچھتی ہوں ،جب ن لیگ کی حکومت آتی ہے توکھانےپینے کی اشیا کی قیمتیں کم ہوتی ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرا سارا دن آلو پیاز کے نرخ کم کرنے میں نکل جاتا ہے اور ایک شخص کہتا تھا آلو پیاز کے ریٹ معلوم کرنے نہیں آیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی ہوئی ہے ،شہبازشریف کو کچھ مشکل فیصلےکرنے پڑیں، ماضی کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے شہبازشریف کو مشکل فیصلےکرناپڑے، ہم وہ لوگ نہیں جو یہ رونا روئیں کہ ماضی میں یہ ہوا تھا ، ان کو ترقی کرتا پاکستان ملا تھا ہمیں خراب حالت میں معیشت ملی۔

    انھوں نے بتایا کہ بجلی کے بل بڑھے تو پاکستان کی تاریخ کابڑا سولرمنصوبہ پنجاب میں لارہے ہیں، عوام پر ٹیکس لگتا ہے تو ہمیں اس کی زیادہ تکلیف ہوتی ہے، عوام کیلئےہم جو کچھ کرسکتے ہیں وہ ہم کریں گے۔

  • موٹرسائیکل اور کار ڈرائیونگ سیکھنے کی خواہشمند خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

    موٹرسائیکل اور کار ڈرائیونگ سیکھنے کی خواہشمند خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

    لاہور : موٹرسائیکل اور کار ڈرائیونگ سیکھنے والی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، خواتین کی سہولت کے لئےکلاسسز منعقد کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خواتین کو با اختیار اورخود مختار بنانے کا مشن جاری ہے، خواتین کو موٹر سائیکل اور کار ڈرائیونگ سیکھانے کے لئے 04 ڈرائیونگ اسکول قائم کردیئے گئے۔

    آبشارڈرائیونگ اسکول جیل روڈ، وویمن آن ویل اسکول ایل اوایس فیروزپورروڈ ، لبرٹی خدمت مرکز اورمناواں ٹریفک لائنزمیں ڈرائیونگ اسکولز قائم کئے گئے ہیں۔

    خواتین کی سہولت کے لئے صبح 8 سےشام 4بجے تک کلاسسز جاری ہیں ، اس حوالے سے سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ اسکولزمیں خواتین کو وویمن ٹو وویمن سروس فراہم کی جارہی ہے۔

    وویمن آن ویل پروجیکٹ کے تحت خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی فری تربیت دی جا رہی ہے۔

    وومن آن ویلز پروجیکٹ اور رائیڈ فار چینج پروگرام کا مقصد خواتین کو زیادہ پر اعتماد اور خود مختار بنانا ہے کیونکہ معاشرتی اورسماجی ترقی کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا کرداربہت اہمیت کا حامل ہے۔