Tag: وزیر خزانہ اسد عمر

  • نیا وزیر خزانہ مشکل وقت میں معیشت کو سنبھالےگا، اسدعمر

    نیا وزیر خزانہ مشکل وقت میں معیشت کو سنبھالےگا، اسدعمر

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہےنیاوزیرخزانہ مشکل وقت میں معیشت کو سنبھالےگا، آئی ایم ایف پروگرام میں جارہےہیں آئندہ بجٹ پراثر پڑے گا، وزیراعظم آج رات یا کل کابینہ میں مزید تبدیلیوں کااعلان کرسکتےہیں‌ ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جوٹوئٹ کی تھی اسی سلسلےمیں پریس کانفرنس کررہا ہوں، وزیراعظم نے پہلے بھی کہا تھا جو پرفارمنس دےگا وہ رہےگا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا وزیراعظم کابینہ میں ردوبدل کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم چاہتے تھے میں کابینہ کا قلمدان لوں لیکن میں نے وزیراعظم کوکہامیں کابینہ کاحصہ نہیں رہناچاہتا، وزیراعظم نےباربارکہاملک کی بہتری کیلئےآپ ہمارےساتھ کام کریں۔

    وزیراعظم نے پہلے بھی کہا تھا جو پرفارمنس دےگا وہ رہےگا

    انھوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف کےساتھ اچھاسفرگزرا، پی ٹی آئی کےنوجوان ملک کی بہتری چاہتےہیں، سب نےبھرپورساتھ دیا سب کومشکورہوں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا بہتری کی طر ف جارہےہیں اس میں کوئی شک نہیں، تھوڑامشکل وقت ہے،ہمیں کچھ مشکل فیصلےکرناہوں گے، سب سے درخواست ہے مشکل فیصلے کرنے والے کا ساتھ بھی دیں، جہاں پرمعیشت کھڑی تھی اس صورتحال سے نکلنے کیلئے مشکل فیصلے کیے۔

    ضروری ہےوزارت خزانہ سےمتعلق فیصلہ جلدکیاجائے

    انھوں نے کہا ضروری ہےوزارت خزانہ سےمتعلق فیصلہ جلدکیاجائے،یہ نہیں ہےکہ اس وقت معیشت کےحالات بہترہوگئےہیں، آئی ایم ایف پروگرام میں جارہےہیں آئندہ بجٹ پراثر پڑے گا، نیاوزیرخزانہ ایک مشکل معیشت کوسنبھالےگا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا سازشوں کاحصہ بننےنہیں آیاتھاجوکرتاہوں سب کےسامنےہے، نئے وزیر خزانہ سے کوئی امید نہ رکھیں کہ 3ماہ میں دودھ کی نہریں بہیں گی، پاکستان کے وزیر خزانہ پر 22 کروڑ عوام کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

    آئی ایم ایف سےجومعاہدہ کیابہترین شرائط سےکیاایساکوئی نہیں کر سکتا تھا

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا  آج بھی یقین رکھتاہوں نیاپاکستان بنےگااورعمران خان لیڈکریں گے، آئی ایم ایف سےجومعاہدہ کیابہترین شرائط سےکیاایساکوئی نہیں کر سکتا تھا، پاکستان تحریک انصاف کے7سالہ دورمیں بہت مشکلات دیکھیں۔

    ان کا کہنا تھا  تحریک انصاف سےتعلق کرسی تک محدودنہیں تھا، انشااللہ عمران خان نیاپاکستان بنانےمیں کامیاب ہوں گے، پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد نہیں کہہ رہا، وزیراعظم آج رات یاکل صبح تک جوتبدیلیاں کرناچاہتےہیں وہ ہوجائیں گی۔

    وزارت چھوڑنےکاایمنسٹی اسکیم سےکوئی تعلق نہیں ہے

    اسد عمر نے کہا کوئی نیاوزیرخزانہ بھی آئےگاتواس کووقت دیناپڑےگا، وزیراعظم بہتری کیلئےتبدیلیاں لارہےہیں ، معیشت کی بنیادی چیزوں کوٹھیک کرنےتک سب اچھانہیں ہوسکتا، معیشت کے 3 بنیادی جزہیں جن میں مسائل ہیں وہ حل طلب ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا وزارت چھوڑنےکاایمنسٹی اسکیم سےکوئی تعلق نہیں ہے، 8 ماہ میں جو کام کیا اس میں بہت سے چیزیں ٹھیک بھی کی ہیں۔

