Tag: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

  • عالمی برادری کوآگے بڑھ کرافغانوں کی مددکیلئےاقدامات کرنا ہوں گے، وزیرخارجہ

    عالمی برادری کوآگے بڑھ کرافغانوں کی مددکیلئےاقدامات کرنا ہوں گے، وزیرخارجہ

    نیویارک : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کی امیدپیداہوئی ہے،عالمی برادری کوآگے بڑھ کرافغانوں کی مدد کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں مصروفیات کا شیڈول جاری کردیا گیا ، شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں یو این پریس نمائندگان کے وفد سےملاقات کی ، اس موقع پر وزیرخارجہ نےیو این پریس نمائندگان کو پاکستان ہاؤس آمدپرخوش آمدید کہتے ہوئے علاقائی وعالمی امور پر پاکستان کےنقطہ نظر کی وضاحت کی۔

    ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےافغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا اور صحافیوں کےسوالات کےجوابات دیے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانوں نے4دہائیوں میں جنگ و جدل کا سامنا کیا ہے، اب افغانستان میں قیام امن کی امیدپیداہوئی ہے، عالمی برادری کواس نازک موڑ پر افغانوں کوتنہانہیں چھوڑناچاہیے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پر امن افغانستان پورےخطے کیلئے منفعت کا باعث ہوگا، محدودوسائل سےافغان مہاجرین کی میزبانی کرتےآئےہیں اور عالمی برادری کی مالی معاونت کے بغیرافغان مہاجرین کی میزبانی کررہےہیں، ہماری معیشت مزیدمہاجرین کابوجھ اٹھانے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

    انھوں نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال کشیدہ ہوتی ہے تو پاکستان زیادہ متاثرہوگا، سفارتی عملے،شہریوں،میڈیانمائندگان کےانخلامیں معاونت کی، عالمی برادری کوآگے بڑھ کرافغانوں کی مددکیلئےاقدامات کرنا ہوں گے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں، طالبان رہنماؤں کےابتدائی بیانات حوصلہ افزاہیں، عالمی رائےکا احترام اور وعدوں کی پاسداری طالبان کے بہتر مفاد میں ہے۔

    بھارت کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں آج بھی ہندوستان کے پاس آپشن موجود ہے، بھارت خطےمیں امن کاخواہاں ہے تو کشمیریوں پر مظالم بند کرے، ہندوستان 5 اگست جیسےغیرآئینی اقدامات کوواپس لے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوتواپالیسیوں کےخلاف بھارت کےاندرسےآوازیں اٹھ رہی ہیں، پاکستان خطے میں امن کاوشوں میں شراکت داری کا خواہاں ہے۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  3 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

    دبئی : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، دورے کے دوران شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سمیت اعلیٰ اماراتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے ، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اماراتی وزارت خارجہ کے سینئر حکام، یو اے ای میں تعینات پاکستانی سفیر افضال محمود اور دبئی میں تعینات قونصل جنرل احمد امجد علی نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

    شاہ محمود قریشی دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سمیت اعلیٰ اماراتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات ، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور زیر بحث آئیں گے۔

    وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور مختلف علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے پاکستان کے نکتہ نظر کی وضاحت کریں گے۔

    خیال رہے وزیر خارجہ کا یہ دورہ ،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل ہے ، توقع ہے کہ وزیر خارجہ کے اس دورے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

  • ہارٹ آف ایشیا کانفرنس ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  ترکی پہنچ گئے

    ہارٹ آف ایشیا کانفرنس ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترکی پہنچ گئے

     استنبول : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے،جہاں وہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے، استنبول ہوائی اڈے پر ترکی میں پاکستانی سفیرسائرس سجاد قاضی نےاستقبال کیا ، اس موقع پر ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کے سینئر حکام بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی استنبول میں منعقدہ 14 ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس (ہارٹ آف ایشیا) میں شرکت کریں گے اور ہارٹ آف ایشیاء استنبول عمل کانفرنس میں باہمی تعاون اور فلاحی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ترکی کے وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو اور افغانستان کے وزیر خارجہ ادریس زمان کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے، ہارٹ آف ایشیا استنبول عمل پر مبنی پہلی کانفرنس 2011 میں استنبول میں افغانستان کے متعلق منعقد ہوئی۔

    اس کانفرنس میں 14 ممالک ؛پاکستان، ترکی افغانستان، آذربائیجان، چین، ہند، ایران، قزاقستان، قرغزستان، روس، سعودی عرب ، تاجکستان ، ترکمنستان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

    وزیرخارجہ کانفرنس میں افغان امن عمل اور خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کریں گے جبکہ ترکی میں مقامی اورعالمی میڈیا کے نمائندگان سے بھی ملیں گے اور مختلف علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ بھی کریں گے۔

  • عراق نے پاکستانیوں کو ویزا جاری کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی

    عراق نے پاکستانیوں کو ویزا جاری کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی

    اسلام آباد : عراق نے پاکستانیوں کو ویزا جاری کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا عراقی حکومت اور وزارت خارجہ کا شکر گزار  ہوں ، عراقی حکومت تمام زائرین کوعراق آمد پرخوش آمدید کہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق عراق نے پاکستانیوں کو ویزا جاری کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے، عراق پاکستانی زائرین کی ویزا درخواستوں کا جلد جواب دے گا۔

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اہم ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عراق کے وزیر خارجہ محمدعلی حاکم سے ٹیلیفون پر بات ہوئی ، خوشی ہے ویزہ کے اجراکا مسئلہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا ہے ، عراقی حکومت اور وزارت خارجہ کاشکرگزار ہوں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اربعین کیلئےعراق جانے کے خواہشمندوں کو ویزے جاری ہوں گے، فیصلہ ہوا ہے اضافی اسٹاف بھی عراقی سفارتخانے سے بھیجا جائے گا اور مسئلے کے مستقل حل کیلئے متفقہ لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا عراقی وزیرخارجہ کودورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے ، عراقی وزیرخارجہ نےدورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ، عراقی حکومت تمام زائرین کوعراق آمد پرخوش آمدید کہے گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کے ہمراہ عراقی سفیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی تھی ، جس میں وفاقی وزیر نے معزز سفیر کو آئندہ چہلم امام حسین ؓ میں شرکت کیلئے پاکستانی زائرین کے ویزہ میں حائل مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

    نور الحق قادری نے معزز سفیر کو بتایا تھا کہ پاکستان میں قائم عراقی سفارتخانے سے ویزہ کے حصول کیلئے زائرین کو مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔ عراق جانے کے خواہشمند بہت سے زائرین نے فضائی ٹکٹ خریدے ہوئے ہیں اور ہوٹل کی بکنگ بھی کرا رکھی ہے تاہم عراقی ویزہ کے حصول کیلئے عراقی وزارت داخلہ اور خارجہ سے اپرول کی شرط لگائی گئی ہے۔

    عراقی سفیر عبد السلام صدام نے وزیر مذہبی امور کو بتایا تھا کہ وہ جلد عراقی وزارتِ خارجہ اور داخلہ سے اس مسئلہ پر بات کریں گے اور عراق جانے والے زائرین کو سہولیات کی فراہمی کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ویزہ کے حصول میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سے کربلا اور عراق جانے کے خواہشمند زائرین کے ایک وفد نے کچھ دن قبل وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی، عراق میں چہلم امام حسین ؓ اور اربعین اس سال 19 اکتوبر کو ہوگا۔