Tag: وزیر خارجہ

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی ہم منصب امیر عبد اللہیان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی ہم منصب امیر عبد اللہیان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیکریٹری خارجہ اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے خطے میں سلامتی سے متعلق قرارداد کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے او آئی سی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر شاہ محمود قریشی کو مبارک باد دی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں ثقافتی، تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ایران کے تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تبادلے استحکام کا مظہر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر غیر متزلزل حمایت پر ایران کے شکر گزار ہیں، تعلقات تجارتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔

    وزیر خارجہ نے 21 ویں اقتصادی کمیشن کے جلد انعقاد کی ضرورت پر بھی زور دیا، انہوں نے کہا کہ مند پشین سرحدی منڈی میں 85 فیصد کام مکمل کرلیا ہے۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی ہم منصب کی ملاقات

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی ہم منصب کی ملاقات

    بیجنگ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران دو طرفہ اسٹریٹجک، اقتصادی، سیکیورٹی تعاون اور افغان امن سمیت مختلف علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں افغانستان سے متعلق ہونے والی کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ہوئی۔

    ایک ہفتے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کی یہ دوسری ملاقات ہے، اس دوران سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور پاکستانی سفیر معین الحق بھی موجود تھے۔

    ملاقات کے دوران دو طرفہ اسٹریٹجک، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا، عالمی وبا، افغان امن اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک چین اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو مضبوط بنانے کا عزم کیا اور ون چائنہ پالیسی اور چین کے بنیادی مفادات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

    انہوں نے علاقائی سالمیت اور ترقی کے لیے حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں سی پیک کے اعلیٰ معیار اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان سے متعلق اجلاس کی میزبانی پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • آئین سب کے لیے مقدس ہے اور سب اس کے پابند ہیں: شاہ محمود قریشی

    آئین سب کے لیے مقدس ہے اور سب اس کے پابند ہیں: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول کو فکر ہے کہ آئین کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، آئین سب کے لیے مقدس ہے، ہم سب آئین کے پابند ہیں، جو وہ کر رہے ہیں وہ آئین کے خلاف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے عدم اعتماد میں کردار ادا کرنے کا کہا، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن عدم اعتماد میں کیا کردار ادا کرے؟ دونوں آئینی ادارے ہیں اور اپنی آئینی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئین سب کے لیے مقدس ہے اور ہم سب اس کے پابند ہیں، سوال یہ ہے کہ بلاول بھٹو آئین کا احترام کر رہے ہیں؟ یہ لوگ، لوگوں کی بولی لگا رہے ہیں، ضمیر خریدنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم عدم اعتماد تحریک کا سیاسی، جمہوری اور آئینی طریقے سے مقابلہ کریں گے، ہمیں کسی پر بہتان تراشی کی ضرورت نہیں ہے، بلاول کو فکر ہے کہ آئین کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، آئین سب کے لیے مقدس ہے، ہم سب آئین کے پابند ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں کہ اپوزیشن کا تین کا ٹولہ وقتی ہے، یہ ان ہونی اتحاد بکھر جائے گا کیونکہ ان کا کوئی متفقہ نظریہ نہیں۔ بلاول کو کب سے غلط فہمی ہوگئی کہ ن لیگ آپ کے اشاروں پر چلے گی، اپوزیشن کی نہ قیادت، نہ نشانہ نہ منشور ایک ہے۔

  • ہندوستان میں حجاب کے نام پر بچیوں کو تعلیم سے محروم کیا جا رہا ہے: وزیر خارجہ

    ہندوستان میں حجاب کے نام پر بچیوں کو تعلیم سے محروم کیا جا رہا ہے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں حجاب کے نام پر بچیوں کو تعلیم سے محروم کیا جا رہا ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں اس واقعے پر خاموش نہ رہیں، ہندوستان میں زیر تعلیم ان بچیوں کے لیے آواز اٹھائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہماری تشویش اب مقبوضہ جموں و کشمیر تک محدود نہیں رہی، کشمیر میں مظالم کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرواتے آرہے ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کہہ چکے ہیں اسلامو فوبیا کے بڑھتے رجحان پر تشویش ہے، پاکستان نے اسلامو فوبیا کے بڑھتے رجحان کے خلاف آواز بلند کی، ہمارےخدشات آج حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں، کرناٹک کا واقعہ اس کا واضح ثبوت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں حجاب کے نام پر بچیوں کو تعلیم سے محروم کیا جا رہا ہے، ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ مسلسل ناروا سلوک برتا جا رہا ہے، ہندوستان خود کو جمہوریت کا علمبردار کہلواتا ہے، کرناٹک میں جو ہوا مسلمانوں کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسلمان دب کر خاموش بھی رہے تو ظلم کا سلسلہ بند نہیں ہوگا، انہیں اپنے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کھڑا ہونا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ میں کرناٹک میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ اس واقعے کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں، آج خاموش مت رہیئے، ہندوستان میں زیر تعلیم ان بچیوں کے لیے آواز اٹھائیں۔

    وزیر خٓرجہ کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا 48 واں اجلاس منعقد ہوگا جس میں فلسطین، کشمیر اور اسلامو فوبیا سمیت مسلم امہ کو درپیش چیلنجز زیر بحث آئیں گے۔

