Tag: وزیر اعلی پنجاب

  • پراپرٹی کی ٹرانسفر فیس میں بڑی کمی

    پراپرٹی کی ٹرانسفر فیس میں بڑی کمی

    لاہور : وزیر اعلی پنجاب پرویزالٰہی نے پراپرٹی کی ٹرانسفر فیس میں بڑی کمی کرتے ہوئے فیس ایک فیصد مقرر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں سینٹرممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اخترزمان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور سیکرٹری نے شرکت کی

    اجلاس میں پراپرٹی کی ٹرانسفرفیس میں بڑی کمی کر دی گئی، چوہدری پرویزالٰہی نے صوبے بھر میں پراپرٹی ٹرانسفر فیس ایک فیصد مقرر کردی۔

    پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے پنجاب حکومت کا ریونیو بہت بڑھ جائے گا، پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا۔اس فیصلےسےصوبےبھرمیں رجسٹریوں میں اضافہ ہو گا۔

    اس فیصلےسےصوبےبھرمیں رجسٹریوں میں اضافہ ہو گا، ہمارے اقدام کا مقصد عوام کوریلیف دینا ہے، اقدام سے تعمیراتی صنعت کو فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

  • رائیونڈ میں غیر قانونی سٹرک بنانے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ، شہباز شریف کو نوٹس جاری

    رائیونڈ میں غیر قانونی سٹرک بنانے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ، شہباز شریف کو نوٹس جاری

    لاہور: نیب نے وزیر اعلی پنجاب کے گرد گھیرا تنگ کردیا اور رائے ونڈ میں غیر قانونی سٹرک بنانے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں شہباز شریف سے جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بڑے میاں کے بعد چھوٹے میاں کے نیب ایک کے بعد ایک کیس کھولتا جارہا ہے، رواں ماہ نیب نے دوسری بار نوٹس جاری کرتے ہوئے رائے ونڈ میں غیر قانونی سڑک کی تعمیر پر جواب طلب کرلیا ہے

    نیب ذرائع کے مطابق شہبازشریف کو 29جنوری تک دستاویز اور جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب کی رائیونڈ روڈ کرپشن ریفرنس پرخصوصی ٹیم کام کررہی ہے، وزیراعلیٰ پر قومی خزانےکو بارہ کروڑ روپےنقصان پہنچانے کا الزام ہے، رائیونڈ سے اپنےگھر تک دو رویہ سڑک کی تعمیر غیر قانونی قراردی گئی ہے۔


    مزید پڑھیں : آشیانہ ہاؤسنگ میں اربوں روپےکی کرپشن کا الزام ، شہبازشریف نے بیان ریکارڈ کرا دیا


    اس سے قبل نیب لاہور کے ایڈیشنل ڈائریکٹرخاور الیاس نے نوٹس جاری کیا تھا، بائیس جنوری کو شہباز شریف نےکمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے بیان ریکارڈ کراویا تھا۔ یہ پیشی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق تھی۔

    پیشی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے قوم اوراپنے صوبے کا پیسہ بچایا ہے، اگر یہ جرم ہے تو کروڑ بار کروں گا، آشیانہ اسکیم کا ٹھیکہ سب سے کم بولی والی پارٹی کو دیا گیا، نیب کی جانب سے مجھے طلب کرنا بد نیتی پر مبنی تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • آرمی چیف سے شہبازشریف اور چوہدری نثار کی ملاقات

    آرمی چیف سے شہبازشریف اور چوہدری نثار کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی،ملاقات میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی، ملاقات میں بلوچستان میں ہونے والے امریکی میزائل حملے سے پیدا شدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا.

    ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ اہم ترین ملاقات دو سے ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور سیکیورٹی کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا.

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےوزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