Tag: وزیر داخلہ اعجاز شاہ

  • وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی وزیر خارجہ سے ملاقات، ای ویزا اجرا و دیگر امور پر تبادلۂ خیال

    وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی وزیر خارجہ سے ملاقات، ای ویزا اجرا و دیگر امور پر تبادلۂ خیال

    اسلام آباد: وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے جس میں ای ویزا کے اجرا اور داخلی سلامتی کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے شاہ محمود قریشی سے پارلیمنٹ ہاؤس کے فارن منسٹر چیمبر میں ملاقات کر کے ای ویزا اجرا سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

    ملاقات میں دونوں وزرا نے تارکین وطن کے لیے امیگریشن کے عمل کو آسان اور مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔

    اس موقع پر وزیر خاجہ نے کہا کہ آن لائن ویزے کے اجرا سے پاکستان میں آنے اور سرمایہ کاری کے خواہش مندوں کو بے جا پریشانی سے نجات ملے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  48 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے میں نرمی، نئی ویزا پالیسی جاری

    وزیر داخلہ نے بتایا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 قیدیوں کی جلد وطن واپسی کے لیے سعودی وزارت داخلہ سے رابطے میں ہیں۔

    واضح رہے کہ حکومت نے نئی ویزا پالیسی کے تحت 48 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے میں نرمی کر دی ہے، نئی پالیسی کا اطلاق 15 اپریل سے شروع ہو گیا ہے، پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر 3 ماہ کا ویزا دیا جائے گا۔

    جن ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے میں نرمی کی گئی ہے ان میں ایران، ملائیشیا، روس، ترکی، چین، سری لنکا، آسٹریلیا، ڈنمارک، برازیل اور جرمنی شامل ہیں جب کہ بھارت، امریکا، برطانیہ اور افغانستان اس فہرست میں شامل نہیں۔

  • لاہور دھماکا: ہمیں سیکورٹی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی: وزیر داخلہ اعجاز شاہ

    لاہور دھماکا: ہمیں سیکورٹی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی: وزیر داخلہ اعجاز شاہ

    لاہور: وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق لاہور دھماکا خود کش ہے، ایلیٹ فورس کی گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے لاہور دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹس شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خود کش حملہ تھا اور اس حملے میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا۔

    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تحقیقات جاری ہیں، جس طرح کڑیاں ملتی جائیں گی تحقیقات میں پیش رفت ملے گی۔

    اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ دوبارہ ایسے واقعات کا ہونا بد قسمتی ہے، ہمیں سیکورٹی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی، سیکورٹی پالیسی پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکورٹی کو بہتر بنانے کی گنجایش ہمیشہ رہتی ہے، سیکورٹی معاملات میں لوپ ہولز بند کیے جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  داتا دربار کے باہردھماکہ، 10 افراد شہید، 25 زخمی

    وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ وہ واقعے کے بعد سے تحقیقاتی اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

    واضح رہے کہ آج لاہور میں داتا دربار کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 5 پولیس اہل کاروں سمیت 10 افراد شہید اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔

    ایلیٹ فورس کی گاڑی داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 پر کھڑی تھی، خود کش حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جب کہ قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