Tag: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

  • عالمی معیار کے مفت علاج کی فراہمی ہر صوبے کا فلسفہ ہونا چاہیے، وزیر خارجہ

    عالمی معیار کے مفت علاج کی فراہمی ہر صوبے کا فلسفہ ہونا چاہیے، وزیر خارجہ

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کا افتتاح کردیا، ان کا کہنا تھا کہ عالمی معیار کے مفت علاج کی فراہمی ہر صوبے کا فلسفہ ہونا چاہیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن، میڈیکل کمپلیکس اور چائلڈ ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ کے ہر ضلع میں صحت کے اداروں کے قیام کی کوشش کی۔

    انھوں نے کہا کہ عوام کو عالمی معیارکے مفت صحت کی سہولت کی فراہمی کے لیے ہرممکن کوشش کی، عالمی معیار کی مفت علاج کی سہولتوں کی فراہمی ہر صوبے کا فلسفہ ہونا چاہیے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سندھ کے اسپتال چھیننے کی کوشش کی، آج ہمارے اسپتال ہمیں واپس مل گئے ہیں، سکھرکے چلڈرن اسپتال کا افتتاح کیا گیا ہے، اسپتالوں کے قیام سےعوام کو سہولت میسر آئے گی۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ڈاکٹر ادیب رضوی کی صحت کے شعبے میں گراں قدرخدمات ہیں، ہمارا خواب ہے کہ سندھ کے ہر ضلع میں میڈیکل کمپلیکس بنائیں۔

    انھوں نے بتایا کہ جنوبی کوریا کی مدد سے سکھر میں بچوں کا اسپتال قائم کیا گیا ہے، بچوں کی شرح اموات میں کمی کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، ہمارا ویژن ہے کہ سندھ کے ہر بڑے شہر میں بچوں کے لیے بڑے اسپتال بنائیں۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ چائلڈ لائف فاؤنڈیشن سے مل کر بچوں کے علاج کے لیے ہر ضلع میں اقدامات کیے ہیں، صوبے میں صحت کے شعبے میں انقلاب لے کر آئے ہیں، حکومت نے اپنے کام سے سندھ پر ہونے والی تنقید کا منہ توڑ جواب دیا۔

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہم کبھی انتخابات سے نہیں ڈرے، ہروقت تیار ہیں، الیکشن میں پیپلزپارٹی کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے، سب مل کر جدوجہد کریں گے اور بینظیربھٹو کے مشن کو مکمل کریں گے۔

  • کشمیری عوام کی پاکستان سے قلبی وابستگی دنیا کے آگے کھلا راز ہے: بلاول بھٹو

    کشمیری عوام کی پاکستان سے قلبی وابستگی دنیا کے آگے کھلا راز ہے: بلاول بھٹو

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی پاکستان سے قلبی وابستگی دنیا کے آگےکھلا راز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ مودی حکومت کا یکطرفہ اقدام مقبوضہ کشمیر کیخلاف آخری ہتھکنڈہ تھا۔

    بلاول بھٹو ذرداری نے کہا کہ مودی حکومت کا کشمیر کے خلاف مذکورہ آخری ہتھکنڈہ بھی ناکام ثابت ہوا، مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے سے بھارت دنیا میں بے نقاب ہوا، آج دنیا کے ہر کونے میں لوگ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو زیادہ عرصے تک جبر کی زنجیروں میں جکڑ کر رکھ نہیں سکتا، بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہا۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیری عوام کی پاکستان سے قلبی وابستگی دنیا کے آگے کھلا راز ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھاتا رہے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قائد عوام اور شہید بینظیر بھٹو آزادی کشمیر کے سب سے بڑے حامی تھے، پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے

    بغداد: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے۔

    وزیر خارجہ کی آمد پر عراقی نائب وزیر خارجہ محمد حسین بحر العلوم ، پاکستان کے عراق میں سفیراحمد امجد علی اور سفارتخانے کے اہل کاروں نے استقبال کیا۔

    وزیر خارجہ عراق کا دورہ عراقی نائب وزیر اعظم  اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین  کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

    دونوں وزراء خارجہ آج باضابطہ ملاقات کریں گے، وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران عراقی سیاسی  قیادت سے بھی  ملاقات  کریں  گے۔

    وزریر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نئے پاکستانی سفارت خانے کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ زیارات پر بھی  جاینگے۔

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی روس کے وزیر خارجہ سے وفود کی سطح پر بات چیت

    اسلام آباد: وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری کی روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے وفود کی سطح پر اہم بات چیت ہوئی ہے۔

    دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول اپنے روسی ہم منصب کی دعوت پر ماسکو کے دورے پر ہیں، وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کا احاطہ کیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بات چیت میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات اور توانائی کے سلسلے میں تعاون پر خصوصی توجہ دی گئی، اس کے علاوہ باہمی دل چسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت ہوئی، افغانستان پر بھی گفتگو کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق روس اور پاکستان نے دونوں ممالک اور عوام کے باہمی فائدے کے لیے اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

    روس کی پاکستان کو تیل کی فراہمی میں امریکا رکاوٹ ڈالے گا: روسی وزیر خارجہ

    واضح رہے کہ ایک پریس کانفرنس میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس کی جانب سے پاکستان کو سستے تیل کی فراہمی میں امریکا رکاوٹ ڈالے گا، کیوں کہ اس سلسلے میں امریکا کی جانب سے چین، بھارت، ترکی اور مصر کو بھی دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔

    روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا پاک روس توانائی ڈیل روکنے کی کوشش کرے گا، امریکا شرمناک اور غرور بھرے لہجے میں ہر ملک کو روس سے تجارت کرنے سے روکتا ہے۔

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی نیویارک میں برطانوی وزیرلارڈ طارق احمد سے ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی نیویارک میں برطانوی وزیرلارڈ طارق احمد سے ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد نے نیویارک میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات،  دو طرفہ تعاون اور سیلاب متاثرین کی بحالی  پربات چیت کی  اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    لارڈ طارق احمد برطانوی وزیر اعظم کے تنازعات میں جنسی تشدد کی روک تھام کے خصوصی نمائندہ بھی ہیں۔

    دوسری جانب بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے صدر کسابا کوروسی سے بھی ملاقات کی۔

    ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے میں تباہ کن سیلاب پر پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد کی منظوری پر کسابا کوروسی کا شکریہ ادا کیا جبکہ دوطرفہ سطح پر موسمیاتی تغیر کے اثرات، آبی بحران، پائیدار ترقی کے اہداف سمیت متعدد امور پر گفتگو کی۔

     ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر جنرل اسمبلی نے پاکستان کی گروپ آف 77 پلس چین فورم کی کامیاب قیادت کو سراہا اور وزیر خارجہ کو مارچ 2023ء میں اقوام متحدہ آبی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