Tag: وزیر داخلہ

  • وکلا برادری کے جائز حقوق کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اعجاز شاہ

    وکلا برادری کے جائز حقوق کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اعجاز شاہ

    شاہ کوٹ: وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ وکلا برادری کے جائز حقوق کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

    تفصیلات وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے شاہ کوٹ میں بار کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری ملک کا اہم ستون ہیں۔

    احمد شاہ کا کہنا تھا کہ وکلابرادری کے جائز حقوق کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ہمارے بزرگوں نے ملک بنایا اس کو مل کر پروان چڑھائیں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کارڈ سے بے نظیر بھٹوکی تصویر ہٹائی گئی تو تنقید ہوئی، بے نظیر اسکیم کے 8 لاکھ کارڈ جعلی نکلے ،ایک لاکھ سرکاری ملازمین کے تھے۔

    عزیز میمن کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،اسد قیصر

    یاد رہے کہ تین روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی جس میں صحافی عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات سمیت ملک کی مجموعی صورت حال پر گفتگو کی گئی تھی۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کاکہنا تھا کہ صحافی برادری کو فرائض سرانجام دینے کے لیے ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

  • ترکی کی جانب سے پاکستان کی ہر فورم پر حمایت کے لیے شکر گزار ہیں: وزیر داخلہ

    ترکی کی جانب سے پاکستان کی ہر فورم پر حمایت کے لیے شکر گزار ہیں: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ترکی کے ڈپٹی وزیر داخلہ مہمت ارسوئی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ترکی کی جانب سے پاکستان کی ہر فورم پر حمایت کے لیے شکر گزار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ترکی کے ڈپٹی وزیر داخلہ مہمت ارسوئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ترک سفیر نے بھی شرکت کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم معاملات زیر غور آئے جبکہ مہاجرین اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے مسئلے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی، ترک وزیر نے پاکستان کی جانب سے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

    ترک وزیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری کے لیے وزارت داخلہ کا اہم کردار ہے۔

    وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ ترکی کی جانب سے پاکستان کی ہر فورم پر حمایت کے لیے شکر گزار ہیں، ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ بھی نہایت کامیاب تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے قوائد و ضوابط کے تحت لوگوں کی شناخت میں آسانی ہوئی، امید ہے تمام دیگر مسائل مکمل طور پر جلد حل کر لیں گے۔

    اس سے قبل وزیر داخلہ نے نائب معاون امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز سے ملاقات کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے کو حل کرلیا ہے، پاسپورٹ اور سفری دستاویزات کی تصدیق کا عمل مرتب کر لیا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ این جی اوز کی رجسٹریشن کے لیے لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے، معیار پر پوری اترنے والی تنظیموں کو کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے۔

  • مودی کا شدت پسند چہرہ ساری دنیا کےسامنے بےنقاب ہوچکاہے، اعجاز شاہ

    مودی کا شدت پسند چہرہ ساری دنیا کےسامنے بےنقاب ہوچکاہے، اعجاز شاہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا ہے کہ آرٹیکل370 اور 35اے ختم کرنا آر ایس ایس مقاصد پورے کرنا ہیں، مودی کا شدت پسند چہرہ ساری دنیا کے سامنے بےنقاب ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی صورت حال، مودی کے عزائم ہندوتوا سوچ کی عکاس ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو 6 مہینے سے زیادہ ہوگئے، آرٹیکل370 اور 35اے ختم کرنا آرایس ایس مقاصد پورے کرناہیں، مودی کا شدت پسندچہرہ ساری دنیا کے سامنے بےنقاب ہوچکا ہے۔

    اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے، مودی سرکار نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پرامن قوم ہیں اور حق کے لیے آواز اٹھانے کا شعور رکھتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ناممکن ہے۔

    مودی اب کسی غلط فہمی میں نہ رہنا ورنہ یہ تمہاری آخری غلطی ہوگی،وزیراعظم

    اس سے قبل کشمیر یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی اب کسی غلط فہمی میں نہ رہنا ورنہ یہ تمہاری آخری غلطی ہوگی، مودی اور بھارتی آرمی چیف نےغلطی کی تو 20 کروڑ پاکستانی آخری سانس تک لڑیں گے۔