  • وزیر خزانہ اسد عمر نے دو ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہے، شیخ رشید

    وزیر خزانہ اسد عمر نے دو ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہے، شیخ رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ اسد عمرنے دو ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہے، کوشش ہوگی دو ارب کے  پیکج سے غریب تک بنیادی اشیاء پہنچیں جس کا انھیں فائدہ ہو۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ اسد عمرنے دو ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہے ،رمضان پیکج میں انیس اشیاء شامل ہونگی، پناہ گاہوں میں بھی سحری و افطاری کا بندوبست ہوگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا پانچ وزراء کی کمیٹی اس کو سپروائز کرے گی، دو ارب روپے کی منظوری کابینہ نے بھی دیدی ہے ،رمضان المبارک میں زائد منافع خوروں کو حد میں رکھا جائے گا۔

    وزیر ریلوے نے کہا کوشش ہوگی دو ارب کے پیکج سے غریب تک بنیادی اشیاء پہنچیں جس کا انھیں فائدہ ہو۔

    مزید پڑھیں : اقتصادی رابطہ کمیٹی ، رمضان پیکیج کے نفاذ کی نگرانی کیلئے شیخ رشید کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم

    یاد رہے گذشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان پیکیج کے نفاذ کی نگرانی کیلئے وزیر ریلوے شیخ رشید کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے یوٹیلی سٹورز کارپوریشن کو کھانے پینے کی بنیادی اشیا ءکی خریداری کو عمل تیز کرنے کی ہدایت کی تھی تاکہ رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو بروقت سہولت دی جا سکے۔

    کمیٹی نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو ہدایت کی کہ ضروری اشیاءصرف کی خریداری کو تیز کیا جائے تاکہ رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو بروقت سہولت دی جا سکے۔

    خیال رہے حکومت نے ماہ رمضان میں سیکیورٹی، پرائس کنٹرول اور عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے وزارت داخلہ کو ہدایت جاری کیں تھیں۔

    مراسلہ میں واضح طور پر کہا گیا تھا ذخیرہ اندوزوں اوربلیک مارکیٹ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے، ہرضلع میں اہم مارکٹیوں کیلئے افسران کا ڈیوٹی روسٹر بنایا جائے اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والےاداروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے جائیں۔

  • وزیرِ خزانہ کی اشیاے ضروریہ کی طلب و رسد کی پیش گوئی کا نظام لانے کی ہدایت

    وزیرِ خزانہ کی اشیاے ضروریہ کی طلب و رسد کی پیش گوئی کا نظام لانے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیرِ خزانہ اسد عمر نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو 3 سے 6 ماہ کے لیے اشیاے ضروریہ کی طلب و رسد کی پیش گوئی کا نظام لانے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں وزیرِ خزانہ اسد عمر کی زیرِ صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، وزیرِ خزانہ نے اجلاس میں ہدایت کی سہ ماہی یا ششماہی بنیادوں پر اشیاے ضروریہ کی طلب اور رسد سے متعلق پیش گوئی کا نظام تشکیل دیا جائے۔

    قبل ازیں اجلاس میں اشیاے ضروریہ کی قیمتوں، اور ان کی طلب و رسد پر وزیرِ خزانہ کو بریفنگ دی گئی۔ انھیں مہنگائی سے متعلق بتایا گیا کہ ٹماٹر، پیاز، چنے اور دالیں موسم کی وجہ سے مہنگی ہوئی ہیں۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ماہانہ بنیاد پر بلایا جائے گا۔

    وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا کہ قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے مارکیٹ کمیٹیز کو متحرک کیا جائے۔ انھوں نے ہدایت کی کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے رائج قوانین بہتر بنانے کے لیے بھی جائزہ لیا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ادویات کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ، وفاقی حکومت نے ایکشن لے لیا

