Tag: وزیر خارجہ

  • پاکستانی، جاپانی وزرائے خارجہ ملاقات،  مستحکم تعلقات کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور

    پاکستانی، جاپانی وزرائے خارجہ ملاقات، مستحکم تعلقات کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور

    ٹوکیو: وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمودقریشی نے ٹوکیو میں جاپانی ہم منصب سے ملاقات کی.

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،امن و امان ،باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئے مختلف پہلوؤں پر غور کیا.

    شاہ محمود قریشی نے جاپانی ہم منصب کو خطے کی صورتحال سےآگاہ کیا، جاپانی وزیر خارجہ تاروکونو نے خطے میں قیام امن کے لئے  پاکستان کی کاوشوں کو  سراہا.

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے دورہ جاپان کے لئے مدعو کرنے پر جاپانی ہم منصب کا شکر ادا کیا.

    مزید پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    خیال رہے کہ آج ٹوکیو میں چیئرمین جاپان پاکستان بزنس کوآپریشن کمیٹی کی طرف سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت امن و استحکام، تعمیر و ترقی اور عوامی بہبود کو پیش نظر رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

  • پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت کا ملوث ہونا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، وزیر خارجہ

    پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت کا ملوث ہونا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت کا ملوث ہونا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، سب جانتے ہیں بلوچستان میں دہشت گردی میں کس کا ہاتھ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوماڑہ دہشت گردی کے شواہد ایران سے شیئر کیے ہیں، ایسے اقدامات کیے جس سے پاک ایران بارڈر کو محفوظ بناسکیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران کو بتایا کہ حملہ آور واپس ایران کی طرف گئے، وزیراعظم عمران خان نے دورہ ایران میں اوماڑہ دہشت گردی کی نشاندہی کی ہوگی۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی گارڈز کے اغوا پر پاکستان نے تعاون کیا اور مغوی بازیاب کرائے، ایرانی وزیر خارجہ کو ٹیلیفون پر تمام صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: دہشت گردی کے خلاف جوائنٹ ریپڈ ری ایکشن فورس بنائی جائے گی: مشترکہ پریس کانفرنس

    قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کی تقریر پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو کو قومی اسمبلی میں ایسی گفتگو سے اجتناب کرنا چاہئے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایران کے دو روزہ دورے پر تہران میں موجود ہیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سرزمین کسی صورت دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے اور کسی بھی دہشت گرد تنظیم کی پاکستان میں کارروائی قبول نہیں ہے۔

    ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے دو طرفہ تعلقات اور اہم معاملات پر بات چیت ہوئی، سرحدوں پر سیکیورٹی کے معاملات اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر بھی گفتگو ہوئی، دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔

  • تارکین وطن کی فلاح و بہبود ہمارا ترجیحی ایجنڈا ہے: شاہ محمود قریشی

    تارکین وطن کی فلاح و بہبود ہمارا ترجیحی ایجنڈا ہے: شاہ محمود قریشی

    ٹوکیو: وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی فلاح وبہبود ہمارا  ترجیحی ایجنڈا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹوکیو میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تارکین وطن ملک کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کر  رہے ہیں.

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تارکین وطن پاکستان کی نمائندگی بھی کر رہے ہیں، پاکستان اقتصادی ترقی اور خود انحصاری کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے.

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارامقصد اقتصادی سرگرمیوں کوبڑھانا ہے، ہمارامقصدملک میں روزگارکےبہترمواقع پیداکرناہے، تارکین وطن کی فلاح وبہبودہماراترجیحی ایجنڈ اہے.

    مزید پڑھیں: موجودہ حکومت ہمسایوں سے پُرامن تعلقات کے لیے کوشاں ہے، شاہ محمود قریشی

    جاپان میں موجود وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اقتصادی اورمعاشی لحاظ سےمستحکم پاکستان ہماری منزل ہے.

