Tag: وزیر دفاع خواجہ آصف

  • اسرائیل کےناقابل تسخیر ہونے کا تاثر اب زمین بوس ہوچکا، وزیر دفاع

    اسرائیل کےناقابل تسخیر ہونے کا تاثر اب زمین بوس ہوچکا، وزیر دفاع

    وزیردفاع خواجہ آصف نے ایران پر امریکی حملے کے بعد بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کےناقابل تسخیر ہونے کا تاثر اب زمین بوس ہوچکا ہے۔

    خطے میں جنگ کے بادل گہرے ہونے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آدھی صدی تک پابندیوں کا شکار رہنے والا ایران آج بھی ناقابل تسخیر ہے، امریکیوں نے ایران کو زیر کرنے کیلئے تارتار ہونیوالی صیہونی فوجی طاقت کا ساتھ دیا۔

    وزیردفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ غزہ اپنےغیرمتزلزل عزم کیساتھ کھنڈرات کی صورت میں بھی سینہ تانے کھڑا ہے۔

    اسرائیل میں تباہی پھیرے والے ایران کے خطرناک میزائل کی تفصیلات سامنے آگئیں

    گزشتہ دنوں خواجہ آصف کا عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کےساتھ کوئی نیا فوجی تعاون نہیں، ایران کیساتھ 13 جون کے بعد نئے دفاعی معاہدے کی ضرورت نہیں پڑی۔

    انھوں نے کہا کہ ایران کےساتھ بارڈر سیکیورٹی پرمعمول کی سطح پر رابطے جاری ہیں، اسرائیل ایران کشیدگی پر امریکا سے کوئی مخصوص بات چیت نہیں ہوئی، پاکستان کی توجہ چین اور مسلم ممالک کےساتھ رابطوں پر مرکوز ہے۔

    وزیردفاع کا کہنا تھا کہ موجودہ تنازع پورے خطے کو تباہ کن جنگ میں جھونک سکتا ہے، خطے کے ممالک کو امن کےلیے متحرک کرنے کی کوشش جاری ہے۔

    اسرائیل ایران تنازع طول پکڑا تو بارڈر سیکیورٹی پر زیادہ توجہ دینا ہوگی، امن کی کوششوں کو ترجیح دینا ہے، تصادم کا پھیلاؤعالمی توانائی متاثر کرسکتا ہے، پاکستان کی جوہری تنصیبات مکمل سیکیورٹی میں اور محفوظ ہیں۔

    وزیردفاع نے کہا کہ اسرائیل سےفی الوقت کسی فوری خطرے کا امکان نہیں، پاکستان کی جوہری تنصیبات مکمل محفوظ اور مسلح انتظامات کے تحت ہیں۔

    عرب نیوزسےانٹرویومیں خواجہ آصف نےاسرائیل کو توسیع پسند ریاست قرار دیا، انھوں نے غزہ اور ایران پر اسرائیلی جارحیت کو علاقائی امن کیلئے خطرہ قراردیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/khawaja-asif-threat-of-war-with-india-still-exists/

  • پی ٹی آئی بھی آئینی ترامیم پر راضی ہے، وزیر دفاع کا دعویٰ

    پی ٹی آئی بھی آئینی ترامیم پر راضی ہے، وزیر دفاع کا دعویٰ

    سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بھی آئینی ترامیم پر راضی ہے مگر دسمبر تک کا وقت مانگ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی بھی آئینی ترامیم پر راضی ہے، حکومت کا مسودہ راز نہیں رہا ہر شخص جانتا ہے، مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ ہر لیڈر کے پاس ہے، آئینی ترمیم کا مسودہ پبلک ڈاکومنٹ ہے کوئی سیکریٹ نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کا مقصد صرف احتساب نہیں بلکہ اداروں میں طاقت کا توازن ہے، ججز کی تقرری کا اختیار اس وقت بھی جوڈیشری کے پاس ہے، ایک ایک چیمبر سے پانچ پانچ وکیل جج ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اتنی وارداتیں کی ہیں ان کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی صرف آئینی ترمیم نہیں پاکستان کی ہر چیز اپنے ساتھ نتھی کرنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی خود کو ہر چیز کا محور سمجھتے ہیں۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 4 سال جو گل کھلائے ہیں ان پر نظر دوڑائیں، بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کو بغاوت کرنے کی کوشش کی۔

    انھوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی میں فوج کے ادارے کے لوگ بھی تھے جو فیض کے ساتھ تھے، بانی پی ٹی آئی قید میں ابتک 4 ہزار بار کہہ چکے اسٹیبلشمنٹ سے بات کروں گا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ سیاستدانوں کا احتساب ہوتا ہے مقدمے بھی بنتے ہیں تنخواہ صرف 2 لاکھ روپے ہے، ججز کو بھاری تنخواہیں اور مراعات ملتی ہیں پھر بھی 27 لاکھ کیسزعدالتوں میں پڑے ہیں۔

  • وزیر دفاع خواجہ آصف کا بھارت کو دو ٹوک پیغام

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا بھارت کو دو ٹوک پیغام

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے یوم استحصال کشمیر پر بھارت کو دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ ہندوستان یاد رکھے جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ 5اگست کا بھارتی ایکٹ کسی طور پر قابل قبول نہیں ، کشمیر کی آزادی کےلئے پاکستان فرنٹ لائن پر کھڑا ہے۔

    خواجہ آصف نے واضح کیا ہندوستان یاد رکھے جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، تنازع جموں و کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر برقرار ہے۔

    مسئلہ کشمیر کا حل یواین قراردادوں پر عمل درآمد میں مضمر ہے، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہدمیں مدد فراہم کرتا رہے گا، دنیابھارت کو کشمیریوں پر مظالم ،آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے سے روکے۔

    پاکستان علاقائی امن و استحکام کا حامی ہے، پاکستان کسی بھی جارحانہ عزائم کوناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

    ماضی قریب سمیت متعدد مواقع پر اپنے عزم اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے ،عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں سے روکے اور 5اگست کے غیر قانونی ایکٹ کو ہٹا کر کشمیر کی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔

  • پی ٹی آئی نہیں چاہتی کوئی معنی خیز بات چیت ہو، وزیر دفاع خواجہ آصف

    پی ٹی آئی نہیں چاہتی کوئی معنی خیز بات چیت ہو، وزیر دفاع خواجہ آصف

    خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نہیں چاہتی کوئی معنی خیز بات چیت ہو، بار بار یہ کہتے ہیں سیاسی قوت سے نہیں جی ایچ کیو سے بات کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ بات نہیں ہونی چاہیے کہ آج رہا ہوں گے تو کل ہم پکڑلیں گے، رانا ثنا کی بات پر کچھ کہنے کے بجائے وزیراعظم نے جو بات کی اس پر زور دوں گا، اگر کوئی گرفتاری کسی جرم میں ہونی ہے تو وہ علیحدہ بات ہے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ جو چیزیں عدالتو ں میں چل رہی ہیں ان کی رہائی عدالتوں نے کرنی ہے ہم نے نہیں، پی ٹی آئی کی صفوں میں ہر بندہ نئی زبان بول رہا ہوتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایوان میں گالم گلوچ کے باعث تناؤ کا ماحول چل رہا ہے، ایوان کے ماحول کی وجہ سے خطرے کی گھنٹیاں بج سکتی ہیں کہ سارا کچھ لپیٹ نہ دیا جائے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ہم امریکی جنگوں میں ساتھ دینے کے نتائج بھگت رہے ہیں، کسی تیسرے فریق کو میرے وطن کے معاملات میں دخل اندازی کا حق نہیں، امریکا میں الیکشن کا سال ہے، الیکشن مہم کی فنڈنگ کیلئے لابیز کے معاملات اٹھاتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ یہ کل تک امریکا کو ایبسیلوٹلی ناٹ کہتے تھے آج جشن منارہے ہیں، پی ٹی آئی کبھی امریکا کے خلاف بولتی ہے کبھی حق میں۔

