Tag: وزیر دفاع خواجہ آصف

  • آبی گزرگاہیں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی متحمل نہیں ہوسکتیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

    آبی گزرگاہیں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی متحمل نہیں ہوسکتیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آبی گزرگاہیں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی متحمل نہیں ہوسکتیں، ہرملک کو قدرتی نظام میں مداخلت کاخمیازہ بھگتنا ہوگا۔

    پاکستان کے طول و عرض میں حالیہ سیلابی صورتحال نے بتاہی مچادی ہے، میدانی علاقوں اور دیہاتوں سمیت کئی شہر بھی سیلابی پانی کے شدید نشانے پر ہیں جبکہ بھارت نے بھی سیلابی ریلہ پاکستان کی طرف چھوڑ کر صورتحال کو مزید پیچیدہ کردیا ہے۔

    Latest Pakistan Floods News

    موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آبی گزرگاہوں کے راستوں میں آبادیاں قائم نہیں ہونی چاہئیں، وسائل کا شفاف استعمال کرکے بہتر انفرااسٹرکچر کی تعمیر کرنا ہوگی۔

    وزیردفاع کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں شدید بارشوں سے 5، 5 فٹ پانی کھڑا ہے، جموں میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال زیادہ سنگین ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل، شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    خواجہ آصف نے کہا کہ پانی چھوڑنے میں بھارت کی بدنیتی کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، ناگہانی آفت کے دوران سیاست نہیں ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی ذاتی ایجنڈے کےعلاوہ کسی چیز میں دلچسپی نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا صرف اپنی رہائی ہے، پی ٹی آئی کی ساری سیاست ذاتی خواہشات کے گرد گھومتی ہے، بانی پی ٹی آئی صرف اقتدار میں دوبارہ آنے کی گیم کھیل رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/india-another-flood-will-reach-pakistan-tomorrow-new-report/

  • بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے، پاکستانی وزیر دفاع  خواجہ آصف کا ‘ایکس اکاؤنٹ’ بلاک کردیا

    بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے، پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا ‘ایکس اکاؤنٹ’ بلاک کردیا

    اسلام آباد : بھارت نے وزیر دفاع خواجہ آصف کا ‘ایکس اکاؤنٹ’ بلاک کردیا، اس سے قبل یوٹیوب پر پاکستان کے سولہ چینلز کی نشریات بلاک کردی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت سچ چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، بھارت نے وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایکس اکاونٹ بلاک کردیا۔

    گزشتہ روز بھارت نے یوٹیوب پر اے آر وائی نیوز سمیت سولہ چینلز کی نشریات بلاک کردی تھیں جبکہ اس سے پہلے بھی مودی سرکار پاکستانی حکومت کے ایکس اکاونٹس پر بھارت میں پابندی لگا چکی ہے۔

    مزید پڑھیں : مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار، اے آر وائی نیوز سمیت 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا ان چینلز نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن سمیت دیگر جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی تھی، جس کے بعد بھارت کو سچ اور حقائق بھارتی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف جھوٹ لگنے لگے۔

    خیال رہے پہلگام واقعے کی حقیقتیں آشکار کرنے پر بھارتی میڈیا تلملا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہوئے واقعے پر جھوٹا اور گمراہ کن بیانیہ پیش کیا جا رہا ہے لیکن اس کی مثال پیش نہیں کی گئی۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی چینلز پرپابندی مودی سرکار کی اپنی ناکامیوں اوراندرونی تضادات کو چھپانے کی کوشش جاری ہے۔

  • بھارت نے حملہ کیا تو متناسب سے زیادہ جواب دیا جائے گا: وزیر دفاع خواجہ آصف

    بھارت نے حملہ کیا تو متناسب سے زیادہ جواب دیا جائے گا: وزیر دفاع خواجہ آصف

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ خطہ میں دہشت گردی کا اصل شکار پاکستان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے روسی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت ہم پر اس چیز کا الزام لگارہا ہے جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مغرب کی ایما پر اسی کی دہائی میں افغان جنگ میں شمولیت ماضی کے حکمرانوں کی غلطی تھی، خطے میں دہشت گردی کا تعلق دہائیوں قبل مغربی ممالک بالخصوص امریکا کی اختیار کردہ پالیسی سے ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشیدگی نہ بڑھائی تو پاکستان بھی فوجی کارروائی سے گریز کرےگا لیکن اگر بھارت نے دراندازی کی یا حملہ کیا تو پھر متناسب سے زیادہ جواب دیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہم کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے اور نہ ہی کسی اقدام میں پہل چاہتے ہیں۔

