Tag: وزیر اعلیٰ کے پی

  • الیکشن میں 10 سے 12 سیٹیں جیتنے کی امید ہے: وزیر اعلیٰ کے پی

    الیکشن میں 10 سے 12 سیٹیں جیتنے کی امید ہے: وزیر اعلیٰ کے پی

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے امید ظاہر کی ہے کہ قبائلی اضلاع کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو 10 سے 12 سیٹیں مل سکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ انھیں الیکشن میں 10 سے 12 سیٹیں جیتنے کی امید ہے، کیوں کہ تحریک انصاف نے علاقے میں کافی محنت کی ہے۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر قبائلی اضلاع میں الیکشن پُر امن اور شفاف ہوئے۔

    انھوں نے اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں کہا کہ پہلی بار 162 ارب روپے کی خطیر رقم قبائلی اضلاع کے لیے رکھی گئی ہے، قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  قبائلی اضلاع میں الیکشن: گنتی کا عمل جاری، غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ شروع

    ادھر وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ پُر امن انتخابات کا کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے، نیت صاف اور کوشش ہو تو سب ممکن ہو سکتا تھا، آج کے پرامن انتخابات نے منفی دعؤوں کو غلط ثابت کیا۔

    شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ عوام کی توقعات سے زیادہ مسائل حل ہوں گے، انتخابات سے پیغام ملا ہے کہ پاکستان اور قبائل پُر امن ہیں۔

    خیال رہے کہ صوبۂ خیبر پختون خواہ میں ضم کیے گئے قبائلی اضلاع میں ہونے والے پہلے تاریخ ساز انتخابات میں پولنگ کا وقت اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ گنتی کا عمل اور غیر حتمی نتایج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

  • پشاور 20 ہزار، ہنگو 9 ہزار، سوات میں 3 ہزار گھر تعمیر کرنے کی منظوری

    پشاور 20 ہزار، ہنگو 9 ہزار، سوات میں 3 ہزار گھر تعمیر کرنے کی منظوری

    پشاور: خیبر پختون خوا کی حکومت نے صوبائی دارالحکومت پشاور، ہنگو اور سوات کے اضلاع میں گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے صوبے میں گھروں کی تعمیراتی اسکیم کی منظوری دے دی۔

    اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں محمود خان کی زیر صدارت ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    تعمیراتی اسکیم کے تحت پشاور میں 20 ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے، جب کہ ضلع ہنگو میں 9 ہزار، اور ضلع سوات میں 3 ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

    وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان نے اسکیم کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ وزیر اعظم کی عوام کے لیے ہم دردی اور ان کے وژن کا عکاس ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بجٹ 2019 -2020: تحریک انصاف نے 7 کھرب 22 ارب کا بجٹ پیش کردیا

    محمود خان نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ اسکیم کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت اور اس کی فزیبلٹی رپورٹ 20 دنوں میں مکمل کی جائے۔

    کے پی کے وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں سے 10 دن میں سوات اور ہنگو کی اسکیموں کا بھی حتمی پروپوزل طلب کر لیا۔

    دریں اثنا، وزیر اعلیٰ محمود خان نے کوہاٹ میں ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق بھی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    خیال رہے کہ آج پی ٹی آئی حکومت کے پہلے سالانہ بجٹ میں بتایا گیا ہے کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے راولپنڈی، اسلام آباد میں 25 ہزار ہاؤسنگ یونٹس کا افتتاح کر دیا ہے۔

    بجٹ تقریر میں کہا گیا کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے پروگرام سے 28 صنعتوں کو فائدہ ہوگا، پروگرام کے لیے کراچی، کوئٹہ اور فیصل آباد میں زمین حاصل کر لی گئی ہے۔

  • پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ کے پی کی انسپیکشن ٹیم کی رپورٹ مسترد کر دی

    پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ کے پی کی انسپیکشن ٹیم کی رپورٹ مسترد کر دی

    پشاور: وزیرِ دفاع اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے پشاور میٹرو بس کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان کی انسپیکشن ٹیم کی رپورٹ مسترد کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ محمود خان کی انسپیکشن ٹیم کی رپورٹ مسترد کر دی، کہا انسپکشن ٹیم جو کہہ رہی ہے کہنے دیں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت میں 25 فی صد اضافہ کہاں ہوا۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویزخٹک نے کہا کہ یہ رپورٹ کہاں سے آ گئی، پتا نہیں کیسے 25 فی صد اضافے کی بات کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ انسپکشن ٹیم کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پشاور میٹرو منصوبے میں نا اہلی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے قوم کے اربوں روپے ضایع ہوئے اور منصوبے کی لاگت بڑھی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پشاور بی آر ٹی منصوبے میں تکنیکی غلطیاں، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی سفارش

    یاد رہے کہ پشاور بس ریپد ٹرانزٹ منصوبے میں تکنیکی غلطیوں کے انکشاف کے بعد وزیر اعلیٰ کو بھیجی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں منصوبے میں کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ بی آر ٹی منصوبے کے نقشے اور تعمیراتی کام میں تکنیکی غلطیاں موجود ہیں، جلد بازی اور نا مناسب منصوبہ بندی سے منصوبہ مسائل کا شکار ہو گیا ہے، لاگت میں اضافہ بھی ڈیزائن کی تبدیلی سے ہوا۔

