Tag: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

  • ایف بی آر کو نئے اختیارات کیوں دیے گئے؟ وزیر خزانہ نے بتا دیا

    ایف بی آر کو نئے اختیارات کیوں دیے گئے؟ وزیر خزانہ نے بتا دیا

    کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو نئے اختیارات دینے کا فیصلہ سیلز ٹیکس فراڈ روکنے کے لیے کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی نئی ترامیم اور ان میں موجود شقوں کو غور سے پڑھنے کی ضرورت ہے، تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات کریں گے، جس میں ان کے تحفظات سنے جائیں گے اور حکومتی موٴقف واضح کیا جائے گا۔

    وزیر خزانہ نے ملک بھر کی تاجر برادری کی ہڑتال کی کال کے بعد تاجر برادری کو منگل کو ملاقات کا وقت دے دیا ہے۔ ادھر اوورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ موجودہ قانون میں سیلز ٹیکس فراڈ روکنے کے لیے سخت سیف گارڈز شامل کیے گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا 5 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگی کی صورت میں گرفتاری صرف کمشنر یا 3 رکنی ایف بی آر بورڈ کی منظوری کے بعد ہی ممکن ہوگی۔

    وزیر خزانہ ایف بی آر کے قوانین سے متعلق ابہام کو دور کرنے، بزنس کمیونٹی کے تحفظات سننے اور حکومتی موٴقف واضح کرنے کے لیے بزنس کمیونٹی سے منگل ملاقات کریں گے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ جس طرح چاول اور مکئی کی ڈی-ریگولیشن سے مارکیٹ میں استحکام آیا، اسی طرح چینی کی ڈی-ریگولیشن سے بھی مسائل ختم ہو جائیں گے۔


    تاجروں کی 19جولائی کی ہڑتال، حکومت نے چیمبرز، تاجر رہنماؤں کو اسلام آباد بلالیا


    واضح رہے کہ ملک کی تمام ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز نے 19 جولائی کو ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ٹرانپسورٹرز کا کہنا ہے کہ انیس جولائی کو ملک میں کوئی گاڑی نہیں چلے گی، صدر کراچی چیمبر آف کامرس جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ فوری طور ایف بی آر کی ترامیم کو معطل کریں تو ہڑتال واپس لے لیں گے۔

  • اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خوشخبری

    اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے پہلی بار گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے قرضہ اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے 20 سالہ قرضہ اسکیم متعارف کرا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 5 کروڑ کا رہائشی مکان ، 10 کروڑ کے پلاٹ اور 70 لاکھ تک کی گاڑی پر نئے قانون کا طلاق نہیں ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ یکم جولائی 2024 سے پہلے خریدی جائیداد پر ساڑھے 4 سے 6 فیصدتک ودہولڈنگ ٹیکس ہوتا ہے تاہم 15 سال یا اس سے زائد مدت تک استعمال ہونیوالی جائیداد پر ودہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    وزیر خزانہ نے بتایا کہ ایک لاکھ 93 ہزار خواتین کو قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں، اگلے مرحلے میں خواتین کو 14 ارب روپے کے مزید قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : فلیٹس خریدنے یا گھر تعمیر کرنے پر ٹیکس کریڈٹ کی سہولت ہوگی

    یاد رہے نوید قمرکی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کااجلاس ہوا تھا، جس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ 2500 اسکوئر فٹ تک فلیٹس خریدنے یا گھر تعمیر کرنے پر ٹیکس کریڈٹ کی سہولت ہوگی۔

    مارگیج فنانسنگ اسکیم کے تحت فنانسنگ پر سود ادائیگی میں 30 فیصد ٹیکس کریڈٹ ملے گا۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو منتقل ہوگا، وزیر خزانہ

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو منتقل ہوگا، وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو منتقل ہوگا، فیصلے حالات کے مطابق ہوں گے۔

    چیئرمین سید نوید قمر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات پرنظر رکھنے کیلئےکمیٹی قائم کردی گئی، فیصلے حالات کےمطابق ہوں گے، صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں۔

    وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے مزید کہا کہ گزشتہ رات بھی پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ منتقل کیا گیا، ہمیں محتاط انداز میں چلنا ہوگا۔

    سیکریٹری خزانہ نے بتایا کہ پٹرول درآمد کے متبادل ذرائع پر غور کیا جارہا ہے، پٹرولیم و کاربن لیوی وصول کی جائےگی، ضرورت پڑی تو ستمبر میں بجٹ اہداف پر نظرثانی ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ اربن لیوی سے کلین فیول و الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ ملےگا، رواں سال حکومت کےقرض میں کمی،نجی شعبےکےقرض میں اضافہ ہوا۔