  • ‘وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں خوشخبری سنائیں گے’

    ‘وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں خوشخبری سنائیں گے’

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں خوشخبری سنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیغام میں کہا وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں خوشخبری سنائیں گے، ان کا خطاب دو ہزار بائیس سے اب تک کی محنت کا ثمر اور اللہ کے کرم کا نتیجہ ہوگا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون اور اتحادی قومی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں، ان شا اللہ تعمیر و ترقی اور معاشی بحالی کا یہ سفر جاری رہے گا۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم کی جانب سے کل بجلی سستی ہونے کا اعلان متوقع ہے

    خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں بجلی سستی کرنے کا اعلان کریں گے، آئی پی پیز نظر ثانی معاہدوں کے بعد بجلی کی قیمت کم کی جا رہی ہے، نظرثانی معاہدوں سے تین ہزارارب روپےسےزائد کی بچت ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا ہے بچت انتیس پاور پلانٹس کی تین سے بیس سالہ مدت کےدرمیان ہوگی۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں پاور سیکٹرکی اصلاحات سےمتعلق بھی اہم اعلان کریں گے۔ اس کے علاوہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپیہ فی یونٹ کمی بھی ہو گی، جس کی منظوری آئی ایم ایف سے لی جا چکی ہے۔

  • فیض حمید کا ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سیاسی واقعات میں ہاتھ تھا، وزیردفاع خواجہ آصف

    فیض حمید کا ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سیاسی واقعات میں ہاتھ تھا، وزیردفاع خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیض حمید کا ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سیاسی واقعات میں ہاتھ تھا، فیض حمید باز آنے والے نہیں تھے۔

    نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جو سیاسی واقعات ہوئے ان میں فیض حمید کا ہاتھ ضرورہوگا، فیض حمید باز آنے والے نہیں تھے، 9 مئی واقعات میں مداخلت کی بات درست ہے تو یہ تنہا فیض حمید کا کام نہیں ہوگا۔

    وفاقی وزیردفاع نے کہا کہ 9 مئی کے حالات و واقعات فیض حمید کی طرف اشارہ کررہے ہیں، فیض حمید کی کئی سالوں سے سیاست میں مداخلت رہی ہے، فوج کا اندرونی احتساب کا نظام بہت مؤثر ہے۔

    فیض حمید پر اگر 9 مئی کے واقعات کا الزام درست ہے تو یہ کام ان کا اکیلے کا نہیں ہوگا، وہ 9 مئی واقعات میں تھوڑی بہت لاجسٹک ضرور فراہم کررہے ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ فیض حمید اپنے سازشوں کا تجربہ 9 مئی واقعات میں ضرور دے رہے ہوں گے، ان پر اگر 9 مئی کا الزام درست ہے تو اہداف کا تعین ضرور کیا ہوگا۔

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ یقین سے نہیں کہہ سکتا لیکن 9 مئی کے واقعات میں انگلی فیض حمید کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ قمر جاوید باجوہ کے سسر اور فیض حمید کے سسر بہت قریبی ساتھی تھے، قمر جاوید اور فیض ایک دوسرے کے بہت قریب تھے، 2013 سے سازشیں تیارہوئی تھی، 2016 میں قمر باجوہ نےعہدہ سنبھالا، انکے عہدہ سنبھالنے کے بعد سازشوں پرعملدرآمد شروع کیا گیا۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ کچھ مقامات پر میرے ذریعے بھی رابطہ کیا گیا اور آفرز کی گئیں، جنرل اعجاز امجد کے گھر پر میری فیض حمید کیساتھ میٹنگ ہوئی تھی،

    خواجہ آصف نے بتایا کہ فیض حمید نے کہا اب ہم بانی پی ٹی آئی سے تنگ آگئے ہیں، فیض نے پوچھا کہ آپ اپنی قیادت کا کیا پیغام لائے ہیں، میں نے فیص حمید کو بتایا کہ ہم قمر باجوہ کو توسیع کا ووٹ دے دینگے۔

    انھوں نے کہا کہ فیض حمید نے پیغام رسانی بہت کی، بڑی قسمیں اٹھائی تھیں، میں اس وقت بیان نہیں کرسکتا انھوں نے کس قسم کی قسمیں اٹھائیں، فیض نے کہا میرے سرپر ہاتھ رکھیں، آرمی چیف بننے کی خواہش تھی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بہت آپشنزدی گئی تھیں، قمر باجوہ نے آخری 3، 4 دن تک فیض کو بھی چھوڑ دیا تھا، باجوہ نے کہا کہ فیض حمید کو آرمی چیف نہیں بنانا تو 3، 2 اور نام دیے گئے تھے۔

