Tag: وزیر خارجہ

  • بھارت کوئی حماقت نہیں کرنا، ہم تیار ہیں، منہ توڑ جواب ملے گا: وزیر خارجہ

    بھارت کوئی حماقت نہیں کرنا، ہم تیار ہیں، منہ توڑ جواب ملے گا: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پڑوسی ملک بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ کوئی حماقت نہ کرے، ہم تیار ہیں، منہ توڑ جواب ملے گا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جاسوسی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی، بھارتی ڈرون سرحدی حدود کی خلاف ورزی کر رہا تھا، اور مار گرایا گیا۔

    انھوں نے کہا بھارت مسلسل ہزیمت اٹھا رہا ہے، لداخ میں بھارت بری طرح ناکام ہوا، کشمیر میں بھارت کی پالیسی ناکام ہوئی، وہ فالس فلیگ آپریشن کے بہانے بھی ڈھونڈ رہا ہے۔ انھوں نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ‘کوئی حماقت نہیں کرنا، ہم تیار ہیں، منہ توڑ جواب ملے گا’۔

    پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

    شاہ محمود کا کہنا تھا اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت یہ سب کر رہا ہے، بھارتی میڈیا بھی اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کر رہا ہے، بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے کہ دوول سے بھارتی فوج مطمئن نہیں، بھارتی فوج سمجھتی ہے کہ اسے بند گلی میں دکھیلا جا رہا ہے۔

    وزیر خارجہ نے واضح پیغام دیا کہ جو راستہ دلی سرکار اپنا رہی ہے، وہ غلط ہے۔

    واضح رہے گزشتہ روز پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے، بھارتی کواڈ کاپٹر نکرون سیکٹر میں پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر 700 میٹر تک پاکستانی حدود میں آ گیا تھا۔

  • وزیر خارجہ کا عید الفطر پر بھارت کے لیے پیغام امن

    وزیر خارجہ کا عید الفطر پر بھارت کے لیے پیغام امن

    ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عید الفطر کے موقع پر کہا کہ بھارت کو پیغام ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرونا سے مرنے والوں اور بالخصوص کشمیریوں کے لیے دعاگو ہوں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو بلوچستان سے گرفتار ہوا،بھارت بلوچستان میں مختلف قوتوں کو تخریب کاری کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے کوئی جارحیت کی تومنہ توڑ جواب دیا جائےگا،پاکستان کے عوام،افواج،کشمیریوں میں بھارت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے عید الفطر کے موقع پر کہا کہ بھارت کو پیغام ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے فون پر تفصیلی گفتگو کے دوران بھارت کےتمام عزائم سیکریٹری جنرل یو این کے سامنے رکھے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے اندرونی حالات سےتوجہ ہٹانے کے لیے کوئی حرکت کرسکتا ہے،سلامتی کونسل کے صدر کو خط کے ذریعے پاکستان کے خدشات سے آگاہ کیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے کرونا وائرس کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں ظلم بڑھا دیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہت خراب ہے، شاہ محمود قریشی

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہت خراب ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنا چہرہ 70 سالوں میں بگاڑ دیا، ہندوستانی حکومت کے خلاف اپوزیشن بھی متحرک کھڑی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدامات سے ان کا سیکولر چہرہ واضح ہوگیا، کشمیری آج خوف اور بے چینی کے عالم میں زندگی گزار رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہت خراب ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں کشمیریوں کا جائزہ لیں معلوم ہوگا، کشمیری کی صورتحال خطرناک ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں آج بھارت پر تنقید کررہی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ کا ذریعہ روکا گیا مگر پھر بھی خبر باہر آتی ہے، رات گھروں پر چھاپے مار کر نوجوانوں کو حراست میں لے کر تشدد کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفرا کو ہدایت کی تھی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور بھارت میں اسلامی فوبیا کے بڑھتے رجحان کو عالمی سطح پر اجاگر کریں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ محدودمعاشی و سائل کے باوجودکرونا کے خلاف اقدامات اٹھا رہےہیں، پاکستان جیسےترقی پذیرممالک کوبہت سی مشکلات کاسامناہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کرونا کے ساتھ ساتھ معاشی بحران سےبھی نکلنے کے لیے بھی اقدامات کررہی ہے۔

  • بھارت فالس فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کررہا ہے، شاہ محمود قریشی

