Tag: وزیر داخلہ شیخ رشید

  • ‘فواد چوہدری عالمی سازش میں ملوث افراد کیخلاف غداری کے مقدمے کی درخواست دے ابھی دستخط کروں گا’

    ‘فواد چوہدری عالمی سازش میں ملوث افراد کیخلاف غداری کے مقدمے کی درخواست دے ابھی دستخط کروں گا’

    اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری عالمی سازش میں ملوث افراد کیخلاف غداری کے مقدمے کی درخواست دے ابھی دستخط کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نئے الیکشن کےسواکوئی حل نہیں ہے، عدم اعتماد کےبعد بھی وزیراعظم اپنے عہدے پرکام جاری رکھیں گے، عمران خان تب تک کام جاری رکھیں جب تک نیا وزیراعظم نہ آئے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کےبعد کیا ہوگا آئین خاموش ہے، اپوزیشن والے پھنس گئے ہیں،ان کی بےوقوفیاں ہیں، عمران خان بیٹھے بٹھائی مقبول ہوگئے ہیں۔

    زرداری کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ آصف زرداری کو بھتہ پہنچ رہا ہے، کیا اداروں کو نہیں پتا آصف زرداری کو بھتہ کون پہنچا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان 24 گھنٹوں میں ہرگھنٹے بعد صورتحال تبدیل ہوگی، پی ٹی آئی کے تمام ارکان مستعفی ہوجائیں اگر سچے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ 4راستےہیں اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرےاورفوری الیکشن کرائے، دوسراراستہ ہے جو جماعتیں سازش میں ملوث ہیں ان پر پابندی لگائی جائے، تیسراراستہ ہے پی ٹی آئی کےتمام ارکان مستعفی ہوجائیں، اور چوتھا غیرملکی طاقتوں سے پیسے لے کر عدم اعتمادلانے والوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےتمام ارکان مستعفی ہوجائیں پھر دیکھیں کیسے ملک چلتا ہے، ملک کو لوٹنے والوں کو خلاف اعلان جنگ کرتا ہوں ، یہ22کروڑعوام کو بٹیرےسمجھنےوالےلوگ ہیں، اکیلی سیٹ پر سیاست کی ہے، سیاسی مردوں کو دفن کرنا میری ذمہ داری ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میں سیاست سے رٹائر ہونا چاہتا تھا ، رمضان یاعید کے بعد کسی ایک ٹی وی پر بطوراینکر آرہا ہوں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پتا نہیں کیا نالہ لئی منصوبہ منحوس ہے،میرے سیاست کے50سال اس میں غرق ہوگئے ،نالہ لئی پرجب بھی کام شروع کرنے لگتا ہے ، حکومت بدل جاتی ہے اور اس منصوبےکے نام بھی تبدیل ہوتے رہے ہیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ میں ایک سال سے کہہ رہا ہوں الیکشن کروا لیں، اس اپوزیشن نے عمران خان کو زندہ کردیا ہے، عمران خان چوراہوں ،سڑکوں پرلڑے گا میں اس کے ساتھ ہوں گا۔

    انھوں نے کہا فواد چوہدری سازش میں ملوث افراد کیخلاف غداری کے مقدمے کی درخواست دے ابھی دستخط کروں گا۔

  • ‘حکومت گرانے کیلئے بین الاقوامی فنڈنگ ہوئی، عمران خان کے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی’

    ‘حکومت گرانے کیلئے بین الاقوامی فنڈنگ ہوئی، عمران خان کے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی’

    اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا  ہےکہ حکومت گرانے کیلئے بین الاقوامی فنڈنگ ہوئی، عمران خان کےخلاف عالمی سازشیں ناکام ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزارت داخلہ مارچ میں بہت مصروف رہی، کشمیراور کے پی پولیس کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ اسلام آباد سے 4 دہشت گرد پکڑے ہیں، گرفتارچاروں دہشت گرد خوفناک عزائم رکھتے تھے، ان کےساتھ 2خودکش حملہ آوربھی تھے۔

