Tag: وزیر اعلی سندھ

  • پولیس کا اساتذہ پر تشدد، آصف زرداری اور مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا

    پولیس کا اساتذہ پر تشدد، آصف زرداری اور مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا

    کراچی : پریس کلب پر احتجاج کرتے اساتذہ پر تشدد کے واقعہ کا پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم اور شاہ نے نوٹس لے لیا ہے۔

    واضح‌ رہے کہ پولیس اہل کاروں نے اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے اساتذہ پرلاٹھیاں برسائی تھیں اور شیلنگ کی تھی، جس کے بعد  متعدد اساتذہ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا، جب مظاہرین نے ریڈزون میں داخلے اور بلاول ہاؤس جانے کی کوشش کی۔

    یہ بھی پڑھیں: تنخواہوں سے محروم خواتین اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج

    وزیرداخلہ سندھ سید مراد علی شاہ نے اساتذہ پر پولیس تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے اسے قابل مذمت قرار دیا۔ دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نےواقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقارلاڑک کو انکوائری افسرمقرر کیا ہے۔ انکوائری رپورٹ میں ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔

    آصف علی زرداری نے بھی کراچی میں اساتذہ پرپولیس تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے تمام گرفتار اساتذہ کو فوری رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    آصف زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ، وزیرتعلیم اساتذہ سےمل کر معاملے کاحل نکالیں. ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اوربات چیت سے مسئلےحل کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ کا اساتذہ کے مسائل حل کرنے کا وعدہ

    کمشنرکراچی اعجازاحمد خان نے این ٹی ایس پاس ٹیچرزکومستقل کرنےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ  ٹیچرز بھی قانون ہاتھ میں لینےکی کوشش نہ کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے، وزیر اعلی سندھ

    اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے، وزیر اعلی سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ عید کے تیسرے روز ہی کام پر آگئے، سندھ سیکریٹریٹ پہنچے اوراقتصادی راہداری پراجلاس کی صدارت کی۔

    وزیراعلیٰ سندھ آج حسب معمول نو بجے سندھ سیکریٹریٹ پہنچے اور اقتصادی راہداری پراہم اجلاس کی صدارت کی، وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور سےمتعلق اہم اجلاس ہوا۔

    وزیراعلیٰ کو منصوبے کے روٹ کی سیکیورٹی سےمتعلق بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے راہداری روٹ کی سیکورٹی کے لئے اسپیشل سیکیورٹی زون بنایا ہے جس میں چھ ونگز ہونگے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے، اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، مشیر قانون، ہوم سیکریٹری، سیکریٹری قانون اور دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    وزیر اعلیٰ نے شکار پور واقعے اور امن وامان پرپر ہنگامی اجلاس کی بھی صدارت کی، وزیر اعلیٰ سندھ صبح آفس آمد کی وجہ سے پہلی مرتبہ عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے باوجود افسران اور ملازمین کی حاضری رہی۔

  • کام کے بدلے وفاق پیسے نہیں مٹھی بھر چنے پکڑا دیتا ہے، قائم علی شاہ

    کام کے بدلے وفاق پیسے نہیں مٹھی بھر چنے پکڑا دیتا ہے، قائم علی شاہ

    گھوٹکی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ شینگ بند کی مرمت کا کام وفاق کی ذمہ داری ہے تاہم سندھ حکومت کی جانب سے اس کی مرمت کا کام کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وفاقی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’ سندھ حکومت وفاق کے کام کررہی ہے مگر اس کے بدلے پیسے نہیں بلکہ مٹھی بھر چنے تھما دئیے جاتے ہیں‘‘۔

    اس موقع پر انہوں نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’دنیا کے کسی ملک کا محکمہ موسمیات بارش کی پیش گوئی نہیں کرتا مگر ہمارے یہاں تیز بارشوں کی خبر سنادی جاتی ہے اور بارش بھی نہیں ہوتی‘‘۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے جو جمہوری رویہ نہیں ہے، حکومت چھوٹے صوبوں کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے اقدامات کرے اور اُن کے جائز مطالبات تسلیم کرے۔

    اس دورے میں سائیں خوش گوار موڈ میں نظر آئے اور سندھی اجرک اور پی کیپ پہن کر وہاں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں اور افسران کے ساتھ تصاویر بنوانے میں مصروف رہے۔ قبل ازیں قائم علی شاہ نے شینگ بند پر جاری مرمتی کام کا جائزہ لیا اور افسران کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

  • وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور کورکمانڈر کراچی کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور کورکمانڈر کراچی کی ملاقات

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کورکمانڈر کراچی جنرل نوید مختار کی ملاقات کر کے اویس شاہ اغوا کیس پر بات چیت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ اور کورکمانڈر کے مابین سی اہم ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں چیف جسٹس آف سندھ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا اور بازیابی سے متعلق ہونے والے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    اس موقع پر انٹیلی جنس شیئرنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر اعلی سندھ نے تمام سیکورٹی اداروں کے باہمی تعاون سے اویس شاہ کی جلد از جلد بازیابی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔

    دوسری جانب تفتیشی حکام کے ذرائع نے کہا ہے کہ بیرسٹر اویس شاہ کی بازیابی کے لیے جیل میں قید دہشت گردوں کو بھی تحقیقات میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفتیشی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کراچی سینٹرل جیل کی بیرک نمبر 05،17،18 اور20 میں قید کالعدم جماعتوں کے پانچ دہشت گردوں کو شامل تفتیش کیا جائے گا، حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آج تحقیقاتی ٹیم جیل کا دورہ کر کے قیدیوں سے پوچھ گچھ کرے گی۔

    قبل ازیں آئی جی سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ اویس شاہ لاپتہ نہیں بلکہ اغوا ہوئے ہیں اور دہشت گردوں نے اس کارروائی سے  پورے سسٹم کے لیے چیلنج کیا ہے، مغوی کی بازیابی کے لیے ہرسطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں اور جلد اس میں کامیابی حاصل ہوگی۔

     

  • کراچی سے ٹھٹہ ’’دو رویہ‘‘ شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    کراچی سے ٹھٹہ ’’دو رویہ‘‘ شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    گھگھر پھاٹک : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے حکومت اور فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن کے مشترکہ تعاون سے کراچی تا ٹھٹہ دو رویہ شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

    گھگھرپھاٹک کے قریب منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ماضی میں غیر ضروی تاخیر سے منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ 47 کلومیٹر شاہراہ کا منصوبہ اپنے مقررہ وقت ایک سال سے قبل مکمل ہوجائے گا۔

    ایم کیو ایم کے مظاہرے پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے فور سمیت پانی کے منصوبے پر معاملات صحیح سمت میں جارہے ہیں، پانی کا مسئلہ پورے شہر کا ہے اس پر سیاست کرنا مناسب نہیں۔

    اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل محمد افضل خان نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے ترقی میں نئے باب کا اضافہ ہوگا، مستقبل میں کراچی ٹھٹہ شاہراہ مٹھی اور اسلام کوٹ سے گزرتی ہوئی تھر تک جائے گی جس کے ذریعے تھر کول منصوبے میں مطلوبہ مشینری پہنچانے میں بہت مدد ملے گی۔

  • اقتصادی کونسل کا اجلاس غیر آئینی تھا، قائم علی شاہ

    اقتصادی کونسل کا اجلاس غیر آئینی تھا، قائم علی شاہ

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ آئینی طور پر اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا ہی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے ویڈیو لنک کے ذریعے بجٹ اجلاس میں شرکت اور صرف سر ہلا کر اجلاس میں پیش ہونے والے بجٹ کو منظور کیا۔

    قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ میری نظر میں اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا ہی نہیں کیونکہ وفاقی وزراء ہماری بات سنے بغیر اجلاس ختم کر کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔

    قائم علی شاہ نے شکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف آف لائن ہوئے تو انہوں نے وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کو مخاطب کر کے کہا کہ ’’ مٹینگ شروع کریں اور کچھ ہماری بات بھی سُن لیں‘‘۔

    جس کے جواب میں احسن اقبال نے وزیر اعلی سندھ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ آپ ایک ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کریں اسمبلی اجلاس کے بعد آپ سے ملاقات کریں گے‘‘۔ قائم علی شاہ نے دعویٰ کیا ہےکہ کافی دیر بعد جب اُن کے موبائل پر کال ملائی تو اُن کا نمبر بند تھا۔

    اس موقع پر انہوں نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم سے وزیروں کی بے رخی کا شکوہ کیا مگر اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، ان کے رویوں سے یہ لگتا ہے کہ ’’وفاق جمہوریت نہیں چاہتا‘‘۔

