Tag: وزیر اعلی پرویز خٹک

  • اگر بنی گالہ جانے سے روکا گیا تو ن لیگ کو بھی جلسہ نہیں کرنے دیں گے،پرویز خٹک

    اگر بنی گالہ جانے سے روکا گیا تو ن لیگ کو بھی جلسہ نہیں کرنے دیں گے،پرویز خٹک

    پشاور : خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اگر ہمیں اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو وزیراعظم کو بھی کے پی کے میں جلسہ نہیں کرنے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے یہ ردعمل اس وقت دیا جب وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کرنا شروع کردیا گیا ہے جس کے باعث پرویز خٹک بنی گالہ اپنے چیرمین عمران خان سے ملنے نہیں جا پا رہے ہیں۔

      اسی سے متعلق : دونومبر کو بتائیں گے عوامی طاقت کیا ہوتی ہے، عمران خان

    وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کل بھی کوہاٹ میں جلسہ کیا اور ہم نے کسی قسم کی روکاٹ کھڑی نہیں کی جب کہ پنجاب میں ہمارے کارکنان کو سیاسی سرگرمیاں ادا کرنے سے روکا جارہا ہے خود مجھے اسلام آباد جانا ہے لیکن وفاقی حکومت نے کنٹینرز لگا کر اسلام آباد جانے والے راستے مسدود کر رکھے ہیں۔

    یہ پڑھیں : چار گھنٹے میں لاہورمیں جلسہ کرسکتا ہوں: شیخ رشید کا چیلنج

    واضح رہے کہ جمعہ کو راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کی جاب سے حکومت مخالف جلسہ کرنے کے اعلان کے بعد راولپنڈی کو سِل کردیا گیا تھا اور لال حویلی کو سر بہ مہر کردیا گیا تھا جس کے بعد شیخ رشید موٹر سائیکل پر کمیٹی چوک پہنچ گئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیے : اسلام آباد: ہائی کورٹ کا شہر کے تمام راستوں سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم

    دوسری جانب تحریک انصاف کے دو نومبر کو ہونے والے دھرنے کو روکنے کے لیے اسلام آباد کی جانب آنے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے ہیں جس کی وجہ سے کے پی کے کے وزیر اعلٰی پرویز خٹک اسلام آباد نہیں جا پا رہے ہیں۔

     

  • پاکستان تحریک انصاف اندرونی انتشار کا شکار ہوگئی

    پاکستان تحریک انصاف اندرونی انتشار کا شکار ہوگئی

    پشاور : پاکستان تحریک انصاف اندرونی انتشار کا شکار ہوگئی، حکومتی اراکین کے اختلاف کھل کر سامنے آنے لگے، پشاور اسمبلی اجلاس کے دروان اراکین نے اپنے ہی بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں اچھال دیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور اسمبلی میں بحٹ پر بحث کی اجازت نہ ملنے پر چار حکومتی ارکان نے شدید احتجاج کیا اور بجٹ کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں، چاروں اراکین نے اسمبلی اجلاس سے واک اؤٹ کیا تو اپوزیشن نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

    واک آوٹ کرنے والوں میں قربان خان،یاسین خلیل،بابر سلیم اور جمشید خان شامل تھے۔

    دوسری جانب وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویزخٹک کے مشیر شکیل احمد نے بھی مستعفی ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ’’ تبدیلی اوراصلاحات کےنام پرووٹ لیا لیکن ہوتاکچھ نظرنہیں آرہا‘‘۔

    مزید پڑھیں : عمران خان صوبائی اسمبلی کے ناراض اراکین کو منانے میں‌ کامیاب ہوگئے

     یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی نے اپنے ہی پارٹی کے ایم این اے داوڑ خان کنڈی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا دیا ہے، جس میں اُنہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ اُن پر بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

    قبل ازیں کے پی کے میں وزیر اعلیٰ کو اپنے ہی اراکین کی مخالفت کا سامنا ہے، جس پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کئی اہم مٹینگز بھی کرچکے ہیں۔