Tag: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو

  • ‘شاری بلوچ  اور ماہل بلوچ  جیسی خواتین ہمدردی کی مستحق نہیں’

    ‘شاری بلوچ اور ماہل بلوچ جیسی خواتین ہمدردی کی مستحق نہیں’

    کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ شاری بلوچ اور ماہل بلوچ جیسی خواتین ہمدردی کی مستحق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ عوام کوامن وامان فراہم کرناحکومت،ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے، کچھ دنوں سے تھریٹس تھیں،جن میں خودکش بمبار آنے کی اطلاعات تھیں۔

    میر ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ خواتین خودکش حملہ آور کی بھی اطلاع تھی لیکن اداروں کوکہاتھادہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بنائیں۔

    وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ اس سے پہلے شاری بلوچ خودکش حملہ کرچکی، جس کے پیچھےبہت سےلوگ کھڑےہوگئے ، ایسی خواتین ہمدردی کی مستحق نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی کی ماں بہن کوگرفتارکرناہمیں اچھانہیں لگتاہے لیکن جوقانون توڑےگاتواس کےخلاف ایکشن ہوگا۔

    میر ضیا لانگو نے اپیل کی کہ تنظیمیں بھی خواتین کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہ کریں۔

  • پروفیسر ارمان لونی کی ہلاکت کی تفتیش جاری ہے، جلد حقائق سامنے لائیں گے: صوبائی وزیرِ داخلہ

    پروفیسر ارمان لونی کی ہلاکت کی تفتیش جاری ہے، جلد حقائق سامنے لائیں گے: صوبائی وزیرِ داخلہ

    کوئٹہ: صوبائی وزیرِ داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہا ہے کہ پروفیسر ارمان لونی کی ہلاکت کی تفتیش جاری ہے، جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

    صوبائی وزیرِ داخلہ میر ضیا لانگو نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز لورالائی میں رونما ہونے والے واقعے پر افسوس ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    [bs-quote quote=”غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”میر ضیاءاللہ لانگو”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا ’بلوچستان حکومت پروفیسر ارمان لونی کے لواحقین کے ساتھ ہم دردی رکھتی ہے۔‘

    میر ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم (پشتون تحفظ موومنٹ) کے لیڈروں کا پابندی کے با وجود بلوچستان آنا درست نہیں، کسی کو ریاست کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

    وزیرِ داخلہ بلوچستان نے کہا کہ ہر مسئلے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، فورسز کی قربانیوں کے بعد امن کا قیام ممکن ہوا ہے، عوام ریاست کے خلاف کسی بھی مہم کا حصہ نہ بنیں۔

    میر ضیا نے نکتہ اٹھایا کہ لورالائی میں 10 پولیس اہل کاروں کی شہادت پر کسی نےغائبانہ نمازِ جنازہ نہیں پڑھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  بلوچستان میں تعلیم اورصحت کے شعبےمیں ایمرجنسی ڈکلیئرکی ہوئی ہے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان

    صوبائی وزیرِ داخلہ نے واضح کیا کہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ریاست کو کم زور کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔

    انھوں نے متنبہ کیا کہ ریاست کے خلاف کام کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