    عثمان بزدار کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ عثمان بزدار اور چوہدری سرور بھائیوں کی طرح ہیں، عثمان بزدار کے استعفے پر نوٹی فکیشن بھی جاری ہوگا، ہار جیت سیاست میں ہوتی رہتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک بات طے ہے کہ قوم عمران خان کےساتھ ہے ، امید ہے3 اپریل کو ووٹنگ کا دن خوش اسلوبی سےگزرے گا، تین اپریل تک عمران خان آخری گیند تک کھیلے گا۔

    تحریک عدم اعتماد سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ اب الیکشن کا سما ہے ،31تاریخ سےتقریریں ہوں گی ، دعا اورکوشش ہے 3 اپریل کو اپوزیشن 172 کا فیگر پورے نہ کرسکے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ہٹانےکیلئے انٹرنیشنل سازش ہوئی ہے ، انشااللہ عمران خان کیخلاف عالمی سازشیں ناکام ہوں گی۔

    اتحادی جماعتوں کے حوالے سے انھوں نے کہا میں نے کہا تھا کہ ق لیگ ہمارے ساتھ آئےگی، دعا ہے کہ ایم کیوایم بھی ہمارے ساتھ آئے اور سپریم کورٹ کے فیصلےکابھی انتظارہے۔

    شیخ رشید نے واضح کہا کہ میں خان صاحب کیساتھ ہوں وہ مشورہ کریں یانہ کریں، ہم وہ لوگ نہیں جو وقت آنے پر بلیک میل کریں، میراصرف ایک ہی مقصد رہ گیا وہ ہے نالہ لئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں خود الیکشن کا حامی ہوں ،حج کے بعد ہوجانے چاہئیں، قوم عمران خان کیلئے کھڑی ہو اور اسے ووٹ دے، تحریک عدم اعتماد پر ایم کیو ایم کا ووٹ فیصلہ کن ہوگا، لیکن پتا نہیں کہ کیا ہوگا۔

    وزیر داخلہ نے کہا عمران خان اچھا سا بجٹ دے اور حج کے بعد الیکشن ہوجائیں ، 3 مطالبے ہیں کہ عمران خان کے لئے قوم کھڑی ہو، دوسرے نمبرپرنالہ لئی تیسرےنمبرپرصاف شفاف الیکشن ہوں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راولپنڈی والے ذمہ دار لوگ ہیں ملک کے معاملات کو سمجھتے ہیں، بین الاقوامی فنڈنگ عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے ہوئی ہے، ایجنسیز کا کوئی فیلئر نہیں انھیں سب پتہ ہوتا ہے۔

  • ‘موبائل فون  اور انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہوگی’

    ‘موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہوگی’

    اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ اوئی سی کانفرنس کے دوران فون اور انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہوگی تاہم ہفتہ اور پیر کو اسلام آبادمیں چھٹی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ، پولیس، سی ڈی اے کی جانب سے موبائل فون سروس کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ ہفتہ اورپیرکوعام تعطیل کااعلان کرچکی ہے، لوگوں کوآنےجانےمیں تکلیف ہوتوپیشگی معذرت خواہ ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ اوآئی سی وزرائےخارجہ کونسل اجلاس پرتمام ادارےرابطےمیں ہیں، انشااللہ اپنےمہمانوں کاخاص خیال رکھیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کے57ممالک کےوفوداجلاس میں شرکت کےلیےآرہے ہیں ، پوری کوشش ہوگی مہمانوں کی خدمت میں کوئی کمی نہ رکھی جائے۔

    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ افغانستان جوامدادچاہتاہےاس میں اوآئی سی کانفرنس تاریخی کردارادا کرے گی ، پہلےبھی پاکستان نے40سال قبل افغانستان پرکانفرنس کی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ روز وفاقی حکومت نے او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد میں موبائل سروس تین روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک میں امن و امان کے قیام میں پیش رفت

    نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک میں امن و امان کے قیام میں پیش رفت

    اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف صوبوں کے دورے جاری ہے ،شیخ رشید آج شام 6 بجے کراچی پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک میں امن و امان کے قیام میں پیش رفت ہوئی ، ذرائع نے کہا کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیےاقدامات کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کے نیشنل ایکشن پلان کےتحت مختلف صوبوں کے دورے کر رہے ہیں ، وزیر داخلہ شیخ رشید کا پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد اب سندھ کا رخ ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید 2 روزہ دورے پر آج شام 6 بجے کراچی پہنچیں گے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت فیصلوں پر عملدرآمدکا جائزہ لیں گے، شیخ رشید صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے، رینجرز اور دیگر وفاقی ادارے کراچی سمیت سندھ میں امن و امان پربریفنگ دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ سندھ میں امن برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کریں گے اور نیشنل ایکشن پلان سیکریٹریٹ اورنیشنل ڈ یزاسٹر انفارمیشن سینٹر سےمتعلق آگاہ کریں گے، نیشنل ایکشن پلان اور ڈیزاسٹر انفارمیشن سیل سیکریٹریٹ کی منظوری رواں ہفتے دی گئی۔

    ذرائع نے کہا کہ شیخ رشید نے کل دوپہر 2 بجے کراچی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس بھی بلالی، اس دوران وزیر داخلہ شیخ رشید فیصل واوڈا سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے آج شام واوڈاہاؤس جائیں گے۔

  • دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، وزیر داخلہ

    دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، وزیر داخلہ

    لاہور : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ریاست پوری طاقت سےدہشت گردوں کامقابلہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پردہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے واقعےمیں شہید5ایف سی اہلکاروں کےدرجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردبزدلانہ کارروائیوں سےہمارےحوصلے پست نہیں کرسکتے، ریاست پوری طاقت سےدہشت گردوں کامقابلہ کرےگی ،ایف سی بلوچستان نےملکی سلامتی اور حفاظت کے لئے عظیم قربانیاں دیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سبی کے علاقےسانگان میں ایف سی پرحملےکی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

    وزیراعلیٰ نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا بہادرجوانوں کی شہادت پر افسوس ہوا ہے، شہیداہلکاروں کی عظیم قربانی کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردی کے ناسور کےمکمل خاتمے کیلئےیک جان ہے،صوبےکے امن کوہرگز سبوتاژ ہونےنہیں دیں گے۔

  • چینی شہریوں  کیلئے ویزا پالیسی:  پاکستان نے چین سے دوستی کا حق ادا کردیا

    چینی شہریوں کیلئے ویزا پالیسی: پاکستان نے چین سے دوستی کا حق ادا کردیا

    اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید نے چینی سفیر سے ملاقات میں بتایا کہ چینی شہریوں کےلئےنئےویزا کی کم از کم مدت 2سال کردی ، چینی شہریوں کو 48 گھنٹے کے اندر 2 سال کاورک ویزا جاری کریں گے، جس پر چینی سفیر نے ویزا میں سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید سےپاکستان میں چین کےسفیرنونگ رونگ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستان چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامور پربات چیت کی گئی جبکہ چینی شہریوں کےلئےویزاسہولیات،سی پیک منصوبوں سمیت معاہدوں پربات چیت ہوئی۔

    وزیر داخلہ نے کہا چینی شہریوں اور سی پیک منصوبوں سےمتعلق نئی ویزا پالیسی منظورکی ہے، چینی شہریوں کےلئےنئےویزا کی کم از کم مدت 2سال کردی ، چینی شہریوں کو 48 گھنٹے کے اندر2 سال کاورک ویزا جاری کریں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کےلئےسی پیک کےتحت الگ ویزاکیٹیگری بنا دی، اس سلسلے میں چینی شہریوں کی سہولت کیلئےایئرپورٹس پرڈیسک قائم کیےجارہےہیں۔

    چینی سفیر نے کہا چینی شہریوں کیلئےویزامیں سہولیات پرحکومت کےبہت مشکورہیں، ویزا سہولت سے تعلقات میں مزیداعتماداور وسعت آئے گی اور منصوبوں میں سرمایہ کاری سمیت روزگارکےنئےمواقع پیدا ہوں گے۔

