Tag: وزیر خزانہ اسحاق ڈار..

  • چین نے پاکستان کا 2.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا

    چین نے پاکستان کا 2.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چین کی جانب سے پاکستان کا قرض رول اوور کیے جانے کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر جاری بیان کہا کہ چین نے پاکستان کے ذمے 2.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ چین کے ایکزم بینک نے 2 سال کیلئے 2.4 ارب ڈالر رول اوور کر دیا، 2023-24 کیلئے 1.2 ارب اور 2024-25 کیلئے 1.2 ارب ڈالر دینے تھے۔

    اسحاق ڈار نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کو ان 2 سال کا اس رقم پر صرف سود ادا کرنا ہو گا۔

  • آئی ایم ایف سے معاہدہ : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے  برطانوی وزیر سے مدد مانگ لی

    آئی ایم ایف سے معاہدہ : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر سے مدد مانگ لی

    اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے برطانوی وزیر سے مدد مانگ لی، برطانوی سفیر آئی ایم ایف سے پروگرام بحالی کیلئے بات چیت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار متحرک ہوگئے ، ذرائع نے بتایا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی برطانیہ کے وزیرمملکت برائے خارجہ سے ورچوئل میٹنگ ٓہوئی، جس میں اسحاق ڈار نے اینڈریو مچل کو9 ویں جائزے متعلق آئی ایم ایف مذاکرات پرپیشرفت سے آگاہ کیا۔

    وزیرخزانہ نےحکومت کےمشکل معاشی حالات میں کیےجانےوالےفیصلوں سےآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کرنے میں مدد کی درخواست کی اور کہا پاکستان نےتمام پیشگی اقدامات بروقت مکمل کرلیے ہیں۔

    برطانوی وزیر نے وزیرخزانہ کو آئی ایم ایف سے معاہدہ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے، وہ آئی ایم ایف سے پروگرام بحالی کیلئے بات چیت کریں گے۔

    اینڈریو مچل نے اصلاحات کے ذریعے معاشی استحکام سےمتعلق پاکستانی اقدامات کااعتراف کرتے ہوئے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کومسلسل حمایت اور مدد کا یقین دلایا اور یونان کشتی حادثےمیں پاکستانی شہریوں کی اموات پرگہرے دکھ کااظہار کیا۔

    خیال رہے پاکستان کے اسٹاف لیول معاہدے کے لئے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، معاہدہ ختم ہونے میں صرف 10 روز باقی ہیں۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف کو ایکسٹرنل فنانسنگ اور بجٹ پر تحفظات دور کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے، مذاکرات کامیاب نہ ہونے کے بعد وزیرخزانہ نے مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقاتیں کی۔

    وزیر خزانہ نے مختلف ممالک کے سفیروں کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے آگاہ کیا ، وزیرخزانہ کی سفارش پر مختلف ممالک کے سفیر بھی آئی ایم ایف سے بات چیت کریں گے۔

  • آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ اہداف تیار کرلئے گئے

    آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ اہداف تیار کرلئے گئے

    اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار معاشی ٹیم کے ہمراہ آج آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ اہداف پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ اہداف تیار کرلئے گئے ، وزارت خزانہ، ایف بی آر ریونیو اہداف سمیت بجٹ خسارہ اور حکومتی اخراجات پر وزیراعظم کو آج بریفنگ دی جائے گی۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار معاشی کی ٹیم کے ساتھ وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، بریفنگ میں آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ صورتحال سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔

    دفاعی اخراجات ، سود کی ادائیگیوں سمیت نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے تخمینوں پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر ریونیو کا ابتدائی تخمینہ نوہزار دوسو ارب جبکہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے سات ہزار چھ سو ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    وزیراعظم کو بریفنگ سے قبل وزیرخزانہ اسحاق ڈار وزارت خزانہ سے بریفنگ لیں گے۔

    خیال رہے نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی تیاریوں سے متعلق اجلاس آج شام طلب کرلیا گیا ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ معاشی سست روی کےباعث شرح نمو ایک فیصد سے بھی کم رہنے کا امکان ہے۔

  • کیا آپ استعفیٰ دینے جارہے ہیں؟ اسحاق ڈار صحافی کے سوال پر برہم

    کیا آپ استعفیٰ دینے جارہے ہیں؟ اسحاق ڈار صحافی کے سوال پر برہم

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صحافی کی جانب سے استعفیٰ دینے کے سوال پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو میرے کام کرنے سے تکلیف ہے؟

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے میڈیا گفتگو میں صحافی نے سوال کیا آپ کیا کرنے جارہے ہیں؟ تو اسحاق ڈار نے جواب دیا چار بجکر 10 منٹ پر پریس کانفرنس کروں گا۔

    صحافی نے مزید سوالات کئے کہ موجودہ معاشی صورتحال پر حکومت کی کیا حکمت عملی ہے؟ کیا آپ استعفیٰ دینے جارہے ہیں؟