    بھارت فالس فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کررہا ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے تمام فورمز پر بھارت کے عزائم کو بے نقاب کرچکا ہے، بھارت فالس فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کونسل سمیت اہم فورمز پر بھارتی عزائم پر بریف کرچکے ہیں، کشمیر میں اس وقت جو صورتحال ہے وہ بھارت کی اپنی پیدا کردہ ہے، بھارت بے بنیاد الزامات لگا کر توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 9 ماہ سے کشمیری بھارتی کرفیو کا سامنا کررہے ہیں، توقع تھی کرونا کی وجہ سے بھارتی رویہ بدلے گا مگر ایسا نہیں ہوا، بھارت میں بھی مقبوضہ کشمیر کے لیے پر امن تحریک جنم لے چکی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلوچستان میں شرپسندوں کو بھارتی پشت پناہی ڈھکی چھپی نہیں، کھلے عام میڈیا پر پاکستان کو دھمکیاں دی جاتی ہیں، اگلے روز بلوچستان میں ہمارے فورسز کے نوجوان شہید کیے جاتے ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بلوچستان میں بیرونی مداخلت روکنے کے لیے ہمیں پھر اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، بلوچ قیادت اور پختون قیادت کو وزارت خارجہ آنے کی دعوت دیتا ہوں، بلوچستان کے قائدین چاہیں گے تو میں کوئٹہ جانے کے لیے بھی تیار ہوں، آج بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز رویہ اپنایا جارہا ہے، سیکریٹری جنرل او آئی سی اور ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ کو آگاہ کرچکا ہوں۔

  • کویت کا پاکستانی شعبہ صحت کے لیے مالی معاونت کا اعلان

    کویت کا پاکستانی شعبہ صحت کے لیے مالی معاونت کا اعلان

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویتی ہم منصب ڈاکٹر احمد نصیر ال محمد الصباح سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان کرونا سے نبرد آزما ہونے کے لیے عالمی کاوشوں سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویتی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا، کویتی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کی گلوبل ڈیٹ ریلیف تجویز کو سراہا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ کرونا بنی نوع انسان کو پیش بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے، شاہ محمود نے کہا کہ گلوبل ڈیٹ ریلیف تجویز کا مطالبہ کرونا تناظر میں ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو سہارا دینے کے لیے کیا گیا۔

    کویتی وزیز خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے شعبہ صحت کی بہتری کے لیے ممکنہ مالی معاونت کریں گے، فوڈ سیکیورٹی اور صحت شعبے میں پاکستان کی معاونت درکار ہے۔

    ڈاکٹر احمد نصیر ال حمد الصباح نے معاشی، دفاعی شعبوں میں تعاون کے فروغ کی تجویز دی، انہوں نے اسٹریٹیجک پلان مرتب کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔

    شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاجواز پابندیوں کے سبب مقبوضہ کشمیر میں کرونا کا پھیلاؤ بڑھ چکا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت سرکار اپنی ہندوتوا سوچ کے تحت مسلمانوں پر ظلم کررہی ہے، بھارت میں مسلمانوں کو کرونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے، عالمی برادری فوری بھارتی رویے کا نوٹس لے۔

  • ملک میں کرونا کا عروج مئی کے آخر یا جون کے شروع میں ہوگا، شاہ محمود قریشی

    ملک میں کرونا کا عروج مئی کے آخر یا جون کے شروع میں ہوگا، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کا عروج مئی کے آخر یا جون کے شروع میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث مسلسل لاک ڈاؤن رہتا ہے تو اس کے بھی نقصانات ہیں، لاک ڈاؤن کے سبب کاروباری طبقہ، سفید پوش طبقہ پریشان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد کم ہے، اسپتالوں میں تیاری ہے ہمیں لوگوں کے مسائل بھی دیکھنے ہیں، اللہ نہ کرے اگر صورتحال خطرناک ہوتی ہے تو ہمیں بندوبست کرنا ہوگا، پی پی ایز، ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا ہے، قرنطینہ سہولت کو بڑھا دیا ہے، ہم نے رضاکار فورس بھی تیار کرلی، معاشی مسائل بھی دیکھنے ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے پاس دس لاکھ تک رضاکاروں نے خود کو رجسٹرڈ کیا ہے، ہمارے مخالفین کو خدشہ تھا ٹائیگر فورس سیاسی ہے جو بالکل غلط ہے، ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنائی ہیں اور سرکاری افسران کو سربراہ رکھا ہے، ٹائیگر فورس سے متعلق کمیٹیوں میں سب جماعتوں کو شمولیت دی ہے، ہم دعوت دے رہے ہیں آئیں ہمارے ساتھ چلیں اور قومی فریضہ پورا کریں۔

    ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ جانے کے لیے وزیراعظم عمران خان ہروقت تیار ہیں، وہ ضرور سندھ جائیں گے اس میں کوئی قباحت نہیں تاہم سندھ حکومت نے جو زبان استعمال کی اور رویہ اپنایا وہ دوستانہ نہیں۔

    اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی بار کہا اٹھارویں ترمیم کے تحت سندھ حکومت مکمل بااختیار ہے، اٹھارویں ترمیم ایک بہت بڑی پیشرفت تھی آج بھی سراہتا ہوں، ترمیم کو دس سال ہوگئے ہیں ہمیں ان تجربات کا جائزہ لینا چاہئے، اٹھارویں ترمیم کو کوئی نہیں چھیڑ رہا، اس میں بہتری کی گنجائش ہے تو اچھی بات ہے، اس کو بلڈوز کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی کی 10 سال حکومت رہی نیب قوانین پر غور کیوں نہیں کیا، نیب قوانین سے متعلق اپوزیشن آئے اور بات کرے، ایک طبقہ چاہتا ہے نیب کا ادارہ بالکل کمزور اور بے اختیار ہوجائے، ایک طبقہ نیب کو اینٹی کرپشن جیسا ادارہ بنانا چاہتا ہے، بلاول اور شہباز شریف کے پاس ٹھوس تجاویز ہیں تو آئیں بات کریں، این آر او کی تلاش میں نہ جائیں ٹھوس بات کریں۔