    دریں اثنا، وزیرِ اعظم نے فارما سیوٹیکلز کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے بھی 8 اپریل کو اجلاس بلا لیا ہے۔

    خیال رہے کہ ادویات کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کر کے فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جس پر وفاقی حکومت نے گزشتہ روز ایکشن لیا۔

  • آنے والے دنوں میں پاکستان کے لیے بہت بڑی خوشخبریاں ہیں، وزیر خزانہ اسد عمر

    آنے والے دنوں میں پاکستان کے لیے بہت بڑی خوشخبریاں ہیں، وزیر خزانہ اسد عمر

    لاہور : وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان کاخزانہ خالی ہے، ملک خطر ناک حالات سےنکل آیا، پریشانی کی ضرورت نہیں، آنے والے دنوں میں پاکستان کے لیےبہت بڑی خوشخبریاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے نویں قومی مالیاتی کمیشن سےمتعلق اجلاس کے پہلے سیشن کےاختتام پر نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انکشافات کیا ملک خطر ناک حالات سےنکل آیا،پریشانی کی ضرورت نہیں، صرف پنجاب ہی نہیں پورےپاکستان کاخزانہ خالی ہے۔

    اسدعمر کا کہنا تھا پاکستان میں بیرون ممالک سےسرمایہ کاری آرہی ہے، پاکستان میں جو بھی کرپٹ افراد جو بھی سب کا احتساب ہونا چاہیے،گزشتہ ادوار میں حکومتوں نے قومی خزانہ بے دردی سے لوٹا۔

    نواز شریف کے حوالے سے اسد عمر نے کہا نواز شریف کا مستقبل عدالت ہی طےکرےگی۔

    آنے والے دنوں میں پاکستان کے لیےبہت بڑی خوشخبری خام تیل کی تلاش میں کامیابی ہوگی

    ان کا کہنا تھا آنے والے دنوں میں پاکستان کے لیے بہت بڑی خوشخبریاں ہیں، تیل ڈھونڈ رہے ہیں خوشخبری آنے پر حالات مزید بہتر ہوجائیں، عوام کو مہنگائی سےبچانےکیلئے پیٹرولیم مصنوعات کاپورا بوجھ عوام پرمنتقل نہیں کیا، گزشتہ 6 ماہ میں 70 ارب روپے کا نقصان برداشت کیا۔

    وزیر خزانہ نے کہا این ایف سی میں سندھ حکومت کے تحفظات ہیں، سندھ والے وزیراعلی سندھ سے پوچھیں وہ کیوں نہیں آئے، قابل تقسیم محاصل میں تمام صوبوں کا نقطہ نظرسامنے رکھا جاتا ہے کسی ایک صوبے کا نہیں۔

    خیال رہے وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت نویں قومی مالیاتی کمیشن سےمتعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں چاروں صوبوں کےوزراءخزانہ کو شریک ہونا تھا تاہم سندھ کی وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، سندھ میں وزارت خزانہ کاقلمدان وزیر اعلیٰ کے پاس ہے۔

  • بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کر دیے جائیں: وزیر خزانہ اسد عمر

    بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کر دیے جائیں: وزیر خزانہ اسد عمر

    اسلام آباد: کابینہ کمیٹی نے بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت کر دی ہے، وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کر دیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ اسد عمر کی زیرِ صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمیٹی نے بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت کی۔

    کمیٹی نے وزارت پٹرولیم سے گیس چوری پر رپورٹ بھی طلب کر لی، وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ گیس کمپنیاں اپنے نقصانات کی ماہانہ رپورٹ پیش کریں۔

    اسد عمر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کر دیے جائیں، بجلی چوری کے قانون پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔

    وزیرِ خزانہ نے کہا کہ گیس نقصانات پورا کرنے کے لیے دونوں کمپنیاں حکمت عملی تیار کریں، دونوں کمپنیاں مشترکہ حکمت عملی قائم کردہ ٹاسک فورس کو پیش کریں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ن لیگ دورمیں بجلی چوری روکنے کے لیے موثرپالیسی مرتب نہیں کی گئی‘ عمرایوب

