Tag: وزیر خارجہ

  • متاثرین کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر امداد دی جارہی ہے: شاہ محمود قریشی

    متاثرین کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر امداد دی جارہی ہے: شاہ محمود قریشی

    ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ متاثرین کو سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر امداد دی جارہی ہے، ملتان امدادی رقم کی تقسیم سے متعلق پورے پنجاب میں ٹاپ پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کے ہمراہ منظور آباد اور قاسم پور کالونی کے احساس کفالت سینٹرز کا دورہ کیا۔ وزیر خارجہ نے امدادی رقم کی ترسیل کے طریقہ کار کو چیک کیا اور متاثرین سے گفتگو کی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ متاثرین کے لیے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام بڑا پیکج ہے، 1 کروڑ 25 لاکھ خاندانوں میں 144 ارب روپے تقسیم کیے جا رہے ہیں، متاثرین کو سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر امداد دی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سسٹم کے تحت امداد کا شفاف نظام اپنایا گیا ہے، ملتان میں متاثرین میں اب تک 1 ارب 36 کروڑ روپے تقسیم کیے ہیں۔ ملتان امدادی رقم کی تقسیم سے متعلق پورے پنجاب میں ٹاپ پر ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملتان میں قائم قرنطینہ بھی پاکستان کا سب سے بڑا مرکز تھا، ملتان قرنطینہ میں چاروں صوبوں کے افراد کی میزبانی کی گئی۔

    ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے وزیر خارجہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملتان میں امدادی رقم کی ترسیل کا آج دسواں دن ہے، امدادی رقم کے لیے مجموعی طور پر 25 سینٹر فعال ہیں۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 1 لاکھ 358 متاثرہ خاندانوں کو امداد دی گئی، دوسرے مرحلے میں 37 ہزار 961 متاثرین کو امداد دی جا رہی ہے۔ تیسرے مرحلے کے متاثرین کی فہرست پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ تیار کر رہا ہے۔

    ڈی سی نے مزید بتایا کہ متاثرین کو گھروں پر اطلاع دے کر امداد حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، سینٹرز بند ہونے کے بعد بھی متاثرین بینکوں سے امداد حاصل کر سکیں گے۔

  • ترقی پذیر ممالک کی معاشی بحالی کے لیے غیرمشروط معاونت فراہم کی جائے،وزیر خارجہ

    ترقی پذیر ممالک کی معاشی بحالی کے لیے غیرمشروط معاونت فراہم کی جائے،وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کی معاشی بحالی کے لیے غیرمشروط معاونت فراہم کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں آئی ایم ایف نمائندہ ٹریساڈبن ساشیز نے ملاقات کی جس میں کرونا صورت حال اور پیدا ہونے والے معاشی مضمرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کرونا وبا نے دنیا کی معیشت کو متاثر کیا ہے،ترقی پذیرممالک پر اس وبا کے منفی اثرات انتہائی شدید ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کے لیے قرض سہولت کی تجویز دی جس پر سیکرٹری جنرل یو این،آئی ایم ایف نے مثبت رد عمل کا اظہار کیا۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کی معاشی بحالی کے لیے غیرمشروط معاونت فراہم کی جائے۔

    ترقی پذیر ممالک کی مدد کا اقدام ہماری خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے: شاہ محمود

    اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے کمزور معیشتوں پر اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپیل کی تھی، اب جی 20 ممالک نے ترقی پذیر ممالک پر واجب الادا قرضوں کو مؤخر کرنے کی سہولت کا اعلان کر دیا ہے جو قابل ستائش ہے۔

  • وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کے نئے قانون پر سلامتی کونسل کو خط

    وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کے نئے قانون پر سلامتی کونسل کو خط

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کے نئے قانون پر سلامتی کونسل کو خط لکھ کر توجہ دلائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کے نئے قانون پر سلامتی کونسل کو خط لکھ کر توجہ دلائی ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ حالیہ بھارتی اقدام سے کشمیریوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے، بھارتی عمل سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل ہونے کا خطرہ ہے، بیرون کشمیر سے بڑی تعداد میں لوگوں کی کشمیر میں سکونت کا خدشہ ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ عالمی وبا کے حالات میں بھارتی اقدام قابل افسوس ہے، بھارت عالمی برادری کی کرونا پر توجہ سے فائدہ اٹھانےکی کوشش کر رہا ہے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے لکھا گیا خط گزشتہ روز سلامتی کونسل کے سربراہ کے حوالے کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کا ڈومیسائل قانون بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو کو 8 ماہ مکمل، 4 کشمیری شہید

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ وادی کےضلع کلگام میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 4 کشمیری شہید ہو گئے تھے۔

