Tag: وزیر اعلیٰ

  • صحت انصاف کارڈ غریبوں کے لیے امید کی کرن ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

    صحت انصاف کارڈ غریبوں کے لیے امید کی کرن ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

    فیصل آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صحت انصاف کارڈ غریبوں کے لیے امید کی کرن ہے، غریبوں کو اسپتال لانے لے جانے کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیصل آباد اور چنیوٹ کے لیے صحت انصاف کارڈ پروگرام کا افتتاح کیا، انہوں نے مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ االلہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے معاشرے کی خدمت کا موقع دیا، صحت انصاف کارڈ پاکستان کی تاریخ کا ایسا منصوبہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریب اور لاچار کے لیے کام کر رہی ہے، صحت انصاف کارڈ غریبوں کے لیے امید کی کرن ہے، غریبوں کو اسپتال لانے لے جانے کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے ہر قسم کی سرجری اور کنسلٹینسی سمیت تمام سہولتیں مہیا ہوں گی، آج فیصل آباد اور چنیوٹ بھی اس پروگرام میں شامل ہو رہے ہیں۔ فیصل آباد کی 22 اور چنیوٹ کی 23 فیصد آبادی کو صحت انصاف کارڈ فراہم ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں تقریباً 500 منصوبے شروع کر رکھے ہیں، پنجاب کو ہم نے سب سے خوبصورت صوبہ بنانا ہے۔

    اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے اٹک میں مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کارڈ رکھنے والا معیاری اسپتال میں علاج کروا سکتا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کے ذریعے 7 لاکھ 20 ہزار روپے کا علاج ممکن ہے، اسے بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔ صحت انصاف کارڈ سے 3 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب کے 18 اضلاح میں صحت کارڈ اسکیم شروع کی جاچکی ہے، غریب لوگ اب علاج کی سہولت سے محروم نہیں رہیں گے۔

  • وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں وزیر اعظم کو پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج اپنے ایک روزہ دورہ لاہور کے موقع پر وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ان کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے وزیر اعظم کو پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور وزرا کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں وزیر اعظم اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کی بھی ملاقات ہوئی۔

    جب تک ٹیکس کانظام درست نہیں ہوگا، ہم آگےنہیں بڑھ سکتے: وزیر اعظم

    بعد ازاں  وزیراعظم کی لاہور چیمبر آف کامرس کے نمائندگان سے ملاقات ہوئی، چیمبرکے نمائندوں نےوزیراعظم کو درپیش مسائل اور انڈسٹری ٹیکسزپر تحفظات سےآگاہ کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل حالات میں ہے، آپ ہمارا ساتھ دیں۔ جب تک ٹیکس کانظام درست نہیں ہوگا، ہم آگےنہیں بڑھ سکتے۔

    وزیر اعظم انے مزید کہا کہ نڈسٹری کےفروغ کےلئےاقدامات کر رہےہیں، مشکل حالات میں مشکل فیصلےکرنےپڑتےہیں۔

    خصوصی بریفنگ

    وزیر اعظم کو دورہ لاہور کے مطابق  میگا کرپشن کیسز  پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب بریفنگ دیں گے، محکمہ ہاؤسنگ اور چیف سیکرٹری پنجاب وزیر اعظم کو نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سےمتعلق آگاہی دیں گے۔ وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے بھی آگاہ کردیاگیا

    عمران خان صحت، زراعت اور صنعتی زون کے قیام سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔

    اس سے قبل وزیر اعظم نے مئی میں لاہور کا دورہ کیا تھا۔ ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم نے ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ لیا تھا جبکہ صوبائی کابینہ کے ارکان کے مشاورتی اجلاس کی بھی صدارت کی تھی۔

    اجلاس میں بعض وزارتوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیر اعظم نے شوکت خانم افطار ڈنر میں بھی شرکت کی جبکہ زمان پارک میں کچھ اہم ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

  • عام آدمی کو انصاف مہیا کرنا ہمارا نصب العین ہے: عثمان بزدار

    عام آدمی کو انصاف مہیا کرنا ہمارا نصب العین ہے: عثمان بزدار

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ معاشرے میں ہر فرد کو انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمے داری ہے۔ عام آدمی کو انصاف مہیا کرنا ہمارا نصب العین ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عالمی یوم انصاف کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کسی بھی ریاست کی بنیاد انصاف پر ہوتی ہے، انصاف کرنے والی اقوام ہی عالم میں اپنا مقام بناتی ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی سماجی و معاشی ترقی انصاف سے جڑی ہے، معاشرے میں ہر فرد کو انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمے داری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی کو انصاف مہیا کرنا ہمارا نصب العین ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر طبقے کی زندگی میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔ مشکل وقت ختم ہونے کو اور اچھا وقت دستک دے رہا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ادارے خود مختار ہیں، احتساب بلا امتیاز ہو رہا ہے۔

  • الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

    الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 4 کروڑ روپے مالیت اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی 6 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت اثاثوں کے مالک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 4 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے پاس 1 کروڑ 42 لاکھ روپے کی 2 گاڑیاں اور 16 کروڑ سے زائد کا بینک بیلنس ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کی اہلیہ کے پاس 1 کلو سے زائد زیورات ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق فردوس شمیم نقوی 16 کروڑ 84 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ فریال تالپور کے پاس 38 کروڑ سے زائد کے اثاثے ہیں۔ فریال تالپورنے بیرون ملک کوئی اثاثے ظاہر نہیں کیے جبکہ ان کے پاس ایک کلو سونے کے زیورات ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق فاطمہ تالپور 3 کروڑ 31 لاکھ کے اثاثوں اور عائشہ تالپور 14 کروڑ سے زائد کے اثاثوں کی مالک ہیں۔ عذرا فضل پیچوہو کے اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ سے زائد، آغا سراج درانی کے اثاثوں کی مالیت 6 کروڑ 40 لاکھ سے زائد جبکہ سعید غنی نے 2 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سہیل انور 7 کروڑ روپے سے زائد، حلیم عادل شیخ 1 کروڑ 93 لاکھ روپے، قائم علی شاہ 2 کروڑ سے زائد اور شرجیل میمن 37 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ شرجیل میمن کے پاس 3 کلو سونا بھی ہے۔

    اسی طرح کنور نوید جمیل 5 کروڑ 23 لاکھ، خرم شیر زمان 5 کروڑ سے زائد، ثروت فاطمہ 1 لاکھ 20 ہزار روپے، خواجہ اظہار 1 کروڑ 17 لاکھ روپے اور شہلا رضا 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں۔

  • پلاسٹک بیگز کے خلاف وزیر اعلیٰ کے پی نے کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا

    پلاسٹک بیگز کے خلاف وزیر اعلیٰ کے پی نے کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا

    پشاور: وزير اعلیٰ خیبر  پختون خوا محمود خان نے پلاسٹک بيگز کے خلاف کريک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کی حکومت نے پلاسٹک بیگز کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا.

    وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگز ماحولیاتی تباہی کا سبب بن رہے ہيں، باؤڈیگریڈیبل مٹیریل کے بغیرپلاسٹک بيگز کے خلاف کارروائی ہوگی.

    محمود خان نے کہا کہ پلاسٹک بیگز  امپورٹ کرنے  والوں پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے، پلاسٹک بیگز سیاحتی مقامات کے قدرتی حسن کوخراب کررہے ہيں.

    وزیر اعلیٰ کی جانب سے سیاحتی مقام مہوڈنڈ کالام میں نئی تعمیرات پر پابندی لگانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں.

    مزید پڑھیں: سمندر میں پلاسٹک کا فضلہ کم کرنے کےلیے 180 ممالک کا معاہدہ

    خیال رہے کہ پلاسٹک بیگز کو ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب قرار دیا جاتا ہے. ان بیگز کے ڈی کمپوز ہونے والے کئی صدیاں لگتی ہیں.اسی باعث دنیا بھر میں پلاسٹک بیگز کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے.

    یاد رہے کہ 17 مئی 2019 کو وفاقی حکومت نے 14 اگست سے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    یہ فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ہوا.

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیرول پر رہائی پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیرول پر رہائی پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قیدیوں کو ریلیف دینے کے لیے احسن اقدام کرتے ہوئے پیرول پر رہائی پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں قیدیوں کی پیرول پر رہائی پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب کی جیلوں سے پختونخواہ کے 400 قیدیوں کو ان کے صوبے میں بھجوانے کی ہدایت کردی گئی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو پختونخواہ بھجوانے کے لیے قواعد کے تحت اقدامات کیے جائیں۔ قیدیوں کو بھی بنیادی انسانی حقوق حاصل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جیلوں کے دورے کر کے قیدیوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کر رہا ہوں، قیدیوں کو جیلوں میں جیل مینوئل کے تحت سہولتیں دیں گے۔ خواتین قیدیوں کے بچوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اس وقت پختونخواہ کے 400 قیدی پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائیں کاٹ رہے ہیں، پنجاب کی جیلوں میں قید ان قیدیوں سے ان کے رشتے دار بھی ملنے نہیں آتے۔