    خیال رہے کہ روانگی سے قبل وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ  دورہ جاپان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جاپان کے بعد چین کا اہم دورہ کریں گے۔

  • بزی ٹاپ سیکیورٹی فورسز حملے میں ملوث بلوچ دہشت گرد ایران سے آئے تھے: وزیر خارجہ

    بزی ٹاپ سیکیورٹی فورسز حملے میں ملوث بلوچ دہشت گرد ایران سے آئے تھے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بزی ٹاپ سیکیورٹی فورسز حملے میں ملوث بلوچ دہشت گرد ایران سے آئے تھے، 18 اپریل کو ایرانی سرحد سے 15 سے 20 دہشت گرد داخل ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بزی ٹاپ واقعے میں لوگوں کو شناخت کر کے قتل کیا گیا، 18 اپریل کو ایرانی سرحد سے 15 سے 20 دہشت گرد داخل ہوئے۔ دہشت گردوں نے مکران کوسٹل ہائی وے پر بسوں کو روکا، دہشت گردوں نے باقاعدہ شناخت کر کے 14 افراد کو شہید کیا۔ دہشت گرد فرنٹیئر کور کی وردی پہن کر داخل ہوئے تھے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شہدا میں 10 پاک بحریہ، 3 پاک فضائیہ اور ایک کوسٹ گارڈ کا اہلکار شامل ہے۔ ’میں نے کہا تھا جب تک مصدقہ اطلاعات نہیں، بیان نہیں دوں گا۔ میں ایسے بیان نہیں داغ سکتا تھا جیسا بھارت نے پلوامہ واقعے کے بعد کیا، اب میرے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ کوسٹل ہائی وے واقعے کی ذمہ داری بلوچ دہشت گرد تنظیموں نے قبول کی، ایسے علاقوں کی نشاندہی کرلی جہاں ایسے عناصر کو تربیت دی جاتی ہے۔ ایرانی حکام کو ایسے علاقوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران سرحدی علاقے میں ٹریننگ کیمپوں کو ٹریس کیا گیا ہے، امید کرتے ہیں ایرانی حکام ان عناصر کے خلاف کارروائی کریں گے۔ ایران اور پاکستان کے دیرینہ اور مضبوط تعلقات ہیں۔ ہمارے پاس فرانزک ثبوت موجود ہیں جو شیئر کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے یقین دلایا ان عناصر کے خلاف کارروائی کریں گے، ایک بلوچستان دہشت گرد تنظیم بی آر آئی اے نے ذمہ داری قبول کی۔ افغانستان سے بھی ایکشن کی توقع کرتے ہیں۔

    وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان نے ایک نئی سدرن کمانڈ تشکیل دی ہے۔ نئی سدرن کمانڈ کا ہیڈ کوارٹر تربت میں ہوگا۔ پاکستان نئی کور بنانے جا رہا ہے جس سے اس سرحد پر امن رہے، سرحد کو محفوظ رکھنے کے لیے جوائنٹ بارڈر سینٹرز بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ثبوت تصدیق کے بعد ایرانی حکام کے حوالے کیے، ہماری توقع ہے کہ ایرانی بھائی ان تنظیموں کے خلاف ایکشن لیں گے۔ ایرانی بھائیوں سمیت افغان بھائیوں سے بھی توقع کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کل ایران جا رہے ہیں اس حوالے سے مزید گفتگو کا موقع ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے ایکشن ایبل انٹیلی جنس معلومات ایران کو دی ہیں، بلوچ دہشت گرد تنظیم کے تانے بانے افغانستان سے بھی ملتے ہیں۔ ایران نے کہا وہ پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا پاکستان پر حملہ ایران پر حملہ تصور کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے پاک ایران سرحد پر بھی باڑھ لگائی جائے گی، 950 کلو میٹر پر باڑھ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر کام جاری ہے۔ وزیر اعظم کے دورے میں ایسے واقعات کے تدارک پر بات ہوگی۔ پاکستان مالی مشکلات سے دو چار ہے، 950 کلو میٹر کا بارڈر ہے، پٹرولنگ اور ہیلی سروس ہوگی۔ ایرانی سرحدی محافظوں کی بازیابی میں پاکستان نے بھرپور مدد کی۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مخالف عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی توقع رکھتے ہیں، ایسے عناصر موجود ہیں جو پاک ایران تعلقات میں رخنہ چاہتے ہیں۔ پاک ایران گیس پائپ لائن اہم ہے لیکن عالمی پابندیاں آڑے ہیں۔ ہم اپنے چاروں ہمسایوں کے ساتھ مثالی تعلقات چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچ دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کون کر رہا ہے سب جانتے ہیں، میں نے 16 سے 20 تاریخ تک کا ذکر کیا تھا واقعہ 18 کو پیش آیا۔ سوچی سمجھی سازش کے تحت در اندازی کی جاتی ہے۔ دشمن مختلف انداز میں وار کرتا ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کروا کر دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اورماڑہ واقعہ دشمن کی سازش ہوسکتی ہے، وزیر اعظم عمران خان کا دورہ ایران مقررہ وقت پر ہوگا۔ پاکستان ثالثی سے نہیں بھاگتا ایران کی خواہش ہے تو پاکستان تیار ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے ہر مدد کو تیار ہے۔ بلوچستان میں آپریشن نہیں کرنا محبت کا پیغام دینا ہے، ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں جو بھی منتخب ہوگا ان کو ہماری طرف سے پیغام ہے، بات چیت واحد راستہ اس کے علاوہ خودکشی ہے۔ بھارت میں بھی اب آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ دانش مندی کا تقاضہ ہے مل بیٹھ کر بات کریں۔ مقبوضہ کشمیر کے لیے بھی بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ بھارت کو سمجھنا چاہیئے پاکستان میں ایسی حکومت ہے جو دور کا سوچ رہی ہے۔

