Tag: وزیر تعلیم شفقت محمود

  • ملک بھر میں تعلیمی ادارے  کب سے کُھلیں گے ؟ حکومت نے اعلان کردیا

    ملک بھر میں تعلیمی ادارے کب سے کُھلیں گے ؟ حکومت نے اعلان کردیا

    اسلام آباد : وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا 18 جنوری سے 9 سے 12 ویں جماعت اور    25جنوری  سے پرائمری سے 8ویں جماعت تک کے اسکول کھولے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کااجلاس ہوا ، جس میں صوبائی وزرائے تعلیم و دیگر حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ، اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی مشاورت کی گئی۔

    اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شففقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک بھر میں تعلیمی ادارے تین مرحلوں میں کھولنے کا اعلان کردیا۔


    شففقت محمود کا کہنا تھا کہ 18 جنوری سے 9 سے 12 ویں جماعت تک اسکول ، 25 جنوری سے پرائمری سے 8 ویں جماعت تک اسکول جبکہ جامعات سمیت ہائیر ایجوکیشن ادارے یکم فروری سے کھولے جائیں گے۔

    بورڈ امتحانات کے حوالے سے وزیر تعلیم نے کہا بورڈ امتحانات اب مئی اور جون میں ہوں گے جبکہ 11 جنوری سے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ فرائض انجام دے سکیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح بچوں کی صحت ہے ، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا، 14یا15 جنوری کو بھی دوبارہ جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کوروناکی دوسری لہر میں کچھ ٹھہراؤ آیا ہے ، ٹھہراؤ کا تعلیمی اداروں کوبند کرنےسے براہ راست تعلق تھا، تعلیمی ادارے ملک کے مستقبل کیلئے بہت اہم حصہ ہیں،یہ چیز واضح ہے کہ تھوڑی احتیاط کیلئے تاخیر ضروری ہے۔

    پرائیویٹ اسکولزسپریم کونسل کا حکومتی فیصلے کا خیر مقدم


    دوسری جانب پرائیویٹ اسکولزسپریم کونسل نے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا اسکولز کھولنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، حکومتی فیصلے اور ایس او پیز کے تحت اسکولز کھولیں گے۔

  • نومبر سے جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ، اہم خبر آگئی

    نومبر سے جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ، اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے اجلاس میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر نومبرسے جنوری تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تجویز دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناکیسزکے باعث وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس  این سی اوسی میں جاری ہے ، صوبائی وزرائےتعلیم بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہیں جبکہ این سی اوسی اوروفاقی و صوبائی محکمہ صحت کے حکام بھی موجود ہیں۔

    ملک میں بڑھتےکوروناکیسزپراجلاس قبل ازوقت بلانےکافیصلہ کیاگیا ، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اورموسم سرما کی تعطیلات سے متعلق مشاورت ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں جلد اور لمبی کرنے کی تجویزپر تبادلہ خیال کیا گیا اور نومبرسے جنوری تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تجویز دی گئی، تعطیلات سے متعلق حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کرے گی۔

    اجلاس میں شفقت محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تعلیمی اداروں میں کوروناکیسز خطرناک حدتک بڑھ گئے، بچوں اور اساتذہ کی جان سب سے زیادہ عزیز ہے۔

    اجلاس میں وزرائے تعلیم نے اسکولوں کو بند کرنے کی مخالفت کر دی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے دوبارہ اجلاس ہوگا،صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    این سی سی کا اجلاس شام کومتوقع ہے، حتمی فیصلہ این سی سی میں ہوگا، این سی سی اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

    یاد رہے پانچ طلبہ میں کورونا کی تشخیص کے بعد سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کا شعبہ کراپس پروڈکشن ایک ہفتے کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ کراچی میں اب تک چودہ سرکاری ، سات نجی اسکول اور متعدد کالجز بند کیے جا چکے ہیں جبکہ پنجاب میں 117 اسکولوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی ، جس میں سے سولہ سیل کردئیے گئے۔

    مزید پڑھیں : ’کرونا نے شدت اختیار کی تو اسکول بند کرنے میں پہل کریں گے

    صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ اسکول بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، سوچ سمجھ کر اسمارٹ لاک ڈاون کیے جائیں گے لیکن اگر کرونا نے شدت اختیار کی تو اسکول بند کرنے میں پہل کریں گے۔

    اس سے قبل 5 نومبر کو ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے  اجلاس  میں شرکا نے اتفاق کیا تھا موجودہ صورتحال میں تعلیمی ادارےبندکرنےکی ضرورت نہیں، تعلیمی ادارےکھلےرہیں گے تاہم تعلیمی اداروں میں ہرصورت ایس اوپیزپرعملدرآمد کرایا جائے۔

    اجلاس میں صوبوں نے موسم سرما کی کم سے کم تعطیلات یا تعطیلات نہ ہونے پر اتفاق کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں ، موسم سرما کی کم سے کم تعطیلات یا نہ کرنے کا فیصلہ صوبوں پر منحصر ہوگا ۔

    خیال رہے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں موسم سرما کی قبل از وقت تعطیلات کی سفارش کی گئی تھی ، قبل از وقت تعطیلات کی سفارش طلباکی حفاظت، وباکا پھیلاؤ روکنےکے لیے ہے۔

  • تمام مدارس کو رجسٹرڈ کیا جائے گا، رجسٹرڈ ہوئے بغیر کام نہیں کر سکیں گے: شفقت محمود

    تمام مدارس کو رجسٹرڈ کیا جائے گا، رجسٹرڈ ہوئے بغیر کام نہیں کر سکیں گے: شفقت محمود

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تمام مدارس کو رجسٹرڈ کیا جائے گا، جو مدارس رجسٹرڈ نہیں ہوں گے وہ کام نہیں کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آج ایک پریس کانفرنس میں وزیر تعلیم نے مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی، کہا ملک بھر میں تمام مدارس کو رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن چند شرایط کے مطابق ہوگی، رجسٹریشن کے لیے ریجنل آفسز مدارس انتظامیہ کی مدد کریں گے۔

    وزیر تعلیم نے واضح طور پر عندیہ دیا کہ جو مدارس رجسٹرڈ نہیں ہوں گے وہ کام ہی نہیں کر سکیں گے، رجسٹرڈ ہونے والے مدارس کی مالی مدد کی جائے گی۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مدارس اب وفاقی وزارتِ تعلیم سے منسلک ہوں گے، ہم مدرسوں کی بڑی قدر کرتے ہیں، مدارس کے نصابِ تعلیم کو از سرنو ترتیب دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے مدارس کی جیو ٹیگنگ اور رجسٹریشن پر رپورٹ مرتب

    انھوں نے مزید کہا کہ مدارس کو ٹریننگ بھی دی جائے گی، یہ 6 مئی کو طے ہوا تھا، جو مضامین میٹرک کے لیے لازمی ہیں وہ مدارس میں بھی لازمی ہوں گے، لازمی مضامین کا امتحان فیڈرل بورڈ لے گا۔

    وزیر تعلیم شفقت محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ دینی مدارس کو بینک کی سہولت بھی دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اپریل میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر کے دینی مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت لانے کے لیے جیوٹیگنگ اور رجسٹریشن جاری ہے، نیکٹا نے پہلی رپورٹ بھی تیار کر لی ہے، پنجاب میں 90 فیصد رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے۔