Tag: وزیر داخلہ محسن نقوی

  • شہریوں کا  نادرا میگا سنٹر میں مہیا کردہ سہولتوں پر اظہار اطمینان

    شہریوں کا نادرا میگا سنٹر میں مہیا کردہ سہولتوں پر اظہار اطمینان

    اسلام آباد : وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں شہریوں نے نادرا میگا سنٹر میں مہیا کردہ سہولتوں پر اطمینان کرتے ہوئے کہا اب انتظار نہیں کرنا پڑتا، باری جلد آجاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر بلیو ایریا اسلام آباد کا اچانک دورہ کیا اور شہریوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر میں شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی۔

    وزیر داخلہ نے شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے وقت کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں نے نادرا میگاسنٹر میں مہیا کردہ سہولتوں پراطمینان کیا۔

    شہریوں کا کہنا تھا کہ اب انتظار نہیں کرنا پڑتا، باری جلد آجاتی ہے۔ عملہ بھی بہت تعاون کرتا ہے۔

    وزیر داخلہ نے میگاسنٹر کے عملے کو شاباش دی اور مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔

    محسن نقوی نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے کہا یہاں آکرخوشی ہوئی کہ شہریوں کو انتظار کی زحمت نہیں ہورہی، نادرا سنٹر میں بغیر انتظار کام ہونا خوش آئند ہے، شہریوں کےلئے ہر سطح پر آسانیاں پیدا کرنے کےلیے اقدامات کرتے رہیں گے۔

  • اسلام آباد میں مقیم افغان شہریوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد میں مقیم افغان شہریوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: اسلام آباد میں مقیم افغان شہریوں سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بڑا فیصلہ سنادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد افغان شہری بغیر این او سی اسلام آباد کی حدود میں نہیں رہ سکیں گے، اسلام آباد میں رہنے کے خواہشمند افغان شہریوں کو ڈپٹی کمشنر سے این او سی لینا ہوگا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی سڑکیں کھول دی گئی ہیں، اسلام آباد میں معمولات زندگی بحال ہوچکا ہے، جب سے یہ بھاگے ہیں اس کے بعد لاشوں کا پروپیگنڈا شروع کیا گیا، ان کے لوگ صبح سے لاشوں کیلئے اسپتالوں کے چکر لگارہے ہیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ کل کسی ایک پولیس والے کے پاس اسلحہ دکھا دیں، اگر کل کوئی گولی چلی ہوتی تو یہ پوری دنیا میں واویلہ کردیتے، ان کو اپنی شرمندگی چھپانے کا موقع نہیں مل رہا، کل بھی کہا آج بھی کہتا ہوں کوئی ایک لاش دکھا دیں۔

    محسن نقوی نے اگر کوئی مرا ہے تو ا س کا نام ہی بتا دیں، ہم نے جب پوچھا تو کسی اسپتال میں کوئی لاش نہیں تھی، ہمیں نام بتائیں، کون ، کس مقام پر مارا گیا، انہوں نے کہا کہ بعض لوگ پتھر لگنے سے زخمی ضرور ہوئے ہوں گے، پولیس اور فورسز کے اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم مظاہرین کی ہلاکتوں کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

    محسن نقوی نے مزید کہا کہ عزت کیساتھ چلے گئے ہیں تو یہ آپ کے لیے بہتر ہے، ہم وہ ڈیٹا بھی شیئر کریں گے کہ انھوں نے کتنے آنسو گیس کے شیل مارے۔

  • کسی سے مذاکرات کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ کا دو ٹوک موقف

    کسی سے مذاکرات کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ کا دو ٹوک موقف

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کسی مذاکرات کی ضرورت نہیں اور نہ ہونے چاہئیں، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کسی جلسہ، جلوس کی اجازت نہیں، جو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قانون پر عملدر آمد کرنے کے پابند ہیں، جو دھاوا بولنے کیلئے آرہے ہیں وہی ذمہ دار ہونگے، میں مانتا ہوں کہ کاروبار اور دکانیں بند نہیں ہونی چاہیے، میں تو خود کہتا ہوں دکان، کاروبار، سڑک، موبائل سروس بند نہیں ہونی چاہئے، میں آج شام وزیراعظم سے بات کرونگا جس طرح وہ کہیں گے کرلیں گے، اگر یہ دھرنا دیتے ہیں یا آنے کی کوشش کرتے ہیں تو دیکھ لیں گے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میرا اڈیالہ جیل انتظامیہ سےکوئی رابطہ نہیں ہے، مجھےکوئی ایک جگہ بتادیں جہاں انہیں اجازت نہیں ملی، جو لوگ اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر توڑیں گے وہ ذمہ دار ہونگے، جو خلاف ورزی کریں گے دھاوا بولیں گے وہی ذمہ دار ہونگے۔

    انہوں نے کہا کہ آج خیبرپختونخوا میں ایک طرف جنازے اور دوسری طرف دھاوا بولنے  کی تیاری ہو رہی ہے، کےپی میں لااینڈ آرڈر کی ذمہ داری انکی حکومت کی ہے، کےپی حکومت کی توجہ دہشتگردی پر ہونی چاہئے یا وفاق پر ہونی چاہئے۔