    وزیرداخلہ شیخ رشید نے کوروناویکسی نیشن مہیاکرنےپرچینی حکومت کاشکریہ ادا کیا، جس پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نےکورونا کنڑول کرنےکے لئے بہت اچھے انتظامات کیے ، چینی یونیورسٹی کےطالب علموں کی واپسی کےانتظامات کیے جائیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبا کے قیمتی تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے ، پاکستانی طلبا کی جلد سے جلد چین واپسی کے لیے پوری کوشش کریں گے ، پاکستان اورچین کے درمیان لازوال دوستی باہمی اعتماد پرقائم ہے، پاکستان کوچین کی دوستی پرفخرہے،اسے مزید مضبوط کریں گے۔

    چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان چین کاآئرن برادرہے اور باہمی تعلقات پرنازہے۔

  • کچے میں آپریشن ، وزیر داخلہ شیخ رشید کی  وزیراعلیٰ سندھ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

    کچے میں آپریشن ، وزیر داخلہ شیخ رشید کی وزیراعلیٰ سندھ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

    کراچی : وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں کہا امن و امان سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، سندھ حکومت کو چاہئے ہم مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں آئی جی سندھ ، چیف سیکریٹری، وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم موجود تھے۔

    ملاقات میں شکارپور میں ڈاکوؤں کی حالیہ کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ پاکستان خطرناک ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبرپرتھااب126پرہے، پہلے سندھ میں لوگ قافلے کی شکل میں سفرکرتےتھے، 2007میں پی پی حکومت نے گرینڈ آپریشن کرکے ہائی ویزکلیئر کرایا۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی امن و امان اتنا خراب تھا کہ نو گو ایریا بن گئے تھے، پوراسندھ گڈوسےکوٹڑی بیراج تک کچا ایریا ہے،صرف 6کلومیٹرز  جنگل ہے، کشمور بارڈرپنجاب،بلوچستان ،سندھ کےبارڈرزکوملاتاہے۔

    انھوں نے بتایا کہ 23مئی کو پولیس نے 8 مغویوں کو شکارپور کے کچے سے بازیاب کرایا، اے پی سیز خراب ہونےکے باعث ڈاکوؤں نے حملہ کیا، 2اہلکار شہید ہوئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے شیخ رشید سے مکالمے میں کہا آپ وزیر داخلہ ہیں، آپ جب بھی چاہیں آجائیں، ہم مل کر کام کریں گے، آپ کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں۔

    وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کسی بھی چیز کی ضرورت پڑے وزارت داخلہ مہیا کرےگی، رینجرز حاضر ہے جب چاہےسندھ حکومت آپریشن میں خدمات لے سکتی ہے۔

    مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ حساس سازوسامان کابندوبست سندھ حکومت کررہی ہے، ان سازوسامان کےحصول میں وزارت داخلہ مدد کرے، ہم جلد کچے کے ایریا سے ڈاکوؤں کا صفایا کردیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا امن و امان سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، سندھ حکومت کو چاہئے ہم مدد کرنے کے لئے تیار ہیں، ڈاکوؤں کے خلاف دہشت گردی کے کیسز درج کرائے جائیں‌۔

  • زرداری ووٹوں کی خریداری میں پی ایچ ڈی ہیں، لیکن اس بار مایوسی ہوگی: وزیر داخلہ

    زرداری ووٹوں کی خریداری میں پی ایچ ڈی ہیں، لیکن اس بار مایوسی ہوگی: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زرداری ووٹوں کی خریداری میں پی ایچ ڈی ہیں لیکن اس بار آصف زرداری کو مایوسی ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار وہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کر رہے تھے، انھوں نے کہا سینیٹ انتخابات میں کوئی سرپرائز نہیں ہوگا، انتخابات میں کامیابی عمران خان کو ملے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا سینیٹ میں عمران خان جیتنے جا رہا ہے، 3 مارچ سے اس ملک میں سیاست شروع ہوگی، اور 4 مارچ سے عمران خان کے سیاسی ستاروں کا عروج ہوگا، ہمیں پوری امید ہے سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ جیتیں گے، جتنے مرضی سرپرائز ہوں، 4 مارچ کو عمران خان وکٹری سیٹ پر ہوگا۔

    وزیر داخلہ نے کہا مریم اور نواز شریف نیب اور عدالت کے کہنے پر ای سی ایل لسٹ میں ہیں، نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت آج رات ختم ہو رہی ہے، واپس آنا چاہیں تو ایمرجنسی ٹریولنگ ڈاکومنٹ دیا جا سکتا ہے۔