    وزیرخزانہ نے سوال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صحافی سے ہی سوال کرڈالا کہ کیا آپ کو میرے کام کرنے سے تکلیف ہے؟

    صحافی کا کہنا تھا کہ شبرزیدی نے کہا ہے کہ آپ آج استعفیٰ دینے جارہے ہیں؟ تو اسحاق ڈار نے کہا اس نے اس ملک کے ساتھ کیا کیاہے، اربوں روپے کے ری فنڈز دے دیئے اس کوجیل میں ہونا چاہیے۔

    وزیرخزانہ نے صحافی سے کہا کہ چار بج کردس منٹ پر تشریف لائیں پھر بات ہوگی۔

  • آئی ایم ایف ڈیل : پاکستانیوں پر کتنے ارب روپے کے ٹیکس لگائے جائیں گے ؟

    آئی ایم ایف ڈیل : پاکستانیوں پر کتنے ارب روپے کے ٹیکس لگائے جائیں گے ؟

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان 170 ارب روپے کے ٹیکسز لگائے گی تایم پٹرول پرسیلز ٹیکس نہ لگانے پراتفاق ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت حکومت پاکستان 170 ارب روپے کے ٹیکسزلگائے گی، بجلی اورگیس کی اصلاحات کابینہ کی منظوری سے کی جائیں گی۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بجلی اورگیس کے نقصانات ختم کریں گے، گیس کے سرکلر ڈیٹ میں بڑھانے کے فلو کو کنٹرول کرناہوگا، بجلی 3000 ارب کی بنتی ہے اور وصولی1200 ارب کی ہوتی ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیزل پر لیوی 50 روپے تک پہنچاناہے، مارچ میں ڈیزل پر لیوی 5 اوراپریل میں5 روپےبڑھائیں گے۔

    گذشتہ حکومت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سےمعاہدوں سےانحراف کیا، آئی ایم ایف کےساتھ سخت مذاکرات کریں گے۔

    ملک کے دیفالٹ ہونے بیانات سے متعلق اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیفالٹ ہونے کا کہہ کرپاکستان کواتنابدنام نہ کریں، ڈیفالٹ کی بات کرنا ملکی مفاد میں نہیں، میں نےکبھی نہیں کہاکہ ڈیفالٹ ہوگیا ان کوسمجھائیں جو کہتے تھے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آپ کےسابق وزیراعظم دوسرےملک میں کہتےہیں ہم کرپٹ ملک ہیں، ایسی بات کریں گےتوکون سرمایہ کاری کرنےآئے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اس ملک نے 414 ارب کے ذخائر سے بھی گزاراکیاہواہے، دوست ممالک سے فنڈز لینےکیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

    آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کواعتمادکافقدان ہے،گزشتہ حکومت میں آئی ایم ایف شرائط پرعملدرآمدنہیں کیا گیا، مذاکرات کے بعد عموماًاسٹاف لیول معاہدے کیلئے3 چار روز لگتے ہیں۔

    حویلی بہادرشاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری آن ٹریک ہے، پاکستان نے کچھ پےمنٹس کی ہیں جوریورس ہوں گی۔

    پٹرول پرسیلز ٹیکس نہ لگانےپرآئی ایم ایف کے ساتھ اتفاق رائےہوا،اسحاق ڈار

  • ‘حکومت کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ نئے ٹیکس لگانا ہوں گے’

    ‘حکومت کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ نئے ٹیکس لگانا ہوں گے’

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات ہوئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ نئے ٹیکس لگانا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز کا اعلی سطح وفد وزارت خزانہ پہنچا تو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف وفد کا وزارت خزانہ تعرفی ملاقات میں ویلکم کیا۔

    وفد پاکستان سے توسیعی فنڈ سہولت کے نویں جائزے پر باضابط ٹیکنکل مذاکرات شروع کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے طے شدہ شرائط پر عمل درآمد اور پاور سیکٹر میں اصلاحات کے نفاذ کے علاوہ پاکستان کے پاس کوئی اور چارہ نہیں۔

    ذرائع کے مطابق حکومت کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ نئے ٹیکس لگانا ہوں گے کیونکہ ملک کی آمدن اور اخراجات میں فرق بڑھتا جا رہا ہے۔

    اس کے علاوہ کفایت شعاری کمیٹی نے حکومت کو کابینہ کا حجم کم کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

  • امریکا کی پاکستان کو معاشی اور مالی امور میں تعاون کی یقین دہانی

    امریکا کی پاکستان کو معاشی اور مالی امور میں تعاون کی یقین دہانی

    اسلام آباد : امریکی عہدیدار نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو معاشی اور مالی امور میں تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکا کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری رابرٹ کیپروتھ کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورت حال، دونوں ملکوں کےتعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کوکمزورمعیشت ورثےمیں ملی لیکن مشکلات کےباوجودحکومت معاشی معاملات ٹھیک کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرےگا، معیشت کودرست سمت گامزن کرنےکیلئے اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں، معاشی ترقی کیلئےتوانائی شعبے ، کیپٹل مارکیٹ میں اصلاحات جاری ہیں۔

    اسحاق ڈار نے امریکی عہدیدار کو حکومت کی ترجیحات اور حالیہ سیلاب سے ہونے والے معاشی نقصانات سے آگاہ کیا۔.

