Tag: وزیر خزانہ اسد عمر

  • وزیر خزانہ اسد عمر رسک لینے سے نہیں ڈرتے،  بلومبرگ

    وزیر خزانہ اسد عمر رسک لینے سے نہیں ڈرتے، بلومبرگ

    اسلام آباد : امریکی ادارے بلومبرگ کا کہنا ہے ملک کو تقریبا 12ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ضرورت ہے، اسد عمر کو فوری طور پر سخت معاشی امتحان سے گزرنا ہوگا، انھوں نے اینگرو کو پاکستان کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا وزیر خزانہ اسد عمر رسک لینے سے نہیں ڈرتے، انھوں نے اینگرو کو پاکستان کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک بنایا۔

    بلومبرگ کا کہنا تھا کہ اسد عمر کو فوری طور پر سخت معاشی امتحان سے گزرنا ہوگا، وہ غیر روایتی طریقے سے مسائل حل کرنا جانتے ہیں۔

    پاکستانی معیشت کے حوالے سے امریکی ادارے نے کہا ملک کو تقریبا 12ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ضرورت ہے، زرمبادلہ 9ارب90 کروڑ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے ہیں،ب تجارتی اور جاری کھاتے کا خسارہ بہت بڑھ گیا ہے جبکہ روپے کی قدر میں 2بار کمی کی جاچکی ہے۔

    بلومبرگ کے مطابق نئے وزیرخزانہ کو ٹیکس وصولی میں اضافےپر کام کرنا ہوگا، ملکی آبادی کا صرف 1فیصد ٹیکس گوشوارے جمع کرواتے ہیں۔

    یاد رہے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ فوری طور پر ملکی نظام چلانے کے لیے نو ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، جس کیلئے قرضہ لینا پڑ سکتا ہے، آئی ایم ایف کے سے قرضہ لینے یا نہ لینے کافیصلہ پارلیمنٹ کی مشاورت کیا جائے گا۔

    اس سے قبل وزیر خزانہ بننے سے قبل بلوم برگ کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکا کو مشورہ دیا تھا کہ وہ پاکستان کے چینی قرضوں کی فکر کرنے کے بجائے اپنے چینی قرضوں کی فکر کرے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارے بیرونی قرضوں کی صورتحال سنجیدہ ہے لیکن ہمیں چینی قرضوں کا مسئلہ نہیں ہے۔

  • ترمیمی فنانس بل  قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کئے جانے کا امکان

    ترمیمی فنانس بل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کئے جانے کا امکان

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے ترمیمی فنانس بل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کئے جانے کا امکان ہے جبکہ بل کی منظوری آج کابینہ کے اجلاس میں متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نواز حکومت نے جاتے جاتے بجٹ کو سیاسی حربے اور انتخابی مہم کا حصہ بنا دیا، جس سے ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کا معشیت کے لئے اصلاحاتی اقدامات کا فیصلہ کیا۔

    ترمیمی فنانس بل منگل کو قومی اسمبلی پیش کئے جانےکا امکان ہے، بل میں حکومتی آمدنی میں اضافے کیلئے ٹیکس چھوٹ میں کٹوتی کیا جائے گی ، انکم ٹیکس مراعات میں کمی متوقع ہے، ٹیکس ایبل انکم کی حد بارہ لاکھ سے کم کے آٹھ لاکھ کئے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد چھیاسٹھ ہزار چھ سو چھیاسٹھ روپے سے زائد تنخواہ پر ٹیکس عائد ہوگا۔

    ترمیمی فنانس بل میں غیر ضروری پر تعیش اشیا پر ریگیولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ اور اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کیا جائے گا۔

    بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے اور غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی کے لئے موبائل فونز پر ریگیولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ  حکومت کی جانب سے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کا امکان ہے ۔

    بل میں بجٹ خسارے جی ڈی پی اور دیگر اہداف پر نظر ثانی متوقع ہے۔

    وزیر خزانہ اسد عمر ترمیمی فنانس بل قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

    خیال رہے وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کچھ دیر بعد ہوگا، کابینہ سے ترمیمی فنانس بل کی منظوری لئے جانے کا امکان ہے۔