    جب تک معاشی استحکام نہیں آئے گا سیاسی استحکام نہیں آئے گا، یہ چاہتے ہیں پاکستان میں معاشی استحکام نہ آئے، سوچا جائے کون چاہتا ہے چین پاکستان کے راستے گرم پانیوں تک نہ پہنچے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو پہلا وار انھوں نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر کیا تاکہ معاشی استحکام نہ آئے، یہ لوگ چین سے ہمارے معاہدوں کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

  • بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے بڑی خبر

    بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے بڑی خبر

    راولپنڈی : بیرون ملک جانے والے مسافروں کی آسانی کیلئے سہولتیں بڑھانے کا حکم دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ ایئرپورٹ کادورہ کیا ، جہاں آمد وروانگی ٹرمینلز پرمسافروں کیلئےسہولتوں کاجائزہ لیا۔

    وزرا نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والوں کیلئے سہولتوں پراظہارعدم اطمینان کرتے ہوئے مسافروں کی آسانی کیلئے سہولتیں بڑھانے کا حکم دے دیا۔

    محسن نقوی نے ایئرپورٹ بندش کے دوران ہی امیگریشن کاؤنٹرزبڑھانےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک جانے والوں کو امیگریشن کیلئے 60 منٹ تک انتظار کرنا پڑتا ہے، مسافروں کیلئے امیگریشن کاؤنٹرز بڑھائے جائیں گے تاکہ ان ہیں انتظار نہ کرنا پڑے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس موقع پر مسافروں کی سہولت کیلئےسرچ کا عمل آسان بنایا گیا ہے۔

  • ہمارے خلاف کوئی حرکت کی تو ادھار نہیں رکھیں ، خواجہ آصف کا بھارت واضح پیغام

    ہمارے خلاف کوئی حرکت کی تو ادھار نہیں رکھیں ، خواجہ آصف کا بھارت واضح پیغام

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہمارے خلاف کوئی حرکت کی تو   ادھار نہیں رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمران الیکشن میں چار ووٹ اکٹھے کرنے کیلئے بھڑکیں مار رہے ہیں،ان میں اتنی جرأت نہیں ہے، اگرکی تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کی خواہشیں کچھ بھی ہوسکتی ہیں، بھارت کی دہشت گردی کی تاریخ پرانی ہے، مودی جب گجرات کے وزیراعلیٰ تھے تب بھی مسلمانوں کا قتل عام کیا، ہشت گردی کی وجہ سےمودی کا امریکی ویزہ منسوخ ہوا۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کی دہشت گردی کینیڈااور امریکا بھی پہنچ چکی ہے، ہمارے خلاف بھارت نے کوئی حرکت کی تو کوئی ادھار نہیں رکھیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ پلوامہ ڈرامہ تھا، اسکو بہانہ بنا کر پاکستان میں جو جارحیت کی اسکا منہ توڑ جواب دیا اور خیرات میں پائلٹ واپس کیا گیا۔

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ہم خطرناک محل وقوع میں رہ رہے ہیں، بھارت اور افغانستان میں حالات سب کے سامنے ہیں، سب کو بتانا چاہتے ہیں نہ ماضی میں ادھاد رکھا نہ اب رکھیں گے۔