    خیال رہے کہ 18 اپریل کو بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ کر کے 14 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔ واقعہ بزی ٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں مقتولین کو بسوں سے اتار کر قتل کیا گیا۔

  • اسد عمر کو معیشت جس حالت میں ملی وہ پوشیدہ نہیں، شاہ محمود قریشی

    اسد عمر کو معیشت جس حالت میں ملی وہ پوشیدہ نہیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسد عمر ہماری ٹیم کا نمایاں چہرہ ہیں، اسد عمر کو معیشت جس حالت میں ملی وہ پوشیدہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے وزارت چھوڑنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی خدمات کا اعتراف کرتا ہوں، آج وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے، اسد عمر نے بطور وزیر خزانہ دیانت داری سے کام کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کون کس وزارت میں کام کرے گا اس کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا حکومت معاشی مشکلات کا شکار ہے، پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو تاریخی مالیاتی خسارہ ملا۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے بے دریغ قرض لیے جو نئی حدوں کو چھو رہے تھے، ماضی کی حکومت میں ڈالر کو عارضی سطح پر کھڑا کیا گیا، کوئی شک نہیں ڈالر اوپر جانے سے مہنگائی ہوئی ہے۔

    مزید پڑھیں: اسد عمرنے وزارت خزانہ چھوڑدی، کوئی نئی وزارت نہیں لیں گے

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 10 سال سے باتیں کی گئیں مگر اصلاحات نہ کی گئیں، ن لیگ حکومت جاتے جاتے 1280 ارب کا سرکلر ڈیٹ چھوڑ کر گئی۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی گروہ بندی نہیں ہے، ڈیموکریسی میں مختلف دوستوں کی مختلف رائے ہوتی ہے، جمہوریت کی خوبصورتی یہی ہے مختلف آرا سن کر فیصلہ کیا جاتا ہے، بہت سے معاملات ایسے ہوتے ہیں جن پر پارٹی میں ہی بحث ہونی چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ گروٹھ ریٹ بڑھنا چاہئے اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں، گزشتہ 10 سال کی پالیسی سے گروتھ ریٹ کی حوصلہ شکنی ہوئی، دس سال سے معیشت گرتی رہی تو گروتھ ریٹ کیسے بڑھے گا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اتنا بگاڑ پیدا ہوگیا تھا کہ ہم وقتی مقبولیت کو نہیں دیکھ سکتے تھے، پاکستان کی خاطر کچھ مشکل فیصلے کیے اور کرنے پڑیں گے۔

  • ہمیں خالی خزانہ ملا، بہت سے قومی ادارے تباہی کے قریب ہیں: شاہ محمود قریشی

    ہمیں خالی خزانہ ملا، بہت سے قومی ادارے تباہی کے قریب ہیں: شاہ محمود قریشی

    ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں.

    ان خیالات کا اظہار  انھوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ حکومت مدت پوری کرے گی، باہر بیٹھے لوگوں کو انتظارکرنا ہو گا.

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 2023 میں عوام پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے، ہم منشور کے مطابق صحیح سمت میں گامزن ہیں، اقتدار آنی جانی چیز ہے، عوام میں سے ہیں، عوام میں رہیں گے.

    انھوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے،سابق حکومتوں نے نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہیں کیا، حکومت کو معاشی بحران ورثے میں ملا ہے.