  • فیض حمید نے کہا تھا ہم بانی پی ٹی آئی سے تنگ آگئے ہیں ، خواجہ آصف

    فیض حمید نے کہا تھا ہم بانی پی ٹی آئی سے تنگ آگئے ہیں ، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپریل 2019 میں جنرل باجوہ کے سسر کے گھر فیض حمید سے ملاقات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ فیض حمید نےکہا تھاجون میں پنجاب،دسمبرمیں وفاقی حکومت لے لیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو میں انکشاف کیا ہے اپریل 2019 میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے ملاقات ہوئی تھی ، بیس منٹ کی یہ ملاقات جنرل باجوہ کے سسر کے گھر پر ہوئی تھی، جس میں فیض حمید نے جون تک پنجاب حکومت اور دسمبر میں وفاقی حکومت لینے کی پیشکش کی تھی۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میں نے کہا ہاں، بالکل ہم جنرل باجوہ کو توسیع دے رہے ہیں اور ہم نے دیا بھی.

    انھوں نے بتایا کہ فیض حمید نے پوچھا آپ کی شرائط کیاہیں؟ تو میں نے کہا تھا ہدایات ہیں ہماری کوئی شرائط نہیں ہے.

    وزیر دفاع نے مزید بتایا کہ فیض حمید نے کہا تھا ہم بانی پی ٹی آئی سے تنگ آگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی ایکسپوز ہوگئے ہیں، پاکستان تو کیا دنیا میں کوئی ایک آدمی بتادیں جو ان پر اعتبار کرتا ہو۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

  • آئی ایم ایف پاکستان کی خودمختاری کیلئے خطرہ  قرار

    آئی ایم ایف پاکستان کی خودمختاری کیلئے خطرہ قرار

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خودمختاری کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا بجٹ میں ٹیکس آئی ایم ایف کے دباؤ پر لگایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ٹیکس آئی ایم ایف کے دباؤ پر لگایا گیا، آئی ایم ایف پاکستان کی خود مختاری کیلئے خطرہ ہے۔

    بجٹ میں ٹیکسز پر وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ایسے راستے ڈھونڈنے پر مجبور کیا جا رہا ہے کہ پاکستان محصولات سےمحروم ہو تاہم برآمدکنندگان پر ٹیکس سے ایف بی آرکی کرپٹ مافیا کو فائدہ ہوگا۔

    آئی ایم ایف کے اسٹیک ہولڈرزجوہری پروگرام پراعتراض کردیں تو؟ کے سوال پرانھوں نے کہا کہ میں آپ کی بات سےاتفاق کرتاہوں، آئی ایم ایف،ورلڈبینک نوآبادیاتی نظام کی جدید شکل ہیں، تیسری دنیاکےملکوں کومعاشی ہتھکڑیاں لگائے رکھنا چاہتے ہیں۔

    ملک میں کرپشن کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ کرپشن کلچر کی جڑیں اتنی گہری ہیں کہ مستقبل قریب میں انہیں اکھاڑنا ممکن نہیں۔

  • ضرورت پڑی تو پاکستان افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا سکتا ہے، خواجہ آصف نے خبردار کردیا

    ضرورت پڑی تو پاکستان افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا سکتا ہے، خواجہ آصف نے خبردار کردیا

    اسلام آباسد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا کہ افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی مسلسل حملہ آور ہے، ضرورت پڑی تو پاکستان افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو نشانہ بناسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی مسلسل حملہ آور ہے، زیادہ دیر تک برداشت نہیں کرسکتے، ضرورت پڑی تو پاکستان افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو نشانہ بناسکتا ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میرا تاثر ہے افغان طالبان بھی ٹی ٹی پی سے جان چھڑاناچاہتے ہیں ، دورہ کابل میں افغان طالبان سےبات کی تھی کہ افغان سر زمین سے پاکستان پر حملے برقرار رہے تو ہمیں اقدامات کرنے پڑیں گے ، افغان طالبان نے ہماری بات کا بہت اچھے طریقے سے جواب دیا۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں حصہ بننے کے غلط فیصلوں سےنقصان اٹھاررہاہے ، امریکا سے اس معاملے پر بات کرنےکی کوئی منطق نہیں ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ امریکا نے 16سال افغانستان میں جو کیا وہ سب جانتےہیں، ہم دہشت گردی کی لعنت سے خود نمٹ سکتے ہیں، پہلے بھی ہم نے دہشت گردی کےخطرے کا خود ہی مقابلہ کیا ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری عسکری انتظامیہ اخراجات میں کمی کر رہی ہے فوجی انتطامیہ مسلسل اس بارے میں جائزہ لے رہی ہے کہ کہاں چیزیں موخر کی جاسکتی ہیں لیکن کچھ اہم ضروریات ہوتی ہیں ان کو کم یا ختم نہیں کیا جاسکتا ۔