    دریں اثنا، اجلاس میں آئی پی پیز کی تجزیاتی رپورٹ بھی پیش کی گئی، وزیرِ خزانہ کو بریفنگ میں کہا گیا کہ 7 میں سے 5 آئی پی پیز کی تجزیاتی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے اور اس رپورٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرِ توانائی عمر ایوب نے کہا تھا کہ ن لیگ کے دور میں پاور سیکٹر کے لیے غلط فیصلے لیے گئے جس سے بہت نقصان پہنچا، یکم جون 2013 کو گردشی قرضوں کا حجم 884 ارب روپے تھا، مئی 2018 تک گردشی قرضوں کا حجم 1190 ارب روپے ہو گیا۔

  • کرپٹ عناصر کی نشان دہی کے لیے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد کا سوچ رہا ہوں: اسد عمر

    کرپٹ عناصر کی نشان دہی کے لیے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد کا سوچ رہا ہوں: اسد عمر

    اسلام آباد: وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کی نشان دہی کے لیے وہ سنجیدگی کے ساتھ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد حاصل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کی نشان دہی کے لیے سنجیدگی سے انٹیلی جنس ایجنسیز کی مدد کا سوچ رہا ہوں، جب تک کرپٹ عناصر کا خاتمہ نہیں ہوتا نظام ٹھیک نہیں ہو سکتا۔

    [bs-quote quote=”بلاول بھٹو نے پاکستان کے بیانیے کو نقصان پہنچایا۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”اسد عمر” author_job=”وزیر خزانہ”][/bs-quote]

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم آئی تو وہ نتیجہ دینے کے لیے ہوگی روایتی نہیں، بزنس کمیونٹی سے کہا کہ وہ کیسی ایمنسٹی اسکیم چاہتے ہیں تجاویز دیں، ہماری کوشش ہے ٹیکس وصولی اور سسٹم میں آسانی نظر آئے، ایمنسٹی اسکیم آتی ہے تو استعمال کریں ورنہ تیاری مکمل ہے، دائرہ تنگ ہوگا، لوگوں کی نشان دہی کرلی ہے اب ان کے خلاف ایکشن بھی ہوگا۔

    وزیرِ خزانہ اسد عمر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے پاکستان کے بیانیے کو نقصان پہنچایا۔

    اسد عمر نے کہا ’بلاول بھٹو میرے بیٹے سے 2 ماہ بڑا ہے اس لیے غصہ نہیں آتا، میں نے اسمبلی میں کوئی بد اخلاقی نہیں کی، میرے خیال میں بلاول بھٹو نے پاکستان کے بیانیے کو نقصان پہنچایا۔‘

    وزیرِ خزانہ نے کہا کہ بے نظیر کی شہاد ت کے بعد آصف زرداری پارٹی پر کنٹرول چاہتے تھے، آصف زرداری نے بی بی کی وصیت نکالی اور بچوں کے نام کے ساتھ بھٹو لگایا، دوسری طرف بلاول بھی تقریروں میں شہید والدہ اور نانا کے کارنامے گنواتے ہیں لیکن والد کا کوئی ذکر نہیں کرتے۔

    [bs-quote quote=”سیاست میں باہر والوں سے مدد مانگیں گے تو میں انھیں ان کا آقا کہوں گا، عوامی ریکارڈ پر درجنوں ثبوت ہیں کہ امریکی لیڈروں نے کہا یہ ہمارے پاس آئے۔” style=”style-8″ align=”right” author_name=”وزیر خزانہ”][/bs-quote]

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پی پی امیدوار بھی اپنے پوسٹرز میں زرداری صاحب کی تصویر نہیں لگاتے، بلاول بھٹو آکسفرڈ کے پڑھے ہوئے ہیں اور میں سیدھا سادہ بندہ ہوں، کسی کو غدار نہیں کہا، نہ بلاول کی طرح نواز شریف مودی کا یار کے نعرے لگائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں باہر والوں سے مدد مانگیں گے تو میں انھیں ان کا آقا کہوں گا، عوامی ریکارڈ پر درجنوں ثبوت ہیں کہ امریکی لیڈروں نے کہا یہ ہمارے پاس آئے، امریکی لیڈروں نے کہا ہم نے فون کیے اور پاکستان پر دباؤ ڈالا، میرے خیال میں کسی پاکستانی کو اس طرح کا کام نہیں کرنا چاہیے۔