  • "آپ کسی کو قتل کردیں تو کیا آپ کو نہ پکڑیں”

    "آپ کسی کو قتل کردیں تو کیا آپ کو نہ پکڑیں”

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ اگر آپ کسی کو قتل کریں اور مجھ سے آ کربات کریں تو کیا میں آپ کو نہ پکڑوں؟

    برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی ملک کا قانون توڑے گا تو انہیں گرفتار کیا جائےگا،کسی نے قانون توڑا ہے تبھی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کامؤقف ہےکسی مسئلےکا حل چاہتے ہیں تو میز پر آئیں، جنگ یا لڑائی سے کوئی چیز حل نہیں ہوتی، ہماری جماعت میں پختونوں کی دو تہائی اکثریت ہے اور وزیر اعظم پشتونوں اور قبائلی علاقوں میں اپنے ضلع سے زیادہ مشہور ہیں، عمران خان نے قبائلی علاقوں کا ضم کیا اور پشتونوں کو قومی دھارے میں شامل کیا، ایسا کوئی سیاسی رہنما پہلے نہیں کر سکا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر آپ کسی کو قتل کریں اور مجھ سے آ کربات کریں تو کیا میں آپ کو نہ پکڑوں؟ بات کرنےوالےمصروف ہیں اور قانون سازوں کواپنا کام کرنا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ریاست مخالف گفتگو کرنے والوں کو پکڑا گیا، وہ ملک کے اداروں کے خلاف غلط الفاظ استعمال کر رہے تھے، احتجاج کے مہذب طریقے موجود ہیں لیکن وہ غلط طریقے سے احتجاج کر رہے تھے۔

  • غیر قانونی تجاوزات پر کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے، اعجاز شاہ

    غیر قانونی تجاوزات پر کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے، اعجاز شاہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تجاوزات پر کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے، رہائشی وکمرشل منصوبوں کے لیے قوائد وضوابط مرتب کیے جائیں۔

    تفصیلات وزیرداخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اجلاس ہوا جس میں راولپنڈی انتظامیہ سمیت ایوی ایشن ڈویژن کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد ایئرپورٹ کے اطراف رہائشی، کمرشل منصوبوں کے مسائل زیرغور آئے۔

    اس موقع پر اعجاز شاہ نے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات پر کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے، رہائشی وکمرشل منصوبوں کے لیے قوائد وضوابط مرتب کیے جائیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ تیار کردہ قوائد و ضوابط کی پاسداری یقینی بنائی جائے، قانون کی پیروی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ انہوں نے انتظامیہ کو درست سمت میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سی ڈی اے کی جانب سے قائد اعظم یونیورسٹی کے قریب اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن میں غیر قانونی تعمیرات اور درجنوں کھوکھے گرائے گئے۔

    قائد اعظم یونیورسٹی کے قریب اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، سی ڈی اے انفورسمنٹ اور پولیس اہلکار شریک تھے۔

  • وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی چینی سفیر سے ملاقات

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی چینی سفیر سے ملاقات

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی چینی سفیر یاؤ ژنگ سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی باہمی ہم آہنگی قابل رشک ہے، سفارتی حکام کے لیے سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی چینی سفیر یاؤ ژنگ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی امور اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    چینی سفیر نے دھرنے کو پر امن طریقے سے ختم کروانے پر کارکردگی کو سراہا۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سسٹم اور پالیسی کا احترام کرتے ہیں۔ سیکیورٹی کی صورتحال اور موجودہ سہولتوں سے مطمئن ہیں۔

    وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی باہمی ہم آہنگی قابل رشک ہے، سیکیورٹی اور دیگر داخلی امور پر مکمل نظر ہے۔ سفارتی حکام کے لیے سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔

    ملاقات کے دوران چینی سفیر نے سیف سٹی اور اینٹی اسمگلنگ پراجیکٹ میں مکمل تعاون کی پیشکش بھی کی۔

