Tag: وزیر برائے انسانی حقوق

  • بھارت نے ہندو مسلم کے مسئلے کو مزید بڑھاوا دیا ہے: شیریں مزاری

    بھارت نے ہندو مسلم کے مسئلے کو مزید بڑھاوا دیا ہے: شیریں مزاری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بھارت میں تمام اقلیتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارت نے ہندو مسلم کے مسئلے کو مزید بڑھاوا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ میں ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے، بھارت نے ہمیشہ سیکیولر ہونے کا دعویٰ کیا مگر اس پر عمل نہیں کیا۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ افسوسناک سلوک کیا جاتا ہے، مودی حکومت میں ہندو انتہا پسندی کو فروغ ملا۔ بھارت میں نچلی ذات کے ہندوؤں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتہا پسندی کی وجہ سے اقلیتوں پر تشدد نے فروع پایا، بھارت میں تمام اقلیتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارت نے ہندو مسلم کے مسئلے کو مزید بڑھاوا دیا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مقبوصہ کشمیر میں بھارت ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت نے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل ہوناچاہیئے۔ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ہندوؤں کی آباد کاری کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج جنگی جرائم میں ملوث ہے۔

    شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی، پلوامہ واقعہ کشمیریوں کا بھارتی سلوک اور ناانصافیوں کا ردعمل ہے۔

  • کم عمر ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والی مالکن کے خلاف شیریں مزاری کا نوٹس

    کم عمر ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والی مالکن کے خلاف شیریں مزاری کا نوٹس

    اسلام آباد: وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لے لیا جس میں ایک خاتون کم عمر ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کر رہی ہیں۔

    یہ ویڈیو گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونی شروع ہوئی جس میں ایک خاتون ایک کم عمر ملازمہ کو نہایت سنگدلی سے تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

    ویڈیو میں خاتون چائے کی پتی کے زیادہ استعمال پر برہم نظر آرہی ہیں اور اس بات پر کم عمر ملازمہ کے بال کھینچ رہی ہیں اور چہرے کو تھپڑوں کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

    ملازمہ اس ظلم پر نہایت ہراساں نظر آرہی ہے جبکہ رو بھی رہی ہے۔

    وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر کہا کہ کوئی ان خاتون کا پتہ جانتا ہے تو مدد کرے تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

    ان کے اس ٹویٹ پر لوگوں نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو انسان نہ سمجھنے والے ایسے افراد کو سخت سزا دی جائے تاکہ ان میں انسانیت کا جذبہ پیدا ہو۔