    الیکشن کے حوالے سے سوال پر وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میں100فیصد یقین سےکہہ سکتاہوں آئندہ انتخابات شفاف ہوں گے، عوام کی رائےاور فیصلے میں مداخلت نہیں ہوگی۔

  • جہاں بازار جلدی بند ہوتے ہیں، وہاں بچے کم پیدا ہوتے ہیں، خواجہ آصف کی انوکھی منطق

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے توانائی کی بچت پر انوکھی منطق لے آئے اور کہا جہاں رات آٹھ بجے بازار بند ہوتے ہیں وہاں بچے بھی کم پیدا ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاشی بحران سے پریشان حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، گذشتہ روز وفاقی کابینہ نے توانائی بچت کیلئے فوری اقدامات کی منظوری دی گئی۔

    وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک بھرکے بازار رات ساڑھے آٹھ اور شادی ہال دس بجے بند کرنے کا اعلان کیا۔

    پریس کانفرنس کے دوران موضوع توانائی بچت تھا لیکن خواجہ آصف کہیں اور پہنچ گئے۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع توانائی کی بچت کی بات بچوں تک لے گئے اور انوکھی منطق دی کہ جہاں رات 8 بجے بازار بند ہوتے ہیں وہاں بچے کم پیدا ہوتے ہیں۔

  • حکومت کا شادی ہالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے حوالے سے بڑا اعلان

    اسلام آباد : حکومت نے توانائی کی بچت کیلئے اقدامات کرتے ہوئے ملک بھرمیں تمام شادی ہال رات 10 بجے بند اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزرا نے میڈیا بریفنگ دی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا میں مارکیٹیں اور دفاترجب بند ہوتے ہیں تو یہاں کھلتے ہیں، یہاں پرمارکیٹیں آدھی رات کے بعد بھی کھلی رہتی ہیں، پاکستان کے علاوہ دنیا میں 200 سے زائد ممالک اسی روٹین پر چل رہے ہیں اور ہم نے اپنا لائف اسٹائل اور عادتیں دنیا سے علیحدہ رکھی ہوئی ہیں۔

    خواجہ آصف نے بتایا کہ آج وفاقی کابینہ کےاجلاس میں کوئی لائٹ آن نہیں تھی ،اجلاس مکمل طورپر سورج کی روشنی میں ہوا، ہمارے ہاں اسٹرکچر بھی ایسا ہو جس سے ہمارے گھرروشن ہوں، ہم اللہ کی دی ہوئی روشنی استعمال نہیں کرتے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وفاق سمیت تمام اداروں کے دفاتر میں بجلی کےاستعمال میں 30 فیصد کمی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام دفاترمیں برقی آلات کا غیرضروری استعمال بند کیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے توانائی کی بچت کیلئے فوری اقدامات کی منظوری دے دی ہے ، جس کے تحت ملک بھرمیں تمام شادی ہال 10 بجے بند اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند ہو جائیں گے ، توانائی کی بچت کیلئے اقدامات فوری نافذ العمل ہوں گے، توانائی بچت کیلئے اقدامات سے 62 ارب روپے بچت ہوگی۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ غیر مؤثر پنکھوں پر 30 فیصد ڈیوٹی عائد کی جائےگی ، بجلی سے چلنے والے غیر مؤثر پنکھوں پر اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہم گرمیوں میں29 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، سردیوں میں یہی 12 ہزار میگا واٹ پر آجاتی ہے، ہم پروگرام پرعمل کررہے ہیں کہ آہستہ آہستہ بجلی کا استعمال نیچے لائیں۔

    انھوں نے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے حوالے سے کہا کہ یکم فروری 2023 کے بعد پرانے بلب تیار نہیں کیے جائیں گے، سرکاری اداروں میں ایل ای ڈی بلب اور مؤثرآلات استعمال کریں گے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ گیزرز میں کونیکل بیفرز کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ،92 ارب کی بچت ہو گی، اس آلےسے ہیٹ ٹریپ ہو جاتی ہے، اس آلے سے گیس کا استعمال کم ہوگا۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 100 فیصد اسٹریٹ لائٹس استعمال نہیں ہوں گی صرف ضرورت کے مطابق ہوگی، اسٹریٹ لائٹ 50 فیصد ان ہوں گی جس سے4 ارب کی بچت ہوگی۔