    دوسری جانب وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں پورے ملک میں دو سو ایک ترقیاتی اسکیموں میں سے صرف 6 یا 7 منصوبے سندھ کو دئیے گئے ہیں۔

     

  • متحدہ قومی مومنٹ کے وفدکی وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات

    متحدہ قومی مومنٹ کے وفدکی وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات

    کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کے وفد اور وزیر اعلی قائم علی شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں میرپورخاص میں گرفتار کارکنوں کی رہائی کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ایم کیو ایم کے گیارہ رکنی وفد نے ملاقات کی ہے ۔وزیر اعلیٰ ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔

    ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت ڈاکٹر فاروق ستار اور سید سردار احمد کر رہے تھے، وفد میں ایم این اے اقبال محمد علی،ہیر سوہو،ریحان ظفر،جمال احمد اور دیگر شامل تھے۔

    وزیر اعلیٰ ہاوس کے اعلامیہ کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے میرپورخاص میں گرفتار کارکنوں کی رہائی کے حوالے سے بات چیت کی ہے اور کہا ہے کہ ایم کیو ایم کیخلاف انتقامی کاروائیاں بند کی جائے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کبھی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے کسی سے بھی کوئی ذیادتی نہیں ہونے دیں گے۔

  • محکمہ تعلیم سندھ کا گوسٹ اساتذہ کیخلاف کاروائی کا آغاز

    محکمہ تعلیم سندھ کا گوسٹ اساتذہ کیخلاف کاروائی کا آغاز

    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صو بے بھر میں گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کارروائی کرتے ہو ئے پہلے مرحلے میں وزیر اعلی سندھ کے حلقہ انتخاب خیر پور کے77اساتذہ کو معطل کردیا ہے جبکہ آئندہ چند روز میں کئی ہزار گھوسٹ اساتذہ کو معطل کیا جائے گا۔

    حکمرانوں کے تعلیم کے بارے میں غیر سنجیدہ رویئے کا اندازہ اس با ت سے لگا یا جا سکتا ہے ملک بھر میں ایسے اساتذہ موجود ہیں جو تنخواہ تو لیتے ہیں لیکن اسکو ل نہیں جا تے ہیں۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے وزیراعلی قائم علی شاہ کے آبائی حلقے میں ستتر ایسے اساتذہ کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جو گھو سٹ ہیں۔ اسی طرح کی مہم ماضی میں ملک کے تمام صوبوں میں چلتی رہی ہیں لیکن سیاست اور طاقت کے ہتھیا روں سے لیس گھوسٹ اساتذہ کیخلاف کارروائی کے بجا ئے انہیں ترقیوں سے نوازا جاتا رہا ہے۔

    اب دیکھنا یہ ہے صو بہ سندھ میں چلنے والی حالیہ کارروائی کا کو ئی نتیجہ برآمد ہو تا ہے یا یہ مہم بھی محکمہ پولیس کی ہتھیاروں کی برآمد گی مہم کی مانند اپنی موت آپ مرجاتی ہے۔

  • حیدرآباد 2عمارتوں کے گرنے پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

    حیدرآباد 2عمارتوں کے گرنے پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

    کراچی :حیدر آباد میں دومکانوں کے گرنے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور وزیر اعلی سندھ نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    حیدرآباد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر سیاسی رہنماوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نےعمارتوں کے گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے دعائے معفرت اور سوگوار کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ۔

    وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے افسوسناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا اور کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلی سندھ نے امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کی ہدایت کی۔

    سندھ کے وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ڈاکٹر صغیر نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

  • چوہدری اسلم پر حملے کی تحقیقات جلد مکمل کی جائے گی، قائم علی شاہ

    چوہدری اسلم پر حملے کی تحقیقات جلد مکمل کی جائے گی، قائم علی شاہ

    وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے چوہدری اسلم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے چوہدری اسلم کی بیوہ کو دو کروڑ روپے کا چیک پیش کیا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ اہل خانہ کو مکمل سیکیورٹی دی جائے گی اور نوکری کی عمر تک پہنچتے ہی ایک بیٹے کو پولیس میں نوکری بھی دی جائے گی ۔

    وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ چوہدری اسلم بہادرافسر تھے، قوم کو ان پر فخر ہے، بیوہ نورین اسلم نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں ہے کہ ایک بیٹا پولیس میں شامل ہوکروالد کے مشن کوجاری رکھے