  • آڈیو کیسے لیک ہوتی ہے ؟ وزیردفاع خواجہ آصف نے بتا دیا

    آڈیو کیسے لیک ہوتی ہے ؟ وزیردفاع خواجہ آصف نے بتا دیا

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے آڈیو لیکس ہونے سے متعلق کہا ہے کہ فون سے کوئی ڈیوائس لگانے کی ضرورت نہیں، برطانیہ میں بیٹھے ہیکرز بھی یہ کام آسانی سے کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے آڈیو لیک ہونے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ آڈیو ٹیپس کے بارے میں یہ تاثرغلط ہے کہ فون سے کوئی ڈیوائس لگا کر ریکارڈنگ کی جاتی ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہیکرز دنیا میں کہیں بھی بیٹھ کرفون ہیک کرتےہیں ، آج کل تو برطانیہ میں بیٹھ کر بھی پاکستان کا فون ہیک ہوسکتاہے اور تمام گفتگو اور پیغامات ریکارڈ پر آسکتے ہیں۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکا میں ایسا ہوسکتا ہے تو یہاں بھی ہوسکتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ عدلیہ پارلیمان کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی آئین نےپارلیمان کی کوک سےجنم لیاہے وہ کیس ابھی پروسس سےگزر رہا تھا اس پر نوٹس لے لیا گیا تجویز کیا جو اختیارات سپریم کورٹ میں ایکسرسائز کیے جا رہے ہیں اس میں انصاف ہو، ایسی صورتحال زیادہ دیر چلنا پاکستان کی آئینی حیثیت کیلئے نقصان دہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تو کہہ رہے ہیں ڈکٹیٹ نہ کریں مگر عملدرآمد سپریم کورٹ پر بھی ہے جس شخص نے ہائی کورٹ میں درخواست دی وہ خود آڈیولیکس میں ملوث ہے کمیشن کا ہیڈ سینئرترین سپریم کورٹ کاجج کو بنایا گیا۔

  • ‘ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی شروع ‘

    ‘ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی شروع ‘

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پرحملہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے، ایک دوروزمیں ٹرائلز شروع ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کوفوجی تنصیبات پرحملہ کرنےوالوں کیخلاف کارروائی شروع کردی، سویلین ٹرائلز کے لئے کسی نئے قانون اور خصوصی عدالتوں کی ضرورت نہیں۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کوئی نیا قانون یا خصوصی عدالت نہیں بنا رہے، افواج پاکستان میں عدالتی نظام پہلے سے موجود ہے، موجودہ قوانین کے تحت سویلین کے ٹرائلز کئے جائیں گے۔

    خواجہ آصف نے بتایا کہ فوج میں مستقل ادارے موجود ہیں جو فیصلے کرتے رہتے ہیں، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ان میں سویلین کا بھی ٹرائل ہوتاہے، پی ٹی آئی دور میں ان عدالتوں سے 6 افراد کو پھانسی کی سزا ہوئی تھی، پھانسی کی سزا پانے والوں میں5 سویلین اورایک آرمی آفیشل تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر کہ کوئی نئی قانون سازی یا عدالتیں بنائی جارہی ہیں قطعاً غلط ہے، یقینی بنایا جائے گا کہ فوجی عدالتوں میں وہی لوگ پیش ہوں جوملوث تھے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ فوج میں ٹرائلز ہوتے رہتے ہیں، ملٹری کورٹس میں کیسز کے لئے قانونی ماہرین موازنہ کرکے بھجوائیں گے، ملوث افراد حراست میں ہیں ایک دوروزمیں ٹرائلز شروع ہوجائیں گے تاہم سویلین املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے ٹرائل اےٹی سی میں ہوں گے۔

    صحافی نے سوال کیا کہ بین الاقوامی سطح پرہیومن رائٹس کی پامالی کا سوال اٹھ رہاہے؟ جس پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب شہریوں کو پکڑ کر باہر بیچا گیا اس وقت انسانی حقوق پامال نہیں ہوئے، جب مشرف پیسے لیکر لوگوں کو بیچتا تھا اس وقت دنیا کا ضمیرنہیں جاگاتھا، کیا دنیا کا ضمیرمصلحت کے تحت ہی جاگتا ہے؟