    مزید پڑھیں: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے پراپرٹی ٹیکس ادا کردیا

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں خالی خزانہ ملا، بہت سے قومی ادارے تباہی کے قریب ہیں، پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم معیشت کی مضبوطی کے لئےسرکردہ ہے.

    انھوں نے کہا کہ وزارت خارجہ نےسفارتی ڈپلومیسی کے ساتھ اکنامک ڈپلومیسی کا بھی آغاز کیا ہے، جس کے مثبت نتائج آئیں گے.

    خیال رہے کہ آج اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ  افغانستان کے مسئلے کا واحد حل پرامن مذاکرات ہیں، مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، تمام فریقین کو  افغانستان میں امن کے عمل کےلئے کوششیں کرنی چاہیئے۔

  • تہمینہ جنجوعہ خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

    تہمینہ جنجوعہ خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تہمینہ جنجوعہ خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں تہمینہ جنجوعہ کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، تہمینہ جنجوعہ بااصول سیکریٹری خارجہ رہیں.

    وزیر خارجہ نے کہا کہ تہمینہ جنجوعہ خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں اور ان کا کردار قابل تعریف ہے.

    خیال رہے کہ تہمینہ جنجوعہ کو فروری 2017 میں سیکریٹری خارجہ مقرر کیا گیا تھا، وہ یہ عہدہ سنبھالنے والی ملک کی تاریخ کی پہلی خاتون تھیں۔

    مزید پڑھیں: سی پیک سے خطے میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے: تہمینہ جنجوعہ

    اس عہدے پر فائز ہونے سے قبل وہ اقوام متحدہ کے جنیوا آفس میں پاکستان کی مستقل مندوب کے طور پر کام کر رہی تھیں، وہ اٹلی میں بطور پاکستانی سفیر کے فرائض انجام دیتی رہیں۔

    2011 میں اٹلی میں بطور سفیر تعیناتی سے قبل وہ اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ بھی رہیں۔ ان کا شمار اپنے شعبے کے بااثر ترین خواتین اور بہتر منتظمین میں ہوتا تھا.

  • آرمی چیف سے بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    آرمی چیف سے بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

    بحرین کے وزیر خارجہ اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی زور دیا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف سے امریکی وفد نے بھی ملاقات کی تھی جس کی قیادت سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے کی تھی۔

    ملاقات میں جیو اسٹریٹجک صورتحال، علاقائی سیکیورٹی، افغانستان کی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات چیت کی گئی۔

  • بھارت کوپیغام ہے،  ہماری نئی نسل کو مت چھیڑنا،   شاہ محمود قریشی

    بھارت کوپیغام ہے، ہماری نئی نسل کو مت چھیڑنا، شاہ محمود قریشی

    لاہور : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے پاکستان کامستقبل محفوظ ہے، دنیاایک بدلتاپاکستان دیکھ رہی ہے، بھارت کوپیغام ہےہم امن سے رہتے ہیں، ہماری نئی نسل کوچھیڑنامت، پورا ملک مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے اور یہ مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمدکیاجارہاہے، ضرب عضب اور ردالفساد سے دہشتگردی کےخلاف کامیابی حاصل کی، پاکستان میں آدھی سے زیادہ آبادی نوجوانوں کی ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا خوشی ہوئی آج بھی قوم میں موجودسپوت پونجی ملک پرصرف کرنےکوتیارہیں، مجھےیقین ہےپاکستان کامستقبل محفوظ ہے، دنیا دیکھ  رہی ہےبدلتا ہواپاکستان، کسی کوشک تھاتو بھارتی جارحیت کےجواب سےدنیاکوپیغام مل گیا، یہ پرانانہیں نیاپاکستان ہے۔

    بھارتی جارحیت کےجواب سےدنیاکوپیغام مل گیا، یہ پرانانہیں نیاپاکستان ہے

    شاہ محمودقریشی نے کہا بھارت کوپیغام ہےامن سےرہتےہیں لیکن ہماری نئی نسل کومت چھیڑنا، ملک میں بہت سےلوگ ہیں جنہوں نےمایوسی دیکھی ہے ، لوگوں نےامیرطبقہ دیکھاجویہاں دولت کماتااوربیرون ملک لےجاتاتھا۔

