Tag: وزیر خارجہ شاہ محمود

  • ایران سے تعلقات چیلنج ہے، نہیں چاہتے خطہ کسی اور تنازع سے دوچار ہو: شاہ محمود

    ایران سے تعلقات چیلنج ہے، نہیں چاہتے خطہ کسی اور تنازع سے دوچار ہو: شاہ محمود

    نیویارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران سے تعلقات بہت بڑا چیلنج ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ہمارا خطہ کسی اور تنازع سے دو چار ہو، کچھ لوگ آگ لگانا چاہتے ہیں لیکن ہم یہ نہیں چاہتے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا ایران، سعودی عرب تنازع میں ہم اپنا کردار ادا کریں گے، ایران کے صدر اور وزیر خارجہ سے بھی بات ہوئی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے بعد مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے کرفیو توڑا اور باہر نکل کر آتش بازی کی، تقریر سے قبل اہم پوائنٹس بنائے گئے تھے، دوسری طرف مودی کی تقریر کے دوران باہر شیم شیم کے نعرے لگے۔

    ان کا کہنا تھا ایسا کبھی نہیں ہوا کہ یو این کے باہر ہزاروں پاکستانی اور کشمیریوں نے احتجاج کیا ہو، بھارت کی فرعونیت ہمارے سامنے ہے، آج بھی چھ کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  اقوام متحدہ دو نیوکلیئر طاقتوں‌ کے آمنے سامنے آنے سے پہلے اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم

    وزیر خارجہ نے کہا افغانستان کے مسئلے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے، زلمے خلیل زاد نے ہمیں بتایا کہ طالبان سے تمام معاملات طے ہو گئے تھے، افغان امن عمل کے لیے پاکستان نے اپنا کردار ادا کیا، خوشی ہے افغانستان میں انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوا، افغانستان نے بارڈر کھلا رکھنے کی درخواست کی تھی۔

    شاہ محمود نے کہا اللہ نے بھٹو کے بعد کسی کو عزت دی ہے تو وہ عمران خان ہیں، پاکستانی قوم یک جا ہو گئی ہے، کچھ لوگ اپنے مفادات کے لیے کھڑے ہیں، قوم پاکستان کے لیے کھڑی ہے۔

    ان کا کہنا تھا پاکستان، ترکی اور ملائیشیا نے مل کر انگریزی چینل کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ٹی وی چینل اسلام کے صحیح تشخص کو اجاگر کرے گا اور اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرے گا۔

  • وزیر خارجہ کی جنیوا میں یو این سفرا، مستقل مندوبین کو مقبوضہ کشمیر پر بریفنگ

    وزیر خارجہ کی جنیوا میں یو این سفرا، مستقل مندوبین کو مقبوضہ کشمیر پر بریفنگ

    جنیوا: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں تعینات سفیروں اور مستقل مندوبین سے ملاقات کر کے ان کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کی تشویش ناک صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود نے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے سلسلے جنیوا میں موجودگی کے دوران یو این سفیروں اور مستقل مندوبین کو بھارت کے غیر آئینی اقدامات اور ان کے مضمرات سے آگاہ کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں، مقبوضہ کشمیر میں یک طرفہ اقدام یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر خارجہ کی او آئی سی گروپ کے سفرا سے ملاقات

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارتی مظالم سے نجات کے لیے عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں، کشمیریوں کو بھارتی بربریت سے بچانے کے لیے دنیا کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

    قبل ازیں، وزیر خارجہ شاہ محمود نے تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) گروپ کے سفرا سے بھی ملاقات کی، انھوں نے کہا کہ بھارت نے اب تک نہتے کشمیریوں کو کرفیو لگا کر محصور کر رکھا ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خور و نوش اور دواؤں کی شدید قلت ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے۔

  • ٹرمپ عمران رابطہ، وزیر اعظم نے کشمیر میں کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا: شاہ محمود

    ٹرمپ عمران رابطہ، وزیر اعظم نے کشمیر میں کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا: شاہ محمود

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ سے رابطے میں وزیر اعظم نے کشمیر سے کرفیو ہٹوانے کی بات کی۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے سلسلے میں وزیر اعظم کی آج اور 16 اگست کو صدر ٹرمپ سے فون پر گفتگو ہوئی۔

    شاہ محمود نے کہا کہ وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ سے بھارتی وزیر اعظم سے بات کرنے کا کہا، جس پر صدر ٹرمپ نے آج بھارتی وزیر اعظم سے گفتگو کی، امریکی صدر کو خطے میں کشیدگی پر تشویش تھی۔