    امریکی عہدیدار نے اسحاق ڈار کو معاشی اور مالی امور میں امریکی تعاون کا یقین دلایا۔

  • وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور  اثاثے بحال

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال ہوگئے، نیب ریفرنس واپس ہونے کے بعد اکاؤنٹس اور اثاثوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس واپس ہونے کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس اور اثاثوں سےمتعلق فیصلہ جاری کردیا۔

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ، حکمنامے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال کر دیے۔

    تحریری فیصلے میں کہا کہ وزیر خزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم اور بنک اکاؤنٹس بحال کیے جاتے ہیں ، احتساب عدالت نے اثاثے ضبط کرنے کا 2017کا حکم واپس لے لیا۔

    تحریری حکم نامے کے مطابق اسحاق ڈار کے اثاثے اشتہاری ہونے پر ضبط کئے گئے تھے لیکن اسحاق ڈار سرنڈر کر چکے اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہو چکا ہے۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹر نے بھی کہا عدالت قانون کے مطابق مناسب آرڈر جاری کرے لہذا اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔

  • جرمنی کی پاکستان کو بڑی پیشکش

    جرمنی کی پاکستان کو بڑی پیشکش

    اسلام آباد : جرمنی کے سفیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار  سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے تعاون کی پیشکش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جرمنی کے سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیرخزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔

    اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں اضافے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

    وزیر خزانہ نے سفیرلفریڈ گراناس کو موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے بارے میں بتایا ، جن کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

    انہوں نے پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کی ممکنہ راہیں اور شعبے بھی بتائے جن کے ذریعے دونوں ممالک تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کر سکتے ہیں۔

    جرمنی کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کے لیے تعاون اور حمایت کی پیشکش کی ، جس پر وزیر خزانہ کے ساتھ اظہار تشکر کیا۔

    سفیر نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی۔

    وزیرخزانہ نے آخر میں جرمن سفیر الفریڈ گرناس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان میں مستقبل کی سرمایہ کاری کی کوششوں کے لیے مکمل معاونت اور تعاون کی پیشکش کی۔

  • وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی امریکا میں اہم ملاقاتیں جاری، پاکستان کو ہرممکن  تعاون کی یقین دہانی

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی امریکا میں اہم ملاقاتیں جاری، پاکستان کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

    واشنگٹن: وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقاتوں میں امریکا ، آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دورہ امریکا کے دوران اہم ملاقاتیں جاری ہے۔

    امریکی نائب وزیرخارجہ رامین تولوئی اور ڈونلڈ لو پاکستانی سفارتخانے پہنچے ، جہاں وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کےدیگرامورپربھی تبادلہ خیال کیا۔

    ڈونلڈ لو نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کی کوششوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کےڈائریکٹرمشرق وسطیٰ جہاداظہور سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں آئی ایم ایف قرض پروگرام پرعمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

    آئی ایم ایف ڈائریکٹر نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    اسحاق ڈار نے سی ای او سعودی ترقیاتی فنڈ سلطان عبدالرحمن المرشد سے ملاقات کی، جس میں وزیر خزانہ نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

    ملاقات میں سعودی ترقیاتی فنڈکےآئندہ دورہ پاکستان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیرخزانہ نے کہا کہ سعودی وفدکا پاکستان میں خیرمقدم کیاجائےگا۔

    سعودی ترقیاتی فنڈکےسی ای اونے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کایقین دلایا۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور عالمی بینک کے اعلی سطح کے وفد کے درمیان مذاکرات ہوئے، جس میں عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر اور برطانوی وزیر اعظم کے نمائندے نیگل کیسے نے شرکت کی۔

    اس دوران پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی اور سیلاب کے اثرات سے نمٹنے کے لیئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    اسحاق ڈار نے متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کیلئے مناسب سپورٹ کا مطالبہ کیا۔

    وزیر خزانہ سے برطانوی وزیر مملکت برائے کامن ویلتھ ویکی فورڈ نے بھی ملاقات کی، جس میں اسحاق ڈار نے سیلاب کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے برطانیہ کی جانب سے امداد پر شکریہ ادا کیا۔

    وزیر خزانہ نے خصوصی اسکیم کے تحت پاکستان سمیت ترقی پزیر ممالک کیلئے تجارت میں آسانی کو بھی سراہا۔

    برطانوی وزیر نے مشکل وقت میں پاکستان سےتعاون جاری رکھنےکاعزم ظاہرکیا ، اس موقع پر دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