    ان کا کہنا تھا آج ملک کی اکثریت نوجوانوں کی ہے، مجھےیقین کامل ہے نوجوان وہ طبقہ ہیں جوپاکستان کوترقی پرلےجائیں گے، یقین ہےآپ پاکستان کو وہ  مقام دلائیں گےجس کاخواب اقبال نےدیکھاتھا۔

    پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی میں بڑاحصہ نوجوان طبقے کاہے

    وزیر خارجہ نے کہا پاکستان کانوجوان طبقہ ووٹرنہ ہوتا تو آج میں اسٹیج پر نہ کھڑاہوتا، پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی میں بڑاحصہ نوجوان طبقے کاہے، ہماری کوشش اوردعاہےاللہ ہمیں نیک اراروں میں کامیابی دے، قوم بہت ٹیلنٹڈہے،ایسی قیادت چاہئےجودرست سمت پرگامزن کردے، اب نیاپاکستان بنانےکاوقت آگیاہے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا پاکستان نےدہشت گردی کیخلاف بےمثال کامیابی حاصل کی، پورا ملک مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے اور یہ مذاکرات سے ہی ممکن ہے ، ہم اپنے ملک کو دفاع بہتر انداز سے کرسکتے ہیں، ہم امن کے لیے مذاکرات کو ترجیح دیتے ہیں۔

    گذشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا عمران خان سمجھتےہیں قانون کوآگےبڑھناچاہیے ، نیب ہمارےماتحت نہیں،مداخلت کرناہماراکام ہی نہیں بنتا۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا پاکستان کوگرے سے بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش ہورہی ہے، عمران خان کی سنجیدگی کا پتہ چل جائے گا ، پچھلے سالوں میں کرپشن کس نےکی سب کوپتہ ہے ، ووٹرز کنفیوز ہوگئے ہیں ، ایسے سیاست کیخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

  • 10 سال میں سندھ کے عوام کی حالت بہتر ہوئی یا ابتری آئی: شاہ محمود قریشی

    10 سال میں سندھ کے عوام کی حالت بہتر ہوئی یا ابتری آئی: شاہ محمود قریشی

    گھوٹکی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تیر پر مسلسل مہر لگانے کے باوجود عوام کو مستقبل تاریک دکھائی دیتا ہے، سندھ کے عوام طے کریں انہی ہاتھوں میں مستقبل دنیا ہے یا یا تبدیلی لانی ہے۔ 10 سال میں بتائیں عوام کی حالت بہتر ہوئی یا ابتری آئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے تھے کہ سندھ کے آخری جلسے میں تشریف لائے ہیں، میری نظر میں یہ آخری نہیں پنجاب کی طرف سے سندھ کا پہلا ضلع ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج سے 9 سال پہلے میں نے گھوٹکی میں جلسے کا فیصلہ کیا تھا، فیصلہ اس لیے کیا کہ سندھ کے لوگوں کو پیغام دینا تھا کہ عمران خان ایک وفاقی جماعت کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو وفاق کی نمائندگی کر رہے تھے وہ محدود ہوگئے، شہری سندھ کی نمائندگی تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کر رہی ہے، پیپلز پارٹی سکڑ کر اندرونی سندھ تک محدود ہوگئی ہے۔ 2008 سے 2018 تک سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی، 10 سال میں بتائیں عوام کی حالت بہتر ہوئی یا ابتری آئی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تیر پر مسلسل مہر لگانے کے باوجود عوام کو مستقبل تاریک دکھائی دیتا ہے، سندھ کے عوام طے کریں انہی ہاتھوں میں مستقبل دنیا ہے یا یا تبدیلی لانی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی نگاہ دیکھ رہی تھی کہ تبدیلی آنی ہے، آج پاکستان دیکھ رہا ہے تبدیلی آ نہیں رہی آگئی ہے، جو تبدیلی پختونخواہ سے چلی وہ پنجاب میں داخل ہوئی، پختونخواہ اور پنجاب کے عوام تبدیلی لا سکتے ہیں تو سندھ میں کیوں نہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں نے پیپلز پارٹی کا مقابلہ کیا اور الیکشن لڑا، فیصلے کا وقت آگیا کہ ہم نے سندھ میں آگے کیسے بڑھنا ہے۔ میری سیاسی آنکھ سندھ میں بہت بڑی تبدیلی دیکھ رہی ہے۔