    محسن نقوی نے مزید کہا کہ کچھ لوگ سیاست کیلئے کبھی امریکا تو کبھی سعودی عرب کو بیچ میں لے آئے، اب بیلا روس کے صدر آرہے ہیں ان کا بھی خیال نہیں رکھ رہے، سب نے دیکھا امریکا کے جھنڈے بھی آگئے جشن بھی ہوگیا کہ ٹرمپ آگیا ہے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ 10 دن کا وقت لینے کی ایک بار بھی بات نہیں ہوئی، اور کسی مذاکرات کی ضرورت نہیں نہ ہونے چاہئیں، ایسا نہیں ہوگا ایک طرف مذاکرات دوسری طرف دھاوا بولیں، اگر آپ یا میرے لئےکسی نے آواز اٹھانی ہے تو فورم موجود ہے، اگر انہوں نے دھاوا ہی بولنا ہے تو میں کہوں گا مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں۔

  • گنڈا پور پاکستان کے کسی ادارے کی حراست میں نہیں ہے: محسن نقوی

    گنڈا پور پاکستان کے کسی ادارے کی حراست میں نہیں ہے: محسن نقوی

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور پاکستان کے کسی ادارے کی حراست میں نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک پر پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات کو افسوسناک اطلاع آئی کہ عبدالحمید شہید ہوگئے ہیں۔

    محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، شہید کانسٹیبل کے واقعے میں جو بھی ملوث ہے ان میں سے کوئی نہیں بچے گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید کے دو بیٹے ہیں، ایک سی ڈی اے میں ملازم ہے، شہید عبدالحمید کیلئے شہید پیکج ایک دو روز میں دیا جائیگا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نہ ہماری اور نہ کسی اور ادارے کی حراست میں ہیں، علی امین گنڈاپور کل رات بھاگ گئے تھے، علی امین گنڈاپور کے پی ہاؤس میں بھی موجود نہیں ہیں۔

     وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اسلام آباد کی حدود میں ہونگے تو پولیس گرفتار کرے گی، علی امین گنڈا پور خود بھاگے ہیں، ہم نے 2،3 چھاپے مارے تھے، شک تھا کہ وہ موجود ہوں گے لیکن وہ وہاں نہیں تھے، علم نہیں کہ علی امین کے پی پہنچ گئے یا نہیں، کے پی ہاؤس سے علی امین کے بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے۔

  • شناختی کارڈ بنوانے کیلئے انتظار ختم ، شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری

    شناختی کارڈ بنوانے کیلئے انتظار ختم ، شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے گھنٹوں انتظار کرتے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نادرا کےحوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں نیشنل رجسٹریشن پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں محسن نقوی نے کہا کہ شناختی کارڈ اور شہریت کامستند ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس پالیسی پر تمام صوبوں کا اتفاق رائے بھی حاصل کرناہوگا۔

    یونین کونسل کو اس ضمن میں بنیاد کا درجہ حاصل ہے،نادراکی یونین کونسلز تک رسائی اس سلسلے میں انتہائی ضروری ہے، پالیسی سےشہریت کےانداراج کو شفاف اورفول پروف بنایاجائےگا۔

    اجلاس میں 6 بڑے شہروں میں نادرا سینٹرز میں اضافے کے پلان کا جائزہ لیا گیا ، جس کے بعد کراچی،لاہور،پشاور،کوئٹہ،اسلام آباد،راولپنڈی اور ملتان کو پلان میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیرداخلہ نے بتایا کہ پلان کو حتمی شکل دےکر اگلے چند روز میں اس پر عمل درآمد کا آغاز کیا جائے، عوام کی سہولت کیلئے خدمت مراکزمیں بھی نادرا کاونٹرز کا آغاز کیا جائے، اقدامات سےانتظارکاوقت 120 منٹ سے کم ہو کر 75 منٹ رہ گیا ہے

    وزیر داخلہ کی انتظار کے وقت کو مزید کم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ، اس وقت نادرا کی رجسٹریشن کل آبادی کا 85 فیصد ہے۔بریفن

  • وزیر داخلہ نے یونان کشتی حادثے اور لیبیا واقعات کی رپورٹ طلب کرلی

    وزیر داخلہ نے یونان کشتی حادثے اور لیبیا واقعات کی رپورٹ طلب کرلی

    اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونان کشتی حادثےاورلیبیاواقعات کی رپورٹ طلب کر لی اور کہا یونان کشتی حادثےکےاصل ملزمان کوکیفر کردارتک پہنچانا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونان کشتی حادثےاورلیبیاواقعات کی رپورٹ طلب کر لی اور ڈی جی ایف آئی اےکواب تک کی کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے کاروبارمیں ملوث عناصررعایت کےمستحق نہیں، یونان کشتی حادثہ انتہائی افسوسناک تھا،کئی ماؤں کی گود اجڑی۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یونان کشتی حادثےکےاصل ملزمان کوکیفر کردارتک پہنچانا ہو گا، سہانے خواب دکھا کر غیرقانونی بیرون ملک بھجوانے والوں کی جگہ جیل ہے۔