Tag: وزیر بلدیات سعید غنی

  • بلاول بھٹو پاکستان کی اپوزیشن کی قیادت کر رہے ہیں: سعید غنی

    بلاول بھٹو پاکستان کی اپوزیشن کی قیادت کر رہے ہیں: سعید غنی

    کراچی: صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان کی اپوزیشن کی قیادت کر رہے ہیں، صوبہ بنانے کا نعرہ ایم کیو ایم سیاسی دباؤ سے نکلنے کے لیے لگاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات نے چوہدری اسلم کے گھر جا کر ان کے بھائی کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئین میں صوبے بنانے کا طریقہ کار درج ہے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ صوبے کا مطالبہ ایم کیو ایم کاحق ہے، صوبے کی خواہش ہے تو صوبائی اسمبلی میں قرارداد تو لائیں، صوبائی اسمبلی موجود ہے اگر اتنی ہمت ہے تو نئے صوبے کا معاملہ وہاں لے کر آئیں۔

    انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے علاوہ کسی جماعت نے صوبے کی بات نہیں کی، ایم کیو ایم سیاسی دباؤ سے نکلنے کے لیے ایسے نعرے لگاتی ہے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی کسی کو غدار نہیں کہا، تمام سیاسی جماعتیں اور رہنما محب وطن ہیں، ایک مخصوص سوچ اقتدار میں آئے تو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے لگتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: باغ جناح گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کا پاور شو، سندھ حکومت پر کڑی تنقید

    انھوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ پاکستان کے بہترین ججز میں سے ایک ہیں، انھوں نے اپنے فیصلوں کے ذریعے یہ مقام بنایا ہے، بلاول پاکستان کی اپوزیشن کی قیادت کر رہے ہیں، جن ایشوز پر لوگ بات نہیں کرتے بلاول کھل کر بات کرتے ہیں، بلاول ان ایشوز پر بات کرتے ہیں جن کی وجہ سے پاکستان بحران کا شکار ہے۔

    سعید نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو تمام معاملات پر کھل کر بات کر رہے ہیں، انھوں نے کہا تھا کہ ہم بتائیں گے اپوزیشن کیا ہوتی ہے، عالمی یا ملکی امور پر بلاول بھٹو بلا جھجک بات کر رہے ہیں، جن کو میڈیا پر آواز نہیں مل رہی بلاول بھٹو ان کی آواز بنے ہیں۔

    وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اپوزیشن مضبوط نہیں ہو رہی، پیپلز پارٹی کے ووٹ بڑھے ہیں، پیپلز پارٹی کارکنوں کی قربانیوں سے آج بھی زندہ ہے۔

  • کسی کو بے روزگار اور بے گھر ہوتا نہیں دیکھ سکتا: وزیرِ اعلیٰ سندھ

    کسی کو بے روزگار اور بے گھر ہوتا نہیں دیکھ سکتا: وزیرِ اعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ نے وزیرِ بلدیات سعید غنی، مشیرِاطلاعات مرتضیٰ وہاب، میئر کراچی وسیم اختر اور کمشنر کراچی کو تجاوزات آپریشن کے بعد ری ہیبلیٹیشن پلان بنانے کا حکم جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اینٹی انکروچمنٹ سیل کو آبادیوں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی انکروچمنٹ ہوئی تو ڈی سی، ایس پی، اور ایس ایچ او جواب دہ ہوں گے۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ اعلیٰ نے پارکوں پر قبضے، فٹ پاتھ اور سڑکوں سے بھی تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کر دی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    مراد علی شاہ نے کہا کہ جن کے کاروبار متاثر ہوئے ان کے لیے پروجیکٹ بنا کر کابینہ میں پیش کریں، کسی کو بے روزگار اور بے گھر ہوتا نہیں دیکھ سکتا۔

    وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ پارکوں پر قبضے، فٹ پاتھ اور سڑکوں سے بھی تجاوزات کو ہٹایا جائے، جن کے گھر ہیں ان کو ہٹانا ٹھیک نہیں، جن کے کاروبار متاثر ہوئے ہیں اُن کا روزگار بحال کرنا ہے۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ری ہیبلیٹیشن پلان جلد بنایا جائے، انکروچمنٹ ہٹانے سے متعلق عدالتی فیصلہ حتمی ہے، کراچی سرکلر ریلوے کے روٹ پر بھی انکروچمنٹ ہٹائی جائے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی : تجاوزات کےخلاف آپریشن کا26  واں روز، غیرقانونی تجاوزات مسمار