    اس سے قبل ایک موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکا کا وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ مناسب نہیں تھا، سیکیورٹی کے لیے عام انتخابات فوج کے تعاون سے ہوتے ہیں، سیکیورٹی کا مسئلہ ہے تو فوج کے بغیر الیکشن نہیں ہوسکتے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ طالبان کی قیادت پاکستان کی سرزمین پر موجود نہیں ہے، جب تک فوج ہے ملک غیر مستحکم نہیں ہوسکتا ہے۔ ایک سال میں حکومت نے جتنی ترقی کی ہے کسی حکومت نے نہیں کی، اگر حکومت نے ڈیلیور کیا تو اگلے پانچ سال بھی ہم ہی ہوں گے۔

  • سیاست اپنی جگہ، ہماری تمام ہمدردیاں شریف خاندان کے ساتھ ہیں، وفاقی وزیر

    سیاست اپنی جگہ، ہماری تمام ہمدردیاں شریف خاندان کے ساتھ ہیں، وفاقی وزیر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر  برائے ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ عدالتی مقدمات اور سیاست اپنی جگہ مگر ہماری ہمدردیاں شریف خاندان کے ساتھ ہیں، عدالت کا فیصلہ قابل احترام ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کےمعاملےمیں ڈیل نہیں ڈھیل ہوسکتی ہے،حکومت کی طرف سے انسانیت کے معاملے پر ڈھیل ہے، بیماری کوسیاسی رنگ نہیں دیناچاہیے،عدالت نےمیڈیکل رپورٹس دیکھ کر ضمانت کا فیصلہ سنایا، جس کا ہم احترام کرتے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت پرامن جلسہ کرناچاہے ہمیں کوئی اُس پر کوئی اعتراض نہیں البتہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

    وفاقی وزیر  کا کہنا تھا کہ مولانا نےکبھی بھی بھارتی دہشت گردی کی مذمت نہیں کی، میں کہنے پر مجبور ہوں کہ کھاتے پاکستان کا ہیں اور کام کسی اور کے لیے کرتے ہیں، آزادی مارچ سے فائدہ کون اٹھا سکتا اور اس سے نقصان کس کو ہوگا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کاسب سے زیادہ نقصان کشمیریوں کو ہورہا ہے، کسی عالمی فورم پر فضل الرحمان نے کشمیر کا مسئلہ پیش نہیں کیا، وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر کیا، اُن کی کاوشوں کی بدولت عالمی سطح پر کشمیر سے متعلق بات ہورہی ہے۔

    وفاقی وزیر ہوا کا کہنا تھا کہ ایسےموقع پر مولانا فضل الرحمان مسلح جتھے عالمی برادری کو دکھارہے ہیں جن کی وجہ سے عالمی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹ رہی ہے، پلوامہ واقعے کے بعد جمعیت علماء اسلام ہندکا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے خلاف انتہائی ناگوار گفتگو کی گئی۔

    غلام سرور کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کو جمعیت علماء اسلام ہند کے  بیان کی مذمت کرنا چاہیے، کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے یہ مارچ ہے تو یہ لائن آف کنٹرول پر ہونا چاہیے، فضل الرحمان نے کشمیر کاز کوسبوتاژکرنےکی کوشش کی ہے،غلام سرور

  • پاکستان کو سفارت کاری کے لیے محفوظ ملک قرار دیا جا چکا ہے: وزیر داخلہ

    پاکستان کو سفارت کاری کے لیے محفوظ ملک قرار دیا جا چکا ہے: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سفارت کاری کے لیے محفوظ ملک قرار دیا جا چکا ہے، پولیس کے محکمے میں 9 سال بعد بھرتیاں کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 سال میں اسلام آباد کی آبادی تین گنا بڑھ گئی ہے، آبادی میں اضافے کے باوجود اسلام آباد پولیس میں اضافہ نہیں ہوا۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سفارت کاری کے لیے محفوظ ملک قرار دیا جا چکا ہے، پولیس کے محکمے میں 9 سال بعد بھرتیاں کی جارہی ہیں۔ اسلام آباد پولیس میں 12 سو 60 اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت اس وقت دباؤ میں ہے، وزیر اعظم نے جو آواز اٹھائی ہے امید ہے مقبوضہ وادی سے کرفیو اٹھے گا۔ 27 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے قبضہ کیا تھا۔

