Tag: وزیر داخلہ
-
اسلام آباد: نئے اے ایس پیز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب
اسلام آباد میں بیس اے ایس پیز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں وزیر داخلہ چوہدری نثار مہمان خصوصی تھے، نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
اسلام آباد میں نئے اے ایس پیز کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ ٹریننگ سینٹر نیشنل پولیس اکیڈمی میں منعقد ہوئی، مہمان خصوصی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو پولیس اہلکاروں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
تقریب میں عملی تربیت مکمل کرنے والے اے ایس پیز نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لیا جبکہ پولیس اور دیگر اداروں کے اعلی افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں عملی میدان میں اترنے والے افسران نے اپنے حلف سے وفاداری اور لوگوں کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پرعملی تربیت کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
-
عدالت جاتے ہوئے پرویزمشرف کی طبیعت واقعی خراب ہوئی تھی، چوہدری نثار
وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے تصدیق کردی، سابق صدر پرویز مشرف کی عدالت جاتے ہوئے طبعیت واقعی خراب ہوئی تھی، اے ایف آئی سی پرویز مشرف کے اسٹاف کا اپنا انتخاب تھا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بتایا کہ عدالت جاتے ہوئے پرویز مشرف کی طبیعت گاڑی میں واقعی خراب ہوئی تھی۔
ان کی گاڑی میں موجود ایس پی سیکیورٹی نے انھیں اسلام آباد کے تین اسپتالوں میں لے جانے کا کہا۔ لیکن مشرف کے اسٹاف نے انھیں اے ایف آئی سی لے جانے کا کہا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی اہلیہ نے ان کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے درخواست دی تھی، لیکن مشرف جب تک عدالت میں پیش نہیں ہوجاتے ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاسکتا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ طالبان کیے ساتھ امن مذاکرات پہلی ترجیح ہیں، طالبان سے مذاکرات اورآپریشن دونوں ہی مشکل کام ہیں، طالبان گروپس کسی ایک مقام پر نہیں، آپریشن کریں توکہاں کریں، امن مذاکرات پر تنقید کرنے والے مسئلے کا پائیدار حل بھی بتادیں، وزیرداخلہ نے واضح کیا کہ مذاکرات کا جواب گولی سے دینے والوں کیخلاف جنگ کی جائے گی۔
-
حکومت قبائلی علاقوں میں مزاکرات کے زریعے امنکیلئے کوشاں ہے، وزیرداخلہ
وفاقی وزیرداخلہ فاٹا کےوفاقی وزراء کے سات رکنی وفد سے ملاقات کے دوران اظہارخیال کررہے تھے۔ وفاقی وزیرداخلہ کاکہناتھا کہ مزاکراتی عمل میں قبائلی رسم ورواج کے مطابق قبائلی مشران سمیت تمام فریقین کو شامل کیا جائے گا۔ وزیرداخلہ کاکہناتھا کہ شدت پسندوں اورعسکریت پسندوں کوشکست دینے کیلئے قبائلی مشران اورمنتخب نمائندوں کی اعانت اشد ضروری ہے۔
وزیرداخلہ نے انیس دسمبر کوپاک فوج کے جوانوں پرہونےوالے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورکہا کہ پاک فوج کی جانب سے کارروائی شدت پسندوں کی طرف سے حملوں کا جواب ہے۔ قبائلی ارکان پارلیمنٹ نے وزیرداخلہ کواپنے اپنے حلقوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا اورکہا کہ قبائلی محب وطن اورامن کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے حکومت سے قبائلی علاقوں کی صورتحال میں بہتری لانے اورتشدد کے خاتمے کامطالبہ کیا اوراس عزم کااظہار کیا کہ وہ مزاکراتی عمل میں حکومت کی بھرپوراعانت کریں گے۔