    دریں اثنا وزیرِ بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ انسدادِ تجاوزات مہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شروع ہوئی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل یقینی بنائیں گے۔

    [bs-quote quote=”جن کے پاس قانونی لیز ہے ان کے لیے سپریم کورٹ میں نظرِ ثانی پٹیشن دائر کریں گے۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_name=”مشیرِ اطلاعاتِ سندھ”][/bs-quote]

    مشیرِاطلاعات مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ انسدادِ تجاوزات نے سندھ کابینہ کو آپریشن پر بریفنگ دی، سندھ کابینہ نے سپریم کورٹ کے حکم کی تائید کی ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر مقیم لوگوں کے خلاف کارروائی غلط ہوگی، تجاوزات سے متاثرہ کاروباری افراد کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے، جو ایمپریس مارکیٹ کی بحالی کا کام کرے گی، جو لوگ آپریشن سے متاثر ہو رہے ہیں ان سے بات کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنے کے لیے پُر عزم ہے، جن کے پاس قانونی لیز ہے ان کے لیے سپریم کورٹ میں ایک نظرِ ثانی پٹیشن دائر کریں گے، سپریم کورٹ سے اس پر مشورہ لیا جائے گا۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس: بلاول بھٹو جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے

    جعلی اکاؤنٹس کیس: بلاول بھٹو جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے

    کراچی: مبینہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کے وکیل پوچھے گئے سوالوں کا تحریری جواب داخل کرائیں گے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے بلاول بھٹو کو سوالنامہ جاری کیا گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”بلاول بھٹو کو کل تک جے آئی ٹی کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں ملا، نوٹس ملےگا تو سامنا کریں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سعید غنی” author_job=”وزیرِ بلدیات”][/bs-quote]

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

    دوسری طرف وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کہتے ہیں کہ بلاول بھٹو کو کل تک جے آئی ٹی کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں ملا، انھیں طلبی کا نوٹس ملےگا تو سامنا کریں گے، بھاگیں گے نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ایف آئی اے یہ پتا نہیں لگا سکی کہ فالودے والے کے اکاؤنٹ میں کس کے پیسے تھے، پیسوں کی تفصیلات نہ بتانا ایف آئی اے کی نا اہلی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  منی لانڈرنگ کیس: آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع


    سعید غنی کا کہنا تھا کہ زرداری گروپ آف کمپنیز رجسٹرڈ ہے، کئی دہائیوں سے کام کر رہی ہے، پیپلز پارٹی کو 20 سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کسی نے جرم کیا ہے تو قانون کے تحت سزا دیں، ہم نے منع نہیں کیا۔

  • چاہتے ہیں کراچی میں پانی، سیوریج کے جاری منصوبے جلد مکمل ہوں‘ سعیدغنی

    چاہتے ہیں کراچی میں پانی، سیوریج کے جاری منصوبے جلد مکمل ہوں‘ سعیدغنی

    کراچی : وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت صوبے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات کی، ملاقات میں ایم ڈی واٹربورڈ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

    صوبائی وزیربلدیات اور ورلڈ بینک کے وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سندھ میں پانی اور سیوریج کے مختلف منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کراچی میں پانی، سیوریج کے جاری منصوبے جلد مکمل ہوں، جاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ قلیل اور طویل مدتی منصوبوں کا آغاز ہو۔

    صوبائی وزیر بلدیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی سمیت صوبے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، دریا کے پانی کے ساتھ ساتھ ڈی سیلی نیشن پلانٹ پربھی کام ہوگا۔

    ورلڈ بینک کے وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک سندھ کی ہرممکن مدد کو تیار ہے۔

    وفاق صوبوں کو بلدیاتی نظام کے معاملے پر ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، سعید غنی

