Tag: وزیر اعلیٰ پنجاب

  • وزیر اعلیٰ پنجاب نے موبائل پولیس خدمت مراکز پروگرام کا افتتاح کر دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے موبائل پولیس خدمت مراکز پروگرام کا افتتاح کر دیا

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے موبائل پولیس خدمت مراکز پروگرام کا افتتاح کر دیا، پروگرام کے تحت پنجاب کے 36 اضلاع میں موبائل پولیس خدمت مراکز کے ذریعے عوام کو سہولت فراہم کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آج ہفتے کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گریٹر اقبال پارک میں پنجاب کے 36 اضلاع کے لیے موبائل پولیس خدمت مراکز کے پروگرام کا افتتاح کیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے گریٹر اقبال پارک میں پولیس خدمت مرکز کا بھی افتتاح کیا، انھوں نے پولیس خدمت مرکز اور موبائل پولیس خدمت مراکز کا معائنہ کیا اور خدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

    عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ ان خدمت مراکز میں بینک آف پنجاب کے کاؤنٹر بھی قائم کیے جائیں، مراکز کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولتیں مہیا ہوں گی، پولیس مراکز کو پورے صوبے میں پھیلا رہے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو دہلیز پر خدمات کی فراہمی حکومت کا مشن ہے، آج کے دن پنجاب کے لوگوں کے لیے آسانی کا افتتاح کر رہے ہیں، شہریوں کو سفر کی زحمت سے نجات ملے گی۔

    انھوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ اسٹامپ پیپرز کی فراہمی خدمت مراکز پر ہونی چاہیے، مراکز میں شہریوں کو بار بار چکر لگانے کی زحمت نہ دی جائے۔ علاوہ ازیں انھوں نے کہا کہ مراکز سے ایف آئی آر کی کاپی اور دیگر خدمات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ پنجاب شہدا کے تمام کیسز حل کر کے حق ان تک پہنچایا۔

  • اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لیے اراضی فراہم کردی گئی: وزیر اعلیٰ پنجاب

    اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لیے اراضی فراہم کردی گئی: وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لیے گوجرانوالہ میں 150 اور وزیر آباد میں 63 ایکڑ اراضی فراہم کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں 10 ہزار ایکڑ پر 9 صنعتی مراکز قائم ہوں گے، اسپیشل اکنامک زونز کے قیام کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لیے اراضی فراہم کر دی گئی ہے، گوجرانوالہ میں 150 اور وزیر آباد میں 63 ایکڑ اراضی فراہم کی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 6 غیر ملکی اداروں کی سرمایہ کاری سے 6 ہزار افراد کو روزگار ملے گا، منڈی بہاؤ الدین میں 2 ارب سے پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی بنائیں گے۔ ٹیوٹا کے 7 ہزار گریجویٹس کو بلا سود قرضے فراہم کریں گے۔

    اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر ممکن حد تک کاروباری برادری کے مفادات کا تحفظ کریں گے، ماضی میں اقتصادی ڈاکہ زنی نہ ہوتی تو قوم کو مشکل حالات سے نہ گزرنا پڑتا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ معیشت کو سیاست سے پاک رکھا جائے، شور مچا کر کرپشن سے توجہ ہٹانے والے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، عالمی مالیاتی اداروں کا بیل آؤٹ پیکیج اقتصادی پالیسیوں پر اظہار اعتماد ہے۔

  • اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

    اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بجٹ تقریر میں غیر پارلیمانی رویے کا مظاہرہ کیا، اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں طارق بشیر چیمہ اور رکن اسمبلی مونس الہٰی بھی موجود تھے۔

    وزیر اعلیٰ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو متوازن اور بہترین بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے بجٹ تقریر میں ایوان کی کارروائی احسن طریقے سے چلانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس دوران عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بجٹ تقریر میں غیر پارلیمانی رویے کا مظاہرہ کیا، اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے۔

    اسپیکر صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت نے غلط پالیسی سے صوبے کو دیوالیہ کیا۔

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بجٹ تقریر میں غیر پارلیمانی رویے کا مظاہرہ کیا، اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے۔

  • پنجاب حکومت کا انجینئرز کو بنیادی تنخواہ کا ڈیڑھ گنا ٹیکنیکل الاؤنس دینے کا اعلان

    پنجاب حکومت کا انجینئرز کو بنیادی تنخواہ کا ڈیڑھ گنا ٹیکنیکل الاؤنس دینے کا اعلان