    انھوں نے واضح کیا کہ ہماری حکومت کسی بےگناہ کےخلاف کارروائی نہیں کررہی، جس کیخلاف ثبوت نہیں اس کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے۔

    نواز شریف کی واپسی کے سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف الیکشن سے پہلے پاکستان آجائیں گے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں معلوم تھا آئی ایم ایف کا بوجھ نگراں حکومت نہیں اٹھا سکتی، صرف معاشی صورتحال کی وجہ سے حکومت کو جاری رکھا، بہترین موقع تھا گزشتہ سال اپریل میں یا جون جولائی میں الیکشن کرادیتے لیکن اس وقت ڈر تھا ملک 100 فیصد ڈیفالٹ ہوجانا تھا۔

    مہنگائی سے متعلق انھوں نے کہا کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ نہیں ہونا چاہیے تھا مگرقیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔

  • وزیر دفاع کا وزیراعظم کے ہمراہ  ترکی نہ جانے کا فیصلہ

    وزیر دفاع کا وزیراعظم کے ہمراہ ترکی نہ جانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ترکی نہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم کے ہمراہ دورہ ترکی پر نہ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیردفاع نے وزیراعظم کے ساتھ دورے پر ترکی روانہ ہونا تھا۔

    یاد رہے وزیراعظم شہبازشریف دوروزہ دورے پر پچیس نومبر کو ترکیہ روانہ ہوں گے اور چھبیس نومبرکو وطن واپس پہنچیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ وزیردفاع سمیت دفاعی حکام بھی ہوں گے، دورے کے دوران وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان اہم ملاقات بھی ہوگی۔

    ملاقات میں پاک ترکیہ تعلقات کےفروغ اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

  • عسکری اتحاد یمن میں‌ مداخلت نہیں‌ کریگا، ایرانی تحفظات دور کریں‌ گے،خواجہ آصف

    عسکری اتحاد یمن میں‌ مداخلت نہیں‌ کریگا، ایرانی تحفظات دور کریں‌ گے،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے راحیل شریف کو این او سی خوشی سے دیا، سعودی عرب نے خود راحیل شریف کی خدمات مانگی تھیں، عسکری اتحاد یمن میں مداخلت نہیں کرے گا، ایران کے تحفظات کو دور کریں گے۔

    ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے سعودی عسکری اتحاد کے لیے راحیل شریف کو این او سی خوشی سے دیا، مختلف عرب ممالک کے ساتھ فوج کا پرانا رشتہ ہے۔

    سعودیہ عرب نے ہمیں خط لکھا تھا

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے عسکری اتحاد کے معاملے پر پاکستانی حکومت کو باقاعدہ خط لکھا جس میں اتحاد کے لیے راحیل شریف کی خدمات مانگی گئی تھیں۔

    ہماری افواج کا کردار سعودی سرحدکے اندر ہوگا

    خواجہ آصف نے کہا کہ ہم فوجی تربیت کے لیے سہولتیں فراہم کررہے ہیں، فوجی اتحاد میں ہم ایران کے تحفظات کو دور کریں گے، عسکری اتحاد میں ہماری افواج کا کردار سعودی سرحدکے اندر ہوگا، یمن میں ہماری اب بھی کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔

    عمران خان نے آرمی چیف سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی

    آرمی چیف قمر باجوہ اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ملاقات پر انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف سے ملنے کی درخواست کی تھی، ملاقات کا ایجنڈا عمران خان کو ہی پتا ہوگا۔

    ڈان لیکس کا ایشو ختم ہوگیا

    ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس کا ایشو ختم ہوگیا ہے۔

    پیپلز پارٹی اور ہماری کوئی ڈیل نہیں ہوئی

    مخالفین کی جانب سے ن لیگ اور پی پی کے درمیان ڈیل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری اور پیپلز پارٹی کے درمیان کسی معاملے پر ڈیل نہیں ہوئی۔