  • اسدعمرنے نو منتخب صدرسے ’ٹریٹ‘ کا مطالبہ کردیا

    اسدعمرنے نو منتخب صدرسے ’ٹریٹ‘ کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمرنے نو منتخب صدر عارف علوی کو مبارک باد دیتے ہوئے ساتھ ہی تقاضا بھی کر لیا کہ صدر بننے کی خوشی میں وہ ٹریٹ  دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے  اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹرعارف علوی کو مبارک باد تھی ، اور ساتھ ہی ٹریٹ کا مطالبہ بھی کیا۔

    اسد عمر نے اپنے ٹویٹ نو منتخب صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’ڈاکٹر! آپ نے ابھی تک پی ایس ایل فائنل والی نہاری بھی نہیں کھلائی اب صدر منتخب ہونے کی دعوت تو کھلا دیں۔‘

    نو منتخب صدر عارف علوی نے اسد عمر کے تقاضے پر لبیک کہتے ہوئے کہا ’آپ نے دعوت کیا خوب یاد دلائی، وہ تو میری ذمہ داری ہے۔‘

    تاہم اس موقع پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسد عمر کو ان کی ذمہ داری یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ’معیشت کو سنبھالا دینا ان کا کام ہے جو کسی اور کے بس میں نہیں‘۔

    صدارتی انتخاب 2018: عارف علوی تیرہویں صدر پاکستان منتخب ہوگئے

    عارف علوی نے کہا ’ہماری امیدیں آپ اور آپ کی ٹیم سے وابستہ ہیں، میری دعا ہے آپ کو کام یابی ملے۔‘ نو منتخب صدر نے مبارک باد دینے پر اسد عمر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    واضح رہے کہ آج ملک میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار عارف علوی پی پی کے اعتزاز احسن اور اپوزیشن کے مولانا فضل الرحمان کو شکست دیتے ہوئے تیرہویں صدرِ مملکت منتخب ہوگئے ہیں۔

  • فوری طور پر ملکی نظام چلانے کے لیے نو ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

    فوری طور پر ملکی نظام چلانے کے لیے نو ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ فوری طور پر ملکی نظام چلانے کے لیے نو ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، جس کیلئے قرضہ لینا پڑ سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کے سے قرضہ لینے یا نہ لینے کافیصلہ پارلیمنٹ کی مشاورت کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چئیرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا ، وزیرخزانہ اسد عمر نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا سعودیہ عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں قانون کے تبدیلی کے باعث ترسیلات زر میں نمایاں کمی ہوئی، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بانڈز کے اجراء کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    وزیر خزانہ نے وقفہ سوالات کے دوران کہا کہ فوری طور پر ملکی نظام چلانے کے لیے نو ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، جس کیلئے قرضہ لینا پڑ سکتا ہے لیکن کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل پارلیمنٹ میں بحث کروانے کے بعد اعتماد میں لیا جائے گا۔

    اسد عمر نے بتایا حکومت نے گزشتہ 5 سالوں کے دوران 42.1 ارب امریکی ڈالر کا قرضہ لیا، اس عرصے کے دوران 70 ارب امریکی ڈالر کے قریب رقم واپس کی۔

    انھوں ایوان بالا کو بتایا گیا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں 879 بلین روپے وصول کئے گئے ، سال 2015 اور 16 کے درمیان 1027 بلین روپے جمع ہوئے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کرنسی سمگلنگ روک تھام کے کۓ بھی حکومت اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہنڈی کے زریعے رقم کی منتقلی اور کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کے لۓ اہم اجلاس طلب پیر کو طلب کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں ہمیں گرے لسٹ میں اس لئے بھی ڈالا گیا ہے کہ حوالہ ہنڈی میں ہمارا نام ہے، ملائیشیا میں ہونے والے اجلاس سے قبل اقدامات کر رہے ہیں۔

    اسد عمر نے کہا کہایف اے ٹی ایف نے ستائیس خامیوں کی نشادہی کی ہے، ٹاسک فورس کو اگلا ریویو گیارہ ستمبر کو ہوگا، پاکستان میں درآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے تاہم برآمدات میں اضافہ نہ ہوسکا۔

