Tag: وزیر اعلی خیبر پختونخوا

  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ

    پشاور: وزیر اعلی خیبرپختوخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ہرکام ایک سسٹم کے تحت ہوتا ہے اور وہ کوئی ڈاکٹر نہیں کہ اسپتال میں موجود رہیں۔

    پرویز خٹک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ڈاکٹر نہیں مریضوں کی عیادت کے لیے آیا ہوں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی تنقید پر وہ ایک بار پھر بھڑک اٹھے کہا وہ خود کیوں نہیں پہنچے ۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کا بہترین علاج کیا جارہا ہے۔

    پرویز خٹک نے بتایا کہ بارشوں سے پینتالیس افراد جاں بحق اور دو سو سے زائد خمی ہوئے۔

      ان کا کہنا تھا کہ تباہ گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے کوئی جادو نہیں کے فوراً ہی نقصانات کا اندازہ لگالیا جائے۔

  • خیبر پختونخواہ اسمبلی: 13اراکین پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے، اپوزیشن کا دعوی

    خیبر پختونخواہ اسمبلی: 13اراکین پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے، اپوزیشن کا دعوی

    ایبٹ آباد: مسلم لیگ ن نے وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد اکثریت سے منظور کرانے کا دعوی کردیا ہے، خیبر پختونخواہ اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کیلئے دیگراپوزیشن جماعتوں سمیت تیرہ اراکین پی ٹی آئی کی بھی حمایت حاصل ہے۔

    ایبٹ آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرداراورنگزیب نلوٹھا کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور شہرام خان ترہ سے اپوزیشن کے رابطے جاری ہیں، ان رہنماؤں نے اراکین پی ٹی آئی کی جانب سے استعفی دئیے جانے کی صورت میں اپوزیشن کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    سرداراورنگزیب کا کہنا تھا کہ ان کا یہ اقدام اسمبلی کے تحفظ کیلئے ہے تاکہ عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل نہ کرسکیں، انکا کہنا تھا کہ چودہ روز کے اندر اسپیکر اجلاس بلانے کا پابند ہے، جس کے بعد رائے شماری کے ذریعےتحریکِ عدم اعتماد کامیاب بنائیں گے۔

    انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان کی بات کرنے والے خیبرپختونخواہ میں ایک سال میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکے۔

  • صوبائی حکومت تحلیل نہیں ہو رہی، پرویز خٹک

    صوبائی حکومت تحلیل نہیں ہو رہی، پرویز خٹک

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تحلیل نہیں ہو رہی اگر ہوگی تو ملک بھر کی اسمبلیاں ایک ساتھ تحلیل ہوں گے۔

    پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ذخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے میں دو دن کے لیے اسلام آباد کیا گیا مخالفین نے واہ ویلا ہی مچا دیا ملک کے وزیر اعظم توسال کے چھ ماہ ملک سے باہر ہوتے ہیں وہ کسی کو نظر نہیں آتا انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جاری دھرنے میں انکے کارکنان پیسوں پر نہیں بلکے جنون اور ملک میں چوروں کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ اگر حلقوں کو کھول لیا جاتا تو اج یہ فساد نہ ہوتا آنے والے وقت کا اندازہ کرپٹ حکمران نہیں لگا سکتے۔