    اسد عمر نے کہا ’بیرونی آقاؤں کے زیر اثر رہ کر قومی مفاد کی خارجہ پالیسی نہیں بن سکتی، حسین حقانی کو سب جانتے ہیں وہ امریکا میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بول رہا ہے، حسین حقانی کو بھی پیپلز پارٹی کے دور میں امریکا کا سفیر لگایا گیا۔‘

    انھوں نے کہا ’نواز اور زرداری تعلقات استعمال کر کے خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہوتے ہیں تو یہ طرزِ حکمرانی نہیں چلے گی، بلاول بھٹو کی انگریزی پر اعتراض نہیں ان کے انگریزی کے بیانیے پر ہے، انھوں نے انگریزی میں ان ملکوں کو پیغام دیا جو ہم پر الزام لگاتے ہیں، پوچھنا چاہتا ہوں میں نے اخلاق سے گری ہوئی کون سی بات کی تھی؟ بلاول کی حب الوطنی سے نہیں بلکہ سیاست سے اختلاف ہے۔‘

    وزیر خزانہ نے کہا ’وزیر اعظم نے کئی بار اپنے مؤقف سے ہٹ کر کابینہ کی تجویز مانی ہے، میں اے پی سی کو نہیں مانتا جو فیصلے کرنے ہیں پارلیمان میں ہونے چاہئیں، قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خزانہ میں کل شرکت کروں گا۔‘

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: 2 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: 2 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صارفین کیلئے 2 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی ، صارفین کو2ارب روپے کا ریلیف ملے گا، یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان میں 4 سے50 روپے تک ریلیف ملے گا۔

    رمضان پیکج کے تحت 19 اشیاء پر 50 روپے تک فی کلو سبسڈی دینے کی تجویز ہے، آٹے پر 4 روپے فی کلو، چینی پر 5 روپے فی کلو، گھی پر 15 روپے جبکہ تیل پر 10 روپے فی کلو سبسڈی کی تجویز زیر غور جبکہ دال چنا 20 روپے، دال مونگ پر15روپے، دال مسور 10 روپے، سفید چنے پر25 روپے فی کلو سبسڈی کی تجویز پرغور کیا جا رہا ہے۔

    بیسن پر 20 روپے ،کجھور پر 30 روپے فی کلو، باسمتی،سیلا اور ٹوٹا چاول پر 15،15 روپے فی کلو سبسڈی کی تجویز زیر غور ہے۔

    مزید پڑھیں : وزارت داخلہ کیلئے چھہتر کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے ضمنی گرانٹ کی منظوری

    گذشتہ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت داخلہ کیلئے چھہتر کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی تھی، گرانٹ وزارت داخلہ کے مختلف منصوبہ جات کیلئے استعمال کی جائےگی۔

    اجلاس میں پورٹ قاسم پر اضافی ایل این جی ٹرمینل منصوبہ بھی زیر غور آیا تھا اور آئندہ موسم سرما سے پہلے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کیلئے کام کے آغاز کی ہدایت جاری کردیں تھیں جبکہ فضل گیس فیلڈ سے نو مکعب فٹ گیس ایس ایس جی سی کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔

  • کمزور طبقات کو سہولیات فراہم کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے: وزیر خزانہ

    کمزور طبقات کو سہولیات فراہم کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے: وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کم لاگت گھروں کی تعمیر سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کم زور طبقات کو سہولیات فراہم کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

    وزیرِ خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ مکانات کی تعمیر کا منصوبہ بنیادی اہمیت کا حامل ہے، کم لاگت مکانات کی تعمیر وفاقی حکومت کا اہم منصوبہ ہے۔

    اسد عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مکانات کی تعمیر سے روزگار کے بے پناہ مواقع بھی میسر آئیں گے، عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    واضح رہے 10 اکتوبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے‘ کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم ملک میں خوش حالی لے کر آئے گی، اپنا گھر اسکیم ان لوگوں کے لیے جو کبھی گھر بنانے کا سوچ نہیں سکتے تھے، گھروں کے منصوبے میں عام آدمی ہمارا ٹارگٹ ہوگا۔