    وزیر اعظم نے امریکی صدر سے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو پابندیاں لگائی گئی ہیں وہ ختم کی جائیں، کشمیر سے فوری کرفیو ہٹوایا جائے، اور اقوام متحدہ کے مبصرین کو مقبوضہ کشمیر بھیجا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ٹرمپ اور مودی کا ٹیلیفونک رابطہ، امریکی صدر کا کشمیر پر تناؤ کم کرنے پر زور

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے پاکستان کا مؤقف وضاحت کے ساتھ بیان کیا اور بتایا کہ مودی سرکار کے اقدامات کی وجہ سے خطے کی صورت حال خراب ہے، مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا فیصلہ یک طرفہ ہے، متنازع علاقے کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کی گئی۔

    انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ٹرمپ سے واضح کہا آج کشمیر میں کرفیو کو 15 دن ہو گئے، اتنے دن سے کرفیو ہے، سوچیں وہاں کیا حالات ہو سکتے ہیں، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ آج ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان سے فون پر رابطہ کیا، وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر اور بھارتی جارحیت پر اپنا موقف بھرپور انداز سے پیش کیا، اور کہا کہ بھارت نے عالمی اداروں سے جو وعدے کیے وہ پورے کرے، مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تلاش کیا جائے۔

  • شاہ محمود قریشی کا پیرو اور جمہوریہ ڈومینیکن کے وزرائے خارجہ سے فون پر رابطہ

    شاہ محمود قریشی کا پیرو اور جمہوریہ ڈومینیکن کے وزرائے خارجہ سے فون پر رابطہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمہوریہ پیرو اور جمہوریہ ڈومینیکن کے وزرائے خارجہ سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے متعلق فون پر رابطہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود نے پیرو اور جمہوریہ ڈومینیکن کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اور مقبوضہ جمّوں و کشمیر کی تشویش ناک صورت حال پر ان کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔

    وزیر خارجہ نے پیرو کے وزیر خارجہ نیسٹر پوپولیزیو کو مقبوضہ کشمیر میں غیر آئینی اقدامات اور ان کے مضمرات سے آگاہ کیا، اور کہا بھارت نہتے کشمیریوں کو ظلم کا نشانہ بنا رہا ہے، 14 ملین کشمیریوں کو کرفیو لگا کر محصور کر دیا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ صورت حال گھمبیر ہے، بچوں کی ادویات، خوراک کی قلت ہو چکی، بھارتی حکومت اپنے اقدامات سے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتی ہے، عالمی برادری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

    یہ بھی پڑھیں:  امید ہے سلامتی کونسل کشمیر کے مظلوم عوام کی مشکلات کا حل نکالے گی، ملیحہ لودھی

    پیرو کے وزیر خارجہ نے خطے کے استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کا عندیہ دیا۔

    بعد ازاں وزیر خارجہ نے جمہوریہ ڈومینیکن کے وزیر خارجہ کو بھارتی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو سے خوراک کی شدید قلت ہو چکی ہے، بچوں کا دودھ اور ادویات تک میسر نہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ذرایع مواصلات پر پابندی کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔

    دریں اثنا، وزیر خارجہ جمہوریہ ڈومینیکن نے کہا کہ ہم کشمیر اور خطے کی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

  • مسلم امہ کی قیادت پر یقین ہے، امید ہے مایوس نہیں کرے گی: شاہ محمود قریشی

    مسلم امہ کی قیادت پر یقین ہے، امید ہے مایوس نہیں کرے گی: شاہ محمود قریشی

    لاہور: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل تک پہنچا دیا ہے، اب کشمیر کا مقدمہ سلامتی کونسل ہی میں لڑیں گے، مسلم امہ کی قیادت پر پورا یقین ہے، امید ہے مسلم امہ مایوس نہیں کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں کشمیر کے ساتھ یک جہتی اور بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منانے کے لیے ریلی نکالی گئی، جس سے شاہ محمود نے بھی خطاب کیا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے کل غور فرمائے گی، حالات غیر معمولی ہیں اس لیے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کی تمام قیادت پابند سلاسل ہے، مودی کی 5 اگست کی چال کو پاکستان اور کشمیریوں نے مسترد کر دیا ہے، پوری قوم کو سیسہ پلائی دیوار کی طرح یک جا ہونا ہوگا۔

    انھوں نے واضح کیا کہ یہ سیاست کا نہیں کشمیر کاز کا وقت ہے، مودی ہٹلر کا کردار پیش کر رہا ہے، سلامتی کونسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، مودی سرکار نے کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان بھر میں یوم سیاہ، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی توجہ افغانستان میں امن پر تھی، زلمے خلیل سے کہا تھا پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، لگتا ہے کوئی سازش ہو رہی ہے، ہم بھارت کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گے، آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں تاریخی یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، ہم کشمیریوں کا آخری سانس تک ساتھ دیں گے۔