  • وزیر خارجہ کا نیوزی لینڈ کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر خارجہ کا نیوزی لینڈ کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے ہم منصب وینسٹن پیٹرز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان کرونا چیلنج سمیت دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ وینسٹن پیٹرز سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں وزیر خارجہ نے نیوزی لینڈ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے اقدامات کو سراہا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،کرونا چیلنج سے نبردآزما ہونے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا کے غیرمعمولی پھیلاؤ سے دنیا معاشی بحران کی جانب بڑھ رہی ہے۔

    وزیر خارجہ نے نیوزی لینڈ کے ہم منصب کو بھارت میں اسلاموفوبیا پر تشویش سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بلاجواز کرفیو کے فوری خاتمے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی منافرت کا پردہ چاک کیا۔ نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ وینسٹن پیٹرز نے کہا کہ نیوزی لینڈ،مذہبی آزادی، بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ سے واپسی کے منتظر پاکستانیوں کے ویزہ کی مدت میں توسیع پر شکریہ ادا کیا۔

  • ’حکومت کرونا وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے‘

    ’حکومت کرونا وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے‘

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کرونا وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری، معید یوسف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں عالمی وبا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی واپسی کے لیے کاوشوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    معاونین خصوصی نے ہم وطنوں کی واپسی کے لیے وزیر خارجہ کی شبانہ روز کاوشوں کو سراہا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا روک تھام کے لیے ایئرپورٹس پر وضع کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد جاری ہے، مقامی سطح پر پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آئندہ دنوں میں مزید احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرون ملک سے پاکستانیوں کی واپسی کا تیسرا مرحلہ کامیابی سے جاری ہے، آج تک مختلف ممالک سے 12 ہزار پاکستانی وطن واپس لائے جاچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستانیوں کی مرحلہ وار واپسی کے لیے تمام وسائل بروئےکار لا رہے ہیں،وزیرخارجہ

    انہوں نے کہا کہ وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، اب تک 63 ہزار کے قریب پاکستانی ہمارے پاس رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں ہفتہ وار 7 ہزار پاکستانیوں کو لانے کی کوشش ہے، صوبوں کے تعاون کے ساتھ ہماری استعداد کار میں مزید اضافہ ہوچکا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں قائم ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ کا دورہ کیا تھا۔ وزیرخارجہ کو ڈی جی ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ کی جانب سے بریفنگ دی گئی تھی۔

  • کرونا صرف طبی نہیں معاشی چیلنج بھی ہے، شاہ محمود قریشی

    کرونا صرف طبی نہیں معاشی چیلنج بھی ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس صرف طبی نہیں معاشی چیلنج بھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا میں مقیم کمیونٹی سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا سے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کو مل کر وبا کا مقابلہ کرنا ہے،کرونا صرف طبی نہیں معاشی چیلنج بھی ہے،مشکل کی گھڑی میں بیرون ملک پاکستانیوں نے بھر پور ساتھ دیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم اس پوزیشن میں ہے کہ ہر ہفتے 7ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لائیں،کوشش ہے کہ عید سے پہلے بیرون ملک سے سب پاکستانیوں کو وطن لاسکیں۔

    کرونا کی وجہ سے ٹریڈ اور ٹورازم پر اثر پڑا ہے،شاہ محمود قریشی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ برطانوی عوام کرونا وبا کا عروج دیکھ رہی ہے،میں سمجھتا ہوں آپ زیادہ کرب میں ہیں،مشکلات اور لاک ڈاؤن بھی آپ لوگوں نے دیکھا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ٹریڈ اور ٹورازم پر اثر پڑا ہے۔

  • پاکستان افغان امن عمل میں خلوص نیت سےکردار ادا کرتا رہےگا،وزیر خارجہ

    پاکستان افغان امن عمل میں خلوص نیت سےکردار ادا کرتا رہےگا،وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل میں خلوص نیت سےکردار ادا کرتا رہےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ حنیف آتمر سے رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ میں کرونا کا پھیلاؤ روکنے اور علاقائی امن واستحکام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے حنیف آتمر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ توقع ہے پاک افغان دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملےگا،
    پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل میں خلوص نیت سے کردار ادا کرتا رہےگا،افغان قیادت کے پاس دیرپا امن واستحکام کے لیے نادرموقع ہے۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط،مستحکم اور پرامن افغانستان کے لیے معاونت جاری رکھےگا۔

    افغانستان میں پھنسے ڈرائیورز کے لیے سرحد کھول دی گئی

    واضح رہے کہ افغانستان میں پھنسے ٹرانزٹ ٹریڈ ڈرائیورز کے لیے سرحد کھول دی گئی، پاک افغان سرحد سے آج 70سے 80 ڈرائیور واپس وطن آئیں گے۔