Tag: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

  • کیا  پیٹرول کی قیمتیں ہفتہ وار تبدیل کی جائیں گی؟

    کیا پیٹرول کی قیمتیں ہفتہ وار تبدیل کی جائیں گی؟

    اسلام آباد :وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تیل کی قیمتیں ہفتہ وار طے کرنے کے لیے سمری زیرغور آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں 4نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    ذرائٓع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نیشنل بینک کیلئے14کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی گارنٹی کی سمری اور تیل کی قیمتیں ہفتہ وار طے کرنے کے لیے سمری زیرغور آئے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ای سی سی اجلاس میں درآمدی یوریا کھاد کی کی قیمت سے متعلق سمری پر غور ہوگا اور پی ایس او کے کے مالیاتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    یاد رہے ذرائع وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ تبدیل ہونے کا امکان ہے تاہم کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردوبدل کی مدت طے ہوگی۔

    واضح رہے پی ٹی آئی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردوبدل 15 روز بعد کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، پی ٹی آئی حکومت سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ماہانہ بنیادوں پر ہوتا تھا۔

  • وزیر خزانہ  مفتاح اسماعیل کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم  سے اہم ملاقات

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے اہم ملاقات

    اسلام آباد : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو معاشی ایجنڈا اور حکومتی پالیسی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کو بڑھانا حکومتی اولین ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ، اس موقع پر امریکی اکنامک کونسلر ،امریکی سفارتخانے کی ٹریژری اتاشی امریکی سفیرکے ہمراہ تھے۔

    ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث و سینئر حکام بھی شریک ہوئے، وزیر خزانہ نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو سفیر کی ذمہ داری سنبھالنے پرمبارکباد دی۔

    وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو معاشی ایجنڈا اور حکومتی پالیسی سےآگاہ کیا۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کو بڑھانا حکومتی اولین ترجیح ہے، حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو دوستانہ بزنس ماحول دینےکیلئےکوشاں ہے۔

    امریکی سفیر نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار اور باہمی تعلقات کو سراہتے ہوئے دونوں ملکوں کو معاشی تعلقات،سرمایہ کاری ،تجارت بڑھانے پر زور دیا۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکاکے درمیان تجارت، سرمایہ کا دی کو فروغ دیا جائے گا۔

  • سپر ٹیکس کے بعد پیشہ ور افراد، چھوٹے دکاندار  اور جیولرز بھی تیار ہوجائیں

    سپر ٹیکس کے بعد پیشہ ور افراد، چھوٹے دکاندار اور جیولرز بھی تیار ہوجائیں

    اسلام آباد : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیشہ ور افراد، چھوٹے دکاندار، جیولرز ،رئیل اسٹیٹ بروکرز، کار ڈیلرز، ریستوراں اور سیلون کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم آہستہ آہستہ لاکھوں دکانوں کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں، جیولرز کو بھی نیٹ میں لائے ہیں اور آئندہ چند ماہ میں پیشہ ور افراد کو بھی ٹیکس نیٹ میں لاؤں گا۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ چھوٹے دکاندار، جیولرز نیٹ میں لانے کے لیے ان کی ایسوسی ایشنز سےبات کی ہے، رئیل اسٹیٹ بروکرز، بلڈرز،ہاؤسنگ سوسائٹی ڈویلپرز ، کار ڈیلرز، ریستوراں، سیلون کوٹیکس نیٹ میں لاؤں گا، کچھ بھی زور زبردستی نہیں کریں گے ، سب کچھ مشاورت سے ہوگا۔