  • 8 سالہ ننھی عالمی میڈلسٹ عائشہ ایاز کے لیے سوات میں تائی کوانڈو میٹ لگانے کا اعلان

    8 سالہ ننھی عالمی میڈلسٹ عائشہ ایاز کے لیے سوات میں تائی کوانڈو میٹ لگانے کا اعلان

    پشاور: سوات سے تعلق رکھنے والی تائی کوانڈو میں ننھی عالمی میڈلسٹ عائشہ ایاز کی مزید تربیت کے لیے کے پی حکومت نے وادیٔ سوات میں تائی کوانڈو میٹ لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت نے عالمی میڈلسٹ عائشہ ایاز کے لیے سوات میں تائی کوانڈو میٹ لگانے کا اعلان کر دیا۔

    قبل ازیں 8 سالہ ننھی تائ کوانڈو عالمی میڈلسٹ عائشہ ایاز نے کے پی کے وزیرِ اعلی آفس کا دورہ کیا۔

    وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے عائشہ ایاز کو 2 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا، گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سینئر وزیر عاطف خان نے بھی پاکستان کی کم عمر ترین تائی کوانڈو ایتھلیٹ کو ایک لاکھ روپے انعام دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  سینئر وزیر عاطف خان کا نیشنل چیمپئن عائشہ کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

    سینئر وزیر نے کہا تھا کہ خیبر پختون خوا کے باصلاحیت بچوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں گے، کھیلوں کے ذریعے پاکستان کا بہتر امیج اجاگر کر رہے ہیں۔

    گیارہ فروری کو وزیرِ اعظم عمران خان نے عائشہ ایاز کو ملاقات کی دعوت دی تھی، عائشہ نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ عمران خان سے ملنا چاہتی ہے، عائشہ نے یو اے ای میں تائی کوانڈو مقابلے میں کانسی کاتمغہ جیتا تھا اور اپنی کام یابی وزیراعظم عمران خان کے نام کی تھی۔

  • قبائلی اضلاع میں سِول اور سیشن کورٹ کے قیام کی منظوری

    قبائلی اضلاع میں سِول اور سیشن کورٹ کے قیام کی منظوری

    پشاور: خیبر پختون خوا کی حکومت نے قبائلی اضلاع میں سِول اور سیشن عدالت کے قیام کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق قبائلی اضلاع (سابقہ فاٹا) میں پی ٹی آئی حکومت نے عدالتوں پر کام شروع کر دیا، کے پی حکومت نے اس سلسلے میں سِول و سیشن کورٹ کے قیام کی منظوری دے دی۔

    [bs-quote quote=”کورٹ کے قیام پر سالانہ 545 ملین روپے سے زائد لاگت آئے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    سِول و سیشن کورٹ کے قیام اور اسامیوں کی منظوری وزیرِ اعلی محمود خان نے دی۔

    ابتدائی مرحلے میں سول و سیشن کورٹ کے لیے اسامیاں پُر کی جائیں گی، کورٹ کے قیام پر سالانہ 545 ملین روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے کہا کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح قبائلی عوام کو انصاف کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں۔

    کے پی وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے قیام کے ذریعے قبائلی علاقوں میں تیزی کے ساتھ سستے انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  خیبر پختون خوا کابینہ کا اجلاس پہلی بار قبائلی ضلع میں 

    خیال رہے کہ اکتیس جنوری کو صوبہ خیبر پختون خواہ کی کابینہ کا اجلاس پہلی بار قبائلی ضلع میں ہوا، یہ فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا۔

    اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ نے کابینہ اجلاس کا ایجنڈا مرتب کیا، اجلاس 16 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل تھا، قبائلی اضلاع میں سیشن کورٹس کے قیام سے متعلق امور بھی ایجنڈے کا حصہ تھے۔

  • خیبرپختونخوا میں سوئی گیس کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ، وزیراعلیٰ کا اظہار برہمی

    خیبرپختونخوا میں سوئی گیس کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ، وزیراعلیٰ کا اظہار برہمی

    پشاور: خیبرپختونخوا میں سوئی گیس کے بلوں میں بے اتحاشہ اضافے کا وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سوئی گیس کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے پر عوام شکایات لے کر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے پاس پہنچ گئے، وزیراعلیٰ نے عوام کو گیس کے زائد بل بھیجنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    [bs-quote quote=”سوئی گیس، پیسکو حکام عوام اور حکومت کے لیے مسائل پیدا نہ کریں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”محمود خان”][/bs-quote]

    وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ سوئی گیس حکام زیادہ بل بھیجنے سے باز آجائیں، محکمہ سوئی گیس، پیسکو بھی اوور بلنگ کی روک تھام کرے۔

    محمود خان نے کہا کہ سوئی گیس اور پیسکو حکام عوام اور حکومت کے لیے مسائل پیدا نہ کریں، سوئی گیس و پیسکو کی غفلت سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے، دونوں ادارے عوام اور حکومت کے سامنے جوابدہ ہیں۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس اور پیسکو اپنا قبلہ درست کریں، دونوں اداروں میں کالی بھیڑوں کا احتساب لازمی ہے۔

    مزید پڑھیں: گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں اضافہ، عمران خان کا نوٹس

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔

    عمران خان نے گھریلو صارفین کی شکایات پر تبصرہ کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا اور وفاقی وزیر پیٹرولیم کو انکوائری کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام پرگیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے۔