Tag: وزیر داخلہ

  • جان کیوں نہ چلی جائے منشیات جیسے ناسور کو ختم کریں گے: وزیر داخلہ

    جان کیوں نہ چلی جائے منشیات جیسے ناسور کو ختم کریں گے: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ ڈرگ مافیا اتنا آگے جا چکا ہے کہ آنے والی نسلوں کی زندگی سے کھیل رہا ہے، جان کیوں نہ چلی جائے منشیات جیسے ناسور کو ختم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مافیا ہے جس نے ملک کو جکڑا ہوا ہے، ایسی راہ پر چل پڑے ہیں جہاں صرف اندھیرا ہے۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ ڈرگ مافیا اتنا آگے جا چکا ہے کہ آنے والی نسلوں کی زندگی سے کھیل رہا ہے، جان کیوں نہ چلی جائے منشیات جیسے ناسور کو ختم کریں گے۔ موجودہ حکومت نے پاکستانیوں کا پیسہ پاکستان پر ہی لگانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کارکردگی پر 3 سال تک خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کو برا بھلا کہا گیا، جو سوچتے ہیں حکومت گھبرا جائے گی وہ سن لیں، عمران خان گھبراتے نہیں۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان روزانہ مجھ سے وزارت کا حال احوال معلوم کرتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔ چائلڈ پورنو گرافک کون کر رہا ہے، یہ سب کچھ منشیات سے جڑا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جی 11 کے سگنل پر منشیات کے خلاف پمفلٹ تقسیم کیے، کسی نے میرے ساتھ سگنل پر تصاویر بنوائیں اور وہ بعد میں پکڑا گیا۔ پکڑے گئے شخص سے متعلق خبر چلی کہ وہ میرا کوئی خاص ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ قانون سب پر لاگو ہے۔ میں، میرے گھر کے افراد ہوں یا کوئی اور۔ وزیر کا رشتہ دار ہونے کی وجہ سے کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے اگر وزیر کا رشتے دار ہوتا تھا تو ایف آئی آر خارج ہوجاتی تھی، اب وزیر کا رشتہ دار ہو یا نہیں مقدمہ درج ہوتا ہے اور سزا بھی ملے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ منشیات میں پیسہ بہت ہے، بڑے بڑے لوگ ملوث ہیں۔ منشیات کی وجہ سے مائیں بہنیں اور دیگر اپنے پیاروں کو کھو بیٹھے ہیں۔

  • فوجی عدالتوں کی توسیع، وزیر خارجہ اور وزیر دفاع  کو مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا گیا

    فوجی عدالتوں کی توسیع، وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کو مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا گیا

    اسلام  آباد:  حکومت نے فوجی عدالتوں کی توسیع سے متعلق اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے حکمت عملی تیار کر لی.

    ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے فوجی عدالتوں کی توسیع کے مذاکرات کا ٹاسک وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کو سونپا گیا ہے.

    [bs-quote quote=”پہلے مرحلے میں بڑی سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    شاہ محمودقریشی اورپرویز خٹک اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کریں گے، اپوزیشن جماعتوں کو فوجی عدالتوں میں توسیع پر قائل کیا جائے گا.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق مذاکرات سے متعلق ٹیم وزیراعظم کو تمام صورت حال سے آگاہ رکھے گی، پہلے مرحلے میں بڑی سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا.

    اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات آئندہ ہفتے سےشروع کیے جائیں گے، مذاکراتی ٹیم سے متعلق پارلیمانی پارٹی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا.

    یاد رہے کہ آج وزیر اعظم کے ترجمان افتخار درانی نے کہا تھا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع سیاسی نہیں قومی معاملہ ہے، انصاف کے قانون میں اصلاحات پی ٹی آئی کا منشور ہے.

