Tag: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

  • وزیر داخلہ کا شہید عدیل حسین کو ’تمغہ شجاعت‘ دینے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام اباد دھماکے میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل شہید عدیل حسین نے غیرمعمولی جرأت اور بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید کو تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عدیل نے اسلام آباد کودہشت گرد حملے سے بچانے کے دوران جام شہادت نوش کیا ان کی اس عظیم قربانی کا ریاستی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے یہ اعزاز عطا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یہ پڑھیں: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکا، پولیس اہلکار شہید

    وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید عدیل حسین کی بیوہ کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائے گا جبکہ ان کے اہلخانہ کو فوری طور پر مکمل شہدا پیکیج دے رہے ہیں۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہدا پیکیج کے تحت ایک کروڑ 65 لاکھ نقد کے علاوہ ایک پلاٹ بھی دیا جارہا ہے، عدیل حسین کی مدت ملازمت کی تکمیل تک پوری تنخواہ اہلیہ کو ادا کی جاتی رہے گی۔

    مزید پڑھیں: مشکوک گاڑی میں ایک مرد اور ایک عورت موجود تھی، ڈی آئی جی اسلام آباد

    انہوں نے کہا کہ شہید کے بچوں کی تعلیم، شادی کے اخراجات بھی سرکاری طور پر ادا کیے جائیں گے، شہدا کی عزت و تکریم ان کے اہلخانہ کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    واضح رہے کہ  اسلام آباد آئی 10 میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید ہوگئے جبکہ 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ :  رانا ثنااللہ کی عمران خان کو دھمکی

    پی ٹی آئی لانگ مارچ : رانا ثنااللہ کی عمران خان کو دھمکی

    اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اگر ڈی چوک آنے کی کوشش کی تو ایسی دُھونی دیں گے کہ وہ دوبارہ اسلام آباد آنا ہی بھول جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان اس وقت کسی کا لاڈلا نہیں ، ناخلف بیٹے سے تو ماں باپ بھی لاڈ نہیں کرتے، جو قوم کو تقسیم اور نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہواس سے کون لاڈ کرتا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے پھر عوام پر تشدد کی دھمکی دیتے ہوئے کہا اکتوبر میں اسلام آباد آنے والوں کےلیے معجون تیار ہے، ایسی دُھونی دیں گے کہ وہ دوبارہ اسلام آباد آنا ہی بھول جائیں گے۔

    راناثنااللہ نے صوبوں کو خبردار کیا کہ جو صوبے وفاق پر چڑھائی کے مارچ کوسپورٹ کریں گے وہ آئینی خلاف ورزی کریں گے ، جو صوبائی حکومتیں آئین کی خلاف ورزی کریں گی تو پھر اس کے نتائج ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئین وفاقی حکومت کو اختیار دیتا ہے اور آئین کی خلاف ورزی ہوئی تووزیراعظم ، کابینہ سے کہا جائے گا اختیار استعمال کیا جائے۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسلام آباد کے داخلی راستے کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے بند کئےگئے، کسانوں کا ڈی چوک آنا مناسب نہیں ہو گا۔

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ احتجاج عمران خان کا آئینی حق ہے وہ ایف 9پارک میں احتجاج کریں ، اگر ڈی چوک آنے کی کوشش کی گئی تو دھونی دیں گے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاگل،احمق شخص سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، اس کے شر سے کوئی محفوظ نہیں ، قوم نے ادراک نہ کیا تو یہ ایسا ہی پاگل ہے ، جیسا پاگل جرمن میں پیدا ہوا۔

  • ایمن الظواہری کے آپریشن میں پاکستان نے کوئی مدد نہیں کی، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

    ایمن الظواہری کے آپریشن میں پاکستان نے کوئی مدد نہیں کی، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

    اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ایمن الظواہری کے آپریشن میں پاکستان نے کوئی مدد نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایمن الظواہری کے آپریشن میں پاکستان نے کوئی مدد نہیں کی۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ، عمر خراسانی دہشتگردی کے خوفناک اور افسوسناک واقعات میں ملوث تھا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کمزور ہوئی ہے ، کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات آئین کے مطابق ہونے چاہئیں، کوئی ہتھیار ڈالنے کو تیار ہے، ان کے ساتھ خواتین،بچے بھی ہیں تو بات چیت ہو سکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج طالبان سے نمٹنے کی صلاحیت اور قوت رکھتی ہے، طالبان سے بات چیت کا معاملہ پارلیمنٹ میں بھی لائے ہیں۔

    سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافے کے حوالے سے رانا ثنااللہ نے کہا کہ سوات میں پولیس افسر،فوج کو نشانہ بنانے کے واقعات دباؤبڑھانے کیلئےکررہےہیں تاہم ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے فورسز اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

  • وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

    لاہور : ایڈیشنل سیشن جج نے آزادی مارچ میں پولیس کی جانب سے وکلا پر تشدد اور لاٹھی چارج کے معاملے پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں آزادی مارچ میں پولیس کی جانب سے وکلا پر تشدد اور لاٹھی چارج کے معاملے پر سماعت ہوئی ، 100سے زائد وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

    سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی وکلا کی درخواست منظورکرلی اور ایڈیشنل سیشن جج نے وزیر داخلہ راناثنا اللہ ، سی سی پی اولاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    ایڈیشنل سیشن جج ملک مدثرعمربودلہ نے پی ٹی آئی وکلا کی درخواست پرفیصلہ سنایا ، عدالت نے درخواست گزار حیدرمجید کی درخواست پر سیکشن166، 352اور 427 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

    عدالتی حکم میں کہا گیا کہ متعلقہ ایس ایچ او تینوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکےکارروائی کریں۔

    اس حوالے سے ماہر قانون ابوذرسلمان خان نیازی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا عوامی نمائندہ اگرقانون کیخلاف کام کرےتودفعہ 166لگتی ہے، دفعہ 352 کسی کیخلاف فورس کےاستعمال پر اور دفعہ 427 املاک کو نقصان پہنچانے پر لاگو ہوتی ہے۔

    ابوذرسلمان خان نیازی کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے ایف آئی آر کا حکم دیا ہے ، ایف آئی آر درج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہوتا ہے ، ایف آئی آر درج ہونے کے بعد تحقیقات کاعمل شروع ہوتاہے۔