  • وزیر خارجہ کی چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ سے ملاقات

    وزیر خارجہ کی چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ سے ملاقات

    بیجنگ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری مثالی نوعیت کی حامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری مثالی نوعیت کی حامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک امن، استحکام، ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان نے ہمیشہ چین کے بنیادی قومی مفادات کی حمایت کی ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے، پاکستان اور چین اس سلسلے میں قریبی تعاون کو برقرار رکھیں گے۔

  • پاکستان سفارتی حوالے سے انگیج افریقہ کی پالیسی پر گامزن ہے: وزیر خارجہ

    پاکستان سفارتی حوالے سے انگیج افریقہ کی پالیسی پر گامزن ہے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمہوریہ کانگو کے مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان سفارتی حوالے سے انگیج افریقہ کی پالیسی پر گامزن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جمہوریہ کانگو کے مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں سفارتی، اقتصادی، علاقائی اور سلامتی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    وزیر خارجہ نے معزز مہمان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افریقہ میں جمہوریہ کانگو کو ایک کلیدی ملک کی حیثیت حاصل ہے، انہوں نے کانگو میں پرامن جمہوری حکومت کی منتقلی پر مبارک باد بھی دی۔

    شاہ محمود قریشی نے جمہوریہ کانگو کے وزیر خارجہ کے لیے دورہ پاکستان کی دعوت کا پیغام بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سفارتی حوالے سے انگیج افریقہ کی پالیسی پر گامزن ہے۔

    فریقین کے درمیان دفاع، تربیت اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن کے حوالے سے کانگو کے کردار کا معترف ہے، جمہوریہ کانگو میں قیام امن کے لیے کردار جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    جمہوریہ کانگو کے مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف نے بھی پاکستانی فورسز کی خدمات کو سراہا۔

  • پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں: وزیر خارجہ

    پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کی معاونت کی، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی سفیر نواف المالکی کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں یکساں عقیدے اور ثقافتی تعلقات ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے تاریخ اور اسٹریٹجک تعاون کی بنیاد پر مبنی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کی قیادت دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، دونوں برادر ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کی معاونت کی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

  • معاشی ترقی قومی سلامتی سے جڑی ہے: وزیر خارجہ

    معاشی ترقی قومی سلامتی سے جڑی ہے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقتصادی سفارت کاری پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی برآمدات بڑھانے کے لیے نئے اقدامات کی ضرورت ہے، مستقبل کی صنعتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت اقتصادی سفارت کاری پر اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خوشی ہوئی اقتصادی سفارت کاری پر توجہ بڑھ رہی ہے، مشن سربراہان ذاتی طور پر دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آپ کو ادراک ہے کہ معاشی ترقی قومی سلامتی سے جڑی ہے، پاکستان جغرافیائی سیاست سے جیو اکنامکس کی طرف توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، اقتصادی سفارت کاری میں تبدیلی کے لیے مل کر کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمدات بڑھانے کے لیے نئے اقدامات کی ضرورت ہے، مستقبل کی صنعتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا ہمارے مشنز کس طرح پاکستان کے لیے متحرک کردار ادا کر سکتے ہیں، مذہبی سیاحت سمیت تمام جہتوں کو فعال انداز میں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی سفارت کاری پر جارحانہ انداز میں کام کی ضرورت ہے۔

  • ہماری خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے: شاہ محمود قریشی

    ہماری خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے کاوشیں بروئے کار لاتے رہیں گے، ہماری خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسپیشل سیکریٹری خارجہ اور وزارت خارجہ کےافسران نے شرکت کی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عالمی سطح پر سرخرو کیا۔

    انہوں نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے کامیاب اجلاس پر وزارت خارجہ ٹیم کو مبارکباد بھی دی، انہوں نے کہا کہ بہترین سفارت کاری کے لیے معاشی خود انحصاری اہمیت کی حامل ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے کاوشیں بروئے کار لاتے رہیں گے۔ ہماری خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فخر ہے میں انتہائی قابل سول سرونٹس اور سفیروں کی ٹیم کی سربراہی کر رہا ہوں۔

  • افغانستان کے بینکنگ سسٹم کی بحالی سے متعلق قرارداد لائے: وزیر خارجہ

    افغانستان کے بینکنگ سسٹم کی بحالی سے متعلق قرارداد لائے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں افغانستان کے بینکنگ سسٹم کی بحالی سے متعلق قرارداد لائے، یہ بہت بڑی پیشرفت ہے، پاکستان اور سعودی عرب نے مل کر کردار ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نے پاکستان کو عزت اور کامیابی عطا فرمائی، وزیر اعظم کی قیادت میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرخرو کیا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 20 وزرائے خارجہ اور 10 نائب وزرائے خارجہ کا شرکت کرنا بڑی کامیابی ہے، 437 وفود پاکستان میں منعقدہ اس تاریخی اجلاس میں شریک ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لیے ٹرسٹ فنڈ کے قیام میں کامیاب ہوگئے، افغانستان کے بینکنگ سسٹم کی بحالی سے متعلق قرارداد لائے۔ یہ بہت بڑی پیشرفت ہے، پاکستان اور سعودی عرب نے مل کر کردار ادا کیا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان عوام بھوک اور قحط کا سامنا کر رہے ہیں، افغانستان کو ادویات اور خوراک کی فوری ضرورت ہے۔ عوام کے نکتہ نظر سے امریکا کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا چاہیئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی، سینیٹ اور افواج پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دفتر خارجہ کے عملے نے محنت کر کے کانفرنس کو کامیاب بنایا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اقوام عالم میں ہمیشہ سرخرو رکھے۔