    خیال رہے کہ 16 دسمبر 2018 کو آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ  فوجی عدالتوں کے قیام سے اب تک 717 دہشت گردوں کے کیسز بھیجے گئے جن میں سے 546 کے فیصلے سنا دیے گئے، فوجی عدالتوں میں 310 دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی گئی، جن میں سے 56 کی سزا پر عملدرآمد ہوچکا ہے

  • ہماری ذمہ داری ہے کہ قوم کو حقیقت بتائیں: شہریار آفریدی

    ہماری ذمہ داری ہے کہ قوم کو حقیقت بتائیں: شہریار آفریدی

    لاہور: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ قوم کو حقیقت بتائیں۔ یورپ اور امریکا سے سیکھیں لیکن واپس آئیں اور خدمت کریں، مستقبل پاکستان ہے یہ ملک ترقی کرے گا اور بہت آگے جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی بات کروں تو کہتے ہیں سخت باتیں کرتے ہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ قوم کو حقیقت بتائیں۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ ہائبرڈ وار کے تحت آپ پر کام ہو رہا ہے، آپ کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان، فاٹا اور گلگت بلتستان فرسٹ لائن آف ڈیفنس ہیں۔ یورپ اور امریکا سے سیکھیں لیکن واپس آئیں اور خدمت کریں۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی چیز ناممکن نہیں، ہمت کی جائے تو ہر کام ممکن ہے۔ مستقبل پاکستان ہے یہ ملک ترقی کرے گا اور بہت آگے جائے گا۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ اسلام آباد کے ٹاپ اسکولوں میں ایک سروے کیا گیا، معلوم ہوا کہ 75 فیصد لڑکیاں کرسٹل آئس استعمال کرتی ہیں اور 45 فیصد لڑکے کرسٹل استعمال کرتے ہیں۔

    شہریار آفریدی نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ اعداد و شمار انتہائی تشویشناک ہیں، معاشرہ تباہ ہو رہا ہے، والدین کو اس کا احساس کرنا ہوگا کہ ان کے بچے کیا کر رہے ہیں کہاں جا رہے ہیں۔

  • عمارت میں آگ لگے تو صرف وہاں پر رکھا ریکارڈ جل جاتا ہے: وزیر داخلہ

    عمارت میں آگ لگے تو صرف وہاں پر رکھا ریکارڈ جل جاتا ہے: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ عمارت میں آگ لگے تو صرف وہاں پر رکھا ریکارڈ جل جاتا ہے، اب ایسا نہیں ہوگا کہ آگ لگے اور صرف سرکاری ریکارڈ جلے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک عظیم قوم بننے جا رہے ہیں، ملک کا پیسہ عوام پر لگے گا کسی کی جیب میں نہیں جائے گا۔ نئے پاکستان میں صرف ایک چیز چلے گی وہ ہے قانون و آئین کی پاسداری۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ایک ایسا پاکستان بنائیں کہ روز حشر کے دن ہم پر فخر کیا جائے۔ ایران اور چین کو دیکھ لیں ان کا ٹارگٹ نوجوان ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمارت میں آگ لگے تو صرف وہاں پر رکھا ریکارڈ جل جاتا ہے، اب ایسا نہیں ہوگا کہ آگ لگے اور صرف سرکاری ریکارڈ جلے۔ تمام واقعات جن میں سرکاری ریکارڈ جلا اس کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ ایسے تمام واقعات کی انکوائری کروائی جائے گی، پہلے سول ڈیفنس کے 20 نمبر ہوتے تھے، ٹریننگ دی جاتی تھی۔ اب ایسانہیں ہوتا جو کسی بھی طرح ٹھیک نہیں۔

  • عوام کے ایک ایک پیسے کی ذمہ دار ریاست ہوتی ہے: وزیر داخلہ

    عوام کے ایک ایک پیسے کی ذمہ دار ریاست ہوتی ہے: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام کے ایک ایک پیسے کی ذمہ دار ریاست ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤسنگ اسکیم کی رجسٹریشن آج سے 21 دسمبر تک جاری رہے گی، ون ونڈو سروس کے ذریعے لوگوں کو گھر دیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تنقید اور مذاق اڑانا آسان ہے، نیک نیت ہوتے ہیں تو اللہ کی مدد ہوتی ہے۔ گھر ہر شہری کی خواہش ہے لیکن یہاں قرضوں کا بوجھ ہے۔ پورے پاکستان میں ہمیں اس وقت ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، تنقید کرنا آسان اور عملی طور پر کچھ کرنا مشکل ہوتا ہے، عوام کے ایک ایک پیسے کی ذمہ دار ریاست ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گھر نہ ہونے کے باعث عام آدمی سسک سسک کر زندگی گزار رہا ہے۔ ہاؤسنگ اسکیم سے شہریوں کو کم لاگت سے اپنا گھر فراہم کریں گے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم ملک میں خوشحالی لے کر آئے گی، اپنا گھر اسکیم ان لوگوں کے لیے ہے جو کبھی گھر بنانے کا سوچ نہیں سکتے تھے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ گھروں کے منصوبے میں عام آدمی ہمارا ٹارگٹ ہوگا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بے روزگاری بہت بڑا مسئلہ ہے اسے حل کریں گے، 50 لاکھ گھر بنیں گے تو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