    دوسری جانب مشیر وزیراعظم عبدالرزاق دائود نے بتایا کہ گزشتہ تین سال میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو 13 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کو محدود کیا جائے گا، مکمل بند نہیں کیا جائے گا، یوٹیلیٹی اسٹورز کی ایک ہزار 4 سو شاخوں کو بند کیا جائے گا، ان شاخوں میں کام نہ ہونے کے برابر ہے۔

    عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر تحریک التو پر بحث پیر تک موخر کر دی گئی اور سینیٹ اجلاس پیر سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

  • وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

    وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : نئی حکومت کا پہلا اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں گیس کی قیمتوں سیمت سرکلر ڈیٹ اور دیگر معاملات زیر بحث آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہونے جارہا ہے، اجلاس کے ایجنڈے میں گیس کی قیمت سمیت اہم پوائنٹس شامل ہوں گے، جس میں گردشی قرضے اوراس کے پاور سیکٹر پر اثرات اور پی ایس او کی مالی صورت حال شامل ہیں۔

    اجلاس میں اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمت میں اضافے کی تجویز پر غور کیا جائے گا، اوگرا نے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت تین گنا کرنے جبکہ کمرشل صارفین کیلئے قیمت میں تیس فیصد اضافہ تجویز کیا ہے۔

    اوگرا کے مطابق گیس کی قیمت می کافی عرصے سے اضافہ نہ ہونےکےباعث ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کمپنی کے مالیاتی خسارہ میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں خریف کی فصلوں کے لئے کھاد کی دستیابی زیر بحث آئے گی۔

    یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے 12 ارکان پر مشتمل اقتصادی رابطہ کمیٹی تشکیل دی تھی اور وزیرخزانہ اسد عمر کو ای سی سی کا چیئرمین مقرر کیا تھا جبکہ کمیٹی میں مواصلات، قانون، بجلی اور پیٹرولیم کے وزراء بھی شامل ہوں گے۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں منصوبہ بندی، نیشنل فوڈ سیکیورٹی، نجکاری، ریلویز، شماریات اور آبی وسائل کے وزراء، تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار و سرمایہ کاری کے مشیر بھی شامل ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری کے مشیر بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

  • نیا کراچی بننے تک نیا پاکستان نہیں بن سکتا، وزیرِ خزانہ اسد عمر

    نیا کراچی بننے تک نیا پاکستان نہیں بن سکتا، وزیرِ خزانہ اسد عمر

    کراچی: وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ نیا کراچی بننے تک نیا پاکستان نہیں بن سکتا، عمران خان نے بھی قوم سے اپنے خطاب میں یہی کہا، کوشش کریں گے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ کراچی آئی ٹی کے سیکٹر میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، اپنے خطاب میں وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنی ترجیحات بیان کی ہیں، آج سے وفاقی کابینہ نے ترجیحات پر عمل در آمد شروع کر دیا ہے۔

    وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ پروفیشنل مینجمنٹ کے ذریعے اداروں کو دوبارہ فعال کیا جائے گا، کوشش ہوگی ملک کے ادارے مضبوط ہوں، عوام جب تک ساتھ ہیں ملک کو بہتری کی طرف لے کر جائیں گے۔

    اسد عمر نے کہا کہ کسی سرکاری ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا، ستمبر کے مہینے میں اہم فیصلے کریں گے، تمام فیصلے جو کرنے جا رہے ہیں وہ پہلے پارلیمنٹ لے کرجائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ریونیو بڑھانے کے لیے ایف بی آر کے ادارے کو ٹھیک کرنا ہے، ملک سے لوٹی ہوئی دولت کو واپس ملک میں لانا ہے، ٹاسک فور کمیٹی 2 ہفتے میں وزیرِ اعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لانے کیلیے ٹاسک فورس بنائیں گے، عمران خان


    اسد عمر نے کہا ’ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن رکی ہوئی ہے اس مسئلے کو حل کرنا ہے، مشکلات کے شکار اداروں کو پیروں پر کھڑا کرنا ہے، ان سیکٹرز کو ترجیح دیں گے جہاں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔‘

    انھوں نے واضح کیا کہ قومی فرائض میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، ہم اداروں کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں، قانون کی خلاف ورزی جہاں نظر آئی حکومت اپنا کام کرے گی۔