  • وزیر اعظم قبائلی اضلاع کے عوام کے لیے خوشخبریاں لے کر آرہے ہیں: محمود خان

    وزیر اعظم قبائلی اضلاع کے عوام کے لیے خوشخبریاں لے کر آرہے ہیں: محمود خان

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں محرومیوں کا وقت ختم ہوچکا، اب تمام قبائلی اضلاع میں ہر طرف ترقی ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان قبائلی اضلاع کے عوام کے لیے بڑی خوشخبریاں لے کر آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قبائلی اضلاع کے عوام کے لیے بڑی خوشخبریاں لے کر آرہے ہیں۔ وزیر اعظم ضلع خیبر کے عوام کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں محرومیوں کا وقت ختم ہوچکا، اب تمام قبائلی اضلاع میں ہر طرف ترقی ہوگی۔ کئی دہائیوں تک قبائلی عوام کو ترقی کے عمل سے دور رکھا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت قبائلی عوام کی 70 سالہ محرومیوں کو ختم کر کے دم لے گی، قبائلی عوام کی ترجیحات صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج خیبر ایجنسی کا دورہ کریں گے جہاں وہ جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں ضلع خیبر کے عوام کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا اور صحت کارڈ بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

    وزیر اعظم جلسے میں ضلع خیبر کے عوام کے لیے ترقیاتی منصوبوں اور لیویز، خاصہ دار فورس سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔

  • قبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں شامل کرنا بڑا چیلنج ہے: محمود خان

    قبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں شامل کرنا بڑا چیلنج ہے: محمود خان

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کوقومی دھارےمیں شامل کرنا بڑا ایک چیلنج ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آپ ہماری کوتاہیوں کی نشان دہی کرسکتے ہیں، ہم اس کے لے تیار ہیں.

    [bs-quote quote=”اپوزیشن کو  ہمیں دھکا نہیں دینا، بلکہ اچھے کاموں میں سپورٹ کرنا ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعلیٰ کے پی کے”][/bs-quote]

    محمود خان کا کہنا تھا کہ جتنے بھی تبادلے ہوتے ہیں، وہ میرٹ پر کئے جاتے ہیں، کوشش ہوتی ہے کہ کسی افسرکے ساتھ زیادتی نہ ہو، انصاف ہو.

    وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ وفاقی حکومت بیوروکریسی میں اصلاحات لا رہی ہے، ہمیں‌ ماضی کو نہیں دیکھنا، آگے کی طرف بڑھنا ہے.

    محمود خان نے کہا کہ اپوزیشن کوساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، اپوزیشن کو  ہمیں دھکا نہیں دینا، بلکہ اچھے کاموں میں سپورٹ کرنا ہے.

    مزید پڑھیں: عمران خان کے حوصلے سے معیشت جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی، محمود خان

    یاد رہے کہ 24 مارچ 2019 کو وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہمیں کرپشن سے بھر پور نظام ملاجس سے معاشی مسائل پیدا ہوئے، عمران خان کے حوصلے سے جلد معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی۔

  • تھر کول پراجیکٹ کا خواب کس نے دیکھا تھا؟ وزیر اعلیٰ سندھ کا اہم انکشاف

    تھر کول پراجیکٹ کا خواب کس نے دیکھا تھا؟ وزیر اعلیٰ سندھ کا اہم انکشاف

    تھرپارکر: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھر کول پراجیکٹ سے متعلق اہم اعلانات کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر  اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے تھر کول پر میڈیا سے گفتگو کی۔ انھوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ تھرکوئلے سے بجلی پیدا ہو کر گرڈمیں شامل ہوئی۔

    مرادعلی شاہ نے کہا کہ شہیدبی بی نے جو خواب 1994 میں دیکھا تھا، وہ آج شرمندہ تعبیر ہوا، تھر کول کے لئے 2008 میں تھرکول انرجی بورڈ قائم کیا گیا تھا۔

    سید مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ 10 اپریل کو بلاول بھٹو باقاعدہ طور پر افتتاح کریں گے، ہم تھر کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، جن کی زمین سے کول نکلا۔

    مرادعلی شاہ اینگرو کارپوریشن سے مل کر کول پراجیکٹ پرکام کیا اور کامیابی ملی، تھر کے کول کی رائلٹی تھر فاؤنڈیشن کے حوالے کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ، تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع

    یاد رہے کہ آج پاکستان نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا، تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی، تین سو تیس میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کردی گئی۔

    تھرکول انتظامیہ نے منصوبے کی کامیابی پر جشن منایا، جبکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور وزیراعلٰی سندھ نے منصوبے کی کامیابی پر عوام کومبارکباد پیش کی۔

  • وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: آج وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونی والی اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے عمران خان کو صوبائی سیاسی صورت حال پربریفنگ دی.

    اس موقع پر اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے اور مراعات سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو ہوئی. ساتھ ہی صوبے کے ترقیاتی منصوبوں اور سیکیورٹی صورت حال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان نے انھیں منصوبوں کی تکمیل سے متعلق ہدایت جاری کیں.

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے وسائل نہیں، یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔

    بعد ازاں وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیراعلی اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے عثمان بزدار کو دی گئی لائف ٹائم مراعات کے فیصلے پر بھی نظرِ ثانی کی ہدایت کی تھی۔

    واضح رہے پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا ، جس کے مطابق اراکین اسمبلی کوماہانہ ایک لاکھ 95 ہزارتنخواہ ملےگی۔