  • وزیر خارجہ سے برطانوی وزیر داخلہ کی ملاقات

    وزیر خارجہ سے برطانوی وزیر داخلہ کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید پاکستان پہنچے ہیں جہاں انہوں نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی بھی وہاں موجود تھے۔

    بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کی بالمشافہ ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی سے متعلق تبادلہ خیال گیا جبکہ منی لانڈرنگ، اثاثوں کی واپسی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

    ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تمام امور پر بات چیت کا خواہاں ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات، کثیر جہتی اسٹرٹیجک شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں نئی حکومت بننے کے بعد یہ پہلے وزیر داخلہ ہیں جنہوں نے پاکستان کا دورہ کیا۔

    اس سے قبل ترک وزیر خارجہ میولوت چاؤش اوغلو نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد چوتھے وزیر خارجہ تھے جو پاکستان کے دورے پر تشریف لائے ہیں۔

    مملکت خداداد میں نئی حکومت بننے کے بعد اب تک چین اور ایران کے وزرائے خارجہ جبکہ امریکا کے سیکریٹری خارجہ پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں جن سے وزیر اعظم نے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

  • یقین دلاتے ہیں ریاست ہر پاکستانی کو اہمیت دے گی: وزیر داخلہ

    یقین دلاتے ہیں ریاست ہر پاکستانی کو اہمیت دے گی: وزیر داخلہ

    کوئٹہ: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ یقین دلاتے ہیں ریاست ہر پاکستانی کو اہمیت دے گی، بلوچستان کے مسائل کے حل سے متعلق مشاورت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بلوچستان آیا ہوں۔ بلوچستان کے مسائل کے حل سے متعلق مشاورت ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ماہ محرم قریب ہے، زائرین کے مسائل کو بھی دیکھنا ہے، زائرین کی سہولت کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ تمام تر انتظامی معاملات کو بہتر بنائیں گے۔ ریاست پاکستان کی ذمہ داری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پختونخواہ پولیس کی مثال عوام کے سامنے ہے، پاکستانی اداروں کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔ ہمیں مینڈیٹ دیا گیا ہے ڈیلیور کریں گے، عام پاکستانی کی عزت ہوگی تو اداروں کی عزت ہوگی۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، ملک کے لیے کام کرنے والوں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔ تمام صوبوں کے وفاق سے متعلقہ مسائل حل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ پر بھروسہ ہے ملک کے تمام مسائل پر قابو پالیں گے، تمام وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کریں گے۔ ’یقین دلاتے ہیں کہ ریاست ہر پاکستانی کو اہمیت دے گی‘۔

  • افغان نوجوان کی خودکشی کی ذمہ دار شہری انتظامیہ ہے، جرمن وزیر داخلہ

    افغان نوجوان کی خودکشی کی ذمہ دار شہری انتظامیہ ہے، جرمن وزیر داخلہ

    ویانا: جرمنی سے افغان مہاجرین کی ملک بدری کے بعد ایک افغانی نوجوان کی خودکشی کے معاملے پر جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے خود کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے واقعے کی ذمہ داری مقامی انتظامیہ پر ڈال دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن شہری اور اپوزیشن جماعتیں گذشتہ ہفتے ملک بدر کیے جانے والے افغان نوجوان کے خودکشی کا الزام وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر پر عائد کررہے تھے، جس پر ہورسٹ زیہوفر نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’افغان مہاجر کی خودکشی کا ذمہ دار شہری انتظامیہ کو ٹھرایا ہے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کا کہنا تھا کہ افغان تارکن وطن کو گذشتہ ہفتے ملک بدر کیا گیا تھا اور ملک بدر کیے جانے والے نوجوان نے کابل کے پناہ گزین کیمپ میں خودکشی کی ہے، لہذا اس کی موت کی ذمہ مجھ پر عائد نہیں کی جاسکتی۔