    خیال رہے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر حکومت کا سب سے اہم منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے منصوبے کی نگرانی خود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • پاکستان نے ایشیا پیسفک گروپ کے بھارتی شریک چیئر کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

    پاکستان نے ایشیا پیسفک گروپ کے بھارتی شریک چیئر کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ میں بھارت کی شمولیت پر اعتراض کرتے ہوئے بھارتی شریک چیئر کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ میں بھارت کی شمولیت پر پاکستان نے اعتراض کر دیا ہے، وزیرِ خزانہ اسد عمر نے ایف اے ٹی ایف کے صدر کو خط لکھ دیا۔

    وزیرِ خزانہ نے خط میں لکھا ہے کہ بھارت پاکستان کے اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، پاکستان کی فضائی حدود کی حالیہ خلاف ورزی بھارتی رویے کی عکاس ہے۔

    اسد عمر نے صدر ایف اے ٹی ایف کو خط میں لکھا کہ بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔

    خط کا متن ہے کہ بھارت پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کے لیے سرگرم ہے، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کر رہا ہے، ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ میں بھارت کی شمولیت سے پاکستان ہراساں ہوگا۔

    دریں اثنا، وزیر خزانہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے ایف اے ٹی ایف کے صدر کو بھارت کو شریک چیئر کی پوزیشن سے ہٹانے کے لیے خط لکھا، بھارت نے پاکستان کے خلاف لابنگ کے ذریعے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کیا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کے لیے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کیا، دوسری طرف پاکستان نے اپنے مؤقف کا کام یابی سے بھرپور دفاع کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار

    یاد رہے کہ 22 فروری کو وزیرِ خزانہ اسد عمر نے ٹویٹ کر کے کہا تھا کہ فنانشل ایکٹ ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی بلیک لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے، پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت کی خواہش تھی کہ پاکستان کا نام اس بار بلیک لسٹ میں شامل کر دیا جائے، تاہم ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنس دہشت گردوں کی فنڈز کے معاملے کا جائزہ لیا، اور پاکستان کی درجہ بندی کو برقرار رکھا ہے۔

  • وزیر خزانہ کی آئندہ موسم سرما سے پہلے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کیلئے کام کے آغاز کی ہدایت

    وزیر خزانہ کی آئندہ موسم سرما سے پہلے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کیلئے کام کے آغاز کی ہدایت

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے آئندہ موسم سرما سے پہلے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کیلئے کام کے آغاز کی ہدایت جاری کردیں جبکہ وزارت داخلہ کیلئے چھہتر کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں 7نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جبکہ اقتصادی صورتحال اور اشیائےخورونوش کےذخائر کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت داخلہ کیلئے چھہتر کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی، گرانٹ وزارت داخلہ کے مختلف منصوبہ جات کیلئے استعمال کی جائےگی۔

    اجلاس میں پورٹ قاسم پر اضافی ایل این جی ٹرمینل منصوبہ بھی زیر غور آیا اور آئندہ موسم سرما سے پہلے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کیلئے کام کے آغاز کی ہدایت جاری کردیں جبکہ فضل گیس فیلڈ سے نو مکعب فٹ گیس ایس ایس جی سی کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    اجلاس میں ملکی معاشی اشارے دیگر اہم معاملات بھی زیر بحث آئے۔

    یاد رہے گذشتہ اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کے مرحوم ملازمین کے خاندانوں کے لیے 4 کروڑ 60 لاکھ روپے گرانٹ اور پرامن بلوچستان کے لیے 20 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: پرامن بلوچستان کے لیے 20 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری

    اقتصادی کمیٹی نے فنانس ڈویژن کی سپلیمنٹری گرانٹ کے فوری اجرا اور وزارت نجکاری کے لیے 1 کروڑ 14 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی تھی۔

    وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے ٹیکس نظام میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے، بڑے لوگوں کو پکڑیں تو خود بہ خود پیغام پہنچ جائے گا، پیغام جائے گا تو جو ٹیکس نہیں دیتے وہ بھی دینا شروع ہو جائیں گے۔