    حکومت مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے گی: شبلی فراز

    انھوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کے لیے پی ڈی ایم اسلام آباد آنا چاہیے تو شوق پورا کرے، کچھ نہیں ہونا، آرام سے آئے تو کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، اسلام آباد والوں کو تنگ کریں نہ وہ آپ کو تنگ کریں گے۔

    واضح رہے کہ وزیر اطلاعات نے بھی آج واضح کر دیا ہے کہ نواز شریف کو پاسپورٹ تو نہیں دیا جا سکتا، ہاں ٹریول ڈاکومنٹ دیا جا سکتا ہے، جب کہ مریم نواز کے بارے میں شبلی فراز نے حکومتی عندیہ دیا کہ انھیں باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔

  • پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدے پر بڑی پیش رفت

    پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدے پر بڑی پیش رفت

    اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید اور برطانوی ہائی کمشنر نے مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کرلیا ، شیخ رشید نے کہا کہ  ایسے اقدامات کرنے چاہیے جرم کرنیوالے شخص کو کہیں پناہ نہ ملے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید سے برطانیہ کے ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا۔

    وزیر داخلہ اوربرطانوی ہائی کمشنر نے معاہدے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا ، وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا برطانیہ کےساتھ تعلقات بہت دیرینہ ہیں، دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان تعلقات بہت مضبوط ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی مثبت سیکیورٹی ایڈوائس سےملک کوبہت فائدہ ہوا، پاکستان کابیرونی دنیامیں تاثربہترہوا ، بدقسمتی ہےپیسہ لوٹنے والے بڑے ملکوں میں پناہ لیتےہیں۔

    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات کرنے چاہیے جرم کرنیوالے شخص کو کہیں پناہ نہ ملے، پاکستان اوربرطانیہ کےدرمیان رابطےتیزکرنےکی ضرورت ہے۔

    برطانوی سفیر کا کہنا تھا کہ کورونا کنٹرول کرنےسےمتعلق پاکستان کےانتظامات اطمینان بخش ہیں، پاکستان کی داخلی سیکیورٹی بہت تسلی بخش ہے، تجارت بڑھانے کیلئے اقدامات کوتیزکرنےکی ضرورت ہے، برٹش ایئرویز اور ورجن ائیرلائنز چلنے سے تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

  • پاکستان میں ای پاسپورٹ کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

    پاکستان میں ای پاسپورٹ کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

    اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان نے وزارت داخلہ میں بارڈر مینجمنٹ ونگ قائم کردیا، یکم مئی سے ای پاسپورٹ کا آغاز کر رہا ہے، ای پاسپورٹ سے انسانی اسمگلنگ روکنے میں بہت ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید سے آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شاؤ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزارت داخلہ اور آسٹیریلوی ہائ کمیشن کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں پاکستان،آسٹریلیا تعلقات اورباہمی دلچسپی کےامور پر بات چیت سمیت بارڈرمینجمنٹ بہتر ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارانہ صلاحیت پر گفتگو کی گئی۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا پاکستان نے وزارت داخلہ میں بارڈر مینجمنٹ ونگ قائم کردیا ، مصنوعات،انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئےجامع اقدامات کررہے ہیں، پاکستان یکم مئی سے ای پاسپورٹ کا آغاز کر رہا ہے، ای پاسپورٹ سے انسانی اسمگلنگ روکنے میں بہت ملے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ای ویزا کا آغاز یکم جنوری سےکرچکے ہیں، 191 ممالک کےشہر یوں کو آن لائن ویزادے رہے ہیں، اس حوالے سے افغانستان سے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

    آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جرائم کی روک تھام کیلئےتعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ، پاکستان کوبارڈرمینجمنٹ بہترکرنےکیلئےتکنیکی معاونت فراہم کریں گے، پاکستان نےکوروناکےپھیلاؤکوجس طرح کنٹرول کیا قابل تعریف ہے۔

    آسٹریلوی ہائی کمشنر نے شیخ رشید کو وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پرمبارکباد دی۔