    لاہور: پنجاب حکومت نے مخصوص محکموں کے انجینئرز کو بنیادی تنخواہ کا ڈیڑھ گنا ٹیکنیکل الاؤنس دینے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سعودی عرب میں قیام کے دوران ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ مخصوص محکموں میں انجینئرز کو بنیادی تنخواہ کا ڈیڑھ گنا ٹیکنیکل الاؤنس ملے گا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ ہم پنجاب میں پروفیشنلز کو بھرپور مواقع فراہم کرنے پرعمل پیرا ہیں، پبلک سیکٹر میں پروفیشنلز کے دیرینہ مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انجینئرز کے لیے ٹیکنیکل الاؤنس کی منظوری ان کی قابلیت کا اعتراف ہے، امید ہے کہ اب انجینئرز پہلے سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  دہشت گردی کو اسلام سے علیحدہ کرنا ہوگا، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان

    خیال رہے کہ عثمان بزدار وزیر اعظم عمران خان اور دیگر وزرا کے ہم راہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں، آج انھوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کے ہم راہ مدینے میں روضۂ رسولﷺ کے متولی اور کلید بردار شیخ نوری محمد احمد علی سے خصوصی ملاقات کی۔

    واضح رہے کہ آج مکے میں وزیر اعظم عمران خان نے اسلامی تعاون کی تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد پر دہشت گردی کا لیبل درست نہیں، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید کی ملاقات

    وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید کی ملاقات

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں فلاح عامہ کے منصوبوں اور سیاسی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج عثمان بزدار اور شیخ رشید نے ملاقات کی جس میں صوبے میں فلاح عامہ کے منصوبوں اور سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں صوبے میں میرٹ کے نام پر اقربا پروری کے کلچر کو فروغ دیا گیا، سابق ادوار کی غلط پالیسیوں سے ہی قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے قومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیا، کرپشن کے ناسور نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا، ملک کو مقروض بنانے والے کس منہ سے رہنمائی کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  یوم شہادت حضرت علیؓ پرجلوسوں کی کڑی نگرانی کی جائے،عثمان بزدار

    عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کرپشن فری پاکستان کا نعرہ قوم کے دل کی آواز بن گیا ہے۔

    خیال رہے کہ آج یوم شہادت حضرت علیؓ پر صوبے میں نکلنے والے جلوسوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے سخت سیکورٹی انتظامات کی ہدایت جاری کی ہے، انھوں نے کہا کہ جلوسوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور طے شدہ سیکورٹی پلان پرعمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

  • عید پر پنجاب میں قیدیوں کے لیے 2 ماہ کی معافی کا اعلان

    عید پر پنجاب میں قیدیوں کے لیے 2 ماہ کی معافی کا اعلان

    لاہور: عید کے موقع پر پنجاب میں قیدیوں کے لیے 2 ماہ کی معافی کا اعلان کر دیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا دورہ کر کے سہولتوں کا جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی آمد کی خوشی میں پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی کا اعلان کر دیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا دورہ کر کے قیدیوں سے ان کے مسائل سنے اور صورت حال دریافت کی۔

    جیل میں کم عمر بچے کو قتل کیس میں قید دیکھ کر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے از سر نو تفتیش کی ہدایت کی اور کہا کہ جیل حکام بچوں کے لیے ٹی وی فراہم کریں۔

    یہ بھی پڑھیں:  عیدالفطر 5 جون کو ہوگی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    وزیر اعلیٰ نے ملاقاتی شیڈ پہنچ کر قیدیوں اور ان کے ملاقاتیوں سے بات چیت کی، عثمان بزدار نے ان سے رشوت لیے جانے کے بارے میں بھی استفسار کیا۔

    دریں اثنا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے جیل کے کچن کا معائنہ کیا اور صفائی کے انتظامات کی ہدایت کی۔

    خیال رہے کہ آج محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور عید الفطر 5 جون کو ہوگی، پورے ملک میں 4 جون کو چاند کی رویت ممکن ہے۔

  • عثمان بزدار اعجاز شاہ ملاقات: مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    عثمان بزدار اعجاز شاہ ملاقات: مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن کے لیے مشترکہ اقدامات پر غور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ نے ملاقات کی، جس میں امن عامہ کی بہتری کے لیے پنجاب اور وفاق میں مربوط کوآرڈینیشن پر اتفاق کیا گیا۔

    ملاقات میں صوبے میں سیکورٹی صورت حال کی مزید بہتری سے متعلق اقدامات پر غور کرتے ہوئے مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی، قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی وزیر خارجہ سے ملاقات

