Tag: وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی

  • 80 لاکھ کشمیری بھارتی جبرسے نجات کیلئے دنیاکی طرف  دیکھ رہےہیں ، شاہ محمود قریشی

    80 لاکھ کشمیری بھارتی جبرسے نجات کیلئے دنیاکی طرف دیکھ رہےہیں ، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے ، 80 لاکھ کشمیری بھارتی جبرسے نجات کیلئے دنیاکی طرف دیکھ رہےہیں ، عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرائے۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے، آج اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پر دلانا چاہتا ہوں، نہتے80 لاکھ کشمیری127روز سے کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے اور ذرائع مواصلات پر پابندی بدستور جاری ہے ، اصل حقائق دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھا جارہا ہے۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 80 لاکھ کشمیری بھارتی جبر سے نجات کیلئے دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں، عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ

    یاد رہےمقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیوں کا آج 128 واں دن ہے، بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی آواز پر آج مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، سکھ تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سے روک دیا گیا ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ، موبائل سروس مسلسل تعطل کا شکار ہیں، کاروبار، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ بھی بند پڑے ہوئے ہیں، میر واعظ عمر فاروق، علی گیلانی، یاسین ملک سمیت حریت رہنما 5 اگست سے نظر بند ہیں۔

  • بھارت نے حالیہ اقدامات سے خطے کاامن داؤپر لگا رکھا ہے، وزیرخارجہ کا خط

    نیویارک : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر لکھ کر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور حقائق بیان کردیئے اور کہا بھارت نے حالیہ اقدامات سے خطے کاامن داؤپر لگا رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھا، خط میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال،حقائق بیان کئے اور تنازع کشمیر سے متعلق پاکستان کاقانونی کیس بیان کیا۔

    وزیر خارجہ نے کہا پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن اور دیرپا حل چاہتا ہے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی،سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کا اقدام یکطرفہ، غیرآئینی اورصریحاً خلاف ورزی ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے،وزیرخارجہ

    انھوں ںے خط میں کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کیخلاف آواز اٹھا رہا ہے ، تنازع کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، کشمیریوں کو سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق حق ملنا چاہئے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل،اعلانات شملہ،لاہور،اسلام آباد کے تحت کشمیر متنازع علاقہ ہے، بھارت نے ان فورمز سمیت باہمی بات چیت میں کشمیر کو تنازع تسلیم کیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آٹھ ہفتے سے مقبوضہ کشمیر کےباسیوں کو کرفیو میں محصور رکھا ہوا ہے، مسلسل کرفیو سے دوائیں، خوراک تک میسر نہیں، بھارت نے حالیہ اقدامات سے خطے کا امن داؤ پر لگا رکھا ہے۔

    یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر یو اے ای ، آئرلینڈ اور استونیا کے وزراء خارجہ سے ملاقاتیں کیں ۔

    مزید پڑھیں : شاہ محمود قریشی کی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

    جس کے دوران انہوں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ، وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے ان ملاقاتوں کے دوران مختلف ممالک کے وزراء خارجہ کو بتایا کہ ہندوستان کی طرف سے پانچ اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ، غیر آئینی اقدامات، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قرارداوں کی صریحاً خلاف ورزی ہیں ۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے، طاقت کے زور پر آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے ، ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ یہ اسکا اندرونی معاملہ ہے جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے ۔

    وزیر خارجہ نے زور دیا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں نہتے لوگوں کو بھارتی بربریت سے نجات دلانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • لیڈرجیت نہیں سکتاجب تک پوری ٹیم مل کر ایک وژن پر آگے نہ بڑھے، وزیر خارجہ

    لیڈرجیت نہیں سکتاجب تک پوری ٹیم مل کر ایک وژن پر آگے نہ بڑھے، وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے ، سیوریج نظام شاپنگ بیگز کی وجہ سےمتاثر ہوتا ہے، لیڈرجیت نہیں سکتاجب تک پوری ٹیم مل کر ایک وژن پر آگے نہ بڑھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 14اگست کواسلام آبادسےشاپنگ بیگز کی روک تھام کیلئے مہم کا آغاز کر رہے ہیں، ہم کلین اینڈ گرین پاکستان بنانے میں کامیاب ہوں گے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے ، سیوریج نظام شاپنگ بیگز کی وجہ سےمتاثر ہوتاہے ، ماحول کو بہترکرنا ہم سب کا فرض ہے، کراچی میں نالوں کی بندش کی بڑی وجہ شاپنگ بیگز ہیں۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا مستقل میں خطےکو قحط اور سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا ہوسکتاہے، عوام کو شامل کرکے ہی خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے ،ماحول کوصاف ستھرارکھنےمیں عالمی معیارکومدنظررکھناہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ لیڈرجیت نہیں سکتاجب تک پوری ٹیم مل کر ایک وژن پر آگے نہ بڑھے، نوجوانوں کو شامل کرکےحقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیرمملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا تھا پلاسٹک بیگ آلودگی کا بہت بڑا ذریعہ بن رہے ہیں ، لوگ اپنے علاقے چھوڑ کر شہری علاقوں کا رخ تیزی سے کر رہے ہیں، شہری علاقے پلاننگ نا ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں،شہر میں سیلابی صورتحال اس پلاسٹک بیگ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔

    خیال رہے اسلام آباد میں چودہ اگست سے پلاسٹک بیگ (پولیتھن شاپر) استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والے کو بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی  افغان صدراشرف غنی سےملاقات

    وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی افغان صدراشرف غنی سےملاقات

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی طرف سے افغان صدراشرف غنی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا افغان نتیجہ خیز مذاکرات ہی پائیدارامن اوراستحکام کا واحد راستہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی اور وزیر اعظم اورپاکستانی عوام کی طرف سے اشرف غنی کو خوش آمدید کہا۔

    ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کےامور اور معیشت، مواصلات، عوامی سطح پر روابط بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے مابین تجارت ،سرمایہ کاری کےفروغ سے متعلق گفتگو ہوئی۔

    افغان صدر اشرف غنی نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

    اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا دونوں ممالک میں دیرینہ جغرافیائی اور تاریخی تعلقات ہیں، دہائیوں پرمحیط عدم استحکام کےباعث افغان عوام نےمشکلات کا سامنا کیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا افغانستان میں پائیدارامن اور خوشحالی پاکستان کے مفاد میں ہے، پاکستان امن عمل کے لئےنیک نیتی سے مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

    مزید پڑھیں : افغان صدراشرف غنی پاکستان پہنچ گئے

    انھوں نے مزید کہا پاکستان افغان نتیجہ خیزمذاکرات کی ضرورت پر ہمیشہ زوردیتا چلا آ رہا ہے، افغان نتیجہ خیزمذاکرات ہی پائیدارامن اوراستحکام کا واحد راستہ ہے۔

    خیال رہے افغان صدر اشرف غنی آج صبح 2 دوزہ دورے پر پاکستان پہنچے تو مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر افغان سفیرعاطف مشال اوردفتر خارجہ کے اعلی افسران بھی موجود تھے

    اعلیٰ سطح وفد، سینئر حکام اور کاروباری افراد بھی افغان صدر کے ہمراہ ہیں۔

    افغان صدر وفد کے ہمراہ صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، جس میں سیاسی، تجارتی، اقتصادی، سیکیورٹی، امن عمل پربات چیت ہوگی۔