    عمرایوب نے کہا کہ ایران اسرائیل کشیدگی سے بجٹ و کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھےگا، ایکسچینج ریٹ میں اضافہ ہوجائےگا، ایف بی آر نے ٹیکس مراعات کا حجم 5,084 ارب بتایا تھا، ایک ہفتے بعد مراعات کا حجم 2,043 ارب کردیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ رواں سال براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری صفر رہی، میرے سوالات بجٹ سے متعلق ہی ہیں۔

    چیئرمین نوید قمر نے کہا کہ وزارت صنعت کل اس معاملے پر بریفنگ دےگی، شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی نے60 ارب ڈالرسرمایہ کاری لاناتھی۔

    https://urdu.arynews.tv/petroleum-products-price-increase/

  • افواج پاکستان کی جتنی مدد کرسکے پوری مدد کریں گے، وزیر خزانہ

    افواج پاکستان کی جتنی مدد کرسکے پوری مدد کریں گے، وزیر خزانہ

    اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کی جتنی مدد کرسکے پوری مدد کریں گے تاہم سول ملٹری تنخواہوں کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی جتنی مدد کرسکے پوری مدد کریں گے، یہ صرف افواج کی نہیں پاکستان کی ضرورت ہے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف بورڈ میں قرض پروگرام ڈی ریل کرنے کی کوشش کی گئی، کوشش کی گئی اجلاس نہ ہو اور پاکستان کا ایجنڈا ڈسکس نہ ہو، پاکستان کا کیس میرٹ پر ڈسکس ہوا۔

    انھوں نے بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف تمام اہداف پورے کیئے،اگر پاکستان اہداف پورے نہ کرتا تو مشکل پیش آتی۔

    مزید پڑھیں : فوج کی تمام فورسز کی تنخواہیں ڈبل اور دفاعی بجٹ بڑھانا پڑے گا: فیصل واوڈا

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل جاری رکھیں گے، آئی ایم ایف مشن واپس جا چکا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی ہے ، پاکستان کو آئی ایم ایف کی مکمل سپورٹ حاصل ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ رواں ہفتے ورچوئل بات چیت جاری رہے گی۔

    تنخواہوں سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تنخواہوں کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

  • امریکی ٹیرف ، پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا

    امریکی ٹیرف ، پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا کہ امریکی ٹیرف کے بعد پاکستان نے بات چیت کے لئے ایک اعلیٰ سطحی وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ امریکا کے ساتھ نئی صورت پر اعلی سطح کا وفد امریکا جائے گا،امریکی ٹیرف کے بعد امریکا سے بات چیت کا نیا پیکج تیار کر رہے ہیں۔

    وزیر خزانہ نے بتایا کہ امریکی ٹیرف کے بعد اسٹئیرنگ کمیٹی بنائی گئی ہے، ورکنگ گروپ بنایا گیا ہے، جو جلد ہی وزیر اعظم کو پیش کی جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وفد امریکی انتظامیہ کے ساتھ ٹیرف سے متعلق درپیش چیلنجز اور مواقع پر بات چیت کرے گا، جن کے پاکستان کی معیشت پر اہم اثرات ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا جہاں ٹیرف چیلنجز پیش کرتے ہیں وہیں وہ پاکستان کے لیے مواقع بھی پیش کرتے ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ امریکی ٹیرف کے حوالے سے مقامی صنعت کے لیے فی الحال کوئی خصوصی پیکج زیر غور نہیں ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم نے 29 فیصد امریکی ٹیرف کے اثرات سے نمٹنے کیلئے بارہ رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی تھی۔

    کمیٹی پاکستانی اشیا ءپر امریکہ کی جانب سے ٹیرف کا گہرائی سے جائزہ لے گی اور پالیسی ردعمل وضع کرے گی۔

    کمیٹی ملک کی برآمدی مسابقت خاص طور پر ٹیکسٹائل کے شعبے کا جائزہ بھی لے گی، بارہ رکنی کمیٹی میں وزیر خزانہ، وزیر تجارت، وزیر پیٹرولیم ، معاون خصوصی برائے صنعت، ایف بی آرکے چیئرمین ، سیکریٹری خارجہ امور، امریکا میں پاکستان کے سفیر، ڈبلیو ٹی او کے سابق سفیر اور دیگر ممبران شامل ہیں۔

  • آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے: وزیرِ خزانہ

    آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے: وزیرِ خزانہ

    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق اہداف پر عملدرآمد ہورہا ہے۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اے آر وائی نیوز کو آئی ایم ایف کے اعلامیے پر تبصرے کے دوران بتایا کہ قرض پروگرام اہداف پر عملدرآمد کو یقین بنایا ہے، شرائط کے مطابق اہداف پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ معاشی ٹیم کی کارکردگی کو وفد نے سراہا ہے آئی ایم ایف وفد سے مثبت چیت ہوئی ہے۔

    وزیرخزانہ نے کہا کہ وفد کو تمام اہداف پر عملدرآمد سے آگاہ کیا، آئی ایم ایف وزٹ کے دوران وفد سے بہتر انداز میں بات ہوئی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد سے بات جاری رہے گی۔ آئندہ دنوں میں بات چیت سے رزلٹ ملے گا۔

    واضح رہے کہ اس سلسلے میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کیا، آئی ایم ایف کے مشن چیف برائے پاکستان نیتھن پورٹر نے اپنے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی۔

    نیتھن پورٹر نے کہا کہ ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا، پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ پر بات چیت ہوئی۔

    پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے پر بات چیت ہوئی جبکہ توانائی کے شعبے کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز پر غور ہوا ۔ پاکستان کے ساتھ معاشی ترقی کی شرح بڑھانے ، صحت عامہ کی بہتری کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔

    اعلامیے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ تعلیمی شعبے کے فروغ کے لیے اور مستحق طبقات کے سماجی تحفظ کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا، پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا، پاکستان کے ساتھ مزید بات چیت آن لائن جاری رہے گی، مشن چیف نیتھن پورٹر کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی۔

    وزارت خزانہ کے اعلی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آئی ایم ایف کو 2 ارب ڈالر قرض کی درخواست کردی ایک ارب ڈالر قرض قسط اور ایک ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے منظور کیے جائیں گے۔ قرض قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کی منظوری یکمشت دیے جانے کا امکان ہے۔

    کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے ایک ارب ڈالر قرض پاکستان کو اقساط میں ملیں گے۔ وفد نے درخواست منظوری کیلئے ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف گراؤنڈ ورکنگ کو مانیٹر کرے گا۔ اقتصادی جائزہ مذاکرات کے بعد ایگزیکٹو بورڈ سے قرض منظوری اپریل، مئی میں متوقع ہے۔

  • ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن، زرمبادلہ ذخائر چند ہفتوں میں 3 ماہ کے ہوجائیں گے، وزیر خزانہ

    ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن، زرمبادلہ ذخائر چند ہفتوں میں 3 ماہ کے ہوجائیں گے، وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، زرمبادلہ ذخائر چند ہفتوں میں 3 ماہ کے ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ہاؤسنگ فنانس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، زرمبادلہ کے ذخائر دو ماہ کے ہوگئے ہیں اور چند ہفتوں میں زرمبادلہ ذخائر 3 ماہ کی امپورٹ کے برابر ہو جائیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح70ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ، شرح سود میں مسلسل کمی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں کمی آئی ہے اور کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہو گیا ہے، اب ہم نے معاشی استحکام کی بنیادوں کو مضبوط کرناہے، ہم وہ کام نہیں کریں گے جو پہلے ہوتے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، مہنگائی 5 فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے، رواں مالی سال شرح سود میں 7 فیصد کمی ہوئی ہے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیشت میں نجی شعبے کا اہم کردارہے، حکومت نجی شعبے کو پالیسی گائیڈ لائن دے گی، ہاؤسنگ کے شعبے کا معیشت میں نمایاں کردار ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی حکومت کی کوشش سے قائم ہوئی، ہاؤسنگ سیکٹر ہمارے دو مسائل حل کرے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آبادی میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلی ہمارے اہم چیلنجز ہیں، آبادی میں 2.5 فیصد کا اضافہ بہت مسائل کی وجہ ہے تاہم پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام کو اب معاشی ترقی میں بدلنے کیلئے کوشاں ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہاؤسنگ اور تعمیراتی شعبے کی بحالی بہت اہم ہے، کم لاگت والے مکانات کیلئے فنانسنگ فراہم کرنے میں چیلنجز ہیں

  • پاکستان کا چینی مارکیٹ میں پہلا پانڈا بانڈ جاری  کرنے کا ارادہ

    پاکستان کا چینی مارکیٹ میں پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کا ارادہ

