Tag: وزیر خارجہ بلاول بھٹو

  • پاکستان کا جوبائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر کو طلب کرکے ڈیمارش کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کا جوبائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر کو طلب کرکے ڈیمارش کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : امریکی صدر جوبائیڈن کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان پر پاکستان نے شدید ردعمل دیتے ہوئے امریکی سفیر کو طلب کرکے ڈیمارش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر‌ خارجہ بلاول بھٹو نے امریکی صدر کے بیان پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر بائیڈن کے بیان پر وزیراعظم سے بات کی ہے، اس بیان پر امریکی سفیر کو طلب کریں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سالمیت کے لیے پرعزم ہے ، پاکستان ایٹمی پروگرام کا سسٹم محفوظ ہے، پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر سوال اٹھانے کی بجائے پڑوسی ملک کے پروگرام پر سوال اٹھانا چاہیے.

    وزیر‌ خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن کے بیان پر حیران ہوں ، امریکا کے ساتھ اپنے تحفظات اٹھائیں گے۔

    بلاول بھٹو نے بتایا کہ فیصلہ کیا ہے امریکی سفیرکوطلب کرکے بائیڈن کےبیان پر ڈیمارش کریں گے ، جوبائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا اس بیان سےدونوں ممالک کےتعلقات پرمنفی اثرات پڑیں گے۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگرکسی ملک کےایٹمی ہتھیاروں پرسوال اٹھتاہےتو وہ بھارت ہے، حال ہی میں بھارت سے ایک میزائل فائر ہوکر پاکستان کی حدود میں گرا تھا۔

    بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ ہم اپنے ایٹمی اثاثوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، عمران خان نے ایٹمی پروگرام پر غیرذمہ دارانہ بیان دیا، عمران خان نے کہااپنے ملک پر ایٹم بم گرا دیں۔

    جوبائیڈن کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے ان آفیشل پروگرام میں غیر رسمی بات کی ، امریکی صدر نے قوم سے خطاب نہیں کیا کوئی انٹرویو نہیں دیا، میرے خیال سے انھوں نے فنڈ ریزنگ پروگرام میں یہ بات کہی۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی سفیر کو ڈیمارش دیں گےان کو جواب کا موقع دیں گے اور اگرہم محسوس کریں گے کوئی دباؤ ہے تو قوم کو آگاہ کروں گا۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ ہر ممالک کے مختلف مسائل پر اپنے اپنے موقف ہوتے ہیں، ہمیں چاہیے کہ مثبت طریقے سے دنیا سے انگیج ہوں، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو فیٹف سے نکالیں۔

    انھوں نے مزید کہا اس موقع پر پابندیوں کا کوئی خطرہ نہیں ہے، ممالک پر پابندیاں دنیا کی معیشت پر نقصان پہنچاتی ہیں۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کے معاشی اور جمہوری حقوق پر ڈاکا مارا، پاکستان کو جتنا نقصان عمران خان نے دیا کسی اور نے نہیں دیا، عمران خان اٹھارہویں ترمیم پھاڑ کر ملک کو وزیراعظم ہاؤس سے کنٹرول کرنا چاہتا تھا۔

  • وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے  بیرون ملک تعینات سفارتکاروں پر ٹیکس نفاذ پر نظر ثانی کی درخواست

    وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے بیرون ملک تعینات سفارتکاروں پر ٹیکس نفاذ پر نظر ثانی کی درخواست

    اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف سے بیرون ملک تعینات سفارتکاروں پر ٹیکس نفاذ پر نظر ثانی کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک تعینات سفارتکاروں پر فارن الائونس ٹیکس لگانے کے معاملے پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو خط خارجہ افسران کے شدید تحفظات کے بعد لکھا ہے۔

    خط میں کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک تعینات سفارتکاروں پر ٹیکس لگایا گیا ہے، سفارتخانوں میں وزارت خارجہ کے علاوہ دیگر اداروں کے افسران تعینات ہوتے ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ فارن الاونس ٹیکس کے نفاذ سے سفارتکاروں کو مالی مسائل کا سامنا ہو گا، سفارتکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کے بجائے نیا ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔

    فارن الائونس ٹیکس کا نفاذ وزارت خارجہ کی مشاورت کے بغیر کیا گیا ہے اور ٹیکس کے نفاذ سے قبل وزارت خارجہ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔

    وزیر خارجہ نے وزیراعظم سے سفارتکاروں پر ٹیکس نفاذ پر نظر ثانی کی درخواست کی۔

    زرائع وزارت خارجہ نے بتایا کہ فارن الاؤنس ٹیکس کے باعث سفارتکاروں گذشتہ تنخواہ ادا نہیں کی گئی، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث سفارتی عملہ کو مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

  • بی جے پی رہنما کا گستاخانہ بیان: پاکستان نے ہندوستانی  چارج ڈی افیئرز کو طلب کرلیا

    بی جے پی رہنما کا گستاخانہ بیان: پاکستان نے ہندوستانی چارج ڈی افیئرز کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان پر پاکستان نے ہندوستانی چارج ڈی افیئرز کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی جے پی رہنماؤں کےگستاخانہ بیانات پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے ہندوستانی چارج ڈی افیئرز کو طلب کرلیا، بی جے پی عہدیداروں کے توہین آمیزریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بی جےپی قیادت،بھارتی حکومت کوتوہین آمیزتبصروں کی مذمت کرنی چاہیے، بی جےپی قیادت،بھارتی حکومت کے ذمہ داروں کو حساب دینا چاہیے۔

    یاد رہے بی جے پی کی ترجمان نوپورشرما کے گستاخانہ بیان پر مسلم دنیا میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے، کئی عرب ممالک نے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کردیا۔

    دوسری جانب پاکستان ، افغان طالبان، ایران اور اوآئی سی نے بھی مذمت کی، پاکستان نے بھارتی سفیر کی طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

    گستاخانہ بیان دینے والی بی جے پی نوپورشرما کے خلاف بھارت میں کئی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ شدید عوامی دباؤ پر مودی سرکار کی خانہ پری اور نوپورشرما کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