Tag: وزیر بلدیات جام خان شورو

  • کے-4 پراجیکٹ، واٹر بورڈ اور ایف ڈبلیو او کے درمیان معاہدہ

    کے-4 پراجیکٹ، واٹر بورڈ اور ایف ڈبلیو او کے درمیان معاہدہ

    کراچی: وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو پانی کی جلد سے جلد فراہمی کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت شب و روز کاوشوں میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے اپنی پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں کئی مزید میگا پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے،کراچی میں پانی کی قلت کے خاتمے کے لیے کے-فور منصوبے کو ایف ڈبلیو او کے ذریعے آئندہ 2 سال میں مکمل کرلیا جائے گا، جس سے شہر کو اضافی 260 ملین گیلن یومیہ پانی فراہم ہوسکے گا۔

    jam-khan-shoro

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے کیمپ آفس میں K-4 منصوبے کے کراچی واٹر بورڈ اور ایف ڈبلیو او کے مابین کنٹریکٹ کے دستخط کے حوالے سے منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جاکھرانی، رکن سندھ اسمبلی محمد جاوید ناگوری، کے فور منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیم صدیقی، ایف ڈبلیو او کے برگیڈئیر وسیم، ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد، سیکرٹری بلدیات بقاء اللہ انڑ، سابق سیکرٹری بلدیات نور محمد لغاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

    اس موقع پر وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ میں اپنی پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے بلدیات کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اس بات کی مکمل یقین دہانی کرائی تھی کہ کراچی کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی اور اس میں وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ کا مجھے بھرپور ساتھ ملا ہے۔

  • سندھ حکومت نے بجٹ سے قبل ہی اربوں روپے کے منصوبوں کا اعلان کردیا

    سندھ حکومت نے بجٹ سے قبل ہی اربوں روپے کے منصوبوں کا اعلان کردیا

    کراچی : سندھ کا بجٹ ٹھکانے لگانے کی تیاریاں کرلی گئیں، صوبائی وزیر نے اربوں روپے کے نئے منصوبوں کا اعلان کردیا.

    بجٹ آنے میں چند روز باقی ہیں اتنے بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر کئی سوالات اٹھ گئے ہیں ۔ نئے مالی سال کا بجٹ آنے میں چند روز رہ گئے.

    حکومت سندھ نے اربوں روپے مالیت کے کئی منصوبوں کی اچانک منطوری دے دی، کراچی پیکچ کے تحت اٹھارہ سو تیس ملین روپے مختلف منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے۔

    وزیر بلدیات جام خان شورو کے مطابق اسٹار گیٹ سے قائدآباد تک اسی کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک تیار کی جائے گی۔ کورنگی 3000 اور پانچ ہزار روڈ پر 12.73بارہ کروڑ تہتر لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔

    کلری اور پکچر نالے کی تعمیر، صفائی اور وسعت کے لئے باون کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ ایک ارب اکتیس کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کی جائے گی۔

    ان سڑکوں کا نام نہیں بتایا گیا، صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ متعدد ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں، افتتاح کرنا باقی ہے.

    واضح رہے کہ چند روز قبل اے آر وائی نیوز نے اپنی ایک خبر میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کہیں چودہ ارب روپے ایسے ہی منصوبوں پر نہ لگا دیئے جائیں جو صرف کاغذوں میں ہوں۔