    واشنگٹن : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چین سے کرنسی سویپ معاہدے کی حد بڑھا کر 40 ارب یوآن کرنے کی درخواست کرتے ہوئے چینی مارکیٹ میں پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی چین کے نائب وزیر خزانہ لیاؤ من سے واشنگٹن میں اہم ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ دوستی کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

    وزیر خزانہ نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں چین کی حمایت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا پاکستان چینی معاشی اصلاحات سے سیکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

    وزیر خزانہ نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کے BYD کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت کا چینی مارکیٹ میں پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کا ارادہ ہے ، جس کے مالی وسائل کو متنوع بنانے کی کوشش کی جاری ہے۔

    وزیر خزانہ نے چینی کارکنوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا، جس پر چینی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    پاکستان نے چین سے کرنسی سویپ معاہدے کی حد بڑھا کر 40 ارب یوآن کرنے کی درخواست کی اور کہا دونوں ممالک کے ادائیگیوں کے نظام کو مربوط بنانے کی ضرورت پر

  • پاک سعودی وزرائے خزانہ کا دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

    پاک سعودی وزرائے خزانہ کا دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

    واشنگٹن : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات میں اقتصادی تعلقات اور دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگزمیں سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے معاشی استحکام، ٹیکس، توانائی، اداروں کی نجکاری اور جاری اصلاحات پر بریفنگ دی۔

    دونوں وزرا نے اقتصادی تعلقات اور دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ سعودی وزیر نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اپنے تجربہ سے متعلق بتایا۔

    وزیر خزانہ نے امریکی وزارت خزانہ کے بین الاقوامی مالیات کے اسسٹنٹ سیکرٹری سے بھی ملاقات کی ، جس میں ٹیکس نیٹ وسیع کرنے،صوبائی زرعی انکم ٹیکس نظام کو وفاقی ٹیکس کیساتھ ہم آہنگ کرنے اور توانائی اصلاحات،سرکاری کمپنیوں کی تشکیل نو اور ترقیاتی منصوبوں میں موسمیاتی لچک بڑھانے پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترکیہ کے وزیر خزانہ عزت مہمت شمشیک سے بھی ملاقات کی ، جس میں وزیر خزانہ نے دو طرفہ تجارت کے موجودہ حجم کو بڑھانے پر زور دیا۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کےتوانائی کے شعبےمیں اصلاحات کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، ترک کمپنیوں پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کریں۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سٹی بینک کے وفد سے بھی ملاقات میں طویل مدتی روڈ ٹو مارکیٹ حکمت عملی پر بریفنگ دی۔

  • آئی ایم ایف پروگرام کو آخری بنانا ہے تو اصلاحات کرنا ہوں گی، وزیر خزانہ

    آئی ایم ایف پروگرام کو آخری بنانا ہے تو اصلاحات کرنا ہوں گی، وزیر خزانہ

    نیو یارک : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر آئی ایم ایف پروگرام کو آخری پروگرام بنانا ہے تو ہمیں بنیادی اصلاحات کرنا ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نیویارک میں اے آروائی نیوزسے گفتگو میں کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پالیسیوں سےاتفاق کیاہے ، ہم اعتماد کرنے پر عالمی مالیاتی ادارے کے شکر گزار ہیں۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نیا قرض پروگرام معیشت کومزیدمستحکم بنائےگا اور معیشت کی بہتری کیلئےقرض پروگرام مزید معاونت فراہم کرےگا۔

    انھوں نے کہا کہ یہ نیاقرض پروگرام 3سال سےزائدعرصےکاہے، اگر ہمیں آئی ایم ایف پروگرام کو آخری پروگرام بناناہے توہمیں بنیادی اصلاحات کرنا ہوں گی۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ صدر ورلڈ بینک گروپ اجے بنگا سے اپریل میں بھی بات ہوئی تھی، انہوں نے داسوڈیم کے لیے فنڈزدینے کا کہاتھا آج جو بات ہوئی وہ یہ ہے کہ ہمیں یہ سوچناہے دوہزارسینتالیس میں پاکستان کہاں کھڑاہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھائی ہے، اب مہنگائی میں کمی کا عام آدمی پر اثر آنا شروع ہوگیا ہے۔

    وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں جو ہوگیا وہ ہوگیا، اب ہمیں ہمیں ماضی بھول کر مثبت انداز میں آگے بڑھنا چاہیے۔