Tag: وزیر دفاع

  • اگرہم ایٹمی قوت نہ ہو تے تو دنیا جینا حرام کردیتی، خواجہ آصف

    اگرہم ایٹمی قوت نہ ہو تے تو دنیا جینا حرام کردیتی، خواجہ آصف

    سیالکوٹ : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے بھارت کے ہاتھ مضبوط کررہی ہیں۔ اگر ہم ایٹمی قوت نہ ہوتے تو دنیا ہمارا جینا حرام کردیتی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں منعقدہ  ’’یومِ تکبیر‘‘  کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ’’امریکہ نے نوشکی ڈرون حملے سے افغان امن مذاکرات کو شدید نقصان پہنچایا ہے‘‘۔

    امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایک طرف تو امریکہ بھارت کو اسلحہ فراہم کر کے مضبوط کررہا ہے تو دوسری جانب پاکستان کی امداد اور ایف سولہ طیاروں کو روکا جارہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اب پاکستان صرف امریکہ پر انحصار نہیں کرتا بلکہ اگر ہم پر  دروازے بند کیے گئے تو مجبوراً دوسرے راستے اختیار کرنا پڑیں گے۔

    حالیہ ڈرون حملے پر بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ملا فضل اللہ ہمارے بچوں کو افغانستان میں بیٹھ کر قتل کروارہا ہے مگر آج تک امریکہ کی جانب سے اُس کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔

    اس موقع پر انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر طنز یہ جملے کسے اور کپتان کو طنزیہ انداز میں نگراں وزیر اعظم قرار دے دیا۔

     

  • الطاف حسین کے پاکستانی ہونے پر شک ہے، خواجہ آصف

    الطاف حسین کے پاکستانی ہونے پر شک ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے پاکستانی ہونے پر شک ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی پاکستانی دشمن ملک سے مدد نہیں مانگتا۔

    اداروں سے لاکھ اختلافات ہوں لیکن دشمنوں سےمدد نہیں مانگی جاتی ۔ پاک فوج کی قر بانیوں سے ملک بھرمیں امن قائم ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت غلط بیانی اورسراسر جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے،اگر بھارت کے اندورنی معاملات خراب ہیں تو الزام پاکستان پر نہ لگایا جائے۔

  • بھارت آپریشن ضرب عضب کیخلاف سازش کررہا ہے، خواجہ آصف

    بھارت آپریشن ضرب عضب کیخلاف سازش کررہا ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب میں کامیابی پراس نے ریشہ دوانیاں شروع کیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھاکہ بھارت آپریشن ضرب عضب کےخلاف ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بھارت نے نے آپریشن ضرب عضب سےتوجہ ہٹانےکی کوشش کی، وزیر دفاع کے مطابق پاکستان کی مشرقی سرحدوں پرکشیدگی بھارت کی ضرب عضب کےخلاف سازش تھی۔

    بھارت نےآپریشن ضرب غضب کیخلاف دہشت گردوں کی اعانت کی۔افغانستان کوثابت کرناہوگاوہ دہشت گردی کے خلاف ہے۔

  • کراچی کا تحفظ ہر قیمت پر کریں گے،خواجہ آصف

    کراچی کا تحفظ ہر قیمت پر کریں گے،خواجہ آصف

    اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور ہم ہر قیمت پراس کا تحفظ کریں گے ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ رینجرز اورپاک فوج ہماری بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کے بغیر پورے ملک میں امن کا خواب دیکھنا اپنے آپ کو دھوکہ دینا ہے۔

    کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور ہم ہر قیمت پراس کا تحفظ کریں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ محض چند دن قبل کی بات ہے کہ ایم کیو ایم خود مارشل لاء کا مطالبہ کررہی تھی۔ اب جب کراچی میں قانون کی عملداری ہورہی ہے تو ایم کیوایم کو شکایت ہے۔

  • وزیرستان میں دہشتگردوں کا کمانڈ کنٹرول سسٹم ناکارہ بنا دیا گیا،وزیر دفاع

    وزیرستان میں دہشتگردوں کا کمانڈ کنٹرول سسٹم ناکارہ بنا دیا گیا،وزیر دفاع

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ دہشتگردوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ناکارہ بنا دیا گیا ہے اور ان کا نیٹ ورک تیزی سے ختم کیا جارہا ہے۔

    وزیردفاع خواجہ آصف نےوزیرستان میں دہشت گردوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرختم کرنے کادعویٰ کیا ہے،  خواجہ آصف نےکہا کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گرد بھاگ رہے ہیں اور مسلح افواج اُن کاتعاقب کر رہی ہیں، دہشت گرد جہاں کہیں بھی چھپے ہیں، انہیں ڈھونڈ نکالیں گے اوران کا ملک بھر میں خاتمہ کیا جائے گا۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو تیزی کے ساتھ ختم کیا جا رہا ہے، جمہوری ملک میں شدت پسندی اور عسکریت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور دہشت گردوں کا تمام صوبوں میں تعاقب کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سول اور ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط کو مزید مؤثر بنایا جارہا ہے۔

  • باغی گروہ کے سربراہوں کا جنگجوؤں پر کنٹرول نہیں،وزیردفاع

    باغی گروہ کے سربراہوں کا جنگجوؤں پر کنٹرول نہیں،وزیردفاع

    جنوبی سوڈان کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ باغی گروہ کے سربراہوں کا جنگجوؤں پر کنٹرول نہیں ہے، جس کے باعث امن مذاکرات کی کامیابی نا ممکن ہے۔

    جنوبی سوڈان کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ باغی گروہوں کا ملک کے دو قصبوں پر کنٹرول ہے جو کہ تیل کی آ مدورفت کے حوالے سے نہایت اہم ہیں۔

    وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ باغی گروہ کے سربراہوں کا جنگجوؤں پر مکمل کنٹرول نہیں ہے، جس کے باعث امن مذاکرات کی کامیابی مشکل ہورہی ہے، دوسری جانب متحارب باغی گروہوں کا موقف ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں پر تسلط برقرار رکھیں گے۔

    یاد رہے کہ نوزائیدہ ملک جنوبی سوڈان سن دوہزار گیارہ میں اپنی تخلیق کے بعد سے ہی مختلف مسائل کا شکار ہے اور وسط دسمبر سے جاری خانہ جنگی میں ابتک ہزاروں انسان لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

  • دہشت گردوں کیخلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،خواجہ آصف

    دہشت گردوں کیخلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز پر حملے برداشت نہیں، شمالی وزیرستان میں غیر ملکی دہشت گردوں کیخلاف کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز پر حملے برداشت نہیں کئے جائیں، وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے کئی اہلکار شہید ہوئے، حملوں میں غیر ملکی دہشت گردوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف جوابی کاروائی کا مکمل حق حاصل ہے اور اس حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ۔ انھوں نے کہا شمالی وزیرستان میں غیر ملکی شدت پسندوں کیخلاف کاروائی سکیورٹی فورسز پر حملوں کا نتیجہ ہے۔