    جرمنی سے افغان مہاجرین کی ملک بدری، ایک نوجوان نے خودکشی کرلی


    خیال رہے کہ جرمنی کی اپوزیشن جماعتیں افغان نوجوان کی خودکشی کا الزام ہورسٹ زیہوفر پر عائد کرتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کہنا ہے کہ افغان تارک وطن کو جرمنی کے شہر ہیمبرگ کی شہری انتظامیہ نے ملک بدر ہونے والے افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا۔


    جرمنی نے 69 تارکین وطن کو واپس افغانستان پہنچا دیا


    غیر ملکی خبر رساں اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے زیہوفر کا کہنا تھا کہ ’ افغان نوجوان کا خودکشی کرنا انتہائی افسوس ناک ہے، لیکن میڈیا اور اپوزیشن جماعتوں کو ہیمبرگ کی مقامی انتظامیہ سے نوجوان کی خودکشی اور ملک بدری کے حوالے سے سوال کرنا چاہیئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • راؤ انوار کو تحفظات تھے تو آئی جی کو بتانا چاہیئے تھا: وزیر داخلہ سندھ

    راؤ انوار کو تحفظات تھے تو آئی جی کو بتانا چاہیئے تھا: وزیر داخلہ سندھ

    کراچی: وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کو تحفظات تھے تو آئی جی کو بتانا چاہیئے تھا۔ میں نے راؤ انوار کے تحفظات دور کرنے کی پیشکش کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گرفتاری کے بعد وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ میں نے راؤ انوار کے تحفظات دور کرنے کی پیشکش کی تھی۔

    وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کے تحفظات پر تحقیقاتی کمیٹی میں تبدیلی کے لیے کئی بار کہا۔ سپریم کورٹ نے پولیس کی کمیٹی بنا دی ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیس آگے چلے گا۔

    سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے جو تعاون درکار ہوگا وہ کریں گے۔ بطور وزیر داخلہ ہر شہری کی سیکیورٹی میرا فرض ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ راؤ انوار کو سیکیورٹی خدشات رہے ہیں، انہیں درکار سیکیورٹی دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جس طرح نواز شریف کو عدالت بلایا گیا اسی طرح پرویز مشرف کو بھی بلایا جائے: احسن اقبال

    جس طرح نواز شریف کو عدالت بلایا گیا اسی طرح پرویز مشرف کو بھی بلایا جائے: احسن اقبال

    اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جمہوری قیادت کی کردار کشی کی جاتی ہے تاکہ کریڈٹ ملے جس طرح نواز شریف کو عدالت بلایا گیا اسی طرح پرویز مشرف کو بھی بلایا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ماضی میں جمہویت کی گاڑی کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کی گئی، سیاسی جھٹکوں کے باعث اسٹاک ایکس چینج میں16 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، ہم نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کر رہے ہیں۔

    عدلیہ کو فیصلے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا کہ سینیٹ انتخابات پر اس کا کیا اثر پڑے گا: احسن اقبال

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شرح نمو اور سرمایہ کاری 10 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں، پلاننگ کمیشن نے 700 ارب روپے کی بچت کی اسی دوران ایک ہزار 650 کلو میٹر موٹروے بنانے کے منصوبے شروع کیے، دو سال بعد موٹر وے کا نیٹ روک 2200 کلو میٹر تک پہنچ جائے گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک کے باقی منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے، کئی منصوبے ابھی پائپ لائن میں ہیں، جتنی پاکستان کو چین کی ضرورت ہے اُتنی ہی چین کو پاکستان کی، لیکن سی پیک کے حوالے سے صوبوں کو لڑانے کی کوشش کی گئی۔

    ہمارے خلاف فیصلوں سے (ن) لیگ کا سیاسی گراف بڑھ رہا ہے، احسن اقبال

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کر رہے ہیں، پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں شامل کرنے کا جواز نہیں ہم نے تو تمام دہشت گرد گروپوں کے فنڈز بھی منجمد کر دیے ہیں، جن دہشت گردوں نے ملک کو یر غمال بنایا تھا وہ بھاگ رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات ہوگئے عام انتخابات بھی بروقت ہوں گے، ماضی میں ملک کو نقصان پہنچایا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