    شاہ محمود نے کہا کہ ہمیں مسلم امہ کی قیادت پر پورا یقین ہے، امید ہے مسلم امہ مایوس نہیں کرے گی، ہماری حکومت کا اعزاز ہے کہ معاملے کو سلامتی کونسل لے کر گئے، سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں پاکستان کا مؤقف واضح کیا۔

    انھوں نے کہا کہ یورپی یونین چاہتی ہے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کشمیر سے لا تعلق نہ ہو، یورپی یونین نے بھی مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کو خط لکھا۔

    شاہ محمود نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز سے گزارش ہے مسئلہ کشمیر پر سیاست نہ کریں، کشمیر پر کوئی سودے بازی نہیں ہوئی، 50 سال بعد مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر سلامتی کونسل میں زیر بحث آئے گا، مسئلہ کشمیر پر برطانوی پارلیمنٹ میں بھی بے چینی ہے۔

  • ذاتی رائے ہے بھارت کے اقدام کے بعد شملہ معاہدہ دم توڑ چکا: وزیر خارجہ

    ذاتی رائے ہے بھارت کے اقدام کے بعد شملہ معاہدہ دم توڑ چکا: وزیر خارجہ

    جدہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے وجود کو مشکل میں ڈال دیا ہے، میری ذاتی رائے ہے کہ بھارت کے اس اقدام کے بعد شملہ معاہدہ ٹوٹ چکا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ بھارت نے خود کو مشکل میں ڈال دیا ہے، ہم عالمی اداروں سے رابطے کے ساتھ قانونی طریقہ بھی اختیار کریں گے، سلامتی کونسل بھی جائیں گے۔

    [bs-quote quote=”میں حج کے لیے آیا تھا، لیکن صورت حال دیکھ کر فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شاہ محمود”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ بھارت میں ان کے اپنے دانشور وزیر اعظم مودی کے اس عمل کے مخالف ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیر خارجہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ بھارت نے شملہ معاہدے کو دفن کر دیا اور یک طرفہ قدم اٹھایا۔

    آج مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر جدہ میں او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے اقدام سے شملہ معاہدہ ختم ہو گیا ہے، مودی کی سوچ نے نہرو کے بھارت کو ان اقدامات سے دفن کر دیا، پاکستان کے پاس قانونی آپشن ہے، سلامتی کونسل میں جانے سے متعلق مشاورت کر رہے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ، وزیر اعظم نے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی

    انھوں نے کہا میں حج کے لیے آیا تھا، لیکن صورت حال دیکھ کر فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا، مودی حکومت کے اقدامات کی بھارت میں بھی مذمت ہو رہی ہے، اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا ہے، معاملہ سلامتی کونسل تک جائے گا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چندم برہم نے بھی بیان دیا ہے، ان کا اپنا بیان ہے کہ یہ بھارت کے لیے بلیک ڈے ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے گزشتہ روز مکہ مکرمہ پہنچے تھے۔

  • حکومت ڈاکٹر عافیہ کے کیس سے پوری طرح آگاہ ہے: وزیر خارجہ

    حکومت ڈاکٹر عافیہ کے کیس سے پوری طرح آگاہ ہے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت ڈاکٹر عافیہ کے کیس سے پوری طرح آگاہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں عافیہ صدیقی کے معاملے پر وزیر خارجہ شاہ محمود کا تحریری بیان پیش کیا گیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ امریکا سے پہلے عافیہ صدیقی کی ہم شیرہ نے ملاقات کی تھی، انھوں نے دفتر خارجہ میں بھی ملاقات کی تھی۔

    شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کا معاملہ وزیر اعظم کے دورۂ واشنگٹن میں اٹھایا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکا شکیل آفریدی کو مانگ رہا ہے، چاہتے ہیں عافیہ صدیقی کو بھی رہائی ملے: گورنر سندھ

    انھوں نے تحریری بیان میں کہا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ کے کیس سے پوری طرح آگاہ ہے، حکومت عافیہ صدیقی کی واپسی کے لیے وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات میں ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ عافیہ صدیقی کے کیس پر بھی بات کی جائے گی، بعد ازاں انھوں نے امریکی میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شکیل آفریدی اور عافیہ صدیقی کے تبادلے کو امکانی قرار دیا۔

    یاد رہے پاکستانی خاتون عافیہ صدیقی کو نیو یارک کی ایک عدالت نے 86 برس کی قید کی سزا سنائی تھی، عافیہ صدیقی امریکا کے بین الاقوامی سطح پر مشہور تعلیمی ادارے میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم رہ چکی ہیں اور وہ ایک ذہین نوجوان سائنس دان تصور کی جاتی تھیں۔