  • 39 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ممالک سے واپسی کے منتظر ہیں: وزیر خارجہ

    39 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ممالک سے واپسی کے منتظر ہیں: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان واپس آنے والوں کی تعداد 40 ہزار تک بڑھ سکتی ہے، تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی کمیٹی برائے کرونا کے دوسرے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی نے سب کمیٹی کی رپورٹ ہمارے سامنے رکھی ہے، اس وقت 39 ہزار 748 پاکستانی بیرون ممالک سے واپسی کے منتظر ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں واپسی کے منتظر بہت سے پاکستانی روزگار سے محروم ہو چکے ہیں، 16 سو 40 پاکستانیوں کو 12 خصوصی فلائٹس کے ذریعے واپس لایا گیا،ان 16 سو 40 مسافروں میں سے 28 مسافروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

    انہوں نے کہا کہ 22 سو 48 پاکستانی اس وقت انڈونیشیا، کینیا، یوگنڈا اور سوڈان میں موجود ہیں، نیپال میں 14 اور مالدیپ میں 4 پاکستانی واپسی کے منتظر ہیں۔ اگلا مرحلہ کل سے شروع ہو رہا ہے جنہیں 9 پروازوں سے لایا جائے گا۔ ان میں بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی بھی شامل ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ تعداد بڑھ سکتی تھی مگر صوبے ایئر پورٹس کھولنے پر آمادہ نہیں تھے۔ اب صوبوں نے ایئر پورٹس کھولنے پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔ ہم 14 اپریل سے شروع آپریشن میں زیادہ پاکستانیوں کو لا سکیں گے۔ امریکہ اور کینیڈا میں مقیم پاکستانی بھی واپس آنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان واپس آنے والوں کی تعداد 40 ہزار تک بڑھ سکتی ہے، تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔ وزارت خارجہ اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ یہ عالمی وبا ہے امریکا اور یورپ کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے۔

  • ٹائیگر فورس عزت نفس مجروح کیے بغیر راشن مستحقین تک پہنچائے گی: وزیر خارجہ

    ٹائیگر فورس عزت نفس مجروح کیے بغیر راشن مستحقین تک پہنچائے گی: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے احساس پروگرام کے تحت 144 ارب کی خطیر رقم مختص کی ہے، ٹائیگر فورس عزت نفس مجروح کیے بغیر راشن مستحقین تک پہنچائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ این اے 156 اور این اے 157 میں رضا کار (ٹائیگرز) فورس تشکیل دے دی گئی، فورس میں شامل رضا کاروں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ فورس عزت نفس مجروح کیے بغیر راشن مستحقین تک پہنچائے گی، وزیر اعظم نے احساس پروگرام کے تحت 144 ارب کی خطیر رقم مختص کی۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 12 ہزار روپے فی خاندان تقسیم کیے جا رہے ہیں، ایک کروڑ 12 لاکھ مستحق خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں، پنجاب حکومت کے ساتھ انصاف امداد پیکج میں 25 لاکھ خاندانوں کو 25، 25 ہزار دیں گے۔

    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ انصاف امداد پیکج کے تحت بھی امداد مکمل طور پر سیاست سے بالا ہوگی۔

    گزشتہ روز وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا کی توجہ اپنی آبادیوں کے تحفظ پر ہے اور دنیا کرونا کا مقابلہ کر رہی ہیں، پوری دنیا اپنی معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

  • بھارت کرونا وائرس کے باوجود اقلیتوں کو نشانہ بنا رہا ہے: وزیر خارجہ

    بھارت کرونا وائرس کے باوجود اقلیتوں کو نشانہ بنا رہا ہے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کرونا وائرس اور معاشی چیلنجز کے باوجود اقلیتوں کو نشانہ بنانے پر تلا ہوا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کو اقلیتی ریاست میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا کی توجہ اپنی آبادیوں کے تحفظ پر ہے اور دنیا کرونا کا مقابلہ کر رہی ہیں، پوری دنیا اپنی معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی رویہ آپ دیکھیں، 5 سال کا ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں، سنہ 2016 کا موازنہ 2017 سے اور 2019 سے کریں سرحدی خلاف ورزیوں میں اضافہ دکھائی دے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، بھارت کا سارک سربراہی اجلاس سے متعلق رویہ منفی رہا ہے، بھارت نے ہومی سائیڈ رولز میں تبدیلی کی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کو ایک اقلیتی اسٹیٹ میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، لاکھوں لوگوں کی دہلی سے نقل مکانی دیکھی گئی تھی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں لاک ڈاؤن پر توجہ نہیں، دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے، بھارت ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزیاں کرتا چلا آرہا ہے۔ بھارت اس ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے جو موقع کی تلاش میں رہتے ہیں، بھارت میں اقلیت مخالف کارروائیاں مودی کی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مودی سرکار ہندو توا کے فلسفے پر گامزن ہے، اقوام متحدہ کو بھارتی اقلیت مخالف اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔ جھوٹے دعوؤں پر بھارت کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ بھارت کرونا اور معاشی چیلنجز کے باوجود اقلیتوں کو نشانہ بنانے پر تلا ہوا ہے۔

