Tag: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف

  • شہباز شریف نے رانا ثناءاللہ کے بیان پر معافی مانگ لی

    شہباز شریف نے رانا ثناءاللہ کے بیان پر معافی مانگ لی

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے رانا ثناءاللہ کے بیان پر معافی مانگ لی، انھوں نے کہا کہ بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت کرتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق آج تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے ن لیگ کو اڑتالیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا کہ شہباز شریف پی ٹی آئی خواتین کے لیے رانا ثنا کے نازیبا الفاظ پر معافی مانگیں ورنہ کراچی کی خواتین جوتے اٹھاکر گورنر ہاؤس جائیں گی۔

    دریں اثنا شہباز شریف نے عمران خان کے نکات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو کے پی میں گیارہ نکات پرعمل کرنے کا شان دار موقع ملا لیکن انھوں نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب سمیت دیگرصوبوں میں بھی انتخابی مہم چلائیں گے کیوں کہ دیگر صوبوں کی ترقی بھی ضروری ہے، ہم نے جنوبی پنجاب کی ترقی وخوش حالی کے لیے دس سال میں بے مثال اقدامات کیے۔

    علی زیدی نے ن لیگ کو نازیبا الفاظ پر معذرت کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا

    معافی مسترد


    دوسری طرف پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف معافی مانگنے کی بجائے رانا ثناءاللہ کو برطرف کریں، انھوں نے نہ صرف یہ کہ خواتین کی تذلیل کی بلکہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں خواتین کے قاتل بھی ہیں۔

    اپوزیشن رہنما محمود الرشید نے بھی شہباز شریف کی معذرت مسترد کردی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ شہبازشریف خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ پر راناثنااللہ سے استعفیٰ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس نے جرم کیا ہے اس کے معافی مانگنے تک اسمبلی کارروائی نہیں چلنے دیں گے۔ رانا ثنا ایک بدبخت آدمی ہیں جو اس عمر میں بھی مہذب نہ بن سکے، وہ اب بھی دینی، اخلاقی اور معاشرتی اقدار سے ناواقف ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اٹھائیس مئی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،شہباز شریف

    اٹھائیس مئی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،شہباز شریف

    لاہور: وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 28مئی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،اس دن وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی صلاحیت رکھنے والا پہلا اسلامی ملک بنایا۔

    وزیرِاعلیٰ پنجاب "یومِ تکبیر” کے موقع پرکیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف کو عالمی قوتوں کی جانب سے سخت دباؤ کا سامنا تھا لیکن بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے وزیر اعظم نے جرات مندانہ فیصلہ کیا،اور 28مئی 1998کو ایٹمی دھماکہ کا کامیاب تجربہ کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔


    مذید پڑھیے: یومِ تکبیر آج منایا جارہا ہے


    وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ 28مئی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو چکا ہے۔ آج کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

    وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے یومِ تکبیر کے موقع پر خصوصی بیان پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔


    ضرب عضب عزم کا تسلسل ہے،وزیر اعظم


    وزیراعلیٰ نے "ضرب عضب” کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

  • اپنی سرزمین سے دہشتگردی کاصفایا کریں گے، آرمی چیف

    اپنی سرزمین سے دہشتگردی کاصفایا کریں گے، آرمی چیف

    لاہور: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی کا ہرقیمت پرخاتمہ کردیں گے جس کے لئے سب کو ملکر جدو جہد کرنی ہوگی۔

    لاہور میں اعلیٰ سطح اجلاس کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے شرکت کی ، جس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی قیمت پرہارنے کاسوچ بھی نہیں سکتے، پنجاب سے ہرقیمت پر شدت اور انتہاپسندی ختم کریں گے۔

     ڈی جی آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ سطح اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے صوبائی سطح پر کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں ۔

     اعلیٰ سطح اجلاس میں آرمی چیف،وزیراعلیٰ پنجاب کے علاوہ ڈی جی آئی ایس پی آر، پنجاب کے کورکمانڈرزاور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوئے، قانون نافذ کرنے والے اداروںکے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

  • ڈاکٹر خالد محمود سومرو کا قتل، سیاسی و مذہبی رہنماوں کی شدید مذمت

    ڈاکٹر خالد محمود سومرو کا قتل، سیاسی و مذہبی رہنماوں کی شدید مذمت

    سکھر/لاڑکانہ/کراچی: جے یو آئی فے کے رہنما خالد محمود سومرو کے قتل پر سیاسی و مذہبی رہنماوں نے شدید مذمت کی ہے اور واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    جمعیت العلمائے اسلام ف کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل پر سیاسی و مذہبی رہنماوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے خالد محمود سومرو کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن سمیت اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں خالد سومرو کا خلہ پر کر نا نہ ممکن ہے۔ سابق امیر سید منور حسن اور امیر جے آئی کراچی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے بھی ڈاکر خالد محمود سومرو کے قتل کی پُرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    سابق وزیر اعلیٰ سندھ سردار علی محمد نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی شہادت افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے بھی جے آئی فے کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی مذمت کی ہے۔

    سکھر میں پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہراشرفی نے خالد سومرو کا قتل حکومت کی ناکامی کہتے ہوتے ہوئے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

    سینیر صوبائی وزیر نثار کھوڑو، ایم پی اے خورشید جنیجو سمیت فریال تالپور کی جانب بھی خالد محمود سومرو کے قتل کی مذمت کی ہے۔ چودھری شجاعت حسین سمیت چودھری پرویر الہی نے بھی خالد سومرو کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • میرپورآزادکشمیر:مسافر بس کوحادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد16ہوگئی

    میرپورآزادکشمیر:مسافر بس کوحادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد16ہوگئی

    میر پورآزاد کشمیر: مسافر بس حا دثہ کا شکار ہوگئی ، جاں بحق افراد کی تعدادسولہ تک پہنچ گئیں۔

    میر پور سے سماہنی جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی، بس میں ساٹھ کے قریب مسافر سوار تھے، حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، دشوار گزار راستوں کے باعث رضاکاروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    ہلاک ہونیوالوں اور زخمیوں کو میر پور آزادکشمیر اور بھمبر کے اسپتالوں میں منتقل کیا جاچکا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    ادھر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