    اس سے قبل ایک موقع پر اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو فخر ہے انہوں نے عمران خان جیسے لیڈر کو چنا ہے، دنیا کو پیغام گیا ہے کہ پاکستان کشمیر پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے رکھ دیا، وہ پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے پاکستان اور اسلام کی بھی نمائندگی کی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ آج کشمیری بھائیوں کو یقین ہوگیا ہم ہر صورت ان کے ساتھ ہیں اور کشمیر کے حق کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

  • کابینہ میٹنگ میں وزیر اعظم وزرا سے پوچھتے ہیں کہ مخلوق خدا کے لیے کیا کیا: وزیر داخلہ

    کابینہ میٹنگ میں وزیر اعظم وزرا سے پوچھتے ہیں کہ مخلوق خدا کے لیے کیا کیا: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کیبنٹ میٹنگ شروع کرنے سے پہلے تقریر نہیں کرتے، وزیر اعظم وزرا سے کہتے ہیں کہ مخلوق خدا کے لیے کیا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ جیسے جمعے کی نماز ہوتی ہے ویسے ہی ہر منگل ہماری کیبنٹ میٹنگ ہوتی ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم کیبنٹ میٹنگ شروع کرنے سے پہلے تقریر نہیں کرتے، وزیر اعظم وزرا سے کہتے ہیں کہ مخلوق خدا کے لیے کیا کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کے لیے بہت جلد بھرتیاں کریں گے، اسلام آباد کے بلیو ایریا میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ فضل الرحمٰن 27 اکتوبر کو نہیں آئیں گے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عوام کے ووٹوں سے آنے والوں کو کوئی گھر نہیں بھیج سکتا، کسی کے کہنے سے حکومت نہیں گر سکتی۔ جب تک تحریک انصاف پر عوام کا اعتماد ہے کوئی مائی کا لعل نہیں نکال سکتا۔ جمہوریت میں ایک حکومت دوسری اپوزیشن ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اگر نماز بھی پڑھے تو اپوزیشن طعنہ مارتی ہے، جب تک لوگوں کو سمجھ ہے کہ حکومت ٹھیک ہے تو ٹھیک ہے۔ اگر صحیح وقت پر غلط کام بھی کریں گے تو چل جائے گا، اگر غلط وقت پر صحیح کام بھی کرو گے تو وہ غلط ہی ہوگا۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت کاؤنٹر سے معاونت ملے گی، پختونخواہ اور پنجاب میں بھی فیسلی ٹیشن سینٹرز قائم کریں گے، دیہی علاقوں میں بھی لوگوں کے مسائل حل ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو زمینوں پر قبضے کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے، زمینوں کے معاملات حل کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا جائے گا۔

  • چمن دھماکا سیکورٹی اداروں کے حوصلے پست کرنے کی بزدلانہ کوشش ہے: وزیر داخلہ

    چمن دھماکا سیکورٹی اداروں کے حوصلے پست کرنے کی بزدلانہ کوشش ہے: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ چمن دھماکا سیکورٹی اداروں کے عزم اور حوصلے کو پست کرنے کی بزدلانہ کوشش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے چمن دھماکے کو بزدلانہ کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں جانی و مالی نقصان پر سخت افسوس ہے، حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

    انھوں نے چمن دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ملک دشمن عناصر خوف زدہ ہیں کہ چمن میں معمولاتِ زندگی بہتر ہو رہے ہیں، ہم تجارت سے لے کر بارڈر سیکورٹی کا کام یقینی بنائیں گے۔

    وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا اس قسم کے بزدلانہ اقدام کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، بلوچستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی ہر سازش کا مقابلہ کریں گے۔

    دریں اثنا، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی چمن دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

    تازہ ترین:  چمن دھماکا، جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد جاں‌ بحق

    وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا دہشت گردی میں ملوث عناصر کو فوری قانون کی گرفت میں لایا جائے، دھماکے کے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا ہم شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور مذہب کے منافی فعل ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ انھیں چمن دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا گو ہیں۔

    واضح رہے کہ آج صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف کے قافلے پر دھماکا کیا گیا، جس کے نتیجے میں مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