  • وزیر خارجہ کا مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ

    وزیر خارجہ کا مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی جس میں کرونا وبا سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ نے کرونا چیلنج سے احسن انداز میں نمٹنے پر چینی حکومت،عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خوش آئند بات ہے آج چین میں زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چینی ادارے اپنا کام کرتے نظر آ رہے ہیں ٹرانسپورٹ، کا پہیہ حرکت میں آ چکا، آج دنیا اس وبا سے نبرد آزما ہونے کے لیے چین کی پیروی کر رہی ہے۔

    انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین سےآلات، وباسے نمٹنے کے لیے پاکستان کی استعداد کارمیں اضافہ ہوگا،کرونا وائرس پر پاکستان چین کے تجربات سے استفادہ کر رہا ہے۔

    دوسری جانب چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں چین پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، چین وبائی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی معاونت بدستور جاری رکھےگا۔

  • نہتے کشمیریوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی ممکن ہو نی چاہیے،شاہ محمود قریشی

    نہتے کشمیریوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی ممکن ہو نی چاہیے،شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نہتے کشمیریوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی ممکن ہو نی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انڈونیشیا کی وزیرخارجہ رتنو مارسودی سے رابطہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کرونا چیلنج سے نبرد آزما ہونے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

    وزیر خارجہ نے عالمی وبا کے باعث انڈونیشیا میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وبا کے پھیلاؤ روکنے کے لیے انڈونیشیا کے بروقت اقدامات کو سراہا۔ شاہ محمود قریشی نےانڈونیشیا کی وزیر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ بے گناہ افراد کو محصور بنا رکھا ہے، بلا جواز محاصرے کے خاتمے کے لیے بھارت پر زور دیا جائے، نہتے کشمیریوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی ممکن ہو نی چاہیے۔

    دوسری جانب انڈونیشین وزیرخارجہ رتنو مارسودی نے پاکستان میں زیر تعلیم انڈونیشین طلبا کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔

    وزیر خارجہ کا دبئی سے پاکستانیوں کی بروقت واپسی پر یو اے ای کا شکریہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دبئی ایئرپورٹ سے پاکستانیوں کی بروقت واپسی پر یو اے ای کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اماراتی حکام کے اقدامات کو سراہا۔

  • وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات جمع کرائیں، شاہ محمود قریشی

    وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات جمع کرائیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات جمع کرائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے موجودہ وبائی چیلنج کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج ایک دفعہ پھر امتحان کا سامنا ہے، وزیر اعظم عمران خان کے ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات جمع کرائیں۔

    شاہ محمود قریشی نے عوام سے ایک بار پھر اپیل کہ کہ حکومتی ہدایات پر خدا کے لیےتعمل کریں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا نے جس طرح آگاہی مہم چلائی ہے وہ قابل تحسین ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روابط کو مؤثر بنانے کے لیے نیشل کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کر دیاگیا ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے 31 اموات، کیسز کی تعداد 2291 تک پہنچ گئی

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کے پھیلاؤ میں تشویش ناک اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کورونا کے مریضوں کی تعداد 2200 سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں 76 نئےکیس رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 845 کیسز ہیں جبکہ سندھ میں کروناوائرس کے کیسز کی تعداد 743 ہوگئی ہے۔

  • افغان امن عمل کے لیے قطر کے کردار کو سراہتے ہیں: وزیر خارجہ

    افغان امن عمل کے لیے قطر کے کردار کو سراہتے ہیں: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران افغان امن عمل کے لیے قطر کے کردار کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ٹیلی فونک گفتگو میں کرونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے تمام اقدامات کر رہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے افغان امن عمل کے لیے قطری کردار کو سراہا، وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

    گفتگو میں مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیری لیڈرز، نوجوان اور سول سوسائٹی ممبرز کی رہائی پر بھی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

    چند روز قبل وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے بھی فون پر رابطہ کیا تھا، وزیر خارجہ نے ایران میں کرونا وائرس سے اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی حکومت اور عوام کا جوانمردی سے وبا کا مقابلہ قابل تحسین ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے ایران پر پابندیوں کے خلاف پاکستان کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ جرمن وزیر خارجہ نے یورپی یونین میں مسئلہ اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