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی صورت حال مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا، اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ پنجاب کے بعد دیگر صوبوں کے بھی دورے کروں گا، امن و امان کے حوالے سے پنجاب حکومت کو سپورٹ کریں گے۔

    یاد رہے گزشتہ ہفتے وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی تھی جس میں ای ویزے کے اجرا اور داخلی سلامتی کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔

  • عوام کے خون پسینے کی کمائی کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا، عثمان بزدار

    عوام کے خون پسینے کی کمائی کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا، عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا ، تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے ناسور نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کیا،70برس کے دوران کرپٹ عناصر نے لوٹ مار کر کے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ماضی میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی دولت کو بے دردی سے ضائع کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو شفاف قیادت ملی ہے ۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے ، جنہوں نے عوام کی خون پسینے کی کمائی کو بے دردی سے لوٹا ہے انہیں حساب دینا ہوگا ۔

    مزید پڑھیں : تبدیلی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا تھا تبدیلی کےلیےدن رات محنت کر رہے ہیں، حکومت عوام کو بنیادی ضرورت کاحق دینے کے لیے آخری حد تک جائے گی۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا ماضی میں اسکولوں اور اسپتالوں پر توجہ نہیں دی گئی،سابق ادوار میں اربوں کے قرضے لے کر عوام پر خرچ نہیں کیےگئے، ذاتی تجوریاں بھری گئیں، عوام کو خالی نعروں پر بہلایا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا ترقی کےلیےاب دیرپا اقدامات کیےجا رہے ہیں، ترقی پسماندہ علاقوں کے عوام کا بھی حق ہے۔

  • عمران خان، عثمان بزدار ملاقات، وزیر اعلیٰ نے داتا درباردھماکے کی تفتیش سے آگاہ کیا

    عمران خان، عثمان بزدار ملاقات، وزیر اعلیٰ نے داتا درباردھماکے کی تفتیش سے آگاہ کیا

    لاہور: وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے.

    تفصیلات کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    اس موقع پر  وزیراعلی پنجاب نے داتا دربارد ھماکے میں تفتیش کی پیش رفت سے آگاہ کیا.

    وزیراعظم کو شیلٹرز ہومزکی تعمیر مکمل ہونے سےمتعلق بھی آگاہ کیا گیا، پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کی تیاریوں پربھی وزیراعظم کوبریفنگ دی. وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کوشہریوں کی جان ومال کاتحفظ یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی.

    وزیر اعظم عمران خان ایوان وزیراعلیٰ سے روانہ ہوگئے. وزیراعظم شوکت خانم اسپتال میں تقریب میں شریک ہوں گے.

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی مؤثر ڈرگ پرائسنگ پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آج لاہور پہنچے، جہاں وزیر اعلیٰ نے ان کا استقبال کیا،  اس دورے میں  وزیر اعظم کو صوبائی وزیر خزانہ مجوزہ بجٹ پر بریفنگ دیں گے۔

    ذرایع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زمان پارک میں اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

  • عثمان بزدار نے پنجاب میں سرکاری خرچ والی افطاریوں پر پابندی لگا دی

    عثمان بزدار نے پنجاب میں سرکاری خرچ والی افطاریوں پر پابندی لگا دی

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں سرکاری خرچ پر افطاریوں پر پابندی لگا دی، انھوں نے کہا کہ ہم قومی وسائل کے امین ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں سرکاری خرچ پر دی جانے والی افطاریوں کا سلسلہ ختم کر دیا۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کفایت شعاری ہماری پالیسی کا بنیادی عنصر ہے اور ہم قومی وسائل کے امین ہیں، عوام کو یہ احساس دلانا ہے کہ ان کا پیسا صرف عوام پر ہی خرچ ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کے لیے بھی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں، میں خود بھی رمضان بازاروں کے دورے کر کے جائزہ لے رہا ہوں۔

    یہ بھی پڑھیں:  رمضان ریلیف پیکج کی منظوری، صارفین کو 2 ارب روپے کا ریلیف ملے گا

    قبل ازیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے صادق آباد میں رمضان بازاروں کا دورہ کیا، انھوں نے رمضان پیکج کے تحت ریلیف کی فراہمی کے لیے کیےجانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اور اشیائے ضروریہ، سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں اور کوالٹی کو چیک کیا۔

    اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ رمضان پیکج کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں گے، عوام کو ہر سطح پر ریلیف کی فراہمی جاری رہے گی، آج پہلا روزہ ہے اور میں خود دورے پر نکلا ہوں۔