Tag: وزیر داخلہ سلیمان سویلو

  • ترکیہ میں کار بم دھماکا، 8 پولیس اہلکار زخمی

    ترکیہ میں کار بم دھماکا، 8 پولیس اہلکار زخمی

    ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے دیارِباقر  میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے  ہیں۔

    عرب ٹی وی کے مطابق دھماکا ترکی کے جنوب مشرقی صوبے دیار باقر کو ماردین سے جوڑنے والی موٹر وے کے قریب ہوا ہے جس کے نتیجے میں پولیس کی بکتر بند منی بس کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 8 اہلکار کو زخمی حالت میں اسپتال بھی پہنچادیا گیا ہے۔

    وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے اس دھماکے کے حوالےسے بتایا کہ دھماکہ صبح 5 بجے کے قریب اس وقت ہوا جب افسران جنوبی ترکی دیارِباقر جارہے تھے۔

    ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ سہولت کاری کے خدشے کے پیش نظر دو مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم فوری طور پر کسی گروپ نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں  کی ہے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ استنبول میں دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 81 زخمی ہوئے تھے۔