  • زلمے خلیل زاد کی وزارتِ خارجہ آمد، شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    زلمے خلیل زاد کی وزارتِ خارجہ آمد، شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    اسلام آباد: امریکی نمایندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان مفاہمتی عمل کے امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے آج وزارت خارجہ میں شاہ محمود سے خصوصی ملاقات کی، جس میں افغان امن عمل میں پیش رفت، خطے کی صورت حال اور باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    زلمے خلیل زاد نے دوحہ میں ہونے والے امریکا، طالبان مذاکرات کے 7 ویں دور میں پیش رفت سے آگاہ کیا، امریکی نمایندے نے اپنے حالیہ دورۂ کابل کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دوحہ میں انٹرا افغان امن مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت اور دوحہ مذاکرات کے بعد جاری ہونے والا مشترکہ اعلامیہ خوش آیند ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  طالبان افغان حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے آمادہ

    انھوں نے کہا کہ دوحہ مذاکرات میں افغان امن عمل کے سلسلے سے بنیادی روڈ میپ سے فریقین کا متفق ہونا نہایت مثبت پیش رفت ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام اور دیرپا تعمیر و ترقی کے لیے انٹرا افغان مذاکرات سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل میں مشترکہ ذمہ داری کے تحت اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

    ذرایع کے مطابق امریکی عہدے دار کا دورۂ پاکستان انتہائی اہم نوعیت کا حامل ہے، زلمے خلیل زاد افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر پاکستانی عہدے داران سے اہم مشاورت کرنے کے بعد دوحہ کے لیے روانہ ہوں گے۔

  • مریم نواز کو منڈی بہاؤ الدین میں جلسے سے نہیں روکا گیا: شاہ محمود قریشی

    مریم نواز کو منڈی بہاؤ الدین میں جلسے سے نہیں روکا گیا: شاہ محمود قریشی

    ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مریم نواز کو منڈی بہاؤ الدین میں جلسے سے نہیں روکا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو منڈی بہاؤ الدین میں جلسے سے نہیں روکا گیا، انھیں سیکورٹی وجوہ پر جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کا کہا گیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جس ویڈیو کا ذکر ہو رہا ہے جج صاحب نے اس کی نفی کر دی ہے، تاہم ویڈیو کی فرانزک ہو جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  سیکیورٹی خدشات کے باوجود مریم نواز منڈٰی بہاالدین میں جلسہ کرنے پر بضد

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ن لیگ کی مزید ویڈیوز کی بات مفروضوں پر مشتمل ہے، اس لیے اس پر بات نہیں کروں گا، جج کے بیان کے بعد ویڈیو کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز منڈی بہاؤالدین انتظامیہ نے سیکورٹی خدشات پر ن لیگ کو قائد اعظم اسٹیڈیم جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا جب کہ مریم نواز نے ہر صورت جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  مریم نواز احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو سامنے لے آئیں

    مریم نواز کی جانب سے جاری کردہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی اور نا انصافی ہوئی۔ یہ مبینہ ویڈیو جج ارشد ملک اور ناصر بٹ نامی شخص کی ہے۔

  • وزیر خارجہ کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے میں مدد کی یقین دہانی

    وزیر خارجہ کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے میں مدد کی یقین دہانی

    لندن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ سے ملاقات کی ہے، برطانیہ نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے میں مدد کی یقین دہانی کرا دی۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود کی لندن میں سیکریٹری آف اسٹیٹ فار فارن افیئرز جیرمی ہنٹ سے ملاقات ہوئی ہے، یہ ملاقات 2016 سے شروع ہونے والے اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے سلسلے کی کڑی تھی۔

    ملاقات میں دونوں ممالک نے سیکورٹی سمیت متعدد شعبہ جات میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا، وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے میں مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    شام محمود نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف یکساں احتساب پر یقین رکھتی ہے، ہم لوٹی دولت واپس لانا چاہتے ہیں، جس کے لیے اثاثہ جات ریکوری یونٹ بھی بنائے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں‌ بورس جانسن دوسرے مرحلے میں بھی آگے

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ملاقات میں پلواما حملے کے بعد پیدا صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی، پاکستان حوالگی معاہدے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرے گا۔

    برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی کرپشن کے خاتمے کی کوششیں خوش آیند ہیں، ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بات چیت آگے بڑھی ہے، ترقی کا راستہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خاتمے میں ہے۔

    جیرمی ہنٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، برطانیہ سیاسی مقاصد کے لیے استعمال سیاسی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں کرے گا۔