Tag: وزیر اعلی ہا ؤس

  • پانی کی قلت کے خلاف دھرنا۔ متحدہ رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

    پانی کی قلت کے خلاف دھرنا۔ متحدہ رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی : وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کرنے پر ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پانی بندش کے خلاف تین روز قبل ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دیئے جانے والے احتجاجی دھرنے کے خلاف تھانہ سول لائن میں سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

    FIR1

    مقدمے میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، خواجہ اظہار الحسن، خوش بخت شجاعت، امین الحق سمیت دیگر اراکینِ رابطہ کمیٹی کو نامزد کیا گیا ہے۔

    FIR2

    ایف آئی آر میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ، ریڈ زون کی خلاف ورزی اور ہنگامہ آرائی سمیت دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔

     مزید پڑھیں :  سندھ حکومت سے مذاکرات کامیاب، متحدہ کا دھرنا ختم

     واضح رہے کہ 5 جون کو متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی میں پانی کی قلت کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا، جس کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے تین رکنی وفد نے ایم کیو ایم سے مذاکرات کر کے ایک ہفتے میں شہر بھر میں پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

    مذاکرات کی کامیابی کے بعد ایم کیو ایم نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سندھ حکومت کو پانی کے مسئلے کے حل کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا تھا۔

  • کراچی: دہشت گردی کیخلاف سول سو سائٹی کا مظا ہرہ

    کراچی: دہشت گردی کیخلاف سول سو سائٹی کا مظا ہرہ

    کراچی: دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کیخلاف سول سو سائٹی نے وزیر اعلی ہا ؤس کے قر یب مظاہرہ و دھرنا دیا ۔

    کراچی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دہشتگردی کے خلاف سول سوسائٹی نے احتجاجی مارچ کیا، پولیس اور مظاہرین میں تلخ کلامی کے بعد مظاہرین نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب دھرنا دے دیا۔

    سول سوسائٹی کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے دہشتگردوں کے خلاف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

    مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اطراف تعینات کیا گیا تھا تاہم جب مظاہرین نے وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی تو پولیس نے مظاہرین کو روکا۔

    اس دوران پولیس اور مظاہرین میں تلخ کلامی اور دھکم پیل ہوئی جس کے بعد مظاہرین نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب دھرنا دے دیا۔