Tag: وزیر خارجہ

  • ایل او سی کے واقعات پر تشویش ہے، برطانوی وزیر خارجہ

    ایل او سی کے واقعات پر تشویش ہے، برطانوی وزیر خارجہ

    اسلام آباد: برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ایل او سی کے واقعات پر تشویش ہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے برطانوی وزیرخارجہ کو ایل او سی پر بھارت کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

    اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دونوں ممالک مذاکرات کریں۔ کشمیرکا مسئلہ کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔

    برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تمام فریقین تحمل سے کام لیں۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ کو بھارتی فورسز کی ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ہے۔

    بھارتی فوج کی وادی نیلم میں مسافر بس پر فائرنگ، 9 شہری شہید *

    بعد ازاں برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سرتاج عزیز، طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

  • ن لیگ سے وزیر خارجہ نہ ملنا انتہائی نا اہلی ہے، مولا بخش چانڈیو

    ن لیگ سے وزیر خارجہ نہ ملنا انتہائی نا اہلی ہے، مولا بخش چانڈیو

    حیدرآباد: پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے عمران خان اور نواز شریف کو قومی اور سیاسی رہنما مانتا ہوں، انہوں نے کہا عمران خان بتائیں کامیاب جلسے سے حاصل کیا ہوا۔

    حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا انتہائی نا اہلی کی بات ہے کہ مسلم لیگ ن سے کوئی وزیر خارجہ نہیں مل سکا، انہوں نے کہا عمران خان اور میاں صاحب دونوں کو قومی اور سیاسی رہنما مانتا ہوں ۔

    مولا بخش چانڈیو نے کہا ایک بات طے ہے کہ مخالفین کے معاملے میں دونوں غیر سنجیدہ ہیں، عمران خان جلسہ کرنے میں کامیاب ہوگئے لیکن جلسے سے حاصل کیا ہوا ؟۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اے پی سی بلاتے تو شیخ رشید کو ضرور مدعو کرتے، مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا رینجرز صوبے میں حکومت کے ساتھ تعاون اور اختیارات استعمال کرتی رہے گی، پولیس اور رینجرز کی کوشش سے کراچی میں امن قائم ہوا ہے۔

  • علی حیدرگیلانی کے لئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں . یوسف رضا گیلانی

    علی حیدرگیلانی کے لئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں . یوسف رضا گیلانی

    اسلام آباد: یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی سلامتی کے لئے دعا کرنے والوں کا شُکر گزار ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کو ایک آپریشن کے ذریعے بازیاب کروایا گیا ہے۔

    میرے بیٹے کی بازیابی کے حوالے سے سب سے پہلے اطلاع آرمی چیف آف اسٹاف جرنل راحیل شریف نے دی پھر وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خارجہ سرتاج عزیز نے تصدیق کی تھی۔

    امریکی سفیر نے فون پر رابطہ کر کے تصدیق کی ہے کہ علی حیدر گیلانی کو ایک آپریشن کے ذریعے بازیاب کروایا گیا ہے، اس آپریشن میں القاعدہ کے کئی اراکین مارے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں:  علی حیدر گیلانی تین سال بعد اپنے گھر پہنچ گئے

    رہنماء پیپلزپارٹی نے بتایا کہ تین سال کے دوران ہمارے پاس افغانستان سے کئی فون آئے مگر ہر کال پر ایک ہی جواب دیا کہ میرے پاس آپ سے بات کرنے کا وقت نہیں ہے۔‘ آنے والی کال کا نمبر اور تفصیل ہر دفعہ انٹیلی جنس اداروں کو اطلاع مہیا کیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ میں عدالت میں جاری کیس کے باعث اسلام آباد میں موجود ہوں بیٹے سے ابھی تفصیلی ملاقات نہیں ہوسکی۔ امریکی سفیر نے رابطہ کر کے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اگر علی حیدر گیلانی اسلام آباد آتے تو میں خود اُن کا استقبال کرتا، مگر مجھے افسوس ہے کہ میں استقبال نہیں کرسکا۔

    ان کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کی سلامتی کیلئے دعا کرنے والوں کا شُکر گزار ہوں۔

    پڑھیں : سابق وزیراعظم گیلانی حفاظتی ضمانت پر رہا


    پاک فوج کے حوالے سے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، انٹیلی جنس کے روابط کے باعث علی حیدر گیلانی کے مقام کی نشاندہی کی گئی اور پھر اُس مقام پر آپریشن کیا گیا۔


     

    مزید پڑھیں : علی گیلانی کی بازیابی: آرمی چیف کا افغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ سے اظہار تشکر

     واضح رہے علی حیدر گیلانی کو تین سال قبل الیکشن مہم کے دوران اغواء کر کے افغانستان منتقل کردیا گیا تھا۔ رہائی کے بعد انہیں لاہور گیلانی ہاؤس منتقل کیا گیا ہے جہاں علی حیدر سے ملنے والوں کا تانتا بندا ہوا ہے۔
  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اٹلی کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اٹلی کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اٹلی کے وزیر خارجہ پاولو گینسٹو لین کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ امور ،علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اشتراک بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

    اس موقع پر اٹلی کے وزیر خارجہ پاولو گینسٹو لین نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا علاقائی سیکیورٹی میں کردار قابل تعریف ہے ۔

    اس سے قبل آج آرمی چیف نے اپنے ادارے سے احتساب کا آغاز کرتے ہوئے کرپشن کے الزام میں اعلٰی فوجی افسروں کو برطرف کردیا، فارغ ہونے والوں میں بریگیڈئیرزاورکرنل بھی شامل ہیں جن کو رینک اورریٹائرمنٹ پرمراعات سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پرکل پاکستان پہنچیں گے

    سعودی عرب کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پرکل پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر 2 روزہ دورے پرکل اسلام آباد پہنچیں گے۔

    دفترخارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد میں پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان کی سعودی اتحاد میں شمولیت سے متعلق اہم پیشرفت متوقع ہے ،اس دورے کے بعد پاکستان34 ملکی اتحاد کا حصہ ہوتے ہوئے اپنی کردارکا تعین کرے گا۔

    دفترخارجہ کے مطابق اس دورے کے بعد پاکستان اتحاد کی مختلف کارروائیوں میں حصہ دے دکے گا۔