Tag: وزیر اعلیٰ پنجاب

  • قصور ویڈیو اسکینڈل زمین کا نہیں ضمیر کا معاملہ ہے، پرویز الٰہی

    قصور ویڈیو اسکینڈل زمین کا نہیں ضمیر کا معاملہ ہے، پرویز الٰہی

    قصور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہبازشریف ڈرامےبازیاں ختم کرکے قصور کے متاثرہ بچوں کوانصاف دلائیں۔

    قصور ویڈیو اسکینڈل سےملک بدنام ہوا، تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی قصور ویڈیو اسکینڈل کے متاثرین کا غم بانٹنے گاؤں حسین خان والا پہنچے۔

    میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف ڈرامےبازیاں ختم کرکےبچوں کوانصاف دلائیں۔ یہ زمین کا نہیں ضمیر کا معاملہ ہے۔

    قصور ویڈیو اسکینڈل سےملک کی بدنامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پرویز الہی نے کہا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر داغ دھویا جاسکتا ہے،  انہوں نے متاثرین کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھانے کا اعلان کیا۔

  • شہباز شریف نے قصور واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا

    شہباز شریف نے قصور واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور ویڈیو اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کا اعلان کردیا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا ریمانڈ لے لیا ہے جلد حقائق تک پہنچ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قصور واقعے نے انسانیت کا سر شرم سے جھُکا دیا، اے آر وائی نیوز نے جگایا تو بالآخر خادم اعلیٰ کو ہوش آ ہی گیا۔

    وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا اعلان کردیا ۔ شہباز شریف نے محکمہ داخلہ کوہدایت کی ہے کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ سے انکوائری کمیشن کی تشکیل کےلئےفوری درخواست کی جائے۔

    وزیر اعلی کی زیرصدارت اجلاس میں شہباز شریف کوسانحہ قصور کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی۔شہباز شریف نےواقعےکو گھناؤنا فعل قرار دیتے ہوئے فرارملزمان کی فوری گرفتاری کی حکم بھی دیا۔

    آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی،گرفتار ملزمان میں سے چھ کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

  • عوامی مینڈیٹ پرکسی کوشب خون نہیں مارنے دیا جائے گا، شہباز شریف

    عوامی مینڈیٹ پرکسی کوشب خون نہیں مارنے دیا جائے گا، شہباز شریف

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوامی مینڈیٹ پرکسی کوشب خون نہیں مارنے دیا جائے گا، لانگ مارچ کرنے والوں کے غیر جمہوری عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے فراخدلی سے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے کمیشن کے قیام کا اعلان کیا ہے، عمران خان کی جانب سے اسے قبول نہ کرنا غیر جمہوری رویے کی عکاسی ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ عوام کے منتخب وزیراعظم  سے استعفی کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، عوام نے اُنہیں مینڈیٹ دیا ہے اور وہ اس کا بھرپور تحفظ کریں گے۔