    یاد رہے کہ رواں ماہ 4 نومبر کو وزیرِ بلدیات کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ مل کر کراچی کی ترقی کے لیے کام کریں گے، ایس بی سی اے (سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی) اور دیگر اداروں کے بورڈز میں تبدیلی زیرِ غور ہے، اداروں کے بورڈز میں ماہرین کا شامل ہونا ضروری ہے۔

  • کراچی ماسٹر پلان پر بیان 18 ویں ترمیم کی خلاف ورزی ہے، سعید غنی

    کراچی ماسٹر پلان پر بیان 18 ویں ترمیم کی خلاف ورزی ہے، سعید غنی

    کراچی: سندھ کے وزیرِ بلدیات سعید غنی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی تقریر پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے ماسٹر پلان پر ان کا بیان 18 ویں ترمیم کی خلاف ورزی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ میں وزیرِ اعظم عمران خان کی کراچی کے سلسلے میں کی گئی تقریر پر سندھ کے وزیرِ بلدیات اور پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا ردِ عمل سامنے آ گیا۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان کراچی میں صفائی کی فکر کی بہ جائے پشاور صاف کرائیں، چیف جسٹس کراچی کی صفائی پر اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو آج کراچی میں کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنی چاہیے تھی۔


    یہ بھی پڑھیں:  ڈیم کے لیے سالانہ 30 ارب جمع کرنے ہیں، بجٹ سے ڈیم کی فنانسنگ نہیں کر سکتے: وزیرِ اعظم


    خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے آج گورنر ہاؤس میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی ماسٹر پلان بنانے کا اعلان کیا تھا، انھوں نے کہا کہ کراچی میں جہاں جگہ خالی ہوگی وہاں درخت لگائے جائیں گے۔

    وزیرِ اعظم نے کہا تھا ’کورنگی انڈسٹریل اسٹیٹ میں ری سائکلنگ پلانٹ لگا کر پانی ری سائیکل کیا جائے گا، ناردرن بائی پاس بنائیں گے، کراچی کا ماسٹر پلان بنایا جائے گا، ٹرانسپورٹ میں بہتری کے لیے شہر میں ریلوے نظام لا رہے ہیں۔‘

    واضح رہے کہ 19 اپريل 2010 کو صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور ہونے والی اٹھاروہویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کر کے اٹھارویں ترمیم کو باقاعدہ طور پر آئین کا حصہ بنا دیا تھا۔

  • وزیرِ بلدیات سعید غنی کا بیان افسوس ناک ہے، میئر کراچی وسیم اختر

    وزیرِ بلدیات سعید غنی کا بیان افسوس ناک ہے، میئر کراچی وسیم اختر

    کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ بلدیات کا بیان افسوس ناک ہے۔

    تفصیلا ت کے مطابق میئر کراچی نے وزیرِ بلدیات سعید غنی کے بیان کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کراچی کا شہری ہوں اور اس شہر اور عوام کا درد رکھتا ہوں۔

    وسیم اختر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ’میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ شہری مزید مشکلات میں مبتلا ہوں، ایم کیو ایم یا کے ایم سی ان کے کام میں رکاوٹیں پیدا نہیں کرے گی۔‘

    میئر کراچی وسیم اختر نے وزیرِ بلدیات سعید غنی کو پیش کش کرتے ہوئے کہا ’آپ کو جہاں بھی ضرورت ہو میں ساتھ کھڑا ہوں، میں اور کے ایم سی آپ کے شانہ بہ شانہ نظر آئیں گے۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  ’آلائشیں کون اٹھائے گا؟‘ پی پی ایم کیو ایم اختلافات نے انتظامی ڈیڈ لاک پیدا کر دیا، شہری پریشان


    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ عید کے تینوں دن بلدیاتی نمائندے سڑکوں پر ہوں گے، وہ خود بھی علاقوں کا دورہ کرتے رہیں گے۔ انھوں نے سعید غنی کو مخاطب کر کے کہا ’ہم نے پلان ترتیب دے دیا، آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔‘

    واضح رہے کہ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے ایم کیو ایم پر کھلا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے ’ایم کیو ایم کا وتیرہ رہا ہے کہ خود ہی مسائل پیدا کرتے ہیں، ایم کیو ایم کبھی گٹر بند کر دیتی ہے، کبھی پانی کی لائنیں